Allama Iqbal Dawar Pti

Allama Iqbal Dawar  Pti • Former President Insaf Students Federation KPK
• Form-45 Elected MPA PK-103 North Waziristan
• Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI)

Rising politician in Pakistan Tehrik e Insaf

5 اگست — پشاور موٹروے جلسہ پاکستان تحریکِ انصاف PK-103 شمالی وزیرستان کے تمام باوقار، مخلص اور نظریاتی کارکنان سے پُرزور...
03/08/2026

5 اگست — پشاور موٹروے جلسہ

پاکستان تحریکِ انصاف PK-103 شمالی وزیرستان کے تمام باوقار، مخلص اور نظریاتی کارکنان سے پُرزور اپیل ہے کہ 5 اگست بروز بدھ منعقد ہونے والے تاریخی جلسے میں بھرپور شرکت یقینی بنائیں.

قافلہ صبح 7:30 بجے عیسوڑی اڈا سے روانہ ہوگا.

تمام یونین کونسلز، ویلج کونسلز اور دیہات سے آنے والے ساتھی مقررہ وقت سے پہلے عیسوڑی اڈا پہنچ جائیں تاکہ نظم و ضبط کے ساتھ ایک متحد، منظم اور باوقار قافلے کی صورت میں جلسہ گاہ کی جانب روانگی ممکن ہو.

یہ وقت اپنی قیادت، اپنے نظریے اور عوامی حقِ نمائندگی کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کا ہے. آئیں، اتحاد، نظم، جذبے اور بھرپور شرکت کے ذریعے ایک مضبوط پیغام دیں کہ شمالی وزیرستان PK-103 کے کارکنان ہر محاذ پر اپنی جماعت کے ساتھ کھڑے ہیں.

📍 روانگی: عیسوڑی اڈا
🗓 تاریخ: 5 اگست (بدھ)
⏰ وقت: صبح 7:30 بجے
پاکستان تحریکِ انصاف
پی کے 103 شمالی وزیرستان

03/08/2026

‏‎بہادر بھائی کی بہادر بہن❤️

شمالی وزیرستان | حلقہ PK-103 | وی سی حیدرخیلعوامی ایم پی اے علامہ اقبال داوڑ کی ہدایت پر وی سی حیدرخیل میں 5 اگست کے جلس...
03/08/2026

شمالی وزیرستان | حلقہ PK-103 | وی سی حیدرخیل

عوامی ایم پی اے علامہ اقبال داوڑ کی ہدایت پر وی سی حیدرخیل میں 5 اگست کے جلسے کے حوالے سے ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا.

اجلاس میں مقامی کارکنان اور ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی. اس موقع پر 5 اگست کے جلسے کی تیاریوں، کارکنوں کی مؤثر شرکت، تنظیمی ہم آہنگی اور مختلف انتظامی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی.

شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی ایم پی اے علامہ اقبال داوڑ کی قیادت میں 5 اگست کے جلسہ کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جائیں گی اور کارکن بھرپور انداز میں شرکت کو یقینی بنائیں گے.

ان شاء اللّہ، حلقہ PK-103 کے باشعور عوام اور کارکن ایک بار پھر اتحاد، نظم و ضبط اور بھرپور عوامی قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 اگست کے جلسہ کو کامیاب بنائیں گے.

03/08/2026
02/08/2026

اگر آپ کے پاس جیٹ بمبار طیاروں سے بمباری کرنے کیلئے بارود ہے جس سے ہمارے بچوں کے سینے چھلنی ہوتے ہیں تو تمہیں ہمارے گھروں کا چولہا جلانے کیلئے ایندھن بھی دینا پڑے گا،

وزیر اعلٰی سہیل آفریدی

02/08/2026

قائدِ تحریک عمران خان کی ہمشیرہ، علیمہ خان کی بنوں سنٹرل جیل میں قید 9 مئی مقدمات میں سزا پانے والے کارکنان سے ملاقات.

