RCP - Khyber Pukhtunkhwa

RCP - Khyber Pukhtunkhwa انقلابی کمیونسٹ پارٹی خیبر پختونخواہ

Death Anniversary of Leon Trotsky | Online Study CircleOn the death anniversary of Leon Trotsky, join us for an online s...
20/08/2026

Death Anniversary of Leon Trotsky | Online Study Circle

On the death anniversary of Leon Trotsky, join us for an online study circle to discuss Trotsky’s ideas, revolutionary strategy, and the theory of Permanent Revolution.
“The socialist revolution begins on the national arena, it unfolds on the international arena, and is completed on the world arena.”
— Leon Trotsky

📅 21 August
🕤 9:30 PM
🎙️ Speaker: Comrade Nabeel Khan

Join us and be part of the discussion!
Link will be shared shortly before the starting time

سوات ریڈر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام کمیونسٹ مینی فیسٹو پر  اسٹڈی سرکل کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے ش...
16/08/2026

سوات ریڈر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام کمیونسٹ مینی فیسٹو پر اسٹڈی سرکل کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی ۔ انقلابی کمیونسٹ پارٹی کے ساتھیوں نے بھی اس سٹڈی سرکل میں شرکت کی۔ اسٹڈی سرکل میں کمیونسٹ مینی فیسٹو کے تاریخی پس منظر، بنیادی نظریات اور موجودہ عہد میں اس کی سیاسی اہمیت پر تفصیلی بحث کی گئی۔
کتاب پر حیدر علی نے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کمیونسٹ مینی فیسٹو کے بنیادی نکات، سرمایہ دارانہ نظام کے تضادات اور محنت کش طبقے کی تاریخی جدوجہد پر روشنی ڈالی۔ شرکاء کی جانب سے مختلف سوالات اٹھائے گئے، جن کے نبیل خان نے تفصیلی جوابات دیے۔ صدیق جان نے بھی بحث میں حصہ لیتے ہوئے موجودہ عہد میں کمیونسٹ مینی فیسٹو کی غیر معمولی معنویت پر گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ آج کمیونسٹ مینی فیسٹو شاید اپنے اجراء کے بعد کسی بھی دور کے مقابلے میں زیادہ متعلقہ ہے۔ دنیا بھر میں سرمایہ دارانہ نظام گہرے معاشی اور سماجی بحران کا شکار ہے۔ ایک طرف دولت اور وسائل کا بے انتہا ارتکاز چند ہاتھوں میں ہو رہا ہے، جبکہ دوسری جانب کروڑوں انسان دو وقت کی روٹی، صاف پانی، صحت اور معیاری تعلیم جیسی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔ سرمایہ داری کی یہ بڑھتی ہوئی نابرابری اور استحصال اس نظام کے بنیادی تضادات کو مزید نمایاں کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے مختلف خطوں میں عوام نے اس استحصالی نظام کے خلاف بغاوتیں اور مزاحمتیں کی ہیں، لیکن ان تحریکوں کی ناکامی کی ایک بنیادی وجہ واضح انقلابی نظریے اور منظم انقلابی قیادت کا فقدان رہی ہے۔ محض نظام کے خلاف غم و غصہ کافی نہیں؛ اسے ایک شعوری، منظم اور انقلابی جدوجہد میں تبدیل کرنا ضروری ہے۔
آج محنت کش طبقے کے ہاتھ میں کمیونسٹ مینی فیسٹو کے انقلابی نظریات وہ نظریاتی ہتھیار ہیں جو سرمایہ دارانہ استحصال کے خلاف جدوجہد کو درست سمت فراہم کر سکتے ہیں۔ محنت کش طبقہ اپنی اجتماعی طاقت اور انقلابی تنظیم کے ذریعے اس استحصالی نظام کا خاتمہ کرکے ایک ایسے معاشرے کی بنیاد رکھ سکتا ہے جہاں دولت اور وسائل چند افراد کے بجائے پوری انسانیت کی ضروریات کے لیے استعمال ہوں اور ایک استحصال سے پاک، طبقاتی امتیاز سے آزاد بہتر دنیا کی تعمیر ممکن ہو۔

