Department of Tourism, Culture, Archaeology & Museums, KP

Department of Tourism, Culture, Archaeology & Museums, KP Official page of Tourism, Culture, Archaeology & Museums Department, Government of Khyber Pakhtunkhwa

The Culture, Tourism, Archaeology & Museums Department of Khyber Pakhtunkhwa is dedicated to preserving the rich cultural heritage, promoting sustainable tourism, and safeguarding archaeological treasures across the province. From the breathtaking landscapes of the north to ancient Buddhist relics, historic forts, vibrant festivals, and diverse traditions — our mission is to showcase the true esse

nce of Khyber Pakhtunkhwa to the world. Through strategic initiatives, partnerships, and community engagement, we aim to boost tourism, create economic opportunities, and foster a deeper appreciation for our shared history and cultural identity. Join us in exploring, preserving, and celebrating the timeless spirit of Khyber Pakhtunkhwa.

05/09/2026

A Weekly Review Meeting of the Culture, Tourism, Archaeology & Museums Department, Government of Khyber Pakhtunkhwa, was held under the chairmanship of Secretary Tourism, Saadat Hassan.

Dated: 04/09/2026

The meeting was attended by the Director Generals of all attached formations through video link. The participants reviewed the progress of ongoing development projects and key departmental initiatives, with a particular focus on implementing the Good Governance Roadmap (GGRM).

The meeting also discussed important government priorities aimed at improving service delivery, strengthening citizen facilitation, ensuring merit and transparency, and enhancing oversight and accountability across all attached formations.

Secretary Tourism emphasized the importance of timely implementation of government directives, effective coordination among institutions, and continuous monitoring of ongoing initiatives to ensure improved public services and better outcomes for citizens.

The attached formations were directed to remain focused on their respective priorities and ensure effective implementation of the measures related to good governance, transparency, merit, citizen-centric service delivery, and institutional oversight.

&Merit

📌 ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (DDWP) کا پہلا اجلاس منعقدمحکمہ ثقافت، سیاحت، آثارِ قدیمہ و عجائب گھر خیبر پختونخوا کی...
04/09/2026

📌 ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (DDWP) کا پہلا اجلاس منعقد

محکمہ ثقافت، سیاحت، آثارِ قدیمہ و عجائب گھر خیبر پختونخوا کی ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (DDWP) کا پہلا اجلاس آج سیکرٹری محکمہ ثقافت، سیاحت، آثارِ قدیمہ و عجائب گھر خیبر پختونخوا، سعادت حسن کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں محکمہ کے ترقیاتی امور اور مختلف ترقیاتی منصوبوں سے متعلق معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، فنانس ڈیپارٹمنٹ، ڈائریکٹر جنرل کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور ڈائریکٹر جنرل آرکیالوجی اینڈ میوزیمز سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران محکمہ کے مختلف ترقیاتی منصوبوں، ترجیحات اور آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر منصوبہ بندی، باہمی رابطہ کاری اور ان پر بروقت عملدرآمد سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

محکمہ ثقافت، سیاحت، آثارِ قدیمہ و عجائب گھر خیبر پختونخوا صوبے میں سیاحت، ثقافت، آثارِ قدیمہ اور عجائب گھر کے شعبوں کی ترقی کے لیے مربوط منصوبہ بندی اور مؤثر ترقیاتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

صفائی اور ڈینگی سے بچاؤ مہم کا آخری دن — 04/09/2026وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایات پر صوبہ بھر میں جاری ہفتہ بھر...
04/09/2026

صفائی اور ڈینگی سے بچاؤ مہم کا آخری دن — 04/09/2026

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایات پر صوبہ بھر میں جاری ہفتہ بھر کی صفائی مہم اور ڈینگی سے بچاؤ مہم آج اپنے اختتام کو پہنچ گئی۔

محکمہ ثقافت، سیاحت، آثارِ قدیمہ و عجائب گھر خیبر پختونخوا کے تمام منسلک اداروں، اتھارٹیز اور فارمیشنز نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے موصول ہونے والی ہدایات کے مطابق مہم میں بھرپور حصہ لیا اور مختلف نوعیت کی صفائی و آگاہی سرگرمیاں منعقد کیں۔

مہم کے دوران مختلف اداروں اور فارمیشنز میں دفاتر اور گردونواح کی صفائی، کوڑا کرکٹ کی مناسب تلفی، ماحول کو صاف ستھرا رکھنے، کھڑے پانی کے خاتمے اور مچھروں کی افزائش کے ممکنہ مقامات کی نشاندہی سمیت ڈینگی سے بچاؤ کے لیے مختلف احتیاطی اور عملی اقدامات کیے گئے۔

