Directorate of Prosecution

Directorate of Prosecution Directorate of Prosecution Official Page

Posting/Transfer Order of Newly Promoted Senior Clerks (BPS-14) Dated: 31.07.2026, Directorate of Prosecution
31/07/2026

Posting/Transfer Order of Newly Promoted Senior Clerks (BPS-14) Dated: 31.07.2026, Directorate of Prosecution


ڈائریکٹوریٹ آف پراسیکیوشن، خیبر پختونخواہ  مبارکباد پیغامِڈائریکٹوریٹ آف پراسیکیوشن، خیبر پختونخواہ کی جانب سے 31 جولائی...
31/07/2026

ڈائریکٹوریٹ آف پراسیکیوشن، خیبر پختونخواہ

مبارکباد پیغامِ

ڈائریکٹوریٹ آف پراسیکیوشن، خیبر پختونخواہ کی جانب سے 31 جولائی 2026 کو منعقدہ صوبائی سلیکشن بورڈ (PSB) کے تحت اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹرز (بی پی ایس-17) کی ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹرز (بی پی ایس-18) کے عہدوں پر ترقی پانے والے تمام افسران کو دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔

یہ ترقی پیشہ ورانہ قابلیت، دیانت داری، محنت اور محکمۂ پراسیکیوشن کے لیے خدمات کا اعتراف ہے۔ ادارہ ہذاکو یقین ہے کہ ترقی پا نے والےا فسران اپنی نئی ذمہ داریوں کو آئین و قانون کی بالادستی، انصاف کی مؤثر فراہمی، غیر جانبداری اور اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کے مطابق انجام دیتے ہوئے محکمۂ پراسیکیوشن کی کارکردگی اور ساکھ کو مزید مستحکم کریں گے۔

ڈائریکٹوریٹ آف پراسیکیوشن، خیبر پختونخواہ آپ کے آئندہ پیشہ ورانہ کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہے۔

محمد رفیق خان مہمند
ڈائریکٹر جنرل پراسیکیوشن
خیبر پختونخواہ



Posting/Transfer Order of Newly Appointed Computer Operator (BPS-16), Directorate of Prosecution Dated: 29.07.2026
29/07/2026

Posting/Transfer Order of Newly Appointed Computer Operator (BPS-16), Directorate of Prosecution Dated: 29.07.2026


27/07/2026

ڈائریکٹوریٹ آف پراسیکیوشن، خیبر پختونخواہ

⚖️اپنے قانونی حقوق سے آگاہ رہیں —
مفت قانونی معاونت آپ کا حق ہے
لیگل ایڈ ایجنسی، خیبر پختونخوا ہ مستحق اور نادار افراد کو مفت قانونی معاونت فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، (وہ ا فراد جو مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے وکیل کرنے سے قاصر ہوں)۔ تاکہ ہر شہری کو انصاف تک مساوی رسائی حاصل ہو اور اس کے قانونی حقوق کا مؤثر تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

✅ نادار ملزمان کو Criminal Cases میں مفت قانونی معاونت-
✅ خواتین کو عائلی مقدمات (خاندانی تنازعات، نان و نفقہ، حق مہر، طلاق، حضانت اور دیگر خاندانی معاملات) میں مفت قانونی معاونت-

اگر آپ یا آپ کا کوئی جاننے والا مالی مشکلات کی وجہ سے قانونی خدمات حاصل کرنے سے قاصر ہے، تو بلا جھجھک لیگل ایڈ ایجنسی سے رابطہ کریں📞مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے رابطہ کریں: 091-9212559
انصاف تک مساوی رسائی ہر شہری کا آئینی حق ہے۔

DGProsecution #
FreeLegalAidforIndigentPersons #
FamilycasesforWomen #
CriminalcasesforAccsued #
AccessToJustice #

27/07/2026
ڈائریکٹوریٹ آف پراسیکیوشن، خیبر پختونخواہ⚖️اپنے قانونی حقوق سے آگاہ رہیں — مفت قانونی معاونت آپ کا حق ہےلیگل ایڈ ایجنسی،...
27/07/2026

ڈائریکٹوریٹ آف پراسیکیوشن، خیبر پختونخواہ

⚖️اپنے قانونی حقوق سے آگاہ رہیں — مفت قانونی معاونت آپ کا حق ہے
لیگل ایڈ ایجنسی، خیبر پختونخوا ہ مستحق اور نادار افراد کو مفت قانونی معاونت فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، (وہ ا فراد جو مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے وکیل کرنے سے قاصر ہوں)۔ تاکہ ہر شہری کو انصاف تک مساوی رسائی حاصل ہو اور اس کے قانونی حقوق کا مؤثر تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