13/08/2026

اپر دیر ـ عوام کا دہشتگردوں کے خلاف بھر پور مزاحمت

دوبندو، دیر بالا میں گزشتہ شام دہشت گردوں نے پولیس چوکی پر حملہ کیا، جس کے بعد پوری رات پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ جاری رہی دہشتگردوں نے پولیس اہلکاروں کو محصور کردیا جس پر پولیس نے عوام سے مدد کی اپیل کی۔۔ دہشت گردوں نے مختلف مقامات پر ناکے لگا کر راستے بھی بند کیےاور بچوں کو سکول اور عوام کو کام کاج کیلے جانے سے روک دیا اس کے ردِعمل میں اپر دیر، عشرے درہ، دوبندو اور دیگر علاقوں کے عوام نے اسلحہ اٹھا کر دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور انہیں بھاگنے پر مجبور کر دیا۔
یہ پہلی بار نہیں کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہو۔ اس سے پہلے بھی مختلف علاقوں کے عوام نے اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر اپنے علاقوں کے امن و امان کے دفاع کے لیے مزاحمت کی ہے۔
انقلابی کمیونسٹ پارٹی سمجھتی ہے کہ ریاست امن و امان بحال کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے درجنوں فوجی آپریشنز کے باوجود دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہو سکا، جبکہ ان آپریشنز کی قیمت ہمیشہ عام عوام نے ہی ادا کی ہے۔اس تمام تر صورتحال سے واضح ہو جاتا ہے کہ ریاست دہشت گردی کا خاتمہ ہی نہیں چاہتی آج خیبر پختونخوا، خصوصاً ملاکنڈ ڈویژن میں دہشت گردی کے واقعات میں شدید اضافہ اس ریاستی پالیسی کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔
دہشت گردی کا مسئلہ سنجیدہ، سائنسی اور انقلابی حکمت عملی کا تقاضا کرتا ہے۔ تاریخ ہمیں بار بار یہ سبق دیتی ہے کہ منظم عوامی قوت کے بغیر کسی بھی مسلح ردِانقلابی طاقت کو شکست نہیں دی جا سکتی۔ اسی تناظر میں واحد قابلِ عمل راستہ جمہوری طور پر منتخب عوامی دفاعی کمیٹیوں کی تشکیل ہے۔

یہ دفاعی کمیٹیاں ہر سطح پر بنائی چاہئیں، ضلع، تحصیل، یونین کونسل، گلی، محلہ، تعلیمی ادارے، کارخانے، کھیت، فیکٹریاں، یعنی جہاں جہاں محنت کش عوام موجود ہیں۔ یہ کمیٹیاں نہ صرف دہشت گردوں کے لیے عوامی حمایت کا مکمل خاتمہ کریں گی بلکہ ریاستی جبر، جبری بے دخلیوں اور نام نہاد آپریشنز کے خلاف بھی اجتماعی دفاع فراہم کریں گی۔

آج سوات امن پاسون کے زیرِ اہتمام نشاط چوک  مینگورہ میں دہشتگردی ، اور فوجی آپریشنوں کے خلاف احتجاج کیا گیا جس میں بڑی تع...
07/08/2026

