Higher Education Regulatory Authority Khyber Pakhtunkhwa

Higher Education Regulatory Authority Khyber Pakhtunkhwa Government body to regulate private sector higher educational institutions in Khyber Pakhtunkhwa

Higher Education Regulatory Authority is an independent and impartial regulatory authority for private sector universities / institutes and colleges in KP

جعلی نوٹیفکیشن سے ہوشیار رہیں!سوشل میڈیا پر محکمۂ اعلیٰ تعلیم، آرکائیوز اینڈ لائبریریز خیبر پختونخوا (HED) کے نام سے جا...
30/07/2026

جعلی نوٹیفکیشن سے ہوشیار رہیں!

سوشل میڈیا پر محکمۂ اعلیٰ تعلیم، آرکائیوز اینڈ لائبریریز خیبر پختونخوا (HED) کے نام سے جامعات اور کالجز کی تعطیلات سے متعلق ایک نوٹیفکیشن گردش کر رہا ہے۔

واضح کیا جاتا ہے کہ *محکمۂ اعلیٰ تعلیم (HED) کی جانب سے ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ لہٰذا یہ نوٹیفکیشن جعلی اور من گھڑت ہے۔

عوام، طلبہ، والدین اور تعلیمی اداروں سے گزارش ہے کہ ایسی غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کریں اور نہ ہی انہیں آگے شیئر کریں۔ صرف حکومتِ خیبر پختونخوا اور محکمۂ اعلیٰ تعلیم کے سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والے اعلانات پر ہی اعتماد کریں۔.

ہائیر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی (ہیرا) خیبرپختونخوا کی انسپیکشن ٹیم نے آج کمپیشن کالج آف نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز...
29/07/2026

ہائیر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی (ہیرا) خیبرپختونخوا کی انسپیکشن ٹیم نے آج کمپیشن کالج آف نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز، ہری پور کا تفصیلی دورہ کیا۔

انسپکشن کے دوران ٹیم نے ادارے میں بی ایس نرسنگ ، بی ایس ریڈیالوجی ٹیکنالوجی، بی ایس سرجیکل ٹیکنالوجی، بی ایس اینستھیزیا ٹیکنالوجی اور بی ایس ہیلتھ ٹیکنالوجی پروگرامز کے لیے دستیاب سہولیات، تدریسی معیار، فیکلٹی، لیبارٹریز، کلاس رومز، طلباء وطالبات کو فراہم کی جانے والی سہولیات، انفراسٹرکچر، ریکارڈ اور دیگر متعلقہ امور کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا تاکہ متعلقہ تعلیمی پروگراموں میں مقررہ معیارات پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

ہائیر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی (ہیرا) خیبرپختونخوا معیاری تعلیم کے فروغ، شفاف نگرانی اور تعلیمی اداروں میں مسلسل بہتری کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں انجام دے رہی ہے۔

معیاری تعلیم، مؤثر نگرانی اور بہتر مستقبل، ہائیر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی خیبرپختونخوا کا عزم۔

ہائیر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی (ہیرا) خیبرپختونخوا کی انسپیکشن ٹیم نے آج شاہد انسٹیٹیوٹ آف پیرا میڈیکل سائنسز شبقدر، ض...
28/07/2026

ہائیر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی (ہیرا) خیبرپختونخوا کی انسپیکشن ٹیم نے آج شاہد انسٹیٹیوٹ آف پیرا میڈیکل سائنسز شبقدر، ضلع چارسدہ اور صافی کالج آف میڈیکل سائنسز مندنی، ضلع چارسدہ کا تفصیلی دورہ کیا۔

دورے کے دوران تدریسی معیار، فیکلٹی، لیبارٹریز، کلاس رومز، طلباء وطالبات کو فراہم کی جانے والی سہولیات، انفراسٹرکچر، ریکارڈ اور دیگر متعلقہ امور کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا تاکہ متعلقہ تعلیمی پروگراموں میں مقررہ معیارات پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

ہائیر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی (ہیرا) خیبرپختونخوا معیاری تعلیم کے فروغ، شفاف نگرانی اور تعلیمی اداروں میں مسلسل بہتری کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں انجام دے رہی ہے۔

معیاری تعلیم، مؤثر نگرانی اور بہتر مستقبل، ہائیر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی خیبرپختونخوا کا عزم۔

ہائیر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی (ہیرا) خیبرپختونخوا کی انسپیکشن ٹیم نے آج داؤد انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجیشریف ...
28/07/2026

ہائیر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی (ہیرا) خیبرپختونخوا کی انسپیکشن ٹیم نے آج داؤد انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی
شریف آباد، مردان اور پایونیر کالج آف نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز خواجہ باغ کالونی، مردان کا تفصیلی دورہ کیا۔

دورے کے دوران تدریسی معیار، فیکلٹی، لیبارٹریز، کلاس رومز، طلباء وطالبات کو فراہم کی جانے والی سہولیات، انفراسٹرکچر، ریکارڈ اور دیگر متعلقہ امور کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا تاکہ متعلقہ تعلیمی پروگراموں میں مقررہ معیارات پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

