09/11/2025
سیکرٹریٹ ڈرائیورز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے ڈرائیورز کی سینئرٹی لسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں، اختیارات کے غلط استعمال اور غریب ملازمین کے استحصال کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق سینیارٹی لسٹ میں بیرونی افراد کی غیر قانونی شمولیت اور چند عناصر کی من مانی نے میرٹ سسٹم کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ خصوصی طور پر وسیم کیئر ٹیکر پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے بھائی کو غیر قانونی طور پر لسٹ میں شامل کرایا اور فائلوں پر قبضہ جما رکھا ہے۔
ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ وسیم کیئر ٹیکر کا تبادلہ KPK ہاؤس اسلام آباد کیا جائے اور سینیارٹی لسٹ سے تمام غیر قانونی بھرتیاں خارج کی جائیں۔
اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو 13 نومبر 2025 سے پُرامن احتجاج شروع کیا جائے گا۔ ایسوسی ایشن وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری سے اپیل کرتی ہے کہ معاملے کا نوٹس لیا جائے اور ملازمین کو انصاف فراہم کیا جائے۔