Awami National Party

Call Website

Awami National Party Peace, Democracy & Development

Welcome to the official page of the Awami National Party (ANP), continuing the legacy of the Khudai Khidmatgar Movement led by the great freedom fighter, Khan Abdul Ghaffar Khan, also known as Bacha Khan.

10/11/2026

سینیٹر ایمل ولی خان نے جو بات کی ہے، وہ بالکل درست ہے۔ یہ وطن چند افراد کی جاگیر نہیں بلکہ کروڑوں عوام کی امانت ہے۔

اقتدار میں آنے والوں کی مدت پانچ سال ہوتی ہے، لیکن اس سرزمین پر عوام اور ان کی آنے والی نسلوں کا حق ہمیشہ قائم رہے گا۔

تین، چار یا پانچ سال بعد پرانے الزامات کو بنیاد بنا کر سیاسی بلیک میلنگ کرنا نہ قانون ہے اور نہ ہی آئین۔

ہمارے صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی دونوں نافذ کیے گئے۔ یہ اقدامات دہشت گردی کے خاتمے، انسرجنسی اور خراب طرزِ حکمرانی کے خاتمے کے نام پر کیے گئے تھے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا کرپشن اور دہشت گردی دکانوں، پلازوں اور ستونوں نے کی ہے؟ کیا یہ دکانیں اور پلازے دہشت گرد ہیں؟

ہم میران شاہ، وزیرستان اور وانا کی تباہی نہیں بھول سکتے۔ آج تک ان علاقوں کی مکمل بحالی نہیں ہو سکی۔ سوال یہ ہے کہ کیا پورے صوبے کو بھی اسی طرح تباہی سے دوچار کرنا ہے؟

حسین شاہ یوسفزئی
صوبائی جنرل سیکرٹری، عوامی نیشنل پارٹی

| |

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی سے صدر اے این پی ضلع خیبر عبدالرازق آفریدی کی باچا خان ...
09/11/2026

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی سے صدر اے این پی ضلع خیبر عبدالرازق آفریدی کی باچا خان مرکز میں ملاقات۔ ملاقات میں ضم اضلاع میں لگائی گئی ایمرجنسی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر تحصیل صدر عبدالوحید خان، سالار جاوید شنواری سمیت دیگر اراکین بھی موجود تھے۔

|

صوبائی ادبی مقابلوں 2026ء میں پشتو زبان کو نظرانداز کرنا قابلِ مذمت ہے،خیبر پختونخوا کے ادبی مقابلوں میں پشتو زبان کو شا...
07/11/2026

صوبائی ادبی مقابلوں 2026ء میں پشتو زبان کو نظرانداز کرنا قابلِ مذمت ہے،

خیبر پختونخوا کے ادبی مقابلوں میں پشتو زبان کو شامل نہ کرنا صوبے کی ثقافتی شناخت سے انکار ہے،

صوبائی حکومت فوری طور پر ادبی مقابلوں میں پشتو زبان کو شامل کرے،

چار کروڑ پشتو بولنے والوں کی مادری زبان کو سرکاری ادبی مقابلوں سے باہر رکھنا افسوسناک ہے،

پشتو زبان، ادب اور ثقافت کو نظرانداز کرنے کی پالیسی قبول نہیں،

ادبی مقابلوں میں پشتو زبان کو اردو اور انگریزی کے برابر نمائندگی دی جائے،

خیبر پختونخوا کی تاریخی، ادبی اور ثقافتی شناخت پشتو زبان سے وابستہ ہے،

حکومت اور محکمہ اعلیٰ تعلیم پشتو زبان کو ادبی مقابلوں میں شامل کرنے کے لیے فوری نظرثانی کریں

مادری زبان کو صوبائی سطح کی ادبی سرگرمیوں سے محروم رکھنا ناانصافی ہے،

عوامی نیشنل پارٹی پشتو زبان کے ساتھ امتیازی سلوک کسی صورت قبول نہیں کرے گی

صوبائی ادبی مقابلوں میں پشتو زبان کو بھی مباحثوں، مضمون نویسی اور شاعری کے مقابلوں میں شامل کیا جائے،

اکبر ہوتی ایڈوکیٹ
صوبائی سیکرٹری ثقافت، عوامی نیشنل پارٹی

|

رفیق مومند ایڈووکیٹ خیبر پختونخوا بار کونسل کے وائس چیئرمین منتخب، حسین شاہ یوسفزئی کی مبارکباد  |
07/11/2026

رفیق مومند ایڈووکیٹ خیبر پختونخوا بار کونسل کے وائس چیئرمین منتخب، حسین شاہ یوسفزئی کی مبارکباد

|

🔴 اے این پی رہنماؤں کے خلاف منظم پروپیگنڈا دراصل جمہوری بیانیے کی بڑھتی ہوئی پذیرائی کا اعتراف ہے، 🔴 سیاسی اختلاف جمہوری...
07/11/2026