✅ نادار ملزمان کو Criminal Cases میں مفت قانونی معاونت-
✅ خواتین کو عائلی مقدمات (خاندانی تنازعات، نان و نفقہ، حق مہر، طلاق، حضانت اور دیگر خاندانی معاملات) میں مفت قانونی معاونت-

اگر آپ یا آپ کا کوئی جاننے والا مالی مشکلات کی وجہ سے قانونی خدمات حاصل کرنے سے قاصر ہے، تو بلا جھجھک لیگل ایڈ ایجنسی سے رابطہ کریں📞مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے رابطہ کریں: 091-9212559
انصاف تک مساوی رسائی ہر شہری کا آئینی حق ہے۔

DGProsecution #
FreeLegalAidforIndigentPersons #
FamilycasesforWomen #
CriminalcasesforAccsued #
AccessToJustice #

Posting/Transfer Order of Newly Promoted Assistants (BPS-16) Directorate of Prosecution
24/07/2026

Posting/Transfer Order of Newly Promoted Assistants (BPS-16) Directorate of Prosecution



ڈائریکٹوریٹ آف پراسیکیوشن، خیبر پختونخواہصوبہ خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون پراسیکیوشن آفیسر کو ڈسٹرکٹ...
23/07/2026

ڈائریکٹوریٹ آف پراسیکیوشن، خیبر پختونخواہ

صوبہ خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون پراسیکیوشن آفیسر کو ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر، ملاکنڈ، تعینات کیا گیا ہے۔
یہ تاریخی تقرری خواتین کو انتظامی اور فیصلہ سازی کے اعلیٰ عہدوں پر مساوی مواقع فراہم کرنے، صنفی مساوات کے فروغ اور خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم کی عکاس ہے۔ یہ محکمۂ پراسیکیوشن میں میرٹ،اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے اعتراف کی ایک اہم مثال بھی ہے۔





پریس ریلیزڈائریکٹوریٹ آف پراسیکیوشن، خیبر پختونخوا ہصوبائی سطح پر پہلی مرتبہ پراسیکیوشن کی کارکردگی کا دو روزہ جامع جائز...
22/07/2026

پریس ریلیز

ڈائریکٹوریٹ آف پراسیکیوشن، خیبر پختونخوا ہ
صوبائی سطح پر پہلی مرتبہ پراسیکیوشن کی کارکردگی کا دو روزہ جامع جائزہ اجلاس کامیابی سے اختتام پذیر:
پشاور، 22 جولائی 2026:
ڈائریکٹوریٹ آف پراسیکیوشن، خیبر پختونخوا ہ کے زیرِ اہتمام صوبائی سطح پر پہلی مرتبہ پراسیکیوشن کی کارکردگی کا دو روزہ جامع جائزہ اجلاس 21 اور 22 جولائی 2026 کو منعقد کیا گیا، جس میں سال 2026 کے پہلے چھ ماہ کے دوران صوبہ بھر کے ساتوں (07) ریجنل ڈویژنز اور ان کے تمام اضلاع کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا اجلاس تھا، جس کا مقصد پراسیکیوشن نظام میں احتساب، پیشہ ورانہ معیار، ادارہ جاتی ہم آہنگی، استعدادِ کار اور مؤثر کارکردگی کو مزید مستحکم کرتے ہوئے عوام کو بروقت اور معیاری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔
اجلاس میں جناب طارق سعید، اسپیشل اسسٹنٹ/ایڈوائزر برائے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہ اور جناب اکرام اللہ خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، محکمہ داخلہ و قبائلی امور، حکومت خیبر پختونخوا ہ نے شرکت کی، جبکہ اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل پراسیکیوشن، جناب محمد رفیق خان مہمند نے کی۔ اجلاس میں تمام ریجنل ڈائریکٹرز پراسیکیوشن، ضلعی پبلک پراسیکیوٹرز اور متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

