Frontier Mine Owners Association KPK, Pakistan

Frontier Mine Owners Association KPK, Pakistan Part of ALL PAKISTAN MINE OWNERS ASSOCIATION

گورنر خیبر پختونخواہ سے فرنٹیئر مائیں اونرز ایسوسییشن اور پلیسر گولڈ لیز نمائندوں کی ملاقات ۔  ایسوسیشن کی طرف سے چیئرمی...
06/08/2026

گورنر خیبر پختونخواہ سے فرنٹیئر مائیں اونرز ایسوسییشن اور پلیسر گولڈ لیز نمائندوں کی ملاقات ۔ ایسوسیشن کی طرف سے چیئرمین شیربندی خان مروت ، سینئر نائب صدر اصغر خان آفریدی، نائب صدر عبدالطاھر ، پلیسر گولڈ سے لیاقت علی سلطان، جبار رحیم خان عنیق کیانی ، دیر جندول سے سبزعلی خان ،افتاب خان ,علی حیدر کوثر اور دیگر نمائندوں نے شرکت کی، وفد نے دریائے سندھ پر سونے کی غیر قانونی ماینینگ کی روک تھام ، بارودی لائسنس پر جلدی پیش رفت ، منرلز سیکٹر کو انڈسٹریز کا درجہ، غیر ملکی انوسٹرز کو تحفظ ، دیر جندول میں گرینائٹ انڈسٹریز کے لیئے خصوصی فیڈر کا قیام ، اور کور کمانڈرز و چیف سیکریٹری سے ایسوسییشن کی خصوصی ملات کی درخواست پر تفصیلی بریفینگ دی گئی۔ گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ منرلز سیکٹر واحد سیکٹرز ھے جو ھماری معیشت کو بھتر بنایا جاسکتا ھے یہاں لاکھوں لوگوں کو روزگار کے منرلز پراسیسنگ انڈسٹریز اورایکسپورٹ کو ممکنہ حد تک بڑھایا جاسکتا ھے، غیر ملکی سرمایہ کاروں کا رجحان منرلز سیکٹر کی طرف زیادہ ھے جسے انڈسٹریز کا درجہ دینا انکی اولین ترجیح میں شامل ھے جس پر وفاقی و صوبائی حکومتوں کو سفارشات بیجھی جاچکی ھے ۔ جبکہ پلیسر گولڈ میں غیر قانونی ماینینگ بند کرنے اور مقامی افراد کو قانونی اور باعزت روزگار دینے کے لیئے ایسوسییشن سے تجاویز مانگی گئی۔ گورنرز خیبر پختونخواہ نے کہا کہ غیر ملکی انوسٹرز کے لیئے راستے ھموار کرنے کے لیئے وہ سیکیورٹی اداروں اور وفاق سےرابطہ کرکے مائیں اونرز کو ممکنہ سہولیات فراھم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے ضلع دیر جندول سے سبز علی خان کی درخواست پر جندول میں بجلی فیڈر کے قیام کے لیئے ایسوسییشن سے خصوصی لیٹر بیجھنے اور جلد واپڈا چیف کو بیجھنے کے ھدایات جاری کردی۔ گورنر نے کہا کہ فرنٹیئر مائیں اونرز ایسوسییشن کا چیف سیکریٹری خیبرپختونخواہ اور سیکورٹی فورس کی صوبائی قیادت سے میٹنگ کے لیئے خصوصی سفارشات بیجھی جائے گی ۔ ایسوسییشن کے وفد نے گورنرز خیبرپختونخواہ کی منرلز سیکٹر کی ترقی کے لیئے انکی کاوشوں کو سراھا۔۔