یہ ملاقات حوصلے، استقامت اور اپنے مؤقف پر ثابت قدم رہنے کی علامت ہے.

علیمہ خان نے قید کارکنان سے ملاقات کے دوران ان کی خیریت دریافت کی، ان کے عزم کو سراہا اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ثابت قدم رہنے کا پیغام دیا.

دعا ہے کہ اللّہ تعالیٰ تمام اسیران کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے، ان کی مشکلات میں آسانی عطا کرے، اور ہر ایک کو انصاف کے مطابق فیصلے نصیب فرمائے. آمین.

02/08/2026

عمران خان صاحب کی بہن محترم علیمہ خان کا جنوبی اضلاع پہنچنے پر شاندار استقبال ❤️

02/08/2026

ہمشیرہ عمران خان صیب علیمہ آپا کو ریسیو کرنے خوشحال گڑھ پر پارلیمانی لیڈر و ایم این اے کرک شاہد خٹک اور فارم 45 ایم پی اے علامہ اقبال داوڑ موجود

عوامی ایم پی اے حلقہ پی کے 103 شمالی وزیرستان علامہ اقبال داوڑ کی ہدایت پر تحصیل شواہ میں 5 اگست کے جلسے کے حوالے سے اہم...
01/08/2026

عوامی ایم پی اے حلقہ پی کے 103 شمالی وزیرستان علامہ اقبال داوڑ کی ہدایت پر تحصیل شواہ میں 5 اگست کے جلسے کے حوالے سے اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا.

عوامی ایم پی اے حلقہ پی کے 103 شمالی وزیرستان علامہ اقبال داوڑ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں تحصیل شواہ میں 5 اگست کے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں علاقے کے مشران، نوجوانوں، کارکنان اور ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی.

اجلاس میں 5 اگست کے جلسے کو ہر لحاظ سے کامیاب بنانے کے لیے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ عوامی رابطہ مہم کو مزید مؤثر بنانے، گھر گھر پیغام پہنچانے، زیادہ سے زیادہ عوامی شرکت یقینی بنانے، تنظیمی نظم و ضبط برقرار رکھنے اور جلسے کی کامیابی کے لیے مختلف ذمہ داریاں بھی تفویض کی گئیں.

اس موقع پر تحصیل شواہ کے متعدد معزز سیاسی و سماجی شخصیات اور نوجوانوں نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور عوامی ایم پی اے علامہ اقبال داوڑ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا.

ان تمام نئے ساتھیوں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں. ہمیں یقین ہے کہ ان کی شمولیت سے تحریک مزید مضبوط ہوگی اور عوام کی خدمت کے مشن کو نئی توانائی ملے گی.

اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تحصیل شواہ کے عوام ہمیشہ کی طرح اس بار بھی بھرپور انداز میں 5 اگست کے جلسے میں شرکت کریں گے اور اپنے اتحاد، شعور اور عوامی قوت کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے جلسے کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار کریں گے.

ان شاء اللہ، 5 اگست کا جلسہ شمالی وزیرستان کے عوام کے اتحاد، شعور اور پاکستان تحریک انصاف سے وابستگی کا ایک تاریخی مظہر ثابت ہوگا.

#5اگست
Muhammad Sohail Afridi

01/08/2026

"میرے کشمیریو! آپ باشعور ہیں۔ آپ لوگوں نے مسلسل اپنی آزادی کی جنگ لڑی ہے، آپ لوگ، خاص لوگ ہیں"

2022 میں مظفرآباد کے جمِ غفیر میں عمران خان کا خطاب ثابت کرتا ہے قومی لیڈر کس طرح اپنے لوگوں کو عقیدت کا خراج دے کر انہیں ریاست سے جوڑتا ہے. آج پاکستان ہر سطح پر لیڈرشپ سے محروم ہے.

Address

Peshawar
HAYATABAD PESHAWAR

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Allama Iqbal Dawar Pti posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Allama Iqbal Dawar Pti:

Shortcuts

Share