آج سوات امن پاسون کے زیرِ اہتمام نشاط چوک مینگورہ میں دہشتگردی ، اور فوجی آپریشنوں کے خلاف احتجاج کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں سوات کے عوام نے شرکت کی۔ مظاہرین نے خطے میں پائیدار امن کے قیام، دہشت گردی کے خاتمے اور فوجی آپریشنز کے اختتام کا مطالبہ کیا اور سوات اور پورے خیبر پختونخوا میں بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
مظاہرین نے امن، انصاف اور شہریوں کے تحفظ کے حق میں بینرز اٹھائے اور نعرے لگائے۔ مظاہرین نے کہا کہ ملاکنڈ کے عوام کئی دہائیوں سے دہشت گردی، نقل مکانی اور مسلسل تنازعات کا سامنا کر رہے ہیں، اور وہ ایک بار پھر تشدد کے اس دور میں واپس نہیں جانا چاہتے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریاست عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے اور ساتھ ہی ان کے پرامن احتجاج اور منظم ہونے کے جمہوری حق کا احترام کرے۔
مقررین نے ان پالیسیوں پر بھی تنقید کی جو خطے میں پائیدار امن قائم کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ خیبر پختونخوا کے عوام امن، تحفظ، باوقار زندگی اور اپنے جمہوری حقوق کے مستحق ہیں،
انقلابی کمیونسٹ پارٹی سمجھتی ہے کہ پائدار اور مستقل امن ، روزگار اور مہنگائی کے خلاف عوام کو عوامی ایکشن کمیٹیوں میں منظم ہو کر جہدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔ جنگ، دہشتگردی، روزگار اور مہنگائی کے جڑے سرمایہ دارانہ نظام اور سرمایہ درانہ ریاستوں میں پیوست ہیں اسلئے اس جدوجہد کو اس نظام کے خلاف جدو جہد سے جوڑتے ہوئے سرمایہ درانہ نظام کے خاتمے اور سوشلسٹ انقلاب کے جد وجہد کے ساتھ جوڑنے کی ضرورت ہے ۔

Watch, Learn and organize From discussion to revolution.Be part of the World School of Communism 2026 Watch Party in Pes...
06/08/2026

Watch, Learn and organize From discussion to revolution.

Be part of the World School of Communism 2026 Watch Party in Peshawar

register yourself now


Day 5 of world school of communism 🚩
06/08/2026

Day 5 of world school of communism 🚩


3rd day of world school of communism 🚩🚩
04/08/2026

3rd day of world school of communism 🚩🚩



The session will start at 12 PM now ____________________________________________ ورلڈ سکول آف کمیونزم کے 4 اگست بروز منگ...
04/08/2026

The session will start at 12 PM now
____________________________________________

ورلڈ سکول آف کمیونزم کے 4 اگست بروز منگل کے سیشنز کا شیڈول:

صبح کے سیشنز (12PM to 4PM)

سیشن1:
لینن اور ٹراٹسکی کن نظریات کے لیے جدوجہد کر رہے تھے؟

https://www.youtube.com/live/1ZueY_-DNwg?si=lmd0kyBTWMns8_oS
(اس سیشن کی لیڈ آف اور سم اپ کا براہِ راست اردو ترجمہ کیا جائے گا)
ترجمہ کے لیے 👇
https://discord.gg/dCwwwh9umC

سیشن 2:
روشن خیالی کے دفاع میں!
https://www.youtube.com/live/_2JtjQfUeWI?si=XDCGuwkbCV9KMz6x

سیشن 3: مارکسی معاشیات کی ابتدا
https://www.youtube.com/live/W9e6O6zskEs?si=TCefpLipltdwZRMA

شام کے سیشنز (6PM to 10:30PM)

سیشن 1:
فلسفہ اور سائنس: علمِ کائنات میں نیا عہد
https://www.youtube.com/live/NKS3YEyv43I?si=g_gJ8LRwTXh3Mozn

سیشن2: پہلے امریکی انقلاب کے 250 برس
https://www.youtube.com/live/NHwK5VdT5vM?si=WnLwi3jW9JnFKqz2

سیشن 3: کیوبا انقلاب کے دفاع میں
https://www.youtube.com/live/X1AWmQRdC6w?si=6-Cv0KR5NscZiGk4

(اس سیشن کا براہ راست اردو ترجمہ کیا جائے گا)
ترجمہ کے لیے 👇
https://discord.gg/dCwwwh9umC

Attending the second day of world school of communism from different regions of Khyber Pakhtunkhwa 🚩🚩
03/08/2026

Attending the second day of world school of communism from different regions of Khyber Pakhtunkhwa 🚩🚩


03/08/2026

Join online World School of Communism. RCP Peshawar also organize watch party on Tuesday at University Town Peshawar, if you want to participate in Watch party contact us.


Address

Peshawar

Opening Hours

Monday 06:00 - 17:00
Tuesday 01:00 - 02:00
18:00 - 19:00
Wednesday 01:00 - 17:00
Thursday 01:00 - 17:00
Friday 01:00 - 17:00
Saturday 01:00 - 17:00
Sunday 01:00 - 17:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RCP - Khyber Pukhtunkhwa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share