Commissioner Peshawar Division, Peshawar

Commissioner Peshawar Division, Peshawar Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Commissioner Peshawar Division, Peshawar, Government Organization, 12th Mall Road, Peshawar.

نشے کے عادی افراد کی بحالی کے لیے اہم پیش رفتوزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی خصوصی ہدایات پر کمشنر پشاور ڈویژن ری...
31/08/2026

نشے کے عادی افراد کی بحالی کے لیے اہم پیش رفت
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی خصوصی ہدایات پر کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت مہم کے جلد آغاز کے حوالے سے اجلاس

مہم کا آغاز پشاور اور قبائلی ضلع خیبر سے کرنے کا فیصلہ
سڑکوں پر موجود نشے کے عادی افراد کا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بحالی مراکز میں علاج کیا جائے گا
نشے کے عادی افراد کی بحالی کے لیے مشترکہ آپریشن اور مؤثر نگرانی کا فیصلہ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی خصوصی ہدایات پر کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیرِ صدارت نشے کے عادی افراد کے علاج، بحالی اور معاشرے میں دوبارہ فعال کردار کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں سیکرٹری سوشل ویلفیئر، ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر، ضلعی انتظامیہ پشاور و قبائلی ضلع خیبر، ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر پشاور سمیت دیگر متعلقہ افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نشے کے عادی افراد کے علاج و بحالی کے لیے تمام قانونی و انتظامی تقاضے، بشمول اشتہار کے اجراء، جلد مکمل کیے جائیں گے تاکہ مہم کا باقاعدہ جلد آغاز ممکن بنایا جا سکے۔ مہم کا ابتدائی مرحلہ صوبائی دارالحکومت پشاور اور قبائلی ضلع خیبر سے کیا جائے گا۔

مہم پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی جائے گی، جبکہ ضلعی انتظامیہ، پولیس، محکمہ ایکسائز، محکمہ اینٹی نارکوٹکس اور سول ڈیفنس مشترکہ کارروائی کے ذریعے سڑکوں پر موجود نشے کے عادی افراد کو تحویل میں لے کر بحالی مراکز منتقل کریں گے۔

بہتر اور دیرپا نتائج کے حصول کے لیے علاج کا دورانیہ چار ماہ سے بڑھا کر پانچ ماہ کرنے کی تجویز بھی زیرِ غور آئی۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں تشکیل دی جانے والی ٹیمیں بحالی مراکز کے اچانک دورے کرکے مریضوں کے علاج، خوراک اور دیگر سہولیات کا باقاعدگی سے جائزہ لیں گی۔

مہم کے لیے فنڈز کی دستیابی اور اخراجات کے انتظام کی ذمہ داری محکمہ سوشل ویلفیئر کے سپرد ہوگی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے کہا کہ انسانیت کی فلاح و بہبود اور معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی خصوصی دلچسپی قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ کی ہدایات پر من و عن عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے مہم کا جلد آغاز کیا جائے اور اس کی کامیابی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

30/08/2026

کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نشے سے پاک خیبرپختونخوا مہم کے آغاز کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے ہیں

پریس ریلیزوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی ہدایات پر خیبر پختونخوا میں ڈرگ فری مہم شروع کرنے کا فیصلہ، ڈرگ فری خی...
29/08/2026

پریس ریلیز

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی ہدایات پر خیبر پختونخوا میں ڈرگ فری مہم شروع کرنے کا فیصلہ،

ڈرگ فری خیبر پختونخوا پروگرام کا باقاعدہ آغاز اگلے ماہ سے کیا جائے گا

سرکاری و نجی بحالی مراکز کے ذریعے منشیات کے عادی افراد کا علاج، منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ

ڈرگ فری پشاور مہم کے تین مراحل میں اب تک 4,830 افراد کا کامیاب علاج، صحتیاب افراد معمول کی زندگی گزار رہے ہیں: کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود

پشاور: خیبر پختونخوا میں منشیات کے خلاف ڈرگ فری مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،
اس سلسلے میں قبائلی ضلع خیبر میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی رہائش گاہ پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود تھے۔ تقریب میں ممبر قومی اسمبلی قبائلی ضلع خیبر اقبال آفریدی، ممبر صوبائی اسمبلی عبدالغنی آفریدی، اسپیشل سیکریٹری وزیراعلیٰ عدیل صافی، وزیراعلیٰ کے بھائی نوید آفریدی، ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع خیبر شاہد علی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قبائلی ضلع خیبر وقار احمد، محکمہ سوشل ویلفیئر، محکمہ ایکسائز، اینٹی نارکوٹکس فورس، سول سوسائٹی اور علاقہ عمائدین نے شرکت کی۔

