KPK Police zindabad

KPK Police zindabad KPK Police zindabad

KPK Police zindabad
05/09/2026

KPK Police zindabad

جرائم کی دنیا کے مزید تین گینگسٹرز انجام کو پہنچ گئے 🚨 پشاور پولیس کی بڑی کارروائی — نورے گینگ کے مزید 3 خطرناک کارندے ا...
04/09/2026

جرائم کی دنیا کے مزید تین گینگسٹرز انجام کو پہنچ گئے
🚨 پشاور پولیس کی بڑی کارروائی — نورے گینگ کے مزید 3 خطرناک کارندے انجام کو پہنچ گئے! 🚨

🔴 تھانہ پھندو کی حدود میں پولیس مقابلہ، 3 انتہائی مطلوب اشتہاری مجرمان ہلاک

پشاور پولیس کے مطابق اخون بابا قبرستان کے قریب کسی سنگین واردات کی منصوبہ بندی میں مصروف نورے گینگ کے مسلح کارندوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کردی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔

⚔️ کراس فائرنگ کے نتیجے میں تین اشتہاری مجرمان ہلاک ہوگئے، جن کی شناخت گراں ولی ولد شیر علی، علی خان عرف شینا ولد دواں جان (ساکنان افغانستان) اور ذبیح اللہ ولد قدیم خان سکنہ مہمند بیری باغ کے ناموں سے ہوئی۔

📌 پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان گزشتہ سال جمیل چوک میں گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد کے قتل سمیت مختلف سنگین مقدمات میں مطلوب تھے، جبکہ پھندو روڈ پر قتل کے ایک اور مقدمے میں بھی اشتہاری قرار دیے گئے تھے۔

🔫 کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف اور دو پستول بھی برآمد ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کا مزید مجرمانہ ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

⚠️ پشاور میں قانون شکن عناصر کے خلاف پولیس کا گھیرا تنگ — خطرناک جرائم پیشہ افراد کے لیے کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں!


KPK Police zindabad

🚨 بریکنگ نیوز جرائم کی دنیا کا بے تاج بادشاہ انعام عرف انعامے بھی اپنے انجام کو پہنچ گیا ⚠️ *چارسدہ: عمرزئی پولیس کا کام...
03/09/2026

🚨 بریکنگ نیوز

جرائم کی دنیا کا بے تاج بادشاہ انعام عرف انعامے بھی اپنے انجام کو پہنچ گیا ⚠️

*چارسدہ: عمرزئی پولیس کا کامیاب آپریشن، بدنام زمانہ سنیچر و لفٹر انعام عرف انعامے پولیس مقابلے میں ہلاک،ہینڈ گرنیڈ، کلاشنکوف اور پستول برآمد*

عمرزئی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بدھ کی شام کو متعدد سنیچنگ اور لفٹنگ کے مقدمات میں مطلوب بدنام زمانہ مجرم اشتہاری انعام عرف انعامے ولد امیر نواز سکنہ شیرپاؤ کو پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا۔

آج عمرزئی پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ مطلوب ملزم انعام عرف انعامے شیرپاؤ جنازہ گاہ میں موجود ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزم کی گرفتاری کی کوشش کی۔

ملزم نے پولیس کو دیکھتے ہی طور پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔ پولیس اور ملزم کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا۔

ملزم کو متعدد مرتبہ سرنڈر کرنے کی ہدایات دی گئیں، تاہم اس نے فائرنگ جاری رکھی۔ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں انعام عرف انعامے ہلاک ہوگیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے ہینڈ گرنیڈ، کلاشنکوف اور پستول بھی برآمد کرلیے۔ ملزم کی فائرنگ سے ایس ایچ او عمرزئی موسیٰ خان کی بلٹ پروف جیکٹ پر بھی گولیاں لگیں، تاہم وہ محفوظ رہے۔

کارروائی کے بعد علاقے کے عوام نے پولیس کی کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ڈی پی او چارسدہ رفعت اللہ خان نے کہا ہے کہ ضلع چارسدہ میں جرائم پیشہ عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں اور ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق بروقت اور مؤثر کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

