Jawad Alam Khan - President ISF District Nowshera

Jawad Alam Khan - President ISF District Nowshera Official page of Jawad Alam Khan, President of Insaf Student Federation (ISF) District Nowshera.

Dedicated to empowering youth, promoting education, and leading positive change in our community.

لارڈز میں مائیکل ایتھرٹن نے قاسم اور سلیمان خان سے ایک سادہ سا سوال کیا:“آپ دونوں انگلینڈ میں پیدا ہوئے ہیں، آج انگلینڈ ...
28/08/2026

لارڈز میں مائیکل ایتھرٹن نے قاسم اور سلیمان خان سے ایک سادہ سا سوال کیا:
“آپ دونوں انگلینڈ میں پیدا ہوئے ہیں، آج انگلینڈ اور پاکستان کا میچ ہے، تو آپ کس ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں؟”
قاسم خان کا جواب مختصر تھا، مگر دل کو چھو گیا:
“ہم صرف پاکستان کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ انگلینڈ کو ہم ہر دوسری ٹیم کے خلاف سپورٹ کریں گے، لیکن جب مقابلہ پاکستان سے ہو تو ہم ہمیشہ پاکستان کے ساتھ ہوں گے۔” 🇵🇰❤️
یہ بات اس لیے بھی خاص ہے کہ دونوں بیٹے انگلینڈ میں پیدا ہوئے، مختلف ثقافتی ماحول میں پلے بڑھے، مگر پاکستان کے لیے ان کے دل میں محبت آج بھی اتنی ہی مضبوط ہے۔
عمران خان نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام فخر سے بلند کیا، اور آج ان کے بیٹے بھی دنیا کے سامنے فخر سے کہتے ہیں: پاکستان اور انگلینڈ آمنے سامنے ہوں تو ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ 🇵🇰
Imran Khan
Muhammad Sohail Afridi

25/08/2026
24/08/2026

صدر صیب ❤️
Musharaf Afridi

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا سپریم کورٹ کے حکم کا خیرمقدم کرتی ہے۔ہم سمجھتے ہیں کہ عمران خان کی صحت کسی بھی سیاسی ...
18/08/2026

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا سپریم کورٹ کے حکم کا خیرمقدم کرتی ہے۔

ہم سمجھتے ہیں کہ عمران خان کی صحت کسی بھی سیاسی اختلاف سے بالاتر ایک انسانی اور بنیادی حق کا معاملہ ہے۔ طویل عرصے سے ان کی صحت کے حوالے سے اٹھائے جانے والے خدشات کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے اور انہیں بہترین ممکنہ طبی سہولیات، ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی اور ضروری علاج فوری طور پر فراہم کیا جانا چاہیے۔

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا مطالبہ کرتی ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر بلا تاخیر اور مکمل طور پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے، عمران خان کو مقررہ مدت کے اندر شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے اور ان کے علاج میں کسی قسم کی رکاوٹ یا غیر ضروری تاخیر نہ کی جائے۔

ہم واضح کرتے ہیں کہ عمران خان کی صحت اور زندگی سے متعلق کسی بھی قسم کی غفلت ناقابلِ قبول ہوگی۔

میڈیا سیل انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا

اسے توڑ نہیں سکے تو مار دو گے کیا ، بزدلو، تم کبھی جیت نہیں پاؤ گے۔ حلف سے غداری تمہارے مقدر میں ذلت ہی لائے گی۔
17/08/2026

اسے توڑ نہیں سکے تو مار دو گے کیا ، بزدلو، تم کبھی جیت نہیں پاؤ گے۔ حلف سے غداری تمہارے مقدر میں ذلت ہی لائے گی۔

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر وزیراعلیٰ کےپی کا وفاقی مالیاتی منتقلی میں 6.4 ارب روپے کی کٹوتی کی پدایت انکاررقم کی من...
15/08/2026

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر وزیراعلیٰ کےپی کا وفاقی مالیاتی منتقلی میں 6.4 ارب روپے کی کٹوتی کی پدایت انکار
رقم کی منتقلی بانی کی اجازت سے مشروط تھی، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

خیبر پختونخوا کے آئینی و مالیاتی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وفاق کی یکطرفہ کٹوتی ناقابلِ قبول ہے, وزیراعلی محمد سہی...
15/08/2026

خیبر پختونخوا کے آئینی و مالیاتی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وفاق کی یکطرفہ کٹوتی ناقابلِ قبول ہے, وزیراعلی محمد سہیل آفریدی

وفاقی حکومت نے بجٹ سے قبل دیگر صوبوں کی طرح خیبر پختونخوا حکومت سے بھی اضافی رقم کا تقاضا کیا تھا۔ اس وقت یہ طے کیا گیا تھا کہ اگر ایف بی آر 15,260 ارب روپے کے ٹیکس محصولات کا ہدف حاصل کرتا ہے تو خیبر پختونخوا کا حصہ تقریباً 175 ارب روپے بنتا ہے، جبکہ ماضی کی طرح اگر ایف بی آر ہدف سے کم محصولات حاصل کرتا تو خیبر پختونخوا کو ملنے والی رقم بھی اسی تناسب سے کم ہوتی۔

