KP DISCO's Update

KP DISCO's Update Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from KP DISCO's Update, Peshawar.

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی قیادت میں صارفین کے حقوق، شفافیت اور بہتر بلنگ کے لیے اہم اصلاحات
04/09/2026

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی قیادت میں صارفین کے حقوق، شفافیت اور بہتر بلنگ کے لیے اہم اصلاحات

04/09/2026

ایکسین کینٹ عالم زیب خان کی کھلی کچہری
عوامی مسائل کے فوری حل اور صارفین کی شکایات سننے کے لیے ایکسین کینٹ عالم زیب خان کی زیرِ صدارت کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جہاں شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات کا کھل کر اظہار کیا۔
عوام اور محکمہ کے درمیان بہتر رابطہ، شفافیت اور فوری داد رسی ہماری ترجیح ہے۔

🌧️ مون سون بارشوں کے دوسرے سپیل کا آغاز 🌧️مون سون بارشوں کے دوسرے سپیل کا آغاز ہو چکا ہے۔ شہری حضرات بارش کے دوران احتیا...
04/09/2026

🌧️ مون سون بارشوں کے دوسرے سپیل کا آغاز 🌧️

مون سون بارشوں کے دوسرے سپیل کا آغاز ہو چکا ہے۔ شہری حضرات بارش کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور محفوظ مقامات پر رہیں۔

⚠️ بجلی کی تاروں، کھمبوں اور ٹرانسفارمرز سے مناسب فاصلہ رکھیں، خاص طور پر بارش کے دوران گیلے ہاتھوں سے برقی آلات کو نہ چھوئیں۔

🌧️ احتیاط کریں، محفوظ رہیں۔
🤲 اللہ تعالیٰ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔


⚡ پیسکو میں CISNR پراجیکٹ کی پیش رفت اور فیلڈ وزٹپروفیسر ڈاکٹر گل محمد خان، پراجیکٹ ڈائریکٹر CISNR اور ان کی ٹیم نے CEO ...
03/09/2026

⚡ پیسکو میں CISNR پراجیکٹ کی پیش رفت اور فیلڈ وزٹ

پروفیسر ڈاکٹر گل محمد خان، پراجیکٹ ڈائریکٹر CISNR اور ان کی ٹیم نے CEO پیسکو انجینئر اختر حمید خان، چیف انجینئر ڈویلپمنٹ/PMU انجینئر حبیب الرحمٰن مروت اور دیگر سینئر افسران کے ساتھ ملاقات کی، جس میں DDPG پراجیکٹ کی پیش رفت اور مستقبل کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔

بعد ازاں ٹیم نے نشترباد سب ڈویژن، نیو سٹی ہوم فیڈر کے پائلٹ پراجیکٹ کا دورہ کیا اور فیلڈ میں نصب نظام کا معائنہ کیا۔

یہ تعاون پیسکو میں اسمارٹ، ڈیٹا بیسڈ اور جدید بجلی کی تقسیم کے نظام کے فروغ کی جانب اہم قدم ہے۔ ⚡

03/09/2026
03/09/2026
📢⚡ پیسکو کنٹریکٹ پالیسی 2026 — ملازمین کے لیے اہم اطلاعپیسکو کی جانب سے یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل نئی کنٹریکٹ پالیسی...
03/09/2026

📢⚡ پیسکو کنٹریکٹ پالیسی 2026 — ملازمین کے لیے اہم اطلاع

پیسکو کی جانب سے یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل نئی کنٹریکٹ پالیسی کے تحت کنٹریکٹ ملازمین کے لیے اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

🔹 لمپ سم (Lump Sum) پے پیکج پر کام کرنے والے ملازمین

✅ اوپن اینڈڈ کنٹریکٹ:
لمپ سم پے پیکج پر کام کرنے والے ملازمین کے کنٹریکٹ کو اب غیر معینہ مدت کے لیے بڑھا دیا گیا ہے، یعنی ملازم کے 60 سال کی عمر تک کنٹریکٹ برقرار رہے گا۔

✅ بار بار ایکسٹینشن کی ضرورت نہیں:
اب ہر سال کنٹریکٹ کی توسیع کے لیے کیس دوبارہ HR ڈائریکٹوریٹ بھیجنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