اجلاس کی اہم کارروائی
دو روزہ اجلاس کے دوران ریجنل ڈائریکٹرز پراسیکیوشن نے اپنے متعلقہ ڈویژنز کی ششماہی کارکردگی پر جامع پریزنٹیشنز پیش کیں، جن میں درج ذیل امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا:
-فوجداری مقدمات کی جانچ پڑتال اور ابتدائی قانونی رائے۔
-عدالتوں میں مقدمات کی مؤثر پیروی اور سزا کی شرح (Conviction Rate)۔
-بریت، اپیلوں، زیر التواء مقدمات اور مقدمات کے اخراج کا جائزہ۔
-چالان مقررہ قانونی مدت کے اندر عدالتوں میں جمع کرانے کی صورتحال۔
-ضلعی سطح پر کارکردگی، درپیش انتظامی و قانونی چیلنجز۔
-پراسیکیوشن نظام کو مزید مؤثر، شفاف اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اصلاحاتی تجاویز۔
اجلاس میں اس امر پر خصوصی زور دیا گیا کہ تحقیقاتی اداروں اور پراسیکیوشن کے مابین مؤثر رابطہ، مضبوط شہادتوں کی فراہمی، بروقت قانونی رہنمائی، معیاری مقدمات کی تیاری اور مؤثر عدالتی پیروی سزا کی شرح میں اضافے اور بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے ناگزیر ہے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی ہدایات
جناب اکرام اللہ خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، محکمہ داخلہ و قبائلی امور، حکومت خیبر پختونخوا ہ نے پراسیکیوشن افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں شفافیت، دیانت داری، غیر جانبداری، جوابدہی، اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور مکمل لگن (Dedication) کو اپنا شعار بنائیں۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ پراسیکیوشن فوجداری نظامِ انصاف کا بنیادی ستون ہے اور قانون کی حکمرانی، انصاف کی بروقت فراہمی اور عوامی اعتماد کے استحکام میں اس کا کردار نہایت اہم ہے۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ہر مقدمے کو ریاست کی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اس کی مضبوط قانونی تیاری، بروقت قانونی رائے، مؤثر عدالتی پیروی اور تحقیقاتی اداروں کے ساتھ مؤثر ہم آہنگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ سزا کی شرح میں اضافہ ہو اور انصاف کی مؤثر فراہمی کے حکومتی وژن کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت خیبر پختونخوا پراسیکیوشن کے ادارے کو مزید مضبوط، جدید اور مؤثر بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

اسپیشل اسسٹنٹ/ایڈوائزر برائے وزیراعلیٰ کی ہدایات
جناب طارق سعید، اسپیشل اسسٹنٹ/ایڈوائزر برائے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہ نے پراسیکیوشن افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ عوام کو بروقت، شفاف اور معیاری انصاف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، لہٰذا تمام پراسیکیوٹرز مقدمات کی تیاری، قانونی تحقیق، عدالتوں میں مؤثر پیروی اور سرکاری ذمہ داریوں کی انجام دہی میں ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے انتہائی پیشہ ورانہ انداز اختیار کریں۔
انہوں نے بالخصوص منشیات (Narcotics) سے متعلق مقدمات کی مؤثر، بروقت اور میرٹ پر پیروی کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ منشیات ایک سنگین سماجی ناسور ہے، جس کے خاتمے اور معاشرے، بالخصوص نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ بنانے میں پراسیکیوشن کا کردار نہایت اہم ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منشیات سے متعلق مقدمات میں مضبوط قانونی تیاری، معیاری شہادتوں، مؤثر عدالتی پیروی اور تحقیقاتی اداروں کے ساتھ مؤثر رابطے کے ذریعے مجرمان کو قانون کے مطابق سزا دلانے کے لیے تمام دستیاب وسائل اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں تاکہ حکومت خیبر پختونخوا ہ کے منشیات سے پاک معاشرے کے وژن کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔

اختتامی کلمات
اجلاس کے اختتام پر ڈائریکٹر جنرل پراسیکیوشن، جناب محمد رفیق خان مہمند نے کہا کہ صوبائی سطح پر پہلی مرتبہ منعقد ہونے والا یہ دو روزہ کارکردگی جائزہ اجلاس پراسیکیوشن کے نظام میں کارکردگی پر مبنی احتساب، شفافیت، ادارہ جاتی اصلاحات، استعدادِ کار میں اضافے اور مسلسل بہتری کی جانب ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کے جائزہ اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیے جائیں گے تاکہ پراسیکیوشن کی مجموعی کارکردگی، سزا کی شرح، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
انہوں نے تمام ریجنل ڈائریکٹرز، ضلعی پبلک پراسیکیوٹرز اور افسران کو ہدایت کی کہ اجلاس میں جاری کی گئی ہدایات اور سفارشات پر مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ پراسیکیوشن کا ادارہ مزید فعال، مؤثر اور عوام دوست انداز میں اپنی آئینی و قانونی ذمہ داریاں ادا کر سکے۔
ڈائریکٹوریٹ آف پراسیکیوشن، خیبر پختونخواہ
"قانون کی حکمرانی، مؤثر پراسیکیوشن اور بروقت انصاف — ہمارا عزم"




