Administrator Auqaf, Khyber Pakhtunkhwa

Administrator Auqaf, Khyber Pakhtunkhwa Objective of this Department is to look after all the dedicated properties and to ensure its utilization in accordance with the wishes of the dedicators.

یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر کشمیری مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی آج 5 اگست کو جامعہ خدیجہ الکبریٰ للبنین والبنات سوات اور...
05/08/2026

یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر کشمیری مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی

آج 5 اگست کو جامعہ خدیجہ الکبریٰ للبنین والبنات سوات اور جامعہ اصحاب الصفہ ملوک آباد منگورہ سوات میں یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر مظلوم کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور ان کی آزادی و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔

اس تقریب کے مہمانِ خصوصی مولانا لطیف اللّٰہ صاحب ڈسٹرکٹ خطیب اوقاف ضلع سوات اور مولانا اکرام الحق تحصیل خطیب اوقاف تحصیل بابوزی تھے۔ معزز علماء کرام نے اپنے ایمان افروز خطابات میں مسئلۂ کشمیر کی اہمیت، مظلوم کشمیری مسلمانوں کی ثابت قدمی اور امتِ مسلمہ کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔ تقریب کے اختتام پر کشمیری مسلمانوں کی آزادی، سلامتی اور کامیابی کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔

اللہ تعالیٰ مظلوم کشمیری مسلمانوں کی نصرت فرمائے، انہیں جلد آزادی اور امن نصیب فرمائے، اور امتِ مسلمہ کو ان کی بھرپور مدد کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Directorate General Information & PRs, KP
Government of Khyber Pakhtunkhwa
Auqaf, Hajj & Religious Affairs Department KP
KPK Updates

 #یومِ_استحصالِ_کشمیر 5 اگستمحکمہ اوقاف و مذہبی امور، خیبرپختونخواہ کے زیرِ اہتمام 5 اگست کو یومِ استحصالِ کشمیر منایا گ...
05/08/2026

#یومِ_استحصالِ_کشمیر 5 اگست

محکمہ اوقاف و مذہبی امور، خیبرپختونخواہ کے زیرِ اہتمام 5 اگست کو یومِ استحصالِ کشمیر منایا گیا۔

اس موقع پر محکمہ کے افسران و ملازمین نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت اور ان کی جائز جدوجہد کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو امن، آزادی اور انصاف نصیب فرمائے۔

آج صوبائی وزیر برائے اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور خیبر پختونخوا جناب محمد عدنان قادری اور سیکرٹری اوقاف جناب عطاء الرح...
04/08/2026

آج صوبائی وزیر برائے اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور خیبر پختونخوا جناب محمد عدنان قادری اور سیکرٹری اوقاف جناب عطاء الرحمٰن کے استادِ محترم، جناب شیر افسر صاحب نے محکمہ اوقاف کا دورہ کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر جناب محمد عدنان قادری اور سیکرٹری اوقاف جناب عطاء الرحمٰن نے اپنے استادِ محترم کا پرتپاک استقبال کیا۔ صوبائی وزیر نے احترام و عقیدت کے اظہار کے طور پر انہیں اپنی کرسی پر بٹھایا، جبکہ سیکرٹری اوقاف نے استادِ محترم کو محکمہ کی مختلف سرگرمیوں، اصلاحاتی اقدامات اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

صوبائی وزیر اور سیکرٹری اوقاف نے کہا کہ اساتذہ نئی نسل کی علمی، فکری اور اخلاقی تربیت کے ساتھ ساتھ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ آج وہ جس مقام پر ہیں، اس میں ان کے اساتذہ کی تعلیم، تربیت اور رہنمائی کا اہم حصہ ہے۔ اس لیے اساتذہ کی عزت و تکریم ہم سب کی اخلاقی اور قومی ذمہ داری ہے۔

استادِ محترم نے اپنے شاگردوں کو اہم سرکاری ذمہ داریاں نبھاتے اور عوامی خدمت میں مصروف دیکھ کر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے صوبے کے عوام کی خدمت کے لیے ان کی کامیابی، دیانت داری اور ثابت قدمی کی دعا کی۔