06/08/2026

مائن اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیر بندی خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو یہ عقل ھونا چاہیئے کہ وہ جن بلیک گرینائٹ کی بات کر رہا ھے وہ 80٪ ایکسپورٹ ھورہاھے جنکا دنیا بھر میں ڈیمانڈ ھے جبکہ یہی بلیک گرینائٹ ضلع مانسہرہ کے علاؤہ کسی بھی جگہ دستیاب نہیں ھے، جن سے لاکھوں لوگوں کا روزگار لگا ھوا ھے۔ جناب جنگلات کو کسی بھی جگہ شفٹ کیا جاسکتا ھے اور کسی بھی جگہ لگایا جاسکتا ھے۔ لیکن یہ قیمتی معدنیات جہاں موجود ھیں وہی سے ھی نکالنا پڑتا ھے۔ ترقی یافتہ ممالک میں بھی جنگلات میں ماینینگ کی اجازت ھے تو یہاں کیوں نہیں۔۔۔ ؟ دوسری بات یہ کہ اسی ماینینگ صوبائی حکومت کو سالانہ ایک ارب سے زیادہ ریونیو ملتا ھے تو اس ریونیو کے چھوٹی سی ٪ سے انوائرمنٹس کو مذید بھتر بنایا جاسکتا ھے ۔۔

05/08/2026

Senior leadership of the Frontier Mine Owners Association—Chairman Sherbandi Khan Marwat, President Uzair Tanoli, and Senior Vice President Asghar Khan Afridi—addressing the Trade Conference, highlighting the key challenges facing the mining sector and presenting the future roadmap and strategy for its development.

04/08/2026

وزیر اعلی خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی سے ٹریڈ کانفرنس میں نعیم حیدر پنجوتھہ اور فرنٹیئر مائیں اونرز ایسوسییشن کے چیئرمین شیربندی خان مروت شیلڈ وصول کر رہے ھیں۔۔

فرنٹیئر مائین اونرز ایسوسییشن کے چیرمین شیربندی خان مروت ٹریڈ یونین  کی طرف سے وزیر اعلی خیبرپختونخواہ سے شیلڈ وصل کرہا ...
04/08/2026

فرنٹیئر مائین اونرز ایسوسییشن کے چیرمین شیربندی خان مروت ٹریڈ یونین کی طرف سے وزیر اعلی خیبرپختونخواہ سے شیلڈ وصل کرہا ھے۔۔ ٹریڈ یونین کی طرف سے فرنٹیئر مائیں اونرز ایسوسییشن کو عزت افزائی کا شکریہ۔۔

04/08/2026

تمام مائین اونرز تحصیل سطح پر اٹھیں اور ھر ظلم کے خلاف ڈٹ کے کھڑے ھوں۔انشاءاللہ جیت
بھی ھماری, کامیابی ھماری۔شیربندی خان مروت FMOAKP

"فرنٹیئر مائن اونرز ایسوسی ایشن کی چیف سیکریٹری اور سیکریٹری معدنیات سے میٹنگز ،  بارود پر پابندی کے خلاف فوری اقدامات ک...
04/08/2026

"فرنٹیئر مائن اونرز ایسوسی ایشن کی چیف سیکریٹری اور سیکریٹری معدنیات سے میٹنگز ، بارود پر پابندی کے خلاف فوری اقدامات کا مطالبہ

پشاور: فرنٹیئر مائن اونرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر عزیر تنولی کی قیادت میں 15 رکنی مرکزی کابینہ نے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا اور سیکریٹری معدنیات سے بارودی لائسنس کے سنگین بحران پر تفصیلی ملاقات کی۔ وفد میں سینئر وائس چیئرمین تیمور خان، سینئر نائب صدر اصغر خان آفریدی، سیکریٹری جنرل شاہد خان آفریدی، نائب صدور عبدالطاہر، شاہ خالد، نجب خان، عبدالقیوم، عبدالغفور لالزادہ سمیت مختلف اضلاع کے نمائندے شریک تھے۔

وفد نے اعلیٰ حکام کو بتایا کہ بارودی لائسنسوں کے اجرا میں غیر ضروری تاخیر، مطلوبہ مقدار میں بارود نہ ملنے اور ضلعی انتظامیہ کی ناقص کارکردگی نے صوبے کی کان کنی کی صنعت کو شدید بحران سے دوچار کر دیا ہے۔ اس وقت ہزاروں مائننگ لیزیں، سینکڑوں صنعتیں اور لاکھوں مزدوروں کا روزگار متاثر ہو چکا ہے، جبکہ اربوں روپے کی معاشی سرگرمیاں بھی رک گئی ہیں۔

