PSF BARA

PSF BARA Well Come To Our Official Page & PSF BARA KHYBER || People Students Federation 🇱🇾

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی صاحب نے چار دن پہلے ضلع خیبر، لنڈی کوتل افغان مہاجرین کیمپ کا  دورہ کیا۔اس موقع پر پا...
02/05/2026

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی صاحب نے چار دن پہلے ضلع خیبر، لنڈی کوتل افغان مہاجرین کیمپ کا دورہ کیا۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خیبر کے وفد نے مشران سے ملاقات کی اور ان کے مسائل تفصیل سے سنے، خصوصاً طورخم بارڈر کی بندش کے باعث تجارت، روزگار اور تعلیمی سرگرمیوں پر پڑنے والے اثرات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔گورنر خیبر پختونخوا نے یقین دہانی کرائی کہ تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور انہیں وفاقی سطح پر مؤثر انداز میں اٹھایا جائے گا۔
آج الحمدللہ افغانستان سے 220 ٹرک پاکستان کو آمد ہوا ۔ اور اس طرح پاکستان سے بھی افغان کڈوالوں کی گاڑیاں چل پڑی ۔ یہی اصل خدمت ہے ۔ شکریہ گورنر صاب ۔

ضلع خیبر کی سرزمین پر معزز مہمان کو خوش آمدید!گورنر خیبر پختونخوا جناب فیصل کریم کنڈی صاحب کو ضلع خیبر آمد پر دل کی گہرا...
27/04/2026

ضلع خیبر کی سرزمین پر معزز مہمان کو خوش آمدید!

گورنر خیبر پختونخوا جناب فیصل کریم کنڈی صاحب کو ضلع خیبر آمد پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ گورنر بننے کے بعد آپ کے بار بار کے دورے ضلع خیبر کے عوام سے آپ کی محبت اور اس خطے کی ترقی میں آپ کی دلچسپی کا واضح ثبوت ہیں۔ ہمیں فخر ہے کہ آپ جیسا عوامی خدمتگار ہمارے درمیان موجود ہے۔
نعرہ: خوش آمدید، خوش آمدید!

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خیبر تحصیل باڑہ میں آج بڑی تعداد میں لوگوں نے شمولیت اختیار کر کے پارٹی پر اپنے اعتماد کا اظہار ...
17/04/2026

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خیبر تحصیل باڑہ میں آج بڑی تعداد میں لوگوں نے شمولیت اختیار کر کے پارٹی پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ضلعی صدر ڈاکٹر شیر شاہ اور سینئر رہنماؤں نے نئے آنے والے جیالوں کو خوش آمدید کہا اور یقین دہانی کروائی کہ پارٹی ہر قدم پر ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ جیالوں کی عزت، خدمت اور رہنمائی ہماری اولین ترجیح ہے اور مل کر ضلع خیبر میں عوامی خدمت کے نئے باب کا آغاز کیا جائے گا۔
پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کی آواز رہی ہے اور انشاءاللہ یہ قافلہ مزید مضبوط ہو کر آگے بڑھے گا




















پاکستان پیپلزپارٹی پارٹیپی ایس ایف ضلعی صدر،جناب نوید اختر کو بہت بہتشادی مبارک باد پیش کرتے ہیں ♥️🌸
05/04/2026

پاکستان پیپلزپارٹی پارٹی
پی ایس ایف ضلعی صدر،
جناب نوید اختر کو بہت بہت
شادی مبارک باد پیش کرتے ہیں ♥️🌸

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کونڈی کی ہدایت پر تیراہ کے متاثرہ خاندانوں کی مدد کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اسی سلسلے میں 51...
17/03/2026

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کونڈی کی ہدایت پر تیراہ کے متاثرہ خاندانوں کی مدد کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اسی سلسلے میں 515 متاثرہ خاندانوں میں فوڈ پیکج تقسیم کیے گئے جن میں مختلف اقسام کی خوراکی اشیاء و ضروری سامان شامل تھا، تاکہ مشکل حالات میں گھرانوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔اس موقع پر ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی #خیبر ڈاکٹر شیر شاہ آفریدی نے گورنر فیصل کریم کونڈی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور امدادی سرگرمیاں آئندہ بھی جاری رکھی جائیں گی تاکہ متاثرہ خاندانوں کو جلد از جلد معمول کی زندگی کی طرف واپس لایا جا سکے۔انہوں نے امدادی عمل میں پی آر سی ایس (PRCS) کے منظم انتظامات اور تعاون کو بھی قابلِ ستائش قرار دیا۔

 #گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کونڈی نے تیراہ کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے گزشتہ امدادی پیکیجز کے ...
15/03/2026

#گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کونڈی نے تیراہ کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے گزشتہ امدادی پیکیجز کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے آج 1500 خاندانوں میں ہائی جین کٹس تقسیم کیں تاکہ ان کی بنیادی ضروریات میں آسانی پیدا ہو۔” انشاللہ کل 500 خاندانوں کو فوڈ پیکجز تقسیم کیے جائیں گے اس موقع پر ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی نے گورنر فیصل کریم کونڈی کا شکریہ ادا کیا اور متاثرین کو یقین دلایا کہ مزید امدادی سرگرمیاں بھی آئندہ جاری رہیں گی تاکہ وہ جلد اپنی زندگی کو معمول پر لا سکیں۔
اس امدادی سلسلے میں پی آر سی ایس کے بہترین منظم طریقہ کار اور تعاون کو بھی سراہا گیا۔

شمولیتی پروگرام، باڑہ، ضلع خیبرآج پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع خیبر (PSF) کا شمولیتی پروگرام ضلع خیبر کے صدر ڈاکٹر شیر شاہ...
09/03/2026

شمولیتی پروگرام، باڑہ، ضلع خیبر
آج پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع خیبر (PSF) کا شمولیتی پروگرام ضلع خیبر کے صدر ڈاکٹر شیر شاہ آفریدی کی حجرہ میں منعقد ہوا، جس میں نئے نوجوانوں، طلبہ اور کارکنان نے باقاعدہ طور پر پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن میں شمولیت اختیار کی۔

اس موقع پر ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی ڈاکٹر شیر شاہ آفریدی، جنرل سیکرٹری محمد رحمان عرف بابوں شینواری، انفارمیشن سیکرٹری اکبر علی، سینئر نائب صدر شمس المان، ضلعی صدر پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن نوید اختر، جنرل سیکرٹری احباب علی، چیئرمین اکرام اللہ، معین آفریدی اور پارٹی کے سابق عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع خیبر کے صدر ڈاکٹر شیر شاہ آفریدی نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو خوش آمدید کہا اور ہر لحاظ سے پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور طلبہ کے حقوق کے تحفظ، تعلیمی شعور کی بیداری اور نوجوانوں کے حقوق کے لیے ہمیشہ ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ معاشرے کی بہتری اور قومی ترقی کے لیے بھی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔

پروگرام کے دوران یاسین خان، زمین خان، مدثر آفریدی، جنید آفریدی، زاکر خان اور مسعود خان نے باقاعدہ طور پر پی ایس ایف میں شمولیت اختیار کی اور اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تنظیم کے منشور کے مطابق طلبہ کے حقوق کے تحفظ اور علاقے میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

پروگرام کا اختتام باہمی یکجہتی، تنظیمی استحکام اور نوجوان قیادت کو مضبوط بنانے کے عزم کے ساتھ ہوا۔

پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع خیبر کے زیرِ اہتمام ایک شمولیتی پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس اہم پروگرام میں پاکستان پ...
07/03/2026

پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع خیبر کے زیرِ اہتمام ایک شمولیتی پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس اہم پروگرام میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خیبر کے معزز رہنماؤں اور کارکنان کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے

📍 مقام: حجرہ شیر شاہ آفریدی
8 مارچ بروز اتوار
🕓 وقت: 4 بجے

آپ کی شرکت ہمارے لیے باعثِ اعزاز ہوگی۔
پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن
ضلع خیبر

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ضلع خیبر وادی تیراہ متاثرین کے حوالے سے اہم ملاقات ہوئ...
06/03/2026

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ضلع خیبر وادی تیراہ متاثرین کے حوالے سے اہم ملاقات ہوئی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہمیشہ کی طرح عوامی خدمت اور انسانیت کے جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیراہ کے متاثرہ خاندانوں کے لیے جلد پی آر سئ ایس کے ذریعے ایک #ہزار خاندانوں پر مشتمل ایک بڑا امدادی پیکج دینے کی یقین دہانی کرائی۔ گورنر فیصل کریم کنڈی بھی مسلسل عوامی مسائل کے حل اور متاثرین کی مدد کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ معاملہ ضلع خیبر صدر ڈاکٹر شیر شاہ آفریدی کی کوششوں سے چیئرمین تک پہنچایا گیا جس پر عملی پیش رفت ہوئی۔شکریہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری شکریہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی شکریہ ضلع خیبر صدر ڈاکٹر شیر شاہ آفریدی ۔

Address

DISTRICT KHYBER BARA
Peshawar
24801

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PSF BARA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share