الہام بشر مہمند

الہام بشر مہمند Young Parliamentary Leader Khyber Pukhtoon Khwa. Scuffling for Human Rights, Peace and Freedom. TikTok https://www.tiktok.com/.mohmand_298

23/09/2026

زه فخر کووم، نن زمونګ د سرکل يو نر، مينه ناک، قابل او بهادر ډي ايس پي زمونګ په کلي کي ماشومانو له ډيره زياته مينه ورکړه، هوم دا زمونګ د پختون خواه د پوليسو ښايست دي. الله د حفاظت وکه ډي ايس پي صيب...

22/09/2026

جزاکاللہ ❤️

پیپلز پارٹی کی وجہ سے جو مجھ سے نفرت کرتے ہیں، کرتے رہیں۔ہم کسی کی نفرت سے اپنا نظریہ نہیں بدلتے۔  جنہیں ہم عزیز ہیں، وہ...
14/09/2026

پیپلز پارٹی کی وجہ سے جو مجھ سے نفرت کرتے ہیں، کرتے رہیں۔
ہم کسی کی نفرت سے اپنا نظریہ نہیں بدلتے۔

جنہیں ہم عزیز ہیں، وہ دل کے قریب ہیں؛
اور جو نفرت کرتے ہیں، ان کے لیے بھی صرف ایک ہی جواب ہے:
ہم اپنی جگہ قائم ہیں، اور قائم رہیں گے۔

نظریہ اپنا، انداز اپنا، راستہ اپنا۔
صدر پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن الہام بشر مہمند

یہ وہ دہشتگرد رضا اللہ ہے جس نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا اور پاکستان کی عزت بچائی ۔ ویلڈن دہشتگرد سب کو مبا...
13/09/2026

یہ وہ دہشتگرد رضا اللہ ہے جس نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا اور پاکستان کی عزت بچائی ۔ ویلڈن دہشتگرد
سب کو مبارک ہو اور خاص طور پر مریم نواز کو۔۔۔

تاریخ میں کچھ فیصلے وقت گزرنے کے باوجود اپنی اہمیت برقرار رکھتے ہیں۔ 1974ء میں ختمِ نبوت کے حوالے سے ہونے والا آئینی فیص...
11/09/2026

تاریخ میں کچھ فیصلے وقت گزرنے کے باوجود اپنی اہمیت برقرار رکھتے ہیں۔ 1974ء میں ختمِ نبوت کے حوالے سے ہونے والا آئینی فیصلہ بھی پاکستان کی تاریخ کا ایسا ہی ایک باب ہے۔ بھٹو صاحب کی سیاسی میراث میں اس فیصلے کو ہمیشہ نمایاں مقام حاصل رہے گا۔
جئے بھٹو، جئے پاکستان!

10/09/2026

The governor Faisal Karim Kundi about CM Punjab statement!
خپل گورنر

09/09/2026

پختونخوا بھی عجیب ماں ہے، جس کا کوئی وارث نہیں۔۔۔
سب کے دکھ بانٹتی رہی، مگر اس کا کوئی غمخوار نہیں۔۔۔
الہام بشر مہمند

07/09/2026

اس بار سیاست کے میدان میں ضلع مہمند پر راج کرنے والا لیڈر ڈاکٹر عالم زیب مہمند 🥰❤️

06/09/2026

جیسے کہ آپ سب کے علم میں ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے ایک ایسا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ انہیں پڑوسی ملک بھارت سے اتنا خطرہ نہیں جتنا پڑوسی صوبے خیبر پختونخوا سے ہے۔

میں اس حوالے سے صرف اتنا عرض کرنا چاہتا ہوں کہ اگر خیبر پختونخوا اور پختون قوم سے اتنا ہی خطرہ محسوس کیا جا رہا ہے، تو پھر خیبر پختونخوا کے وسائل اور معدنیات سے استفادہ کیوں کیا جاتا ہے؟ خیبر پختونخوا کی گیس، بجلی، معدنیات اور دیگر وسائل پورے پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ وسائل کسی ایک قوم یا صوبے کے نہیں بلکہ پاکستان کے ہیں، اور پاکستان کے ہر صوبے کا دوسرے صوبوں پر حق بھی ہے اور ذمہ داری بھی۔
ہمیں سب سے زیادہ افسوس اس بات پر ہے کہ سیاسی اختلافات کو صوبائی اور قومی نفرت کا رنگ نہ دیا جائے۔ کسی ایک سیاسی جماعت سے اختلاف اپنی جگہ، لیکن اس اختلاف کی بنیاد پر پورے صوبے یا پوری قوم کو خطرہ قرار دینا انتہائی نامناسب اور قابلِ افسوس ہے۔
پاکستان صرف پنجاب کا نام نہیں، صرف خیبر پختونخوا کا نام نہیں، صرف سندھ یا بلوچستان کا نام نہیں۔ پاکستان ان تمام اکائیوں کا مجموعہ ہے۔ پنجابی، پختون، سندھی، بلوچ، گلگتی اور دیگر تمام قومیتیں اس ملک کا برابر حصہ ہیں۔ ہمیں ایک دوسرے کو قومیت اور صوبائیت کی بنیاد پر نہیں بلکہ پاکستانی ہونے کی حیثیت سے دیکھنا چاہیے۔
خیبر پختونخوا کے عوام دہشت گردی کے سب سے مشکل دور سے گزرے ہیں۔ ہمارے نوجوانوں نے قربانیاں دی ہیں، ہمارے بزرگوں اور ماؤں نے اپنے پیاروں کے جنازے اٹھائے ہیں، ہماری پولیس، فوج، ایف سی اور دیگر سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں، اور عام شہری بھی دہشت گردی کا شکار ہوئے ہیں۔
ایسے حالات میں پورے خیبر پختونخوا کے عوام کو شک کی نظر سے دیکھنا یا انہیں کسی بھی طرح دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا ان لوگوں کی قربانیوں کو نظرانداز کرنے کے مترادف ہے جو برسوں سے اس جنگ کا سامنا کر رہے ہیں۔
ہم حکومتِ پاکستان، خیبر پختونخوا حکومت اور تمام متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے بیانات کا نوٹس لیا جائے جو صوبوں کے درمیان نفرت، بداعتمادی یا تقسیم کو فروغ دے سکتے ہیں۔ سیاسی اختلافات ضرور ہوں، سیاسی تنقید بھی ضرور ہو، لیکن کسی قوم یا صوبے کی اجتماعی تضحیک یا کردار کشی نہیں ہونی چاہیے۔
ہم سب ایک پاکستان کے شہری ہیں۔ ہمارا پرچم ایک ہے، ہمارا ملک ایک ہے، اور ہماری ترقی اور امن بھی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔
آئیں، نفرت اور تقسیم کے بجائے اتحاد، احترام اور برابری کی بات کریں۔ خیبر پختونخوا بھی پاکستان ہے، پنجاب بھی پاکستان ہے، سندھ بھی پاکستان ہے، بلوچستان بھی پاکستان ہے، گلگت بلتستان بھی پاکستان ہے۔
ہم سب پاکستانی ہیں، اور پاکستان ہم سب کا ہے۔
شکریہ
صدر پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع مہمند الہام بشر مہمند ۔۔

Address

Musal Kor
Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when الہام بشر مہمند posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share