پورے ہفتے کے دوران تمام متعلقہ اداروں اور فارمیشنز کی جانب سے جاری سرگرمیوں اور پیش رفت کی رپورٹس کا مسلسل جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری محکمہ ثقافت، سیاحت، آثارِ قدیمہ و عجائب گھر خیبر پختونخوا، سعادت حسن اور معاونِ خصوصی برائے سیاحت ملک عدیل اقبال نے مہم کی سرگرمیوں اور موصول ہونے والی رپورٹس کی مسلسل نگرانی کی۔

محکمہ ثقافت، سیاحت، آثارِ قدیمہ و عجائب گھر خیبر پختونخوا تمام منسلک اداروں، اتھارٹیز اور فارمیشنز کی فعال شرکت اور تعاون کو سراہتا ہے۔

آئیے! صفائی کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں اور ایک صاف، صحت مند اور ڈینگی سے محفوظ خیبر پختونخوا کے لیے اپنا کردار جاری رکھیں۔

Government of Khyber Pakhtunkhwa Malik Adeel Iqbal Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister Khyber PakhtunkhwaPMRU Khyber Pakhtunkhwa Muhammad Sohail Afridi

🧹 31 اگست تا 6 ستمبر — صفائی مہم اور ڈینگی سے بچاؤصفائی مہم کا چوتھا دن — 03/09/2026وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایات پر...
03/09/2026

🧹 31 اگست تا 6 ستمبر — صفائی مہم اور ڈینگی سے بچاؤ

صفائی مہم کا چوتھا دن — 03/09/2026

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایات پر جاری ہفتہ بھر کی صفائی مہم اور ڈینگی سے بچاؤ مہم کے چوتھے روز محکمہ ثقافت، سیاحت، آثارِ قدیمہ و عجائب گھر خیبر پختونخوا کے تمام منسلک اداروں اور فارمیشنز میں سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں۔

یہ مہم سیکرٹری محکمہ ثقافت، سیاحت، آثارِ قدیمہ و عجائب گھر خیبر پختونخوا کی ہدایات کے تحت جاری ہے، جبکہ معاونِ خصوصی برائے سیاحت، ملک عدیل اقبال بھی مہم کی سرگرمیوں اور پیش رفت کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔

مختلف اداروں اور فارمیشنز میں صفائی ستھرائی، کوڑا کرکٹ کی مناسب تلفی، دفاتر اور گردونواح کی صفائی، کھڑے پانی کے خاتمے اور مچھروں کی افزائش کے ممکنہ مقامات کی نشاندہی سمیت ڈینگی سے بچاؤ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

آئیے! مل کر ایک صاف، صحت مند اور ڈینگی سے محفوظ خیبر پختونخوا کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

Chief Secretary Khyber PakhtunkhwaChief Minister Khyber PakhtunkhwaPMRU Khyber PakhtunkhwaGovernment of Khyber PakhtunkhwaMalik Adeel IqbalMuhammad Sohail Afridi

موسمی صورتحال: احتیاطی الرٹمحکمہ موسمیات کے مطابق 4 سے 5 ستمبر کے دوران خیبرپختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا ا...
02/09/2026

موسمی صورتحال: احتیاطی الرٹ

محکمہ موسمیات کے مطابق 4 سے 5 ستمبر کے دوران خیبرپختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان ہے۔ بالائی و گلیشیئر والے علاقوں میں برف پگھلنے سے دریاؤں، ندی نالوں اور گلیشیئر جھیلوں میں پانی کی سطح بلند ہونے کا خدشہ ہے۔ متاثرہ اضلاع میں چترال، دیر، سوات، کوہستان اور مانسہرہ شامل ہیں۔

سیاح و مسافر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں سیاحتی ہیلپ لائن 1422 یا 911 پر رابطہ کریں۔

پریس ریلیز 2 ستمبر 2026میاندام میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ بر سوات  کی مش...
02/09/2026

پریس ریلیز
2 ستمبر 2026
میاندام میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ بر سوات کی مشترکہ کارروائی، دو سائٹس سیل

