MSA, Education Monitoring Authority, KP

MSA, Education Monitoring Authority, KP Monitoring Staff Association (MSA), Khyber Pakhtunkhwa Education Monitoring Authority (KPEMA)

پریس ریلیز:ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے مغوی افسر محمد سہیل سلیمانی کی بازیابی کے سلسلے میں صوبائی وزیر...
03/09/2026

پریس ریلیز:
ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے مغوی افسر محمد سہیل سلیمانی کی بازیابی کے سلسلے میں صوبائی وزیر داخلہ جناب طارق سعید خان کے تعاون، اور افسر کی بازیابی تک فعال کردار ادا کرنے پر میں، بشمول تمام جملہ ملازمین، تہہ دل سے مشکور و ممنون ہوں۔

اسرار احمد خان
صوبائی صدر مانیٹرنگ سٹاف ایسوسی ایشن (MSA)
خیبر پختونخواہ مانیٹرنگ اتھارٹی

🌹 مبارکباد و نیک تمنائیں 🌹مانیٹرنگ سٹاف ایسوسی ایشن (MSA) کی جانب سے سیکرٹری تعلیم خیبر پختونخوا جناب محمد خالد صاحب کو ...
01/09/2026

🌹 مبارکباد و نیک تمنائیں 🌹

مانیٹرنگ سٹاف ایسوسی ایشن (MSA) کی جانب سے سیکرٹری تعلیم خیبر پختونخوا جناب محمد خالد صاحب کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اللہ تعالیٰ آپ کا عمرہ اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، آپ کی عبادات، دعائیں اور نیک اعمال قبول فرمائے، اور اس مقدس سفر کی برکتیں آپ کی زندگی میں ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت، سلامتی، خوشحالی اور مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور آپ کو عوام بالخصوص شعبۂ تعلیم کی خدمت کی مزید توفیق دے۔

ایک بار پھر عمرہ کی سعادت پر دلی مبارکباد!

اسرار احمد خان
صدر، مانیٹرنگ سٹاف ایسوسی ایشن (MSA)
خیبر پختونخوا ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی

14/08/2026
Notification: Summer Vacations & Summer Camp
29/05/2026

Notification: Summer Vacations & Summer Camp

Welcome Sir to the EMA Family!
29/05/2026

Welcome Sir to the EMA Family!

05/05/2026
03/05/2026

تیرہ سال۔۔۔!
یہ محض ایک عدد نہیں، ایک پوری دہائی کی ریاضت ہے، جو خیبر پختونخوا کے سنگلاخ چٹیلی و برفیلی راستوں سے لے کر دور افتادہ سکولوں کی دہلیز تک پھیلی ہوئی ہے۔ بطور استاد، میں اعتراف کرتا ہوں کہ ہم اساتذہ اور مانیٹرنگ اتھارٹی کا رشتہ ناچاقی کا شاخسانہ رہا ہے۔ کبھی کبھار ان کا تلخ لہجہ، اپنی حدود سے تجاوز اور وہ "حاکمانہ" تیور جن سے ہمارے اساتذہ اکثر نالاں رہے، اپنی جگہ ایک حقیقت ہیں۔ مگر آج جب میں اپنی پیشہ ورانہ انا کے حصار سے باہر نکل کر دیکھتا ہوں، تو مجھے اس "سخت گیر پہرے دار" کے پیچھے ایک سہما ہوا انسان نظر آتا ہے، جس کی حقیقتیں دیگر تمام حقائق سے برتر ہیں، اور وہ حقیقت یہ ہیں کہ تیرہ سالہ ریاضت و جدوجہد اور اپنے فرائض منصبی کو تندہی سے ادا کرنے کے بعد بھی ان کا اپنا گھر آج تک مٹی کے ڈھیر پر کھڑا ہے۔