ڈائریکٹوریٹ آف پراسیکیوشن، خیبر پختونخواہ21 جولائی 2026ڈائریکٹوریٹ آف پراسیکیوشن، خیبر پختونخواہ کے زیرِ اہتمام 21 جولائ...
21/07/2026

ڈائریکٹوریٹ آف پراسیکیوشن، خیبر پختونخواہ

21 جولائی 2026

ڈائریکٹوریٹ آف پراسیکیوشن، خیبر پختونخواہ کے زیرِ اہتمام 21 جولائی 2026 کو پشاور، مردان، بنوں اور ملاکنڈ ڈویژنز کی پراسیکیوشن کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں جناب طارق سعید، اسپیشل اسسٹنٹ/ایڈوائزر برائے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ اور جناب اکرام اللہ خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، محکمہ داخلہ و قبائلی امور، حکومت خیبر پختونخوا نے شرکت کی۔

اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل پراسیکیوشن، جناب محمد رفیق خان مہمند نے کی، جبکہ متعلقہ ریجنل ڈائریکٹرز پراسیکیوشن، ضلعی پبلک پراسیکیوٹرز اور دیگر متعلقہ افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں سال 2026 کے پہلے چھ ماہ کے دوران پشاور، مردان، بنوں اور ملاکنڈ ڈویژنز کی پراسیکیوشن کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل پراسیکیوشن اور ریجنل ڈائریکٹرز نے جامع پریزنٹیشنز پیش کیں، جن میں:

-فوجداری مقدمات کی جانچ پڑتال
-ابتدائی قانونی رائے
-مقدمات کے فیصلے
-سزاؤں اور بریت کی شرح
-مقدمات کے اخراج
-اپیلوں کی پیش رفت
-ضلعی سطح کی کارکردگی
-درپیش چیلنجز
-پراسیکیوشن نظام کو مزید مؤثر اور فعال بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات

اجلاس میں چالان مقررہ قانونی مدت کے اندر عدالتوں میں جمع کرانے کی اہمیت پر خصوصی زور دیا گیا تاکہ فوجداری مقدمات، بالخصوص زیرِ حراست ملزمان سے متعلق مقدمات، بروقت نمٹائے جا سکیں اور انصاف کی مؤثر و بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ضلعی پبلک پراسیکیوٹرز نے اپنی کارکردگی، درپیش انتظامی و قانونی چیلنجز اور پراسیکیوشن نظام کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔

اجلاس میں تحقیقاتی اداروں کے ساتھ مؤثر رابطہ، شواہد کے معیار کو بہتر بنانے، افرادی قوت، بنیادی سہولیات اور مقدمات کے مؤثر انتظام سے متعلق امور پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

ہدایات

اجلاس کے اختتام پر جناب طارق سعید، اسپیشل اسسٹنٹ/ایڈوائزر برائے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور جناب اکرام اللہ خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، محکمہ داخلہ و قبائلی امور، حکومت خیبر پختونخوا نے پراسیکیوشن افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ اپنی سرکاری ذمہ داریوں کی انجام دہی میں اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیت، دیانت داری، غیر جانبداری، مکمل لگن (Dedication) اور ذاتی دلچسپی کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے بالخصوص منشیات (Narcotics) سے متعلق مقدمات کی مؤثر، بروقت اور میرٹ پر پیروی کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ منشیات ایک سنگین سماجی ناسور ہے جو معاشرے، بالخصوص نوجوان نسل کے مستقبل کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پراسیکیوشن افسران منشیات کے مقدمات کی مضبوط قانونی تیاری، مؤثر عدالتی پیروی اور تحقیقاتی اداروں کے ساتھ قریبی رابطے کے ذریعے مجرمان کو قانون کے مطابق سزا دلانے کے لیے اپنی تمام تر پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کار لائیں، تاکہ حکومت خیبر پختونخوا کے منشیات سے پاک معاشرے کے وژن کو عملی جامہ پہنایا جا سکے اور معاشرے کو اس ناسور سے نجات دلانے میں پراسیکیوشن اپنا مؤثر اور فعال کردار ادا کرے۔

ڈائریکٹوریٹ آف پراسیکیوشن، خیبر پختونخواہ
"قانون کی حکمرانی، بروقت انصاف اور عوامی اعتماد کے فروغ کے لیے پُرعزم"




Address

Directorate Of Prosecution Home & Tribal Affairs Departments
Peshawar

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 16:00

Telephone

+92919212559

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Directorate of Prosecution posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Directorate of Prosecution:

Shortcuts

Share