تقریب میں ڈرگ فری خیبر پختونخوا پروگرام کے آغاز کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی غور کیا گیا،

مقررین نے ڈرگ فری پشاور مہم کے کامیاب تجربے اور حاصل ہونے والے نتائج کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پشاور میں اختیار کی گئی حکمت عملی اور تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع میں بھی منشیات کے خاتمے کے لیے مربوط اور مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

پروگرام کے تحت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے سرکاری و نجی بحالی مراکز میں منشیات کے عادی افراد کے علاج اور بحالی کو یقینی بنایا جائے گا، جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف بھی مؤثر کارروائی اور بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے کہا کہ ڈرگ فری پشاور مہم کے تینوں مراحل میں اب تک 4,830 منشیات کے عادی افراد کا کامیاب علاج اور بحالی کی جا چکی ہے، جبکہ صحتیاب ہونے والے افراد اب معمول کی زندگی گزار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈرگ فری خیبر پختونخوا مہم ایک انسانیت دوست اور معاشرے کی بہتری کے لیے انتہائی اہم اقدام ہے۔ منشیات کے خلاف جنگ صرف حکومت کی نہیں بلکہ پورے معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے کہا کہ حکومت، انتظامیہ، پولیس، متعلقہ اداروں، بحالی مراکز، سول سوسائٹی اور عوام کے باہمی تعاون سے خیبر پختونخوا کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے ہدف کے حصول کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈرگ فری خیبر پختونخوا مہم کے آغاز کے بعد منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے ساتھ ساتھ منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی، تاکہ معاشرے کو اس لعنت سے نجات دلائی جا سکے۔

کمشنر ریاض خان محسود نے ڈرگ فری خیبرپختونخوا مہم شروع کرنے پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی جبکہ تقریب کے انعقاد پر نوید آفریدی، ایم این اے اقبال آفریدی اور ایم پی اے عبدالغنی آفریدی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

پشاور ڈویژن محفل حسنِ قرأت و نعت خوانی؛ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیمپشاور: صوبائی حکومت کی ہدایات...
20/08/2026

پشاور ڈویژن محفل حسنِ قرأت و نعت خوانی؛ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم

پشاور: صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام میں عشرہ رحمت اللعالمین کے سلسلے میں سٹی کونسل ہال پشاور میں محفل حسنِ قرأت و نعت خوانی کا انعقاد کیا گیا، جس میں پشاور ڈویژن کے تمام پانچوں اضلاع پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، قبائلی ضلع مہمند اور ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب میں شیخ الحدیث مولانا احسان اللہ، مولانا یوسف شاہ، مفتی محمد ظفر مہمان خصوصی ایڈیشنل کمشنر پشاور محمد ریاض، اے ڈی سی فنانس محمد اصغر سورانی، اسسٹنٹ کمشنر پشاور سٹی ذیشان نجیب، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر شرکاء نے شرکت کی۔

حسنِ قرأت کے مقابلے میں قاری احمد، ضلع چارسدہ نے پہلی، قاری محمد احتشام پشاور نے دوسری، جبکہ قاری محمد الیاس، ضلع پشاور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

نعت خوانی کے مقابلے میں آمنہ فرید، ضلع پشاور نے پہلی، محمد ساحل، ضلع چارسدہ نے دوسری جبکہ مہران حسن، ضلع خیبر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مہمانانِ گرامی نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر مقررین نے سیرت النبی ﷺ اور آپ ﷺ کی تعلیمات و اسوۂ حسنہ پر روشنی ڈالتے ہوئے نوجوان نسل کو سیرتِ طیبہ پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی۔
عشرہ رحمت اللعالمین کے سلسلے میں پشاور ڈویژن کے تمام پانچوں اضلاع پشاور، نوشہرہ، چارسدہ قبائلی ضلع مہمند اور ضلع خیبر میں اضلاع کی سطح پر مقابلوں کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کے مابین ڈویژن کی سطح پر مقابلے کا انعقاد کیا گیا

سرکاری کرایہ نامہ پر سختی سے عملدرآمدکمشنر پشاور ڈویژن/چیئرمین آر ٹی اے ریاض خان محسود کی ہدایت پر سیکریٹری آر ٹی اے قیص...
19/08/2026

