Khyber Pakhtunkhwa Police

Khyber Pakhtunkhwa Police Official page of Khyber Pakhtunkhwa Police. For Complaints,Use: Mobile App,Call (0800-00400
(613)

06/08/2026

EPTC نوشہرہ میں UAV ڈویژن کے زیر اہتمام اپنی نوعیت کے پہلے DJI بیسک ڈرون کورس کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ،
٭ آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت، جدید ڈرون فورس کی پہلی کھیپ تیار،
٭ جدید پولیسنگ، فضائی نگرانی اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نئے دور کا آغاز،
٭ جنوبی ریجن کے 52 اہلکاروں نے جدید UAV تربیت کامیابی سے مکمل کرلی،
٭ ڈرون ٹیکنالوجی دہشت گردوں کے خلاف مؤثر ہتھیار ثابت ہوگی، آئی جی خیبرپختونخوا،
٭ خیبرپختونخوا پولیس ہر محاذ پر دشمن سے آگے رہنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہو رہی ہے، آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید

٭ EPTC نوشہرہ میں UAV ڈویژن کے زیر اہتمام اپنی نوعیت کے پہلے DJI بیسک ڈرون کورس کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ،٭ آئی جی خیبرپخ...
06/08/2026

٭ EPTC نوشہرہ میں UAV ڈویژن کے زیر اہتمام اپنی نوعیت کے پہلے DJI بیسک ڈرون کورس کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ،
٭ آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت، جدید ڈرون فورس کی پہلی کھیپ تیار،
٭ جدید پولیسنگ، فضائی نگرانی اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نئے دور کا آغاز،
٭ جنوبی ریجن کے 52 اہلکاروں نے جدید UAV تربیت کامیابی سے مکمل کرلی،
٭ ڈرون ٹیکنالوجی دہشت گردوں کے خلاف مؤثر ہتھیار ثابت ہوگی، آئی جی خیبرپختونخوا،
٭ خیبرپختونخوا پولیس ہر محاذ پر دشمن سے آگے رہنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہو رہی ہے، آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید
) پریس ریلیز(
تفصیلا ت کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے اور جدید پولیسنگ کے فروغ کی جانب ایک تاریخی پیش رفت کے طور پر ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر (EPTC) نوشہرہ میں UAV (Unmanned Aerial Vehicle) Division کے زیر اہتمام اپنی نوعیت کے پہلے DJI بیسک ڈرون کورس کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی جبکہ پولیس کے اعلیٰ افسران، ٹرینیز اور دیگر معززین کی کثیر تعدادبھی تقریب میں موجود تھے۔(EPTC)نوشہرہ پہنچنے پرایڈیشنل آئی جی ایلیٹ محمد علی خان ، آر پی او مردان قاسم علی خان، ڈی آئی جی آئی ٹی اعجاز احمد اور پرنسپل ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹرنوشہرہ شبیح حسین نے انکا استقبال کیا اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔آئی جی پی نے یادگار شہداء پر پھول چڑھانے کے بعددعاکی۔
واضح رہے کہ کورس میں جنوبی ریجن سے تعلق رکھنے والے 52 اہلکاروں نے کامیابی سے 3 ہفتوں پر محیط پہلا جدید تربیتی کورس مکمل کیا۔ کو رس میں شامل اہلکاروں کو جدید ڈرون فلائنگ، فضائی نگرانی، انٹیلی جنس اکٹھا کرنے، انسداد دہشت گردی، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز، حساس تنصیبات کے تحفظ، کراؤڈ مینجمنٹ اور ہائی رسک آپریشنز میں UAV ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کی عملی تربیت دی گئی۔
آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید دور میں دہشت گردی اور جرائم سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے صرف روایتی پولیسنگ کافی نہیں بلکہ جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور فضائی نگرانی کا عملی استعمال ناگزیر ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ UAV کا قیام اور اپنی نوعیت کے پہلے ڈرون کورس کا انعقاد خیبرپختونخوا پولیس کو ایک جدید، ٹیکنالوجی پر مبنی اور ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے والی فورس بنانے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے نوعیت کے پہلے کورس کے انعقاد کیلئے ایڈیشنل آئی جی پی ایلیٹ کی کاوشیں قابل تعریف ہیں ۔
آئی جی پی نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردوں، جرائم پیشہ عناصر اور ریاست دشمن قوتوں کے خلاف ہر محاذ پر بھرپور طاقت، جدید مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ نبرد آزما ہے۔ ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، فضائی نگرانی، بروقت ردعمل اور آپریشنل برتری میں نمایاں اضافہ ہوگا اور پولیس ہر خطرے سے مؤثر انداز میں بر وقت نمٹنے کی صلاحیت رکھے گی۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خیبرپختونخوا پولیس کی استعداد کار کو اعلیٰ معیارکے مطابق استوار کرنے، جدید تربیت اور جدید آلات کی فراہمی کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا تاکہ فورس ہر قسم کے سکیورٹی چیلنج سے کامیابی کے ساتھ نمٹ سکے۔ آئی جی پی نےافسران اور پاس آؤٹ ہونے والے اہلکاروں سے ملاقات بھی کی۔ زیر تربیت اہلکاران نے آئی جی پی کو ٹریننگ کے متعلق اپنے جائز عرض و معروض سے بھی آگاہ کیا جس کے متعلق انہوں نے فوری حل کے احکامات جاری کیئے اور کہا کہ جوانوںکو بہترین ٹریننگ اور جدید اسلحے کی فراہمی کیساتھ ساتھ تمام مسائل کے ممکنہ حل کیلئے کوشاں ہیں تاکہ وہ عملی میدان میں کھل کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔ آئی جی پی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ڈرونز کی تربیت کا تسلسل برقرار رکھا جائے اور خیبر پختونخوا پولیس کو جدید ترین ٹیکنالوجی پر مبنی فورس بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔بعدازیں آئی جی پی کو تربیت مکمل کرنے والے اہلکاروں نے جدید ڈرون ٹیکنالوجی کی حاصل کردہ صلاحیتوں کا شاندار عملی مظاہرہ بھی پیش کیا۔جس میں فضائی نگرانی ، ہدف کی نشاندہی ، سرچ اینڈ ریسکیو اور آپریشنل رد عمل کی مختلف مشقیں پیش کی گئی۔ جنہیں شرکاء نے بے حد سراہا ۔ آئی جی پی نے تربیت مکمل کرنے والے اہلکاروں کی حاصل کردہ مہارتوں کو سراہا اور تربیتی اساتذہ کی انتھک محنت کی تعریف کی۔
تقریب کے اختتام پر آئی جی خیبرپختونخوا نے کامیاب اہلکاروں میں اسناد تقسیم کیں اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ تربیت خیبرپختونخوا پولیس کی آپریشنل تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز ہے اور امید ظاہر کی کہ خیبر پختونخوا پولیس جدید ٹیکنالوجی سے بھر پور استفادہ حاصل کرتے ہوئے دہشتگردی اور جرائم کے خلاف اپنی کارروائیاں مزید تیز، مؤثر اور فیصلہ کن بنائے گی۔

06/08/2026

یومِ شہداء پولیس 5 اگست کے موقع پر خیبر پولیس کے شہید پولیس جوان اعجاز خان تمغۂ شجاعت کے والد کے جذباتی اور حوصلہ افزا تاثرات۔
مزید تفصیلات اور والد کے تاثرات ویڈیو میں ملاحظہ فرمائیں۔

06/08/2026

ایڈیشنل آئی جی آپریشنز محمد علی بابا خیل بارہویں یومِ شہداء کی مرکزی تقریب کے موقع پر معزز مہمانوں و شرکاء کو خوش آمدید اور شہداء کے لواحقین و غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔۔

06/08/2026

ملک بھر کی طرح لوئر دیر پولیس نے بھی یومِ شہداء پولیس نہایت عقیدت و احترام اور شایانِ شان طریقے سے منایا۔