دورے کے اختتام پر صوبائی وزیر اور سیکرٹری اوقاف نے استادِ محترم کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے ساتھ یادگاری تصاویر بھی بنوائیں۔

30/07/2026
قرآن کریم کی اشاعت میں معیار، قانونی تقاضوں اور امانت داری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،  ڈاکٹر حافظ عبدالغفور چیئرم...
30/07/2026

قرآن کریم کی اشاعت میں معیار، قانونی تقاضوں اور امانت داری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ڈاکٹر حافظ عبدالغفور چیئرمین قرآن بورڈ

ایڈمنسٹریٹر اوقاف پشاور کے کانفرنس روم میں چیئرمین قرآن بورڈ کی زیرِ صدارت ناشرینِ قرآن کریم کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں قرآن کریم کی اشاعت سے متعلق قانونی، انتظامی اور فنی امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر اوقاف ڈاکٹر محسن حبیب، ناشرین کے صدر ظفر خٹک، مختلف اشاعتی اداروں کے نمائندگان اور دیگر متعلقہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین قرآن بورڈ نے کہا کہ قرآن کریم کی اشاعت ایک عظیم دینی ذمہ داری اور امانت ہے، جس میں معمولی سی غفلت بھی ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے ناشرین پر زور دیا کہ وہ قرآن بورڈ ایکٹ اور دیگر متعلقہ قوانین کی مکمل پابندی کریں، تاکہ قرآن مجید کی اشاعت اعلیٰ معیار کے مطابق ہو اور کسی قسم کی غلطی یا بے احتیاطی کا احتمال باقی نہ رہے۔

چیئرمین قرآن بورڈ نے خصوصی طور پر اس امر کی نشاندہی کی کہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سرکاری کاغذ کا کوٹہ صرف اسی مقصد کے لیے استعمال کیا جائے جس کے لیے وہ جاری کیا جاتا ہے۔ سرکاری کاغذ کے کوٹے کا غلط استعمال نہ صرف قانونی طور پر جرم ہے بلکہ شرعی اعتبار سے بھی ناجائز اور قابلِ مواخذہ عمل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قرآن کریم کی خدمت کے نام پر دی جانے والی سہولت کو کسی بھی غیر قانونی یا تجارتی مقصد کے لیے استعمال کرنا امانت میں خیانت کے مترادف ہے، جس سے ہر صورت اجتناب کیا جانا چاہیے انہوں نے کہا کہ ایکٹ میں موجود ناشرین کی قانونی سقم کو دور کرنے کےلئے حکومت سے رابطہ کیا جائے گا

اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر اوقاف ڈاکٹر محسن حبیب نے بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے قرآن کریم کی اشاعت کے معیار کو مزید بہتر بنانے، ناشرین کو درپیش انتظامی مسائل کے حل، اور متعلقہ اداروں کے مابین باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے حوالے سے متعدد مثبت اور قابلِ عمل تجاویز پیش کیں۔ شرکاء نے ان تجاویز کو سراہا اور ان پر عمل درآمد کے عزم کا اظہار کیا۔

ناشرین کے صدر ظفر خٹک ممبر قرآن بورڈ ڈاکٹر حشمت خان صافی اور دیگر نمائندگان نے چیرمین قرآن بورڈ کی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ تمام ناشرین قرآن بورڈ کے قوانین، حکومتی ضوابط اور شرعی تقاضوں کی مکمل پابندی کریں گے اور قرآن کریم کی طباعت و اشاعت میں اعلیٰ معیار اور ذمہ داری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ قرآن کریم کی اشاعت کے وقار، معیار اور تقدس کے تحفظ کے لیے قرآن بورڈ، محکمہ اوقاف اور ناشرین باہمی تعاون کے ساتھ کام کریں گے، تاکہ عوام تک قرآن مجید کے مستند، درست اور معیاری نسخے پہنچائے جا سکیں اور اس مقدس خدمت میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا بے ضابطگی کی روک تھام مؤثر انداز میں کی جا سکے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں صوبائی وزیر اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور،خیبرپختونخواہ علامہ محمد...
21/07/2026