ایسوسی ایشن نے مؤقف اختیار کیا کہ متعدد اضلاع، خصوصاً خیبر اور ایبٹ آباد میں قانونی لیز ہولڈرز کو بروقت بارودی لائسنس جاری نہیں کیے جا رہے، نہ ہی انہیں ضرورت کے مطابق بارود فراہم کیا جاتا ہے، جبکہ غیر قانونی عناصر تک بارود کی رسائی کے سنگین سوالات موجود ہیں۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ 31 دسمبر 2025ء کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن پر سختی سے عمل درآمد کراتے ہوئے تمام ضلعی انتظامیہ کو پابند بنایا جائے کہ قانونی لیز ہولڈرز کو بروقت لائسنس، تجدید اور مطلوبہ مقدار میں بارود فراہم کیا جائے۔ اس سے نہ صرف غیر قانونی اسمگلنگ اور لیکج کا خاتمہ ہوگا بلکہ صنعت بھی دوبارہ فعال ہو سکے گی۔ وفد نے تمام اضلاع کے لائزان کمیٹیوں میں نمائندگی کا مطالبہ کیا ۔

وفد نے چیف سیکریٹری سے ہزارہ ڈویژن کے گرینائٹ سے بھرے ٹرکوں کی ترسیل میں حائل رکاوٹیں فوری دور کرنے کی بھی خصوصی درخواست کی۔

چیف سیکریٹری نے تمام نکات کو غور سے سنتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ مائن اونرز ایسوسی ایشن اور متعلقہ سرکاری اداروں پر مشتمل ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جو جلد اپنے ٹی او آرز (TORs) تیار کر کے بارودی لائسنسوں کے اجرا، تجدید اور مقدار کے حوالے سے جامع سفارشات پیش کرے گی، تاکہ موجودہ رکاوٹوں کو ختم کر کے بارود کے مسئلے کا مستقل اور عملی حل نکالا جا سکے۔

وفد نے امید ظاہر کی کہ اگر حکومت نے فوری اور سنجیدہ اقدامات نہ کیے تو کان کنی کی صنعت، ہزاروں خاندانوں کے روزگار اور صوبے کی معیشت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچے گا۔ تاہم، آج کی ملاقات نے مائن اونرز برادری میں ایک نئی امید پیدا کی ہے کہ ان کے دیرینہ مسائل کے حل کی جانب عملی پیش رفت شروع ہو چکی ہے۔

لوئر دیر: فرنٹیئر مائن اونرز ایسوسی ایشن  نمائندوں کے زیر اہتمام اجلاس، مسائل حل نہ ہونے پر احتجاج کا انتباہ۔لوئر دیر (ج...
03/08/2026

لوئر دیر: فرنٹیئر مائن اونرز ایسوسی ایشن نمائندوں کے زیر اہتمام اجلاس، مسائل حل نہ ہونے پر احتجاج کا انتباہ۔
لوئر دیر (جندول) میں فرنٹیئر مائن اونرز ایسوسی ایشن دیر کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مائن مالکان، ٹرانسپورٹرز اور مزدوروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں مائننگ سیکٹر کو درپیش مسائل، بھاری ٹیکسوں، جرمانوں، خستہ حال سڑکوں، ٹریفک چالان اور غیر ضروری انتظامی رکاوٹوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس سے صدر جندول مائنز اینڈ منرل گرینائٹ ایسوسی ایشن حاجی سبز علی خان، صدر جندول مائنز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن و نائب صدر ملک فضل عزیز، ملک طورسم خان، حاجی بخت بلند خان، سینئر نائب صدر ملک نظیر خان، جنرل سیکرٹری آفتاب خان اور سرپرست اعلیٰ ہمایوں خان نے خطاب کیا، جبکہ شعیب خان، ساجد، نزیر بابو، ریاض محمد سمیت دیگر نمائندگان بھی شریک ہوئے۔