KPK Police zindabad

پشاور چیف کیپٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر میاں سعید صاحب کی طرف سے آخری وارننگ فحاش ٹک ٹاکر، عیاش لوگ، گندہ گیر لوگ، ڈکیت، م...
02/09/2026

پشاور چیف کیپٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر میاں سعید صاحب کی طرف سے آخری وارننگ
فحاش ٹک ٹاکر، عیاش لوگ، گندہ گیر لوگ، ڈکیت، موبائل سنیچرز، بدمعاش، منشیات فروش کیلئے آخری وارننگ
کہ خود بخود راہ راست پر آجائیں

KPK Police zindabad

پشاور: اشتہاری مجرم ممتاز عرف ممتازے کو لینے والی پولیس پارٹی پر ح ملہتھانہ شاہ پور کی حدود نادرن بائی پاس پر حملہ آوروں...
31/08/2026

پشاور: اشتہاری مجرم ممتاز عرف ممتازے کو لینے والی پولیس پارٹی پر ح ملہ

تھانہ شاہ پور کی حدود نادرن بائی پاس پر حملہ آوروں کی فائ رنگ اور ہی نڈ گرنیڈ ح ملے میں 2 ایس ایچ اوز زخمی ہوگئے، جبکہ اشتہاری مجرم ممتاز عرف ممتازے بھی شدید زخمی ہوا۔

پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 ح ملہ آور ہل اک ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

سی سی پی او پشاور کے مطابق واقعے کی مزید تفصیلات سرچ آپریشن مکمل ہونے کے بعد جاری کی جائیں گی۔
KPK Police zindabad

ایس ایچ او تھانہ گلبہار اصغر خان کی کارروائی، قماربازی میں ملوث ملزمان گرفتار، داؤد پر لگی رقم اور آلات قمار بازی برآمد)...
31/08/2026

ایس ایچ او تھانہ گلبہار اصغر خان کی کارروائی، قماربازی میں ملوث ملزمان گرفتار، داؤد پر لگی رقم اور آلات قمار بازی برآمد)

پشاور ایس پی فقیر آباد ڈویژن علی حمزہ بٹ* کی خصوصی احکامات کی روشنی میں *ڈی ایس پی گلبہار سرکل انعام اللہ* کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ گلبہار اصغر خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ اہم کارروائی کے دوران قماربازی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا،

گرفتار ملزمان میں یوسف ، ارشاد اور فلک نیاز شامل ہیں

کاروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے داؤد پر لگی رقم اور آلات قمار بازی بھی برآمد کرلی گئی ہے

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے

KPK Police zindabad

🚨 لکی مروت: ایس ایچ او جمیل خان شہید کے قت ل میں مطلوب اشتہاری ملزم مبینہ پولیس مقابل ے میں ہلاکلکی مروت: ایس ایچ او تھا...
30/08/2026

🚨 لکی مروت: ایس ایچ او جمیل خان شہید کے قت ل میں مطلوب اشتہاری ملزم مبینہ پولیس مقابل ے میں ہلاک

لکی مروت: ایس ایچ او تھانہ تجوڑی جمیل خان شہید کے ق تل میں ملوث اور سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم نصیر عرف ڈون مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم مختلف سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ مبینہ مقابلے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم ایس ایچ او جمیل خان شہید کے قت ل میں بھی ملوث تھا۔ واقعے کی مزید تفصیلات اور ملزم کے دیگر جرائم کا ریکارڈ سامنے آنا باقی ہے۔

اللہ تعالیٰ جمیل خان شہید سمیت تمام شہدائے پولیس کے درجات بلند فرمائے۔ آمین 🤲

KPK Police zindabad

29/08/2026

ضلع مردان میں قائم کیاگیا صوبہ خیبرپختونخوا کا سب سے بڑا سہولت مرکز شہریوں کو 20 سے زائد پولیس خدمات فراہم کر رہا ہے۔
ایڈیشنل آئی جی ہیڈکوارٹرز عباس احسن نے مرکز کا دورہ کیا، مختلف پولیس خدمات کی فراہمی اور شہریوں کی سہولت کیلئے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وہ کیا کہتے ہیں، آئیے دیکھتے ہیں اس خصوصی رپورٹ میں۔۔

