Central Prison Peshawar

Directions Website Contact the organization

Central Prison Peshawar Central Prison Peshawar is rehabilitation and correctional center
'Hate for crime but not criminals'

14/07/2026
سنٹرل جیل پشاور میں ہیڈ وارڈر حق نواز کی چیف ہیڈ وارڈر کے عہدے پر ترقی کے سلسلے میں رینک پننگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ا...
11/07/2026

سنٹرل جیل پشاور میں ہیڈ وارڈر حق نواز کی چیف ہیڈ وارڈر کے عہدے پر ترقی کے سلسلے میں رینک پننگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل پشاور محمد وسیم خان، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس امجد علی خان، شہریار خان اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس نے شرکت کی اور ترقی پانے والے چیف ہیڈ وارڈر کو نئے عہدے پر مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر ان کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا اور محکمۂ جیل خانہ جات کی ترقی و کامیابی کے لیے دعا کی گئی۔

وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے خوراک، ڈاکٹر اسرار خان نے ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال ...
10/07/2026

وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے خوراک، ڈاکٹر اسرار خان نے ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی، جناب کاشف اقبال جیلانی کے ہمراہ سنٹرل جیل پشاور کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران معزز مہمانوں نے جیل کے کوک ہاؤس اور خام غذائی اشیاء کے اسٹور کا تفصیلی معائنہ کیا، جہاں خوراک کے معیار، صفائی، غذائی اشیاء کی محفوظ ذخیرہ اندوزی اور فوڈ سیفٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ فوڈ سیفٹی کے مقررہ معیارات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے خام غذائی اشیاء اور تیار شدہ کھانوں کے نمونے لیبارٹری تجزیے کے لیے بھی حاصل کیے گئے۔

وفد نے بعد ازاں ڈرگ ری ہیبلیٹیشن سینٹر اور نوعمر قیدیوں کے سیکٹر کا بھی دورہ کیا، جہاں قیدیوں کی اصلاح و بحالی، فلاح و بہبود اور جیل انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات کا مشاہدہ کیا۔ معزز مہمانوں نے محکمہ جیل خانہ جات کی اصلاحی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں قیدیوں کی بحالی کے لیے قابلِ قدر قرار دیا۔

دورے کے اختتام پر معاونِ خصوصی اور ڈائریکٹر جنرل فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے جیل انتظامیہ کی جانب سے خوراک کے معیار، صفائی اور فوڈ سیفٹی کے مؤثر انتظامات کو سراہا اور ہدایت کی کہ فوڈ سیفٹی کے تمام مقررہ اصولوں اور معیارات پر مستقل اور مؤثر انداز میں عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

محکمہ جیل خانہ جات خیبرپختونخوا کے انتظامیہ اس عزم پر کاربند ہے کہ تمام قیدیوں کو محفوظ، معیاری، صحت بخش اور متوازن غذا کی فراہمی، بہترین صفائی کے انتظامات اور اعلیٰ ترین فوڈ سیفٹی معیارات ہر صورت برقرار رکھے جائیں گے تاکہ قیدیوں کی صحت، فلاح و بہبود اور کامیاب بحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔

انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبرپختونخوا، جناب ریحان گل خٹک کے ویژن اور ہدایات کے مطابق محکمہ جیل خانہ جات میں محکمانہ سیل...
08/07/2026

انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبرپختونخوا، جناب ریحان گل خٹک کے ویژن اور ہدایات کے مطابق محکمہ جیل خانہ جات میں محکمانہ سیلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں 29 ہیڈ وارڈرز کو ترقی دی گئیں۔

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
19/06/2026

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

18/06/2026

آج مورخہ 18 جون 2026 کو معاونِ خصوصی برائے جیل خانہ جات خیبرپختونخوا، جناب افتخار اللّٰہ جان نے انسپکٹوریٹ جنرل جیل خانہ جات پشاور,میں قیدیوں کی فلاح و بہبود کیلئے محکمہ کی تمام ڈی ائی جیز اور سپرٹینڈنٹس کی کانفرنس منعقد کی، انسپکٹوریٹ آفس پہنچنے پر انسپکٹر جنرل جیلخانہ جات جناب ریحان گل خٹک نے انکا استقبال کیا،

