Khalil Youth Welfare Organization

Website

Khalil Youth Welfare Organization � "خلیل یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن نوجوانوں کی ترقی، تعلیم اور فلاحِ عامہ کے لیے کوشاں ہیں ۔

12/11/2026

ہمارا مقصد، خدمت, خدمت اور صرف خدمت!
خلیل یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن پشاور (رجسٹرڈ) کا مشن انسانیت کی بھلائی، مستحق افراد کی مدد اور مخلوقِ خدا کی خدمت ہے۔ ہمارا عزم، خدمت کا یہ سفر جاری رکھنا اور لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا ہے۔
Easy Paisa Number
03321860606

خلیل یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن پشاور (رجسٹرڈ) کی کاوشوں اور سماجی کارکن محمود خان کے خصوصی تعاون سے ایک باصلاحیت معذور کار...
12/11/2026

خلیل یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن پشاور (رجسٹرڈ) کی کاوشوں اور سماجی کارکن محمود خان کے خصوصی تعاون سے ایک باصلاحیت معذور کاریگر کو 39,000 روپے مالیت کی معیاری سلائی مشین فراہم کی گئی، تاکہ وہ باعزت روزگار کما کر اپنے خاندان کا سہارا بن سکیں۔
ہمارا عزم صرف مدد کرنا نہیں، بلکہ لوگوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے۔ ان شاء اللہ محمود خان کے تعاون سے ہم اسی طرح مستحق خاندانوں کے گھروں میں خوشیوں کے چراغ روشن کرتے رہیں گے

11/11/2026

الحمد اللّٰہ ثمہ الحمد اللّٰہ خلیل یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن پشاور (رجسٹرڈ) کا ماہانہ اجلاس انتہائی کامیابی کے ساتھ منعقد ...
10/11/2026

الحمد اللّٰہ ثمہ الحمد اللّٰہ
خلیل یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن پشاور (رجسٹرڈ) کا ماہانہ اجلاس انتہائی کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا، جس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔
اجلاس میں دو اہم ایجنڈوں پر تفصیلی مشاورت ہوئی:
1۔ سالانہ ختمِ نبوت کانفرنس: دسمبر میں منعقد ہونے والی سالانہ ختمِ نبوت کانفرنس کی تیاریوں، انتظامات اور لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
2۔ ونٹر کمپین 2026: حاجی مرتضیٰ کلیم (مرحوم) میموریل ایجوکیشن پروگرام کے تحت مستحق اور یتیم بچوں میں سویٹرز، یونیفارمز، گرم ٹوپیاں، جرابیں اور جوتے تقسیم کرنے کے حوالے سے جامع مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں تمام عہدیداران اور ممبران نے اپنی قیمتی آراء پیش کیں اور دونوں منصوبوں کو بہترین انداز میں عملی جامہ پہنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
ان شاء اللہ! مشاورت، اتحاد اور خدمت کے جذبے کے ساتھ یہ دونوں پروگرام بھرپور انداز میں منعقد کیے جائیں گے
طالب دعا
خلیل یوتھ ویلفئیر آرگنائزیشن پشاور

09/11/2026

یعقوب ماما (موچی) کے فرزند مجید خان بقضائے الٰہی سعودی عرب میں ٹریفک حادثے کے باعث انتقال کر گئے ہیں ، سعودی عرب میں ہی ...
09/11/2026

یعقوب ماما (موچی) کے فرزند مجید خان بقضائے الٰہی سعودی عرب میں ٹریفک حادثے کے باعث انتقال کر گئے ہیں ، سعودی عرب میں ہی ان کی نمازِ جنازہ اور تدفین عمل میں لائی گئی ہے ۔ اہل خانہ ایصال ثواب اور فاتحہ خوانی کے لیے آج یعنی بروز پیر مورخہ 9.11.2026 سے حجرہ ملک آصف اللّٰہ خان میں بیٹھے ہیں

**یومِ اقبال — نوجوانوں کے نام ایک پیغام!**علامہ محمد اقبالؒ محض ایک شاعر نہیں بلکہ نوجوان نسل کے لیے ایک عظیم مفکر اور ...
09/11/2026

**یومِ اقبال — نوجوانوں کے نام ایک پیغام!**

علامہ محمد اقبالؒ محض ایک شاعر نہیں بلکہ نوجوان نسل کے لیے ایک عظیم مفکر اور رہنما تھے۔ ان کا پیغام تھا کہ نوجوان اپنی خودی کو پہچانیں، علم حاصل کریں، محنت کو اپنا شعار بنائیں اور بلند مقاصد کے حصول کے لیے کبھی ہمت نہ ہاریں۔

اقبالؒ کے نزدیک کامیابی خواب دیکھنے سے نہیں بلکہ مسلسل محنت، بلند حوصلے اور عمل سے حاصل ہوتی ہے۔

**اقبالؒ کا خوبصورت پیغام:**

محبت مجھے ان جوانوں سے ہے
ستاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

آئیے! اقبالؒ کے افکار کو اپناتے ہوئے ایک باعلم، باکردار، محنتی اور خوداعتماد نوجوان نسل کی تعمیر کریں۔

**اقبال کا شاہین بنیں، منزلیں خود آپ کا استقبال کریں گی!**

منجانب:
خلیل یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن پشاور (رجسٹرڈ)

📢 اہم اعلان — ماہانہ اجلاسخلیل یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن پشاور (رجسٹرڈ) کا ماہانہ اجلاس 9 نومبر 2026، بروز پیر، شام 3:30 ب...
08/11/2026

📢 اہم اعلان — ماہانہ اجلاس

خلیل یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن پشاور (رجسٹرڈ) کا ماہانہ اجلاس 9 نومبر 2026، بروز پیر، شام 3:30 بجے مرکزی دفتر، حجرہ ملک آصف اللہ خان، پشتہ خرہ پایان، پشاور میں منعقد ہوگا۔

ایجنڈا:
1️⃣ ختمِ نبوت کانفرنس کی تیاری۔
2️⃣ سکولوں میں یتیم اور مستحق طلبہ و طالبات کو یونیفارم کی فراہمی۔

تمام عہدیداران اور ممبران سے بروقت شرکت کی گزارش ہے۔

ہمارا مقصد: خدمت، خدمت اور صرف خدمت! 💙

خلیل یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن پشاور (رجسٹرڈ) کی جانب سےحضرت بابا جی  قبرستان پشتہ خرہ پایان میں نالی کی صفائی، سائیڈ والز...
08/11/2026

خلیل یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن پشاور (رجسٹرڈ) کی جانب سےحضرت بابا جی قبرستان پشتہ خرہ پایان میں نالی کی صفائی، سائیڈ والز کی بہتری اور پانی کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے گئے۔ اس سلسلے میں خلیل یوتھ ویلفئیر آرگنائزیشن پشاور کی طرف سے تین ڈمپر مٹی و پتھر فراہم کیے گئے، جبکہ نالی اور پل کی مکمل صفائی بھی کروائی گئی، تاکہ گندے پانی سے قبروں کو پہنچنے والے نقصان کا سدباب کیا جا سکے۔
اس اہم فلاحی کام میں بھرپور تعاون پر ولیج سیکرٹری پشتہ خرہ پایان جناب جانگیر خان اور ان کی پوری ٹیم کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔
طالب دعا
خلیل یوتھ ویلفئیر آرگنائزیشن پشاور

Address

Peshawar
Peshawar
25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khalil Youth Welfare Organization posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category