KPK Police zindabad

عوامی سہولت کے لیے آر پی او ڈیرہ کی بذریعہ ٹیلی فون کھلی کچہری کا انعقاد، شہریوں کے مسائل پر فوری احکاماتڈیرہ اسماعیل خا...
28/08/2026

عوامی سہولت کے لیے آر پی او ڈیرہ کی بذریعہ ٹیلی فون کھلی کچہری کا انعقاد، شہریوں کے مسائل پر فوری احکامات

ڈیرہ اسماعیل خان:گزشتہ روز عوام کو ان کی دہلیز پر فوری انصاف اور پولیس سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غلام مبشر میکن نے ڈیرہ رینج کے دور دراز علاقوں اور اضلاع کے عوام کے لیے بذریعہ ٹیلی فون کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

کھلی کچہری کا مقصد ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، جنوبی وزیرستان اپر اور جنوبی وزیرستان لوئر کے دور دراز علاقوں میں مقیم شہریوں کو ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ تک براہِ راست رسائی فراہم کرنا اور انہیں اپنے مسائل، شکایات اور پولیس سے متعلق معاملات براہِ راست آر پی او کے سامنے پیش کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے بذریعہ ٹیلی فون ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ سے براہِ راست رابطہ کیا اور اپنے مسائل و شکایات سے آگاہ کیا۔ آر پی او ڈیرہ نے شہریوں کی شکایات کو نہ صرف توجہ سے سنا بلکہ متعدد معاملات پر موقع پر ہی متعلقہ ایس ایچ اوز، ایس ڈی پی اوز اور ایس پیز کو مارک کرتے ہوئے فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے۔

ریجنل پولیس آفیسر نے متعلقہ افسران کو واضح ہدایات جاری کیں کہ شہریوں کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل اور شکایات پر قانون و ضابطے کے مطابق فوری اور مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے اور ہر شکایت پر تین دن کے اندر تکمیلی رپورٹ ریجنل پولیس آفس بھجوائی جائے۔ آر پی او نے اس امر پر بھی زور دیا کہ عوامی شکایات کے ازالے میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

غلام مبشر میکن نے کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان براہِ راست رابطہ مؤثر پولیسنگ اور عوامی اعتماد کی بنیاد ہے۔ دور دراز علاقوں کے شہریوں کو درپیش سفری مشکلات اور وقت کے ضیاع کو مدنظر رکھتے ہوئے بذریعہ ٹیلی فون کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ ہر شہری کو اپنی شکایت براہِ راست اعلیٰ پولیس افسر تک پہنچانے کا آسان اور مؤثر ذریعہ میسر ہو۔

ڈیرہ رینج کے تمام اضلاع ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، جنوبی وزیرستان اپر اور جنوبی وزیرستان لوئر کے شہریوں کی سہولت کے لیے ہر ہفتے بروز منگل اور جمعرات، صبح 11:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک بذریعہ ٹیلی فون کھلی کچہری منعقد کی جائے گی۔

عوام الناس پولیس سے متعلق اپنے مسائل، شکایات اور تجاویز براہِ راست ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ تک پہنچانے کے لیے پی ٹی سی ایل نمبر:0966720085 پر مقررہ اوقات میں رابطہ کر سکتے ہیں۔

ڈیرہ رینج پولیس کا عزم ہے کہ عوام کی جائز شکایات کا بروقت ازالہ، شفاف پولیسنگ اور مؤثر عوامی رابطہ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

پولیس اور عوام ساتھ ساتھ عوام کی خدمت، ہماری ذمہ داری

KPK Police zindabad

Address

Peshawar
25000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KPK Police zindabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share