✅ سالانہ کارکردگی کا جائزہ:
پیسکو ہیڈکوارٹر ہر سال ملازمین کی کارکردگی کا جائزہ لے گا۔ اگر کارکردگی تسلی بخش نہ ہو تو قواعد کے مطابق ملازمت ختم کی جا سکتی ہے۔

🔹 ریگولر BPS اسکیل پر کام کرنے والے کنٹریکٹ ملازمین

جن ملازمین نے PESCO Contractual Policy 2026 قبول نہیں کی، ان پر ان کے سابقہ کنٹریکٹ کی شرائط و ضوابط ہی لاگو رہیں گے۔

📌 ان ملازمین کے کنٹریکٹ کی مدت ختم ہونے سے پہلے، معمول کے مطابق کارکردگی رپورٹ کے ساتھ ایکسٹینشن کے کیس HR کو بھیجے جائیں گے۔

🌹 پیسکو ملازمین کے لیے پالیسی اور انتظامی امور میں پیش رفت ایک خوش آئند قدم ہے۔

📢 اہم اجلاسخیبر سرکل کے عہدیداران کا لیبر ہال پشاور میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملازمین سے متعلق مختلف امور، تنظیمی ...
03/09/2026

📢 اہم اجلاس

خیبر سرکل کے عہدیداران کا لیبر ہال پشاور میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملازمین سے متعلق مختلف امور، تنظیمی معاملات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

اجلاس میں عہدیداران نے اتحاد، اتفاق اور ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔

🤝 اتحاد ہی ہماری طاقت ہے۔

🎉 پیسکو ملازمین کے لیے خوشخبری ⚡️پیسکو آفس اسسٹنٹ سے آفس سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ 🌹تمام...
03/09/2026

🎉 پیسکو ملازمین کے لیے خوشخبری ⚡️

پیسکو آفس اسسٹنٹ سے آفس سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ 🌹

تمام ترقی پانے والے بھائیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ 🎊💐
اللہ تعالیٰ آپ سب کو نئی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے اور مزید کامیابیاں حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲

ساتھ ہی پیسکو مینجمنٹ اور پیسکو HR سیکشن کو ملازمین کی ہر کیٹیگری کی پروموشن اور اپ گریڈیشن کے لیے دن رات محنت اور مؤثر اقدامات پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ 👏

یہ اقدامات ملازمین کی حوصلہ افزائی اور ان کے جائز حقوق کے تحفظ کی جانب ایک مثبت قدم ہیں۔ ⚡️

ملازمین کی ترقی — پیسکو کی ترقی ❤️

📢 پیسکو ملازمین کے لیے خوشخبری ⚡️پیسکو BOD کی منظوری کے بعد پیسکو کے ڈی جی ایچ آر ثیاب احمد صاحب نے ملازمین کے لیے تنخوا...
03/09/2026

📢 پیسکو ملازمین کے لیے خوشخبری ⚡️

پیسکو BOD کی منظوری کے بعد پیسکو کے ڈی جی ایچ آر ثیاب احمد صاحب نے ملازمین کے لیے تنخواہ اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ، 15 فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس (DRA) اور 50 فیصد کنوینس الاؤنس میں اضافہ جبکہ اسپیشل کنوینس الاؤنس 6,000 روپے سے بڑھا کر 10,000 روپے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

📌 اہم بات:
ملازمین کو جولائی اور اگست کے تنخواہ و پنشن میں ہونے والے اضافے کا ایریئر (Arrears) بھی ملے گا، جبکہ ستمبر 2026 کی تنخواہ میں اضافہ شامل کر دیا جائے گا، ان شاء اللہ۔ 🤲

یہ فیصلہ پیسکو ملازمین کے لیے ایک خوش آئند اور حوصلہ افزا اقدام ہے۔
تمام ملازمین کو بہت بہت مبارک ہو۔ 🌹

پیسکو ملازمین کا حق — ملازمین کی خوشحالی ہماری ترجیح۔ ⚡️

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KP DISCO's Update posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to KP DISCO's Update:

Shortcuts

Share