ہائیر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی (ہیرا) خیبرپختونخوا معیاری تعلیم کے فروغ، شفاف نگرانی اور تعلیمی اداروں میں مسلسل بہتری کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں انجام دے رہی ہے۔

معیاری تعلیم، مؤثر نگرانی اور بہتر مستقبل، ہائیر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی خیبرپختونخوا کا عزم۔

25/07/2026

خیبرپختونخوا حکومت کی بی ایس طلبہ کے یونیفارم اسیسمنٹ ٹیسٹ پالیسی پر اہم اجلاس

خیبرپختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی کی زیرِ صدارت بی ایس طلبہ کے لیے یونیفارم اسیسمنٹ ٹیسٹ پالیسی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن فضل حسین، ڈائریکٹر IMSciences پشاور پروفیسر ڈاکٹر عثمان غنی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ETEA عادل صافی، ڈائریکٹر کوالٹی ایشورنس ڈاکٹر عمران اللہ مروت، ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر فرید اللہ شاہ سمیت دیگر کمیٹی اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں اس پالیسی پر غور کیا گیا جس کے تحت خیبرپختونخوا کی تمام جامعات اور کالجوں کے بی ایس طلبہ سے چوتھے سمسٹر اور آخری سمسٹر میں یونیفارم اسیسمنٹ ٹیسٹ لیا جائے گا۔

یہ ٹیسٹ ETEA کے ذریعے منعقد کیا جائے گا اور طلبہ سے اس کی کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی، جبکہ تمام اخراجات خیبرپختونخوا حکومت برداشت کرے گی۔

اس پالیسی کا مقصد طلبہ کی تعلیمی استعداد کا مؤثر جائزہ لینا، نصاب میں بہتری کے لیے رہنمائی فراہم کرنا، تعلیم کو صنعت اور روزگار کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنا، اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم کی فراہمی کے حوالے سے احتساب کے نظام کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

ہائیر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی (ہیرا) خیبرپختونخوا کی انسپیکشن ٹیم نے پی ای ایف پوسٹ گریجویٹ کالج پشاور کا تفصیلی دورہ...
22/07/2026

ہائیر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی (ہیرا) خیبرپختونخوا کی انسپیکشن ٹیم نے پی ای ایف پوسٹ گریجویٹ کالج پشاور کا تفصیلی دورہ کیا۔

دورے کے دوران تدریسی معیار، فیکلٹی، لیبارٹریز، کلاس رومز، طلباء وطالبات کو فراہم کی جانے والی سہولیات، انفراسٹرکچر، ریکارڈ اور دیگر متعلقہ امور کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا تاکہ متعلقہ تعلیمی پروگراموں میں مقررہ معیارات پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

ہائیر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی (ہیرا) خیبرپختونخوا معیاری تعلیم کے فروغ، شفاف نگرانی اور تعلیمی اداروں میں مسلسل بہتری کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں انجام دے رہی ہے۔

معیاری تعلیم، مؤثر نگرانی اور بہتر مستقبل، ہائیر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی خیبرپختونخوا کا عزم۔

ہائیر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی (HERA) خیبرپختونخوا کی انسپیکشن ٹیم کا تعلیمی اداروں کا دورہہائیر ایجوکیشن ریگولیٹری ات...
20/07/2026

ہائیر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی (HERA) خیبرپختونخوا کی انسپیکشن ٹیم کا تعلیمی اداروں کا دورہ

ہائیر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی (HERA) خیبرپختونخوا کی انسپیکشن ٹیم نے پاکستان ڈگری کالج آف کامرس اینڈ کمپیوٹر سائنس، نوشہرہ، میڈسپائر کالج آف نرسنگ اینڈ ہیلتھ سائنسز، چارسدہ اور نوشہرہ کالج آف ہائر ایجوکیشن کا تفصیلی دورہ کیا۔

دورے کے دوران تینوں اداروں میں تدریسی معیار، فیکلٹی، لیبارٹریز، کلاس رومز، طلبہ و طالبات کو فراہم کی جانے والی سہولیات، انفراسٹرکچر، ریکارڈ اور دیگر متعلقہ امور کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا تاکہ نرسنگ، الائیڈ ہیلتھ سائنسز اور دیگر تعلیمی پروگراموں میں مقررہ معیارات پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

ہائیر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی (HERA) خیبرپختونخوا معیاری تعلیم کے فروغ، شفاف نگرانی اور تعلیمی اداروں میں مسلسل بہتری کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں انجام دے رہی ہے۔

معیاری تعلیم، مؤثر نگرانی اور بہتر مستقبل — HERA کا عزم۔

ہائیر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی (ہیرا) خیبرپختونخوا کی انسپیکشن ٹیم کا تعلیمی اداروں کا دورہہائیر ایجوکیشن ریگولیٹری ات...
18/07/2026

ہائیر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی (ہیرا) خیبرپختونخوا کی انسپیکشن ٹیم کا تعلیمی اداروں کا دورہ