میں نے اصولی طور پر اس رقم کی فراہمی کو اپنے قائد عمران خان سے ملاقات اور ان کی اجازت سے مشروط کیا تھا۔ دوسری شرط یہ رکھی گئی تھی کہ ضم شدہ اضلاع کو 11ویں قومی مالیاتی کمیشن میں ان کا آئینی اور جائز حصہ دیا جائے۔ اس کے لیے چھ ماہ کی مدت مقرر کی گئی تھی، بصورت دیگر 7ویں قومی مالیاتی کمیشن کے تحت وزیراعظم اور صدر کو سمری بھجوا کر آئینی طریقہ کار کے مطابق آرڈیننس جاری کرنے کا راستہ اختیار کیا جاتا۔

ہماری یہ دوسری شرط فوری طور پر تسلیم کر لی گئی اور اسے باقاعدہ قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی کارروائی کا حصہ بھی بنایا گیا۔

چونکہ بجٹ سے قبل میرے قائد عمران خان سے ملاقات نہیں کرائی گئی، اس لیے خیبر پختونخوا حکومت نے آج کی تاریخ تک اس اضافی رقم کے حوالے سے وفاقی حکومت کے ساتھ کوئی مفاہمتی یادداشت منظور یا دستخط نہیں کی۔ میں نے اپنی بجٹ تقریر میں بھی اس پوزیشن کو واضح کیا تھا اور اسی اصول کے تحت مالی سال 2026-27 کے صوبائی بجٹ میں وفاقی گرانٹ کی یہ رقم شامل نہیں کی گئی۔

اس کے باوجود 5 اگست 2026 کو، جس روز ہم اپنے قائد عمران خان کی تین سالہ قید کے خلاف پشاور میں ایک عظیم الشان جلسہ کر رہے تھے، وفاقی حکومت کی وزارتِ خزانہ نے خیبر پختونخوا کو واجب الادا جولائی 2026 کے وفاقی مالیاتی منتقلیوں میں سے 6.4 ارب روپے کی براہ راست کٹوتی کی تجویز دی۔

وفاقی حکومت کے اس اقدام کے حوالے سے خیبر پختونخوا حکومت کی رضامندی نہ پہلے حاصل کی گئی اور نہ ہی صوبائی حکومت نے اس مجوزہ کٹوتی کی منظوری دی۔ اس بات کی باضابطہ تصدیق خیبر پختونخوا کے محکمہ خزانہ نے 13 اگست 2026 کو اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا کو لکھے گئے خط میں بھی کر دی ہے۔ خط میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ مجوزہ کٹوتی کو خیبر پختونخوا حکومت نے نہ منظور کیا ہے اور نہ اس سے اتفاق کیا ہے۔

اسی سرکاری خط میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گردش کرنے والی مفاہمتی یادداشت نہ صوبائی کابینہ نے منظور کی اور نہ ہی صوبائی حکومت نے اس پر دستخط کیے۔ مزید یہ کہ مالی سال 2026-27 کے صوبائی بجٹ میں بھی اس مجوزہ انتظام کے لیے کوئی بجٹ رقم مختص نہیں کی گئی۔

یہ معاملہ محض سیاسی اختلاف نہیں بلکہ آئینی اور مالیاتی حق کا معاملہ ہے۔ خیبر پختونخوا کے محکمہ خزانہ نے اپنے باضابطہ خط میں واضح کیا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 164 کسی صوبے کو آئینی طور پر واجب الادا رقوم میں وفاق کی جانب سے یکطرفہ کٹوتی کا اختیار نہیں دیتا۔ صوبے کے آئینی مالیاتی حق میں کسی بھی قسم کی کٹوتی کے لیے واضح آئینی یا قانونی بنیاد اور صوبائی حکومت کی رضامندی ضروری ہے۔ محض کسی انتظامی یا حسابی ہدایت کے ذریعے صوبے کے آئینی مالیاتی حق میں کٹوتی نہیں کی جا سکتی۔

میری ہدایت پر مشیر خزانہ مزمل اسلم نے فوری طور پر اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا کے دفتر کے متعلقہ افسران سے ملاقات کی۔ اس اجلاس میں بھی واضح کیا گیا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی رضامندی کے بغیر اس معاملے میں کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باقاعدہ تحریری ہدایات بھی جاری کر دی ہیں کہ 6.4 ارب روپے یا اس مد میں کسی بھی رقم کی کوئی کٹوتی، اندراج، ردوبدل یا حسابی کارروائی خیبر پختونخوا حکومت کی واضح رضامندی کے بغیر نہ کی جائے۔ اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ صوبائی حکومت کی واضح رضامندی کے بغیر ایسی کسی لین دین کو درج یا نافذ نہ کیا جائے۔

خیبر پختونخوا حکومت پہلے ہی میری ہدایت پر اپنے قومی مالیاتی کمیشن کے آئینی حق کے حصول کے لیے وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر کر چکی ہے۔

میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میری حکومت خیبر پختونخوا کے آئینی، مالیاتی اور قومی مالیاتی کمیشن کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ وفاقی حکومت کو یہ اختیار نہیں دیا جا سکتا کہ وہ کسی ایسے مفاہمتی یادداشت یا انتظام کی بنیاد پر، جسے صوبائی حکومت نے نہ منظور کیا ہو اور نہ اس پر دستخط کیے ہوں، صوبے کے واجب الادا مالیاتی حصے سے یکطرفہ طور پر رقم منہا کرے۔

ہم اس غیر آئینی اقدام کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ خیبر پختونخوا اپنے آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے دستیاب ہر قانونی، آئینی اور ادارہ جاتی راستہ اختیار کرے گا اور اپنے حصے کے ایک ایک روپے کا دفاع کرے گا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام پیغام!وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد...
14/08/2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام پیغام!

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے پوری قوم، بالخصوص خیبرپختونخوا کے عوام کو 79ویں یومِ آزادی کی دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 14 اگست محض جشن منانے کا دن نہیں، بلکہ اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ ہم پاکستان کو حقیقی معنوں میں آزاد، خودمختار، جمہوری، خوشحال اور فلاحی ریاست بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

پاکستان ہمارے اسلاف کی طویل جدوجہد، ہجرتوں اور بے مثال قربانیوں کے نتیجے میں وجود میں آیا۔ انہوں نے ایسے وطن کا خواب دیکھا تھا جہاں آئین و قانون کی بالادستی، انصاف، آزادی، مساوات، بنیادی حقوق اور عوام کی حکمرانی یقینی ہو۔

آج ہمیں خود سے یہ سوال کرنا ہوگا کہ کیا ہم نے اس پاکستان کی تعمیر کی ہے جس کا خواب قائداعظم محمد علی جناح اور ہمارے اسلاف نے دیکھا تھا؟

حقیقی آزادی صرف جغرافیائی آزادی کا نام نہیں۔ حقیقی آزادی وہ ہے جہاں آئین بالادست ہو، ادارے آزاد اور مؤثر ہوں، عدلیہ بلا خوف و دباؤ انصاف فراہم کرے، آزادیٔ اظہار محفوظ ہو، عوام کے مینڈیٹ کا احترام ہو اور کوئی شخص قانون سے بالاتر نہ ہو۔

پاکستان کو سیاسی، معاشی اور ادارہ جاتی بحرانوں سے نکالنے کے لیے آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، آزاد عدلیہ، مؤثر اداروں، شفاف حکمرانی اور حقیقی جمہوری احتساب کی ضرورت ہے۔ اداروں کو کمزور کرکے، آئین کو بے اثر کرکے اور عوام کی آواز دباکر کوئی ریاست مضبوط نہیں بن سکتی۔

پاکستان کی سب سے بڑی طاقت اس کے عوام اور بالخصوص نوجوان نسل ہیں۔ نوجوانوں کو معیاری تعلیم، روزگار، معاشی مواقع، انصاف اور اپنے مستقبل کے فیصلوں میں حقیقی شمولیت دینا ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کے لیے ناگزیر ہے۔

اسی طرح معاشی خودکفالت حقیقی قومی آزادی کی بنیاد ہے۔ معاشی طور پر کمزور ملک اپنے فیصلوں میں مکمل خودمختار نہیں رہ سکتا۔ ہمیں پائیدار معاشی پالیسیوں، شفاف حکمرانی، ادارہ جاتی اصلاحات اور عوامی وسائل کے مؤثر استعمال کے ذریعے پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط اور خودمختار بنانا ہوگا۔

اس یومِ آزادی پر ہمیں اپنے اسلاف اور شہداء کی قربانیوں کو محض تقاریر تک محدود نہیں رکھنا، بلکہ ایسا پاکستان تعمیر کرنا ہے جہاں آزادی، انصاف، عزت، مساوات اور قانون کی حکمرانی محض نعرے نہیں بلکہ ریاستی نظام کی بنیاد ہوں۔

پاکستان کو عظیم اور حقیقی معنوں میں آزاد بنانا ہماری نسل کی ذمہ داری ہے۔ ہمیں ایسا پاکستان بنانا ہے جس پر ہمارے بزرگ فخر کریں اور جس کے لیے جانیں قربان کرنے والے ہمارے شہداء کی ہر قربانی بامعنی اور ثمرآور ثابت ہو۔

وزیراعلیٰ نے تحریکِ آزادی کے شہداء سمیت پاکستان کی آزادی، خودمختاری، سلامتی اور دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم ان کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

پاکستان زندہ باد

ویسے تو ہزاروں خوبیاں ہیں تجھ میں !لیکن تیرا ظالم کے سامنے ڈٹ جانا کمال کر گیا !
14/08/2026

ویسے تو ہزاروں خوبیاں ہیں تجھ میں !
لیکن تیرا ظالم کے سامنے ڈٹ جانا کمال کر گیا !

Address

CM Secretariat Kpk
Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jawad Alam Khan - President ISF District Nowshera posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share