تقریب کے خصوصی مہمان شہید بخت بلند، شہید محب اللہ، شہید محمد ریاض اور شہید محمد اسماعیل کے بچے تھے، جنہیں وی آئی پی پروٹوکول کے تحت تقریب گاہ لایا گیا اور خصوصی عزت و احترام کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا۔

تقریب سے قبل یادگارِ شہداء پر لوئر دیر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، جبکہ ڈی پی او لوئر دیر، کمانڈنٹ دیر سکاؤٹس، ڈپٹی کمشنر اور دیگر معزز مہمانوں نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

پروقار تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد شہداء پولیس کی یاد اور احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

شہداء پولیس کے بچوں نے ملی نغمے، تقاریر اور شہداء کی قربانیوں پر مبنی نظمیں پیش کرکے حاضرین سے بھرپور داد وصول کی۔

اس موقع پر لوئر دیر پولیس کے غازیوں اور شہداء کی جرات، بہادری اور لازوال قربانیوں پر مبنی دستاویزی فلمیں بھی پیش کی گئیں۔

ڈی پی او لوئر دیر سید طلال احمد شاہ اور دیگر مقررین نے اپنے خطابات میں شہداء پولیس کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں، جنہوں نے اپنے مقدس خون سے اس وطن کے امن اور اس چمن کی آبیاری کی۔

تقریب کے دوران شہید ثناءاللہ کے ورثاء کو شہید پیکیج کا چیک حوالہ کیا گیا، جبکہ شہید ہیڈ کانسٹیبل زاہد علی کے بیٹے سمک علی کو محکمہ پولیس میں تقرری کا لیٹر دیا گیا، جس کے بعد وہ خیبرپختونخوا پولیس کا باقاعدہ حصہ بن گئے۔

اس کے علاوہ شہداء پولیس کے ورثاء میں میڈیکل ایڈ کے چیکس بھی تقسیم کیے گئے۔

نیو پولیس لائنز میں شہداء پولیس کی یاد میں قائم کیے گئے شہداء پارک کا افتتاح شہداء کے بچوں کے ہاتھوں کیا گیا۔

بعد ازاں مہمانانِ خصوصی نے نیو پولیس لائنز میں پودے لگا کر شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔

تقریب کے اختتام پر ڈی پی او لوئر دیر سید طلال احمد شاہ شہداء پولیس کے بچوں اور اہلِ خانہ میں گھل مل گئے، ان کے ساتھ وقت گزارا، ان کی خیریت دریافت کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ محکمہ پولیس اپنے شہداء کے خاندانوں کی ہر ممکن دیکھ بھال اور معاونت جاری رکھے گا۔

06/08/2026

5 اگست یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر جاوید اقبال شہید پولیس لائن کبل سوات میں پروقار تقریب کا انعقاد

06/08/2026
ضلع بونیر میں یومِ شہدائے پولیس کے سلسلے میں رنگا رنگ تقاریب کا انعقاد ، ضلع بھر کے شہدائے پولیس کے فیملیز کی شرکت تفصیل...
06/08/2026

ضلع بونیر میں یومِ شہدائے پولیس کے سلسلے میں رنگا رنگ تقاریب کا انعقاد ، ضلع بھر کے شہدائے پولیس کے فیملیز کی شرکت