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں صوبائی وزیر اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور،خیبرپختونخواہ علامہ محمد عدنان قادری صاحب نے ضلع صوابی کا تفصیلی دورہ کیا۔
دورے کے آغاز پر ڈپٹی کمشنر آفس صوابی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جہاں پراسسٹنٹ ڈائریکٹر اوقاف، مختیار نواز نے ضلع صوابی میں محکمہ اوقاف کی زرعی اراضیات، گورنمنٹ محکمہ جات سے لیزز، ان کے انتظام، موجودہ حیثیت اور مدت اجارہ پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بعد ازاں ایگزیکٹیو انجینئرمحکمہ سی اینڈ ڈبلیوصوابی نے محکمہ اوقاف کی جاری اور تکمیل شدہ ترقیاتی اسکیموں پر جامع پریزنٹیشن پیش کی گئی۔
اجلاس میں صوبائی وزیر لیبر خیبر پختونخوا فیصل خان ترکئی صاحب، ڈیڈک چیئرمین ضلع صوابی رنگیزخان صاحب ایم پی اے، ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور حبیب خان آفریدی صاحب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صوابی، ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو ضلع صوابی، فیلڈ عملہ اوقاف ضلع مردان اور دیگر متعلقہ افسران و حکام نے شرکت کی۔
پریزنٹیشن کے بعد صوبائی وزراء نے محکمہ اوقاف کی مختلف اراضیات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پربام خیل صوابی میں محکمہ اوقاف کی 655 کنال اراضی کا دورہ کیا گیا، جس میں ایگریکلچر ریسرچ سینٹربام خیل اور محکمہ لائیو اسٹاک کو الاٹ شدہ اراضی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
بعد ازاں دونوں وزراء صاحبان نے محکمہ اوقاف کے زیرانتظام دارالعلوم شیوہ صوابی کا دورہ کیا، جہاں صدر مدرس مفتی ادریس صاحب، اساتذہ کرام، طلبہ اور مقامی عمائدین نے صوبائی وزیر اوقاف اور صوبائی وزیر لیبر کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیر اوقاف نے مدرسہ کے مختلف کلاس رومز کا معائنہ کیا، طلبہ سے ملاقات کی اور اساتذہ کرام سے بھی تبادلۂ خیال کیا۔
اس موقع پر وزیر اوقاف نے ہدایت جاری کی کہ مدرسہ میں ضروری تمام مرمتی، تزئین و آرائش اور دیگر ضروری تعمیراتی کاموں کو ترقیاتی فنڈز سے ترجیحی بنیادوں پر کام کا آغاز کیا جائے گا۔ جبکہ صوبائی وزیر لیبر فیصل خان ترکئی نے مدرسہ میں سولرائزیشن کے لیے بھی ضروری اقدامات کی ہدایت جاری کی۔
دورے کے آخری مرحلے میں وزیر اوقاف اور وزیر لیبر نے آدینہ ضلع صوابی میں محکمہ اوقاف کی زرعی اراضی تعدادی 55 کنال کا معائنہ کیا، جو اس وقت ایک پرائِویٹ لیز ہولڈر کے پاس ہے۔ وزیر اوقاف نے ہدایات جاری کی کہ مذکورہ لیز کو قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے فوری طور پر منسوخ کرنے کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ مزید برآں محکمہ سپورٹس کو 50 کنال اراضی لیزکا قبضہ دینے اور محکمہ سوشل ویلفیئر کو ری ہیبلیٹیشن سینٹر کے قیام کے لیے 5 کنال اراضی کی الاٹمنٹ کا عمل بھی جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔
دورے کے اختتام پر صوبائی وزیر اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور علامہ عدنان قادری صاحب نے تمام متعلقہ افسران، ضلعی انتظامیہ اور دیگر حکام کا مؤثر بریفنگ اور بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور محکمہ اوقاف کی اراضی کے مؤثر، شفاف اور عوامی مفاد میں استعمال کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Auqaf, Hajj & Religious Affairs Department KP
Directorate General Information & PRs, KP

Address

Administrator Auqaf, Eidgah Charsadda Road
Peshawar

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+92919330427

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Administrator Auqaf, Khyber Pakhtunkhwa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Administrator Auqaf, Khyber Pakhtunkhwa:

Shortcuts

Share