🔴 اے این پی رہنماؤں کے خلاف منظم پروپیگنڈا دراصل جمہوری بیانیے کی بڑھتی ہوئی پذیرائی کا اعتراف ہے،

🔴 سیاسی اختلاف جمہوری حق ہے، لیکن کردار کشی، من گھڑت الزامات اور ذاتی حملے سیاسی دلیل کا متبادل نہیں ہو سکتے

🔴 خواجہ محمد خان ہوتی دوسروں پر تنقید سے پہلے اپنی طویل سیاسی تاریخ اور مختلف جماعتوں سے وابستگیوں کا جواب دیں

🔴 پاکستان کا بنیادی بحران جمہوریت نہیں بلکہ جمہوری اداروں کی کمزوری، عوامی مینڈیٹ میں مداخلت اور غیر آئینی قوتوں کی بالادستی ہے

🔴 خواجہ ہوتی واضح کریں کہ وہ عوام کے منتخب نمائندوں کی بالادستی کے حامی ہیں یا غیر آئینی مداخلت کے

🔴 سینیٹر ایمل ولی خان پختونخوا کے وسائل پر عوام کے اختیار، پارلیمان کی مضبوطی، آئین کی بالادستی اور صوبائی خودمختاری کی جدوجہد آگے بڑھا رہے ہیں

🔴 عوامی نیشنل پارٹی کی سیاست باچا خان کی خدائی خدمت گار تحریک، عدم تشدد، جمہوریت اور آمرانہ اقتدار کے خلاف جدوجہد کا تسلسل ہے

🔴 عوامی نیشنل پارٹی نے ہر دور میں آمریت، ریاستی جبر اور سیاسی انتقام کا مقابلہ کیا لیکن اپنے اصولی مؤقف پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا

🔴 خواجہ ہوتی اے این پی قیادت کے خلاف بیان بازی کے بجائے اپنے سیاسی نظریے اور جمہوریت سے متعلق مؤقف کی وضاحت کریں

🔴 ہم ایسی جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں جس میں عوام اپنے نمائندے منتخب کریں اور پارلیمان قومی فیصلوں کا مرکز ہو،

🔴 عوامی مینڈیٹ کو غیر منتخب قوتوں کی مرضی کے تابع کرنا جمہوریت نہیں

🔴 عوامی نیشنل پارٹی نوابی، خاندانی یا آمرانہ حکمرانی پر یقین نہیں رکھتی، ہماری سیاست کا فیصلہ عوام کریں گے، اقتدار کے مراکز یا سیاسی سرپرست نہیں۔

| |

ملگری وکیلان کے صوبائی صدر رفیق مومند ایڈوکیٹ خیبر پختونخوا بار کونسل کے وائس چیئرمین منتخب
07/11/2026

ملگری وکیلان کے صوبائی صدر رفیق مومند ایڈوکیٹ خیبر پختونخوا بار کونسل کے وائس چیئرمین منتخب

06/11/2026

اے جی این قاضی فارمولا سے این ایف سی، سب اے این پی نے کیا
بجلی کے 24 منصوبے ہم نے شروع کئے، لیکن بعد میں مکمل نہیں کئے گئے
یونیورسٹی کا منصوبہ آج بھی نامکمل
1947ء سے 2008ء تک74 سرکاری گرلز کالجز تھے
عوامی نیشنل پارٹی نے 5 سال میں مزید 74 گرلز کالجز بنائے
ہمیں اقتدار کا کوئی افسوس نہیں، افسوس یہ ہے کہ جو سفر ہم نے شروع کیا وہ رک گیا
ہائی کورٹ کا دروازہ بند، بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کا اعلان، کیا یہ ظلم نہیں؟
چار سال تک پی ٹی آئی نے بلدیاتی نمائندوں کو حقوق سے محروم رکھا
پی ٹی آئی میں آج گڈ اور بیڈ پی ٹی آئی گروپس بن چکے ہیں
مردان، تحصیل رورل، میراسلم کلے میں شمولیتی تقریب، سابق وزیراعلی امیرحیدرخان ہوتی کا خطاب

عوامی نیشنل پارٹی مردان، تحصیل رورل کے زیراہتمام میراسلم کلی میں شمولیتی تقریب۔ کثیر تعداد میں نوجوان اے این پی کا حصہ ب...
06/11/2026

عوامی نیشنل پارٹی مردان، تحصیل رورل کے زیراہتمام میراسلم کلی میں شمولیتی تقریب۔ کثیر تعداد میں نوجوان اے این پی کا حصہ بن گئے۔ سابق وزیراعلی امیرحیدرخان ہوتی اور دیگر ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا۔
|

