Deputy Commissioner Peshawar

Deputy Commissioner Peshawar Official page of Deputy Commissioner Peshawar, Government of Khyber Pakhtunkhwa.

02/08/2026

چیئرمین عمران خان کے فلاحی اور ترقی یافتہ ریاست کے وژن اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں پشاور ریوائٹلائزیشن اینڈ اربن ٹرانسفارمیشن پروگرام کے تحت پشاور کی ترقی، بحالی اور جدید شہری مستقبل کی جانب ایک اور تاریخی پیش رفت!

پشاور کو ایک جدید، منظم، سرسبز، صاف ستھرا اور عوام دوست شہر بنانے کے لیے اربوں روپے کے نئے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ منصوبے صرف انفراسٹرکچر کی تعمیر تک محدود نہیں بلکہ شہریوں کو بہتر طرزِ زندگی، معیاری شہری سہولیات، مؤثر نکاسیٔ آب، صاف ماحول، جدید ویسٹ مینجمنٹ اور پائیدار شہری ترقی کی فراہمی کی جانب ایک جامع حکمتِ عملی کا حصہ ہیں۔

پشاور ریوائٹلائزیشن پلان کے تحت منظور شدہ اہم منصوبے:

⬅️ 7,000 ملین روپے — سینٹ میری اسکول سے رنگ روڈ تک ورسک روڈ کی کشادگی کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی اور ڈیزائن

⬅️ 3,270.95 ملین روپے — ڈبلیو ایس ایس پی (WSSP) کے دائرۂ اختیار میں صفائی کی خدمات بہتر بنانے کے لیے اضافی سروس گاڑیوں کی خریداری

⬅️ 2,297.12 ملین روپے — موجودہ لینڈ فل سائٹ اور ویسٹ ٹرانسفر اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن

⬅️ 372.52 ملین روپے — جدید برقی روڈ کلینرز (Electric Road Sweepers) کی خریداری

⬅️ 2,855.94 ملین روپے — واٹر سپلائی سسٹم (WSSP) کی بہتری اور استعداد میں اضافہ

⬅️ 1,409.18 ملین روپے — شہری سیلاب سے متاثرہ ہاٹ اسپاٹس کی بہتری اور نکاسیٔ آب کے نظام کی مضبوطی

⬅️ 11,096 ملین روپے — نالوں اور سیوریج نظام کی بحالی، بہتری اور توسیع

⬅️ 17,520 ملین روپے — فقیر کلے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر

یہ منصوبے پشاور کی بدلتی ہوئی شناخت اور جدید شہری ترقی کے وژن کی عکاسی کرتے ہیں۔ ان کی تکمیل سے شہر میں صفائی اور ویسٹ مینجمنٹ کے نظام میں نمایاں بہتری آئے گی، نکاسیٔ آب کے دیرینہ مسائل کم ہوں گے، شہری سیلاب کے خطرات میں کمی آئے گی، صاف پانی اور بہتر شہری سہولیات کی فراہمی ممکن ہوگی، جبکہ ٹریفک، ماحول اور کاروباری سرگرمیوں پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ یہ اقدامات پشاور کو ایک صاف، محفوظ، پائیدار اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ شہر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

حکومتِ خیبرپختونخوا، وزیراعلیٰ محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں، عوامی خدمت، پائیدار شہری ترقی اور خوشحال خیبرپختونخوا کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ ہر ترقیاتی منصوبہ ایک بہتر پشاور، مضبوط شہری انفراسٹرکچر اور روشن مستقبل کی جانب ایک اور اہم قدم ہے۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناءاللہ خان کی ہدایت پر انتظامی افسران نے تحصیل صدر کے علاقوں میں سوئمنگ پولوں کا معائنہ کرت...
02/08/2026

ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناءاللہ خان کی ہدایت پر انتظامی افسران نے تحصیل صدر کے علاقوں میں سوئمنگ پولوں کا معائنہ کرتے ہوئے لائف گارڈ، لائف جیکٹ، فلٹریشن پلانٹ، این او سی اور دیگر ضروری سہولیات کا معائنہ کیا اور مختلف خلاف ورزیوں پر سوئمنگ پول کو سیل کرتے ہوئے مالک کو گرفتار کر لیا جس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پابندی کے باوجود ریسٹونٹس میں جانور ذبح کرنے، ناقص تیل استعمال کرنے اور صفائی ناقص صورتحال پر رنگ روڈ پر بیشتر ریسٹورنٹس...
02/08/2026

پابندی کے باوجود ریسٹونٹس میں جانور ذبح کرنے، ناقص تیل استعمال کرنے اور صفائی ناقص صورتحال پر رنگ روڈ پر بیشتر ریسٹورنٹس سیل۔ منیجرز گرفتار۔

صوبائی دارالحکومت پشاور میں ضلعی انتظامییہ،   گلبہار کے علاقوں میں بازاروں کا معائنہ کرتے ہوئے  سرکاری نرخ نامہ اور حفظا...
02/08/2026

صوبائی دارالحکومت پشاور میں ضلعی انتظامییہ، گلبہار کے علاقوں میں بازاروں کا معائنہ کرتے ہوئے سرکاری نرخ نامہ اور حفظان صحت کے اصولوں پر عمل درآمد کو یقینی بنا رہی ہے۔گرانفروشی، غیرقانونی سگریٹ اور دیگر خلاف ورزیوں پر بیشتر افراد گرفتار۔

🔷  آج کا سرکاری نرخ نامہ 🔷عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ گرانفروشی یا دکانوں میں سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی کی صورت میں...
02/08/2026

🔷 آج کا سرکاری نرخ نامہ 🔷

عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ گرانفروشی یا دکانوں میں سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی کی صورت میں فوری اطلاع دیں!

📞 کنٹرول روم نمبر:

0919211338,

یا

وٹس ایپ نمبر 03011964444

آپ کی شکایات پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

📜





🔹 ضلعی انتظامیہ پشاور | خدمت میں پیش پیش

01/08/2026

گڈ گورننس۔عوام دوست اقدامات

صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان کے ہمرا...
01/08/2026

صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان کے ہمراہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے علاقہ مکینوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے، اور بدھنی نالے کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ضروری احکامات جاری کیے۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان زیرِ تربیت پراونشل مینجمنٹ سروس (PMS) افسران کی تربیت مکمل ہونے پر انہیں اعزازی...
01/08/2026

ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان زیرِ تربیت پراونشل مینجمنٹ سروس (PMS) افسران کی تربیت مکمل ہونے پر انہیں اعزازی شیلڈ سے نواز رہے ہیں۔

کوہاٹ روڈ پر گڑھی قمردین چوک میں سڑک پر کاروبار کرنے/ تجاوزات قائم کرنے پر بیشتر افراد گرفتار۔ تجاوزات کو ہٹا دیا گیا۔
01/08/2026

کوہاٹ روڈ پر گڑھی قمردین چوک میں سڑک پر کاروبار کرنے/ تجاوزات قائم کرنے پر بیشتر افراد گرفتار۔ تجاوزات کو ہٹا دیا گیا۔

صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ پشاور،  یونیورسٹی روڈ پر مختلف  علاقوں میں ریسٹورنٹس / فاسٹ فوڈز کا م...
01/08/2026

صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ پشاور، یونیورسٹی روڈ پر مختلف علاقوں میں ریسٹورنٹس / فاسٹ فوڈز کا معائنہ کرتے ہوئے حفظان صحت کے اصولوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا رہی ہے۔

Address

Deputy Commissioner Complex, Gate No. 3 Khyber Road Peshawar. Whatsaap No-0301-196-4444
Peshawar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Commissioner Peshawar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Deputy Commissioner Peshawar:

Shortcuts

Share