سرکاری کرایہ نامہ پر سختی سے عملدرآمد

کمشنر پشاور ڈویژن/چیئرمین آر ٹی اے ریاض خان محسود کی ہدایت پر سیکریٹری آر ٹی اے قیصر خان نے پشاور کے نجی بس اڈوں کا دورہ کیا اور سرکاری کرایہ نامہ پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔

بس اڈوں اور گاڑیوں میں کرایہ نامہ نمایاں طور پر آویزاں کرنے اور مسافروں سے مقررہ کرایہ وصول کرنے کی ہدایت کی گئی۔ زائد کرایہ وصول کرنے یا خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پبلک ٹرانسپورٹ کے سرکاری کرایوں پر سختی سے عملدرآمدکمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے نو تعینات سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ...
18/08/2026

پبلک ٹرانسپورٹ کے سرکاری کرایوں پر سختی سے عملدرآمد

کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے نو تعینات سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی قیصر خان کو پبلک ٹرانسپورٹ کے سرکاری کرایہ نامے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

کمشنر پشاور ڈویژن نے ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر مختلف ٹیموں کے ذریعے اہم شاہراہوں اور روٹس پر پبلک ٹرانسپورٹ کی چیکنگ کی جائے، مسافروں سے مقررہ سرکاری کرایہ وصول کیا جائے اور زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

بجلی لوڈشیڈنگ میں عوام کو ریلیف دینے کا اہم فیصلہفیڈر کے بجائے ٹرانسفارمر کی سطح پر لوڈشیڈنگ کا نظام نافذ کرنے کی ہدایتب...
17/08/2026

بجلی لوڈشیڈنگ میں عوام کو ریلیف دینے کا اہم فیصلہ

فیڈر کے بجائے ٹرانسفارمر کی سطح پر لوڈشیڈنگ کا نظام نافذ کرنے کی ہدایت

بجلی چوری سے پاک اور واجبات ادا کرنے والے ٹرانسفارمرز لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہوں گے

چارسدہ، متنی اور چمکنی سمیت مختلف علاقوں میں ٹرانسفارمر سطحی لوڈشیڈنگ کا آزمائشی آغاز

منگل کے روز سے بجلی چوروں اور بڑے نادہندگان کے خلاف کارروائی، اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل

پشاور: کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیرِ صدارت بجلی لوڈشیڈنگ میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے، بجلی چوری اور کنڈہ مافیا کے خلاف مؤثر کارروائی، واجبات کی وصولی اور بجلی میٹرز کی تنصیب کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پشاور ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز، سپرنٹنڈنگ انجینئر پیسکو اور تمام ایکسینز پیسکو نے شرکت کی۔

اجلاس میں عوامی مشکلات کے ازالے اور بجلی کے نظام میں بہتری کے لیے مختلف تجاویز پر تفصیلی غور و خوض کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ فیڈر کے بجائے ٹرانسفارمر کی سطح پر کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ بجلی چوری یا واجبات کی عدم ادائیگی والے علاقوں کی وجہ سے پورے فیڈر کے ذمہ دار اور باقاعدگی سے بل ادا کرنے والے صارفین متاثر نہ ہوں۔

فیصلے کے مطابق جس ٹرانسفارمر سے منسلک علاقے میں بجلی چوری نہ ہونے اور واجبات کی باقاعدگی سے ادائیگی کی صورتحال ہوگی، اسے لوڈشیڈنگ سے حتی الامکان مستثنیٰ رکھا جائے گا، جبکہ بجلی چوری اور واجبات کی صورتحال کے مطابق دیگر ٹرانسفارمرز پر لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔ اس طرح بجلی چوری نہ کرنے اور باقاعدگی سے بل ادا کرنے والے صارفین کو براہِ راست ریلیف فراہم کیا جاسکے گا۔

کمشنر پشاور ڈویژن نے بتایا کہ اس نظام کو ابتدائی طور پر چارسدہ کے مختلف علاقوں، متنی اور چمکنی سمیت دیگر منتخب علاقوں میں آزمائشی بنیادوں پر نافذ کیا جائے گا۔ ان علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اس طریقہ کار کو مزید علاقوں تک وسعت دینے پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں بجلی چوری، کنڈہ مافیا اور بڑے نادہندگان کے خلاف کارروائی کے لیے پشاور ڈویژن کے تمام اضلاع میں اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ ان ٹیموں میں پیسکو افسران و اہلکاروں، پولیس، ممبران صوبائی اسمبلی، سابق بلدیاتی نمائندوں، متعلقہ تحصیلدار، گرداور اور پٹواریوں کو شامل کیا جائے گا۔ خصوصی ٹیمیں منگل کے روز سے بجلی چوروں اور بڑے نادہندگان کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کریں گی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ریاض خان محسود نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بجلی چوری کے خاتمے، کنڈہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی، بجلی کے واجبات کی وصولی اور بجلی میٹرز کی تنصیب کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے پیسکو اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان باہمی رابطے کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