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عوامی ایجنڈے اور گڈ گورننس روڈمیپ کے تحت معاونِ خصوصی برائے سیاحت و ثقافت ملک عدیل اقبال، سیکرٹری سیاحت و ثقافت سعادت حسن ، ڈی جی اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی شوذب عباس اور ڈپٹی کمشنر بر سوات سہیل احمد خان کی ہدایات پر میاندام، تحصیل خوازہ خیلہ میں مشترکہ کارروائی کی گئی۔

کارروائی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل یوسف شاہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ، تحصیلدار اور ایس ایچ او نے حصہ لیا۔

ترجمان اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی سعید الرحمان کے مطابق USDA بلڈنگ کنٹرول ریگولیشنز (BCR) 2025 کی خلاف ورزی پر دو زیرِ تعمیر سائٹس سیل کر دی گئیں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے سیاحت و ثقافت ملک عدیل اقبال کی زیر صدارت کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے بورڈ آف...
02/09/2026

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے سیاحت و ثقافت ملک عدیل اقبال کی زیر صدارت کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چھٹا اجلاس ، اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت و ثقافت فتح الملک علی ناصر، سیکرٹری محکمہ سیاحت و ثقافت سعادت حسن، ڈائریکٹر جنرل کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی شاہد خان سمیت بورڈ کے دیگر اراکین کی شرکت

بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے فیصلے :

- کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے مالی سال 2026-27 کا بجٹ منظور، ٹورازم
- پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ
- کیمپنگ پوڈز اور ریسٹ ہاؤسز کی آؤٹ سورسنگ کی منظوری ، آوٹ
- سورسنگ کے لیے ٹیکنیکل کمیٹی کے سپرد
- ٹورازم اینڈ ہاسپٹلٹی ایڈوائزری کمیٹی کے قیام کا فیصلہ، کمیٹی سولہ اراکین پر مشتمل ہوگی۔کمیٹی سیاحت و ہاسپٹلٹی کے شعبوں میں بہتری کے لیے سفارشات پیش کرے گی۔

- خیبر پختونخوا ٹورازم بوٹنگ سیفٹی ریگولیشنز 2026 کی منظوری۔ نئے ریگولیشنز کے ذریعے صوبے میں ٹورازم بوٹنگ کی رجسٹریشن، لائسنسنگ،

- فٹنس اور آپریشنز کا طریقہ کار واضح کردیا گیا

معاون خصوصی ملک عدیل اقبال نے اتھارٹی کو اخراجات میں کمی لانے اور دستیاب وسائل کے مؤثر و بہترین استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت۔ صوبے میں پیرا گلائڈنگ کی سرگرمیاں شروع کرنے کی بھی ہدایت۔

Chief Minister Khyber PakhtunkhwaChief Secretary Khyber PakhtunkhwaPMRU Khyber PakhtunkhwaGovernment of Khyber PakhtunkhwaMalik Adeel IqbalMuhammad Sohail AfridiKhyber Pakhtunkhwa Culture and Tourism Authority

صفائی مہم کا تیسرا دن — 2 ستمبر 2026وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر جاری ہفتہ بھر کی صفائی مہم اور ڈینگی سے بچاؤ کی ...
02/09/2026

صفائی مہم کا تیسرا دن — 2 ستمبر 2026

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر جاری ہفتہ بھر کی صفائی مہم اور ڈینگی سے بچاؤ کی مہم محکمہ ثقافت، سیاحت، آثارِ قدیمہ و عجائب گھر خیبر پختونخوا کے تمام منسلک اداروں اور فارمیشنز میں بھرپور انداز میں جاری ہے۔

مہم سیکرٹری محکمہ ثقافت، سیاحت، آثارِ قدیمہ و عجائب گھر خیبر پختونخوا کی ہدایات کے تحت نافذ کی جا رہی ہے، جبکہ معاونِ خصوصی برائے سیاحت ملک عدیل اقبال بھی مہم کی پیش رفت اور سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔

تمام متعلقہ اداروں میں صفائی ستھرائی، کوڑا کرکٹ کی مناسب تلفی، دفاتر و اطراف کی صفائی، کھڑے پانی کے خاتمے اور مچھروں کی افزائش کے ممکنہ مقامات کی نشاندہی و صفائی سمیت ڈینگی سے بچاؤ کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں۔

آئیے! ایک صاف، صحت مند اور ڈینگی سے محفوظ خیبر پختونخوا کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

Address

13-A, Gate No. 5, Khyber Road
Peshawar
25000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 20:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+92919212086

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Department of Tourism, Culture, Archaeology & Museums, KP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Department of Tourism, Culture, Archaeology & Museums, KP:

Shortcuts

Share