مقررین نے کہا کہ مائننگ سیکٹر صوبے کو کروڑوں روپے کا ریونیو اور ہزاروں افراد کو روزگار فراہم کرتا ہے، لیکن اس کے باوجود مائن مالکان اور ٹرانسپورٹرز کو غیر ضروری جرمانوں، غیر قانونی ٹیکسوں اور دیگر مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر ان مسائل کا حل نکالے، بصورت دیگر مائن مالکان، ٹرانسپورٹرز اور مزدور مشترکہ احتجاجی تحریک شروع کرنے پر مجبور ہوں گے۔

اتفاق، اتحاد اور یکجہتی ہی ہماری کامیابی کی ضمانت ہے- کابینہ ایسوسیشن دل سے تمام مائیں اونرز برادری کے دل سے شکر گزار ھی...
03/08/2026

اتفاق، اتحاد اور یکجہتی ہی ہماری کامیابی کی ضمانت ہے- کابینہ ایسوسیشن دل سے تمام مائیں اونرز برادری کے دل سے شکر گزار ھیں۔ فرنٹیئر مائیں اونرز ایسوشیئشن۔

کل کے پروگرام میں خیبرپختونخوا کے مائن اونرز برادری کی بھرپور شرکت نے اس بات کو ثابت کر دیا کہ ہماری اصل طاقت اتفاق، اتحاد اور یکجہتی ہے۔ یہی جذبہ آج ہر مائن اونر کے دل میں محسوس کیا جا رہا ہے، اور یہی جذبہ ہمیں انقلابی کامیابیوں کی طرف لے جائے گا۔

فرنٹیئر مائن اونرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا وزیرستان سے لے کر چترال تک تمام 37 اضلاع سے تشریف لانے والے مائن اونرز، معزز ممبران اور ساتھیوں کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ ہم آپ سب کو مبارکباد دیتے ہیں کہ آپ نے اپنی مصروفیات اور قیمتی وقت کی پروا کیے بغیر پروگرام میں شرکت کرکے مائن اونرز برادری کے اتحاد کا عملی مظاہرہ کیا۔

الحمدللہ، آپ کے اسی اتفاق اور بھرپور شرکت نے صوبائی حکومت کو بارودی لائسنس سمیت مائننگ سیکٹر کے دیگر اہم مسائل سنجیدگی سے سننے پر مجبور کیا، اور متعلقہ حکام نے بروقت مثبت اقدامات کی یقین دہانی بھی کرائی۔
فرنٹیئر مائیں اونرز ایسوسییشن وزیر اعلی جناب سہیل آفریدی اور انکی پوری ٹیم کے انتہائی مشکور ھیں جنہوں نے مائیں اونرز برادری کے مسائل پر توجہ دی اور محبت اقدامات اٹھائے۔

معزز مائین اونرز برادری :- ھماری یہ کامیابی صرف آغاز ہے۔ آپ سب کی محنت، اتحاد اور یکجہتی سے مائن اونرز برادری کا قافلہ اب کامیابی اور کامرانی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔ ان شاء اللہ، اگر یہی اتحاد برقرار رہا تو وہ دن دور نہیں جب ہم اپنے تمام جائز حقوق حاصل کر لیں گے اور اپنی منزل تک ضرور پہنچیں گے۔

ایک مرتبہ پھر تمام مائن اونرز، ممبران اور ساتھیوں کا تہہ دل سے شکریہ۔

منجانب:
فرنٹیئر مائن اونرز ایسوسی ایشن، خیبرپختونخوا

Address

Yousaf Jamal Plaza Supply Abbottabad KhyberPakhtunkhwa
Peshawar

Opening Hours

Monday 09:00 - 20:00
Tuesday 09:00 - 20:00
Wednesday 09:00 - 20:00
Thursday 09:00 - 20:00
Friday 09:00 - 19:00
Saturday 09:00 - 19:00
Sunday 09:00 - 19:00

Telephone

923335056819

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Frontier Mine Owners Association KPK, Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share