اس حقیقت سے کون پہلو تہی کر سکتا ہے کہ ان تیرہ سالوں میں تعلیمی جمود کے برفیلے تودے اگر کسی نے پگھلائے ہیں، تو وہ یہی مانیٹرنگ اتھارٹی ہے۔ انہوں نے نظام کو "نظم" سے آگے بڑھ کر "جمالیاتی غزل" بنایا، سکھایا، مگر ریاست نے ان کی اپنی زندگی کو "نثر" بنا کر چھوڑ دیا۔ دوسروں کی حاضری کا حساب رکھنے والے ان ہاتھوں میں تیرہ سال بعد بھی اپنے حق کا کوئی "سروس رولز" نہیں۔ دوسروں کے وقت کی مانیٹرنگ کرنے والوں کی اپنی زندگی کا سورج ڈھلنے کو ہے، مگر ان کے نصیب میں نہ پروموشن کا سویرا ہے، نہ پنشن کی چھاؤں۔

ہنگو کی مٹی نے جب سیف اللہ خان کو اپنے اندر سمویا، تو دراصل اس نے ایک انسان کو نہیں بلکہ ایک "نظام کی بے حسی" کو دفن کیا۔ تیرہ سالہ وفاداری کا صلہ اگر یہ ہے کہ مرنے والے کے کفن کے لیے ساتھیوں کو دستِ سوال دراز کرنا پڑے، تو سمجھ لیجیے کہ ریاست اب "ماں" نہیں بلکہ ایک "بے رحم ساہوکار" بن چکی ہے جو صرف وصولی جانتی ہے، ادائیگی نہیں۔

بعد اس کے اپنے جائز حقوق کیلئے مانیٹرنگ آتھارٹی کے نمائندوں کی طرف سے ایک منظم مگر دھیما احتجاج شروع ہوا، حق مانگنے والے انہی ہاتھوں میں آدھی رات کو شوکاز اور برخاستگی کے پروانے تھمانا شروع ہوئے جو یہ ثابت کرتا ہے کہ انتظامیہ کے پاس دلیل ختم ہو چکی ہے۔ یہ "شوکاز نوٹسز" ان ملازمین کی توہین نہیں، بلکہ اس قانون کی تذلیل ہے جو کہتا ہے کہ ہر مزدور اپنی اجرت اور تحفظ کا حقدار ہے۔ یاد رکھیے! جس قلم سے آپ دوسروں کا مستقبل مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں، وہی قلم کل تاریخ کے کٹہرے میں آپ کے خلاف کل گواہی دے گا۔

ہم اساتذہ ہیں، ہم نے ان کی سختیاں جھیلی ہیں، مگر ان کی "محرومی" کا تماشائی نہیں بن سکتے۔ کہ یہ چند سو افراد کا نہیں بلکہ سیکنڑوں ہزاروں گھرانوں کا نوحہ ہیں، اور اگر آج ان ہزاروں خاندانوں کے مستقبل سے یونہی کھلواڑ ہوتا رہا، تو کل کو یہ مانیٹرنگ نظام صرف کاغذوں میں زندہ رہے گا، روح اس سے رخصت ہو چکی ہوگی۔

اے ایوانوں میں بیٹھے منصفوں! یاد رکھو کہ "مجبور انسانوں سے مضبوط نظام نہیں بنتے"۔ ان کے مطالبات خیرات نہیں، ان کا لہو پسینہ ہیں۔ انہیں سروس سٹرکچر دیجیے، انہیں تحفظ دیجیے، اس سے پہلے کہ ان کی آہیں تمہارے بنائے ہوئے اس پورے تعلیمی ڈھانچے کو ہی بھسم کر دیں۔

انصاف میں تاخیر دراصل ایک خاموش قتل ہے، اور ہم اس قتل پر خاموش نہیں رہ سکتے۔

والسلام۔

عبدالواحد سبجیکٹ سپیشلسٹ بنوں

03/05/2026

ہم، مانیٹرنگ سٹاف، ملازمین کی ان تمام تنظیموں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے موقف کی حمایت کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا

Address

Peshawar
33579

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 08:30 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 08:30 - 16:00
Friday 08:30 - 16:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MSA, Education Monitoring Authority, KP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to MSA, Education Monitoring Authority, KP:

Shortcuts

Share