26/08/2026
🌿 سیرتِ مصطفیٰ ﷺ کے نام شجرکاری مہم — لنڈی کوتل، ضلع خیبر 🌿
12 ربیع الاول کی بابرکت مناسبت اور سیرتِ مصطفیٰ ﷺ کے پیغامِ رحمت، خدمتِ خلق اور حفاظتِ قدرت کو عملی شکل دیتے ہوئے آج خیبر فارسٹ ڈویژن کی جانب سے قادریہ مدرسہ، لنڈی کوتل ضلع خیبر میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر نور حبیب چیئرمین/ناظم صاحب نے خصوصی شرکت کی جبکہ مقامی قبائلی عمائدین اور عوام نے بھی بھرپور شرکت کرتے ہوئے شجرکاری کے اس نیک عمل میں اپنا کردار ادا کیا۔
🌱 خیبر فارسٹ ڈویژن کی جانب سے مختلف اقسام کے پودے فراہم کیے گئے تاکہ اس بابرکت مہم کے ذریعے علاقے میں سرسبزی کو فروغ دیا جا سکے اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک بہتر اور صحت مند ماحول محفوظ بنایا جا سکے۔
درخت لگانا صرف زمین کو سرسبز کرنے کا نام نہیں بلکہ یہ صدقۂ جاریہ، خدمتِ انسانیت اور مخلوقِ خدا کے لیے رحمت کا پیغام بھی ہے۔ آئیے! سیرتِ طیبہ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اپنے ماحول کی حفاظت اور زمین کی آبادکاری میں اپنا کردار ادا کریں۔
درخت لگائیں، رحمت بانٹیں — سیرتِ مصطفیٰ ﷺ کا پیغام عمل سے عام کریں۔ 🌳🤲
ﷺ #شجرکاری