03/06/2026
آج ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محترمہ وگمہ گل کی سربراہی میں دفترِ ایڈمنسٹریشن میں پی ڈی اے ایمپلائز اینڈ ورکرز یونین کے عہدیداران کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پی ایس او ٹو ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے جناب نوید جہان صاحب اور ڈائریکٹر فنانس پی ڈی اے جناب محمد حیدر صاحب بھی شریک تھے۔
اجلاس کے دوران ملازمین کو درپیش مختلف مسائل اور فلاحی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اہم نکات میں ڈی پی سی (Departmental Promotion Committee) کے انعقاد، ویدر الاؤنس کی منظوری کے لیے اقدامات، اوور ٹائم ریٹ کو موجودہ مہنگائی کے تناسب سے 700 روپے سے بڑھانے اور دیگر انتظامی و فلاحی معاملات شامل تھے۔
محترمہ وگمہ گل، جناب نوید جہان صاحب اور جناب محمد حیدر صاحب نے ملازمین کے مسائل کے حل میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ متعلقہ امور کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے
ببر شیر یونین کے صدر و عہدیداران نے ادارے کی انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے مثبت رویے اور تعاون کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان اقدامات سے ملازمین کی فلاح و بہبود اور ادارے کی مجموعی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔
میڈیا انفارمیشن سیل پی ڈی اے ایمپلائز اینڈ ورکرز یونین۔
🎊