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ضلع بونیر میں بھی یومِ شہدائے پولیس انتہائی عقیدت و احترام اور شایانِ شان طریقے سے منایا گیا۔ اس سلسلے میں پولیس لائن بونیر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر کے شہدائے پولیس کے ورثاء، ضلعی انتظامیہ ، عدلیہ اور مختلف محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر محمد عتیق شاہ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بونیر نوید الرحمن صاحب، ڈپٹی کمشنر بونیر شہریار قمر، ایس پی انویسٹیگیشن فاروق زمان خان ،سپرنٹنڈنٹ جیل ڈگر امجد خان، ایس پی ایس ایس یو اینڈ سی پیک وحید خان، ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول بونیر ایس پی روشن زادہ خان، ڈی ایس پی سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ کے افسران و اہلکاران، ڈی ایس بی، میڈیا نمائندگان، پولیس افسران اور جوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کے آغاز میں شرکاء نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھولوں کے گلدستے رکھے اور شہداء کی بلند درجات کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی پیش کی، جبکہ شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پولیس شہداء نے وطن عزیز کے امن، سلامتی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے تاریخ میں سنہری باب رقم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی لازوال قربانیاں پوری قوم کا سرمایہ ہیں اور ان کی خدمات کو ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر محمد عتیق شاہ نے شہداء کے ورثاء سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور یقین دلایا کہ بونیر پولیس شہداء کے اہل خانہ کی عزت، فلاح و بہبود اور ہر ممکن معاونت کو اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے۔

تقریب کے اختتام پر شہدائے پولیس کے ورثاء کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، جہاں تمام مہمانوں اور پولیس افسران نے شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ بیٹھ کر کھانا تناول کیا۔ اس موقع پر ورثاء نے پولیس کی جانب سے دی جانے والی عزت، محبت اور یادگار تقریب کے انعقاد کو سراہا۔

05/08/2026

شہدائے پولیس کو خراجِ عقیدت — شمالی وزیرستان میں یومِ شہدائے پولیس عقیدت و احترام سے منایا گیا

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا جناب زوالفقار حمید اور ریجنل پولیس آفیسر بنوں ریجن جناب ربنواز خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع شمالی وزیرستان میں 5 اگست 2026 کو یومِ شہدائے پولیس نہایت عقیدت، احترام اور قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔

مرکزی تقریب تحصیل جرگہ ہال، میرانشاہ میں منعقد ہوئی، جس میں جی او سی 7 ڈویژن میجر جنرل عادل افتخار وڑائچ، ڈپٹی کمشنر محمد تیمور خان آفریدی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سجاد حسین (پی ایس پی)،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سید جلال وزیر، سول و عسکری حکام، شہداء کے لواحقین، پولیس افسران، جوانوں اور معززینِ علاقہ نے شرکت کی۔

تقریب کے آغاز پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے جی او سی کو گارڈ آف آنر پیش کیا، جس کے بعد انہوں نے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے، سلامی پیش کی، فاتحہ خوانی کی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔

بعد ازاں مقررین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کے شہداء کی بے مثال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی لازوال قربانیاں قوم کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہیں گی۔ اپنے خطاب میں جی او سی میجر جنرل عادل افتخار وڑائچ نے پولیس فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور شہداء کے اہلِ خانہ کے صبر و استقامت کو سراہا، جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سجاد حسین (پی ایس پی) نے اس عزم کا اعادہ کیا ک

05/08/2026

یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر آر پی او مردان ریجن قاسم علی خان اور ڈی پی او مردان مسعود احمد کی زیرِ قیادت الیاس گریس مارکی، مردان میں مرکزی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں شہدائے پولیس کے اہلِ خانہ، علما کرام، عسکری و ضلعی انتظامیہ، پارلیمنٹیرینز، تاجر برادری، وکلا، ڈاکٹرز، جامعات، اسکولوں کے طلبہ، میڈیا نمائندگان اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

تقریب سے کمشنر مردان، آر پی او مردان اور دیگر مقررین نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا، جبکہ مردان پولیس کی شارٹ فلم، ملی نغمے، طلبہ کے تقریری مقابلے اور ویمن یونیورسٹی مردان کے زیرِ اہتمام وال آف ٹریبیوٹ پیش کیا گیا، جہاں مہمانوں نے اپنے تاثرات قلمبند کیے۔

اس موقع پر آر پی او مردان اور ڈی پی او مردان نے شہداء کے اہلِ خانہ اور بچوں سے ملاقات کر کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہداء ہمارے ہیروز ہیں اور ان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی۔

Address

Sahibzada Abdul Qayyum Road, Civil Secretariat
Peshawar
25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khyber Pakhtunkhwa Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share