ہائیر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی (ہیرا) خیبرپختونخوا کی انسپیکشن ٹیم نے دارالشفاء انسٹیٹیوٹ آف فارماسیوٹیکل سائنسز، تیمرگرہ، لوئر دیر اور پریمیئر کالج، باجوڑ کا تفصیلی معائنہ کیا۔

دورے کے دوران دونوں اداروں میں تدریسی معیار، فیکلٹی، لیبارٹریز، کلاس رومز، طلبہ و طالبات کو فراہم کی جانے والی سہولیات، انفراسٹرکچر، ریکارڈ اور دیگر متعلقہ امور کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا تاکہ فارماسیوٹیکل سائنسز، نرسنگ اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز کی تعلیم کے مقررہ معیارات پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

ہائیر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی (ہیرا) خیبرپختونخوا معیاری طبی تعلیم کے فروغ، شفاف نگرانی اور تعلیمی اداروں میں مسلسل بہتری کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں انجام دے رہی ہے تاکہ طلبہ کو معیاری اور جدید تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔

معیاری تعلیم، مؤثر نگرانی اور بہتر مستقبل — HERA کا عزم۔

خیبرپختونخوا کے مختلف غیر رجسٹرڈ کالجز اور اعلٰی تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ، ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا نئ...
17/07/2026

خیبرپختونخوا کے مختلف غیر رجسٹرڈ کالجز اور اعلٰی تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ، ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا نئے داخلوں پر پابندی کا فیصلہ۔

ہائر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی (HERA) خیبر پختونخوا نے صوبے میں مختلف نجی اعلٰی تعلیمی اداروں (لاء، بی ایڈ اور پروفیشنل کالجز وغیرہ) کے خلاف کارروائی کے لیے ایچ ای ڈی سمیت متعلقہ حکام کو مراسلہ ارسال کیا تھا۔ جاری مراسلے میں غیر رجسٹرڈ تعلیمی اداروں میں مقررہ تاریخ تک ہائر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی سے رجسٹریشن حاصل نا کرنے کی وجہ سے مزید داخلوں پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ مراسلے میں کہا گیا تھا کہ غیر رجسٹرڈ اداروں کو پہلے ہائیر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی سے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا، جس کے بعد ہی وہ طلباء وطالبات کو داخلے دینے کے مجاز ہوں گے۔

اس سلسلے میں محکمہ اعلیٰ تعلیم، آرکائیوز اینڈ لائبریریز خیبر پختونخوا نے تمام سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے دائرہ اختیار میں غیر رجسٹرڈ کالجز (لاء، بی ایڈ اور پروفیشنل کالجز وغیرہ) میں فوری طور پر نئے داخلوں کو روکیں اور قانون کے مطابق ضروری کارروائی عمل میں لائیں۔

سرکاری مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ اقدام طلباء وطالبات کے مفادات کے تحفظ، تعلیمی معیار کو یقینی بنانے اور متعلقہ قوانین پر مؤثر عمل درآمد کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔ جبکہ ہائیر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی طلباء وطالبات کے لئے معیاری تعلیم کے فروغ پر یقین رکھتی ہیں۔ لہٰذا والدین اپنے بچوں اور بچیوں کا داخلہ کرواتے وقت متعلقہ ادارے کی ہائیر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی کے ساتھ رجسٹریشن لازمی چیک کریں۔

ہائیر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی (HERA) خیبرپختونخوا کی انسپیکشن ٹیم کا تعلیمی اداروں کا دورہ بتاریخ 15 جولائی 2026، ہائ...
16/07/2026

ہائیر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی (HERA) خیبرپختونخوا کی انسپیکشن ٹیم کا تعلیمی اداروں کا دورہ

بتاریخ 15 جولائی 2026، ہائیر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی (HERA) خیبرپختونخوا کی انسپیکشن ٹیم نے ایبٹ آباد انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز چکدرہ اور آکسفورڈ ایجوکیشن اکیڈمی مالاکنڈ کا تفصیلی دورہ کیا۔

دورے کے دوران دونوں اداروں میں تدریسی معیار، فیکلٹی، لیبارٹریز، کلاس رومز، طلبہ و طالبات کو فراہم کی جانے والی سہولیات، انفراسٹرکچر، ریکارڈ اور دیگر متعلقہ امور کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا تاکہ نرسنگ اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز کی تعلیم کے مقررہ معیارات پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

ہائیر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی (HERA) خیبرپختونخوا معیاری طبی تعلیم کے فروغ، شفاف نگرانی اور تعلیمی اداروں میں مسلسل بہتری کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں انجام دے رہی ہے۔

معیاری تعلیم، مؤثر نگرانی اور بہتر مستقبل — HERA کا عزم۔

Address

46/A, Sector B-2, Phase 5, Hayatabad
Peshawar
25000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+92919217710

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Higher Education Regulatory Authority Khyber Pakhtunkhwa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Higher Education Regulatory Authority Khyber Pakhtunkhwa:

Shortcuts

Share