کمشنر پشاور ڈویژن نے کہا کہ عوام کو بجلی کی لوڈشیڈنگ میں ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اور ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جو غیر ضروری عوامی مشکلات یا احتجاج کا باعث بنیں۔ انہوں نے پیسکو حکام کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے جبکہ بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق مؤثر کارروائی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ بجلی چوری کے خاتمے اور واجبات کی وصولی کے لیے کارروائی کسی فرد یا علاقے کے خلاف نہیں بلکہ بجلی کے نظام میں بہتری اور قانون کی یکساں عملداری کے لیے کی جائے گی، تاکہ ایماندار صارفین کو غیر ضروری لوڈشیڈنگ سے بچایا جاسکے۔

کمشنر ریاض خان محسود نے تمام متعلقہ حکام سے اقدامات پر ہفتہ وار پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی، جس میں بجلی چوری کے خلاف کارروائی، واجبات کی وصولی، میٹرز کی تنصیب، بڑے نادہندگان کے خلاف اقدامات اور عوام کو فراہم کیے جانے والے ریلیف کی تفصیلات شامل ہوں گی۔

16/08/2026

14 اگست کی رات پشاور بیریکس میں شاندار تقریب اور میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد، کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت۔

کمشنر پشاور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشاور تین ہزار سال قدیم شہر ہے، جس کی ثقافت اور روایات آج بھی زندہ ہیں۔ اہلیانِ پشاور زندہ قوم کی طرح اپنا یومِ آزادی شایانِ شان انداز میں مناتے ہیں، جس کا ثبوت آج کی تقریب ہے، جہاں فیملیز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

🇵🇰 پاکستان زندہ باد! ❤️

کمشنر پشاور کو داجی فوڈز کی دیسی و خالص اشیائے خوردونوش پیشخالص گندم، جوار، ملٹی گرین اور جو کے آٹے سمیت مختلف دیسی مصنو...
15/08/2026

کمشنر پشاور کو داجی فوڈز کی دیسی و خالص اشیائے خوردونوش پیش

خالص گندم، جوار، ملٹی گرین اور جو کے آٹے سمیت مختلف دیسی مصنوعات شامل

کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کا صحت بخش اور معیاری دیسی اشیائے خوردونوش تیار کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کا عزم

پشاور: داجی فوڈز کے مالکان کلیم جان اینڈ برادرز نے ادارے کی جانب سے تیار کردہ خالص گندم اور جوار کا آٹا سمیت مختلف دیسی اشیائے خوردونوش کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کو ان کے دفتر میں پیش کیں۔

داجی فوڈز چارسدہ کے علاقے رجڑ میں خالص اور قدرتی اجزاء سے روایتی دیسی طریقے کے مطابق گندم، جوار، ملٹی گرین اور جو کا آٹا، دال کا آٹا، زیتون اور شڑشم کا تیل سمیت دیگر اشیائے خوردونوش تیار کر رہا ہے۔ ادارے کا افتتاح گزشتہ ماہ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے کیا تھا۔

اس موقع پر کمشنر ریاض خان محسود نے کہا کہ حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق خالص، معیاری اور قدرتی اشیائے خوردونوش تیار کرنے والے مقامی کاروباری اداروں کی بھرپور حوصلہ افزائی اور سرپرستی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات نہ صرف عوام کو صحت بخش غذائی اشیاء کی فراہمی میں معاون ہیں بلکہ مقامی سطح پر روزگار اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کا بھی ذریعہ بنتے ہیں۔

کمشنر پشاور ڈویژن نے اس ضمن میں متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ خالص اور معیاری دیسی اشیائے خوردونوش تیار کرنے والے کاروباری افراد کو قانون و ضابطے کے مطابق ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔

14/08/2026

کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کا 14 اگست ہوم آزادی کے حوالے اہل وطن کو مبارکباد اور خصوصی پیغام

Address

12th Mall Road
Peshawar
25000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+92919211337

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Commissioner Peshawar Division, Peshawar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Commissioner Peshawar Division, Peshawar:

Shortcuts

Share