21/06/2026
💔 مرسلین ماما گزشتہ ساڑھے چار سال سے شدید بیماری کا شکار ہیں۔ ان کے جسم کا آدھا حصہ مفلوج ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے وہ نہ چل پھر سکتے ہیں اور نہ ہی محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں کا سہارا بن سکتے ہیں۔ غربت، بیماری اور بے بسی نے ان کی زندگی کو انتہائی مشکل بنا دیا ہے۔ علاج معالجہ اور دوائیوں کے اخراجات بھی ان کی استطاعت سے باہر ہو چکے ہیں۔ ان کی موجودہ حالت دیکھ کر ہر دردِ دل رکھنے والے انسان کی آنکھیں اشکبار ہو جاتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں تقریباً 6 سے 7 مرلہ زمین عطا کی ہے، لیکن وسائل نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنے بچوں کے لیے ایک چھت تعمیر نہیں کر پا رہے۔
ہم تمام مخیر حضرات، صاحبِ استطاعت افراد اور انسانیت کا درد رکھنے والوں سے اپیل کرتے ہیں کہ مرسلین ماما کے گھر کی تعمیر میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں۔ آپ مالی تعاون کر سکتے ہیں یا تعمیراتی سامان جیسے سیمنٹ، اینٹ، بلاک، ریت، بجری، سریا، دروازے، کھڑکیاں یا دیگر ضروری مٹیریل فراہم کر سکتے ہیں۔ ہر چھوٹی یا بڑی مدد ان کے لیے امید کی ایک نئی کرن ثابت ہوگی۔
اگر آپ مالی یا مادی مدد کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے تو خدارا اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔ ممکن ہے آپ کی ایک شیئر کسی ایسے نیک دل انسان تک پہنچ جائے جو مرسلین ماما اور ان کے معصوم بچوں کے لیے ایک محفوظ چھت کا انتظام کر دے۔ یاد رکھیں، کسی کے سر پر چھت بنانا صرف ایک گھر بنانا نہیں بلکہ ایک خاندان کو عزت، تحفظ اور بہتر مستقبل دینا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کے مال، رزق اور زندگی میں بے شمار برکتیں عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲🏠❤️
Easypaisa
03429150161
Fazle Akbar