اس موقع پر ڈی آئی جی (ہیڈکوارٹرز) محترمہ نیلم سلطانہ خٹک، ڈی آئی جی (جوڈیشل اینڈ سیکیورٹی) جناب امین شعیب، ڈی آئی جی (فائنانس اینڈ پلاننگ) جناب حشمت اللّٰہ، کمانڈنٹ پریزن سٹاف ٹریننگ اکیڈمی، ریجنل دفاتر پشاور، مردان، ہزارہ، ڈی آئی خان اور سوات کے ڈی آئی جیز، نیز صوبے بھر کی تمام سنٹرل، ڈسٹرکٹ اور سب جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس نے شرکت کی۔

اجلاس کے آغاز میں معاونِ خصوصی اور انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات نے تمام افسران کو خوش آمدید کہا۔ بعد ازاں شرکاء نے اپنا تعارف پیش کیا، جبکہ محکمہ جیل خانہ جات سے متعلق مختلف انتظامی، فلاحی، اصلاحی اور ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

معاونِ خصوصی جناب افتخار اللّٰہ جان نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جیلوں میں قیدیوں کی فلاح و بہبود اور انسانی وقار کو ہر صورت مقدم رکھا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جیلوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات مزید بہتر بنائے جائیں، گرمیوں کے دوران قیدیوں کو صاف اور ٹھنڈے پانی سمیت تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، اور ان کے قانونی و انسانی حقوق کا خصوصی خیال رکھا جائے۔

انہوں نے جیلوں کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی
انھوں نے آفیسرز کو تاکید کی کہ تمام جیلوں میں معاونِ خصوصی شکایات بکس (Complaint Boxes) نصب کیے جائیں تاکہ قیدیوں اور ان کے اہلِ خانہ کے مسائل اور شکایات بروقت متعلقہ حکام تک پہنچ سکیں۔ مزید برآں، جیل انڈسٹریز کی مصنوعات کی تشہیر اور فروخت کے لیے صوبہ بھر میں ڈسپلے سینٹرز قائم کیے جائیں تاکہ ان مصنوعات کی رسائی عام شہریوں تک ممکن بنائی جا سکے اور قیدیوں کی فلاح و بہبود کے لیے آمدن میں اضافہ ہو۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبرپختونخوا، جناب ریحان گل خٹک نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ جیلوں میں صفائی ستھرائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا جائے، پینے کے صاف پانی کی دستیابی یقینی بنائی جائے، اور شدید گرمی کے پیشِ نظر قیدیوں اور جیل عملے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔

انہوں نے معاونِ خصوصی کو محکمہ جیل خانہ جات کی مختلف ضروریات اور مسائل سے بھی آگاہ کیا اور ای وزٹ (E-Visits) سسٹم کو مزید وسعت دینے، جیل عملے کے تربیتی کورسز لاہور میں قائم NAPA کے بجائے پریزن سٹاف ٹریننگ اکیڈمی میں منعقد کرنے، ڈرگ ریہیبلیٹیشن سینٹرز کو مزید فعال اور وسیع بنانے، نیز ادویات، ماہرینِ نفسیات اور دیگر ضروری ماہرین کی خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اجلاس کے اختتام پر جیل عملے کے لیے بہتر سہولیات، سازگار ماحول اور پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافے کے لیے مزید اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا تاکہ محکمہ جیل خانہ جات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے اصلاحی اور فلاحی ادارے کے طور پر مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

Team Dentosthetics, in collaboration with Colgate Pakistan, successfully conducted an impactful oral hygiene and dental ...
14/06/2026

Team Dentosthetics, in collaboration with Colgate Pakistan, successfully conducted an impactful oral hygiene and dental care awareness camp at the Central Prison Peshawar today.
Led by CEO Dentosthetics , Dr. Asma Gul, the joint team visited jail premises to deliver educational lectures on the importance of oral health. Beyond awareness, the team provided on-spot dental check-ups and essential treatments for inmates facing dental issues.
The initiative was highly appreciated by both the jail authorities and the inmates, marking it as a vital health intervention. To conclude the drive, Dr. Asma Gul distributed gift packs to the inmates, officers, and staff of Central Prison Peshawar.

https://www.facebook.com/share/14i5hbjJFL7/

Address

Peshawar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Central Prison Peshawar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Central Prison Peshawar:

Shortcuts

Share