07/09/2026
https://www.facebook.com/share/1EfqBzGZST/
Pre interview Merit list of Female Forest Extensionist in Directorate of CDEGAD KP Forest Department.Peshwar.
اطلاع عام!
خواتین فاریسٹ ایکسٹینشنسٹ کی بھرتی — اگلے مرحلے کی جانب اہم پیش رفت
خیبرپختونخوا فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے کمیونٹی ڈویلپمنٹ، ایکسٹینشن، جینڈر اینڈ ڈویلپمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے فیمیل فاریسٹ ایکسٹینشنسٹ (FFE)، بی پی ایس-11 کی آسامی کے لیے پری انٹرویو فہرست جاری کرنے کی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
ایٹا (ETEA) کے تحت منعقدہ تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کے کوائف کی مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق اسکرونٹی کمیٹی نے تفصیلی جانچ پڑتال مکمل کرکے اہل امیدواروں کی پری انٹرویو فہرست مرتب کر دی ہے۔
اب اس فہرست کو محکمہ موسمیاتی تبدیلی، جنگلات، ماحولیات و جنگلی حیات کی سرکاری ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا جائے گا،
تاکہ شارٹ لسٹ ہونے والے امیدوار اپنے کوائف کا بغور جائزہ لے سکیں۔
کسی بھی غلطی، تضاد یا شکایت کی صورت میں امیدوار مقررہ مدت کے اندر گریوینس ریڈریسل کمیٹی (GRC) کے سامنے تحریری درخواست جمع کرا سکیں گے۔
شفافیت، میرٹ اور مساوی مواقع — بہتر مستقبل کی بنیاد
https://drive.google.com/file/d/1RoSDJvxYxL0NCUPGI6DcInr80pToJuzl/view?usp=drivesdk
محکمہ موسمیاتی تبدیلی جنگلات ماحولیات و جنگلی حیات خیبرپختونخوا
Forestry Environment & Wildlife Department Khyber Pakhtunkhwa