قومیت اور شہریت میں فرق سے ناواقف لوگ پشتون شناخت پر سوال اٹھانے کے بجائے تاریخ، جغرافیہ اور سیاسی شعور کا مطالعہ کریں، ...
06/11/2026

قومیت اور شہریت میں فرق سے ناواقف لوگ پشتون شناخت پر سوال اٹھانے کے بجائے تاریخ، جغرافیہ اور سیاسی شعور کا مطالعہ کریں، احسان اللہ خان

قومیت کسی دوسرے ملک میں گھر، جائیداد یا کاروبار رکھنے کا نام نہیں بلکہ اجتماعی تاریخ، زبان، ثقافت، تہذیب اور قومی شناخت کا نام ہے۔ شہریت ایک قانونی حیثیت ہے، جبکہ قومیت ایک تاریخی اور تہذیبی حقیقت اور شناخت ہے۔ دونوں تصورات کو خلط ملط کرکے پشتون قوم پرست سیاست کو طعنوں کا نشانہ بنانا سیاسی دلیل نہیں بلکہ فکری مغالطہ ہے۔

کچھ لوگوں کو شاید یہ معلوم نہیں کہ پشتون قوم کی تاریخ موجودہ ریاستی سرحدوں سے کہیں قدیم ہے۔ کوئی بھی سرحد کسی بھی شخص کی قومیت، زبان، ثقافت اور تاریخی رشتوں کو تقسیم نہیں کرسکتی۔ افغانستان میں رہنے والا پشتون بھی اتنا ہی پشتون ہے جتنا پاکستان میں رہنے والا پشتون ہے۔ کسی کو اپنی قومیت ثابت کرنے کے لیے کابل میں گھر بنانے یا بچوں کو وہاں تعلیم دلوانے کی ضرورت نہیں۔

کابل میں گھر بنانے یا اسلام آباد میں رہائش اختیار کرنے سے کسی کی قومیت کا تعین نہیں ہوتا۔ اگر اسلام آباد میں گھر، بچوں کی تعلیم اور بہتر رہائشی سہولیات حاصل کرنا کسی کی شہریت یا قومیت کا معیار ہے تو پھر دنیا بھر میں آباد اقوام کی شناخت پر سوال اٹھانا پڑے گا۔ کسی پشتون کا اسلام آباد، لندن، نیویارک یا کسی دوسرے شہر میں رہنا اس کی پشتون شناخت کو ختم نہیں کرتا۔

پشتون قوم پرستی کسی دوسرے ملک کی شہریت یا وہاں مستقل رہائش کا مطالبہ نہیں بلکہ اپنی سرزمین پر اپنے وسائل، اختیار، تشخص اور حقوق کی ضمانت کا مطالبہ ہے۔ اس طرح کی کھوکھلی باتیں کرنے کے بجائے پختونخوا کے عوام کے آئینی، سیاسی، معاشی اور قومی حقوق کی بات کی جائے۔ پشتونوں کو ایک دوسرے کے مقابل کھڑا کرنے اور ان کی تاریخی شناخت کو متنازع بنانے کے بجائے ان کے بنیادی مسائل، بدامنی، دہشتگردی، معاشی محرومی اور سیاسی و آئینی حقوق پر توجہ دی جائے۔

ہم قوم پرستی کے لیے کسی کے سرٹیفکیٹ، سرکاری منصب یا سیاسی بیان کے محتاج نہیں۔ قوم پرستی کے تصور کو اس طرح کی کھوکھلی باتوں سے نہیں سمجھا جاسکتا۔ اس کے لیے تاریخ، قومی تحریکوں اور پشتون خطے کی سیاسی و تہذیبی حقیقتوں کا ادراک ضروری ہے۔ قوم پرست سیاست کو مشکوک بنانے کی کوششیں حقائق تبدیل نہیں کرسکتیں۔

احسان اللہ خان
مرکزی ترجمان عوامی نیشنل پارٹی
|

06/11/2026

ہم تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کے خواہاں ہیں۔ افغانستان کے ساتھ راستوں کی بندش کی وجہ سے پختونخوا اور بلوچستان میں کاروبار اور تجارت ختم ہوگیا ہے۔ دونوں صوبوں سے لوگ دہشتگردی میں اضافے اور روزگار کے مواقع نہ ہونے کے باعث نقل مکانی کررہے ہیں۔ تجارت ہوگی تو دونوں طرف کی عوام کا معاشی فائدہ ہوگا۔

سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان
مرکزی سیکرٹری مالیات، اے این پی

Address

Bacha Khan Markaz, Pajjagi Road Peshawar
Peshawar
25000

Telephone

+92912246851

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awami National Party posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share