KP Elementary & Secondary Education Department

KP Elementary & Secondary Education Department Official page of the Elementary and Secondary Education Department, Government of Khyber Pakhtunkhwa.
(246)

Elementary and Secondary Education Department is the biggest of all departments of Khyber Pakhtunkhwa. It has more than 168,000 employees which are about 55% of the total employees of Khyber Pakhtunkhwa. 4.17 million students are learning in more than 28000 Government institutions having more that 123,380 teachers.

سیکرٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا محمد خالد نے آج بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مردان کے زیر اہتمام ...
06/08/2026

سیکرٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا محمد خالد نے آج بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مردان کے زیر اہتمام ایس ایس سی سالانہ اول امتحان 2026 کے پوزیشن ہولڈرز کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی اور ان کی محنت، عزم اور لگن کو سراہا۔

اپنے خطاب میں سیکرٹری محمد خالد نے کہا کہ تعلیم ہی ترقی، خوشحالی اور قومی استحکام کی بنیاد ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ علم، تحقیق اور مثبت سوچ کو اپنا شعار بنائیں تاکہ پاکستان کا نوجوان ترقی یافتہ ممالک کے نوجوانوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ آج کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ مستقبل کے معمار ہیں جبکہ دیگر طلبہ بھی محنت، مستقل مزاجی اور خود اعتمادی کے ذریعے اپنی منزل حاصل کر سکتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات میں شیلڈز، تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔

*Press Release - 6/8/2026**Peshawar:* Special Secretary (Establishment & Autonomous Bodies), Elementary & Secondary Educ...
06/08/2026

*Press Release - 6/8/2026*

*Peshawar:* Special Secretary (Establishment & Autonomous Bodies), Elementary & Secondary Education Department (E&SED), Muhammad Masood, chaired an important meeting regarding coordination and connectivity between departmental complaint cells and the Chief Minister’s Complaint Cell to strengthen the public complaint redressal mechanism across the education sector.

The meeting was attended by the Managing Director ESEF, Chairman Textbook Board, Director General EMA, Managing Director PSRA, representatives of all BISEs, Director DCTE, Director DPD, Chief Planning Officer, Director E&SE, Director EMIS, District Education Officers (Male & Female) from across Khyber Pakhtunkhwa, Section Officers of E&SED and other relevant officials.

During the meeting, Special Secretary Muhammad Masood emphasized the need for an efficient, transparent and citizen-centric complaint redressal system to ensure timely resolution of public grievances. He directed all field formations and attached departments to nominate dedicated focal persons for effective coordination, monitoring and prompt disposal of complaints.

The participants were informed that a formal Complaint Management Cell has been established in the Elementary & Secondary Education Department under the supervision of the Special Secretary (E&ABs). The Cell comprises the Section Officer (Complaints), Assistant Director IT and Communication Specialist and will serve as the central coordination platform for monitoring, tracking and facilitating the resolution of complaints received from citizens through various channels.

The meeting also discussed measures to strengthen coordination with the Chief Minister’s Complaint Cell, improve response timelines, establish effective complaint tracking mechanisms and enhance accountability across all tiers of the department. It was agreed that public feedback and citizen response regarding complaint resolution shall be regularly obtained, analyzed and incorporated into the monitoring framework to further improve service delivery and citizen satisfaction.

Special Secretary Muhammad Masood directed all concerned officers to ensure proactive engagement and timely redressal of public grievances, reaffirming the department’s commitment to transparency, responsiveness and improved public service delivery.

The Special Secretary also unequivocally conveyed the message of the worthy Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa and Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa regarding proactive citizen facilitation, responsiveness to public concerns and ensuring that complaints are addressed promptly, efficiently and in a citizen-friendly manner.

کوہاٹ تعلیمی بورڈ کے زیرِ اہتمام میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کے اعلان کی تقریب میں سیکرٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم...
05/08/2026

کوہاٹ تعلیمی بورڈ کے زیرِ اہتمام میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کے اعلان کی تقریب میں سیکرٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا محمد خالد نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کی اور ان کی کامیابی کو والدین، اساتذہ اور تعلیمی اداروں کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ قرار دیا۔

اپنے خطاب میں سیکرٹری محمد خالد نے کہا کہ امتحانی نتائج زندگی کی منزل نہیں بلکہ ایک نئے تعلیمی سفر کا آغاز ہوتے ہیں۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ علم کے حصول، کردار سازی اور مثبت سوچ کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔ انہوں نے کامیاب طلبہ کو اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کی تلقین کی جبکہ دیگر طلبہ کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ عارضی ناکامی مستقبل کی کامیابیوں کی راہ ہموار کرتی ہے۔ تقریب کے اختتام پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں۔

05/08/2026

*5 اگست: یومِ استحصالِ کشمیر*

یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ آج کا دن ہمیں ان قربانیوں، مشکلات اور جدوجہد کی یاد دلاتا ہے جن کا سامنا کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے کر رہے ہیں۔ ہم ان ماؤں، بچوں، نوجوانوں اور اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو تمام تر مشکلات کے باوجود امید، حوصلے اور تعلیم کا چراغ روشن رکھے ہوئے ہیں۔

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا کے زیرِ اہتمام صوبہ بھر کے سرکاری اسکولوں میں یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے ریلیوں، تقریری مقابلوں، خصوصی تقریبات اور آگاہی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جن میں اساتذہ اور طلبہ بھرپور شرکت کر رہے ہیں۔ ان سرگرمیوں کا مقصد نئی نسل میں کشمیر کاز کے بارے میں شعور اجاگر کرنا اور کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ تعلیم امن، شعور، برداشت اور روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔ آج کے دن ہم کشمیری طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ اپنی اخلاقی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں اور اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ہر بچے کا حق ہے کہ وہ امن، عزت اور باوقار ماحول میں تعلیم حاصل کرے۔ ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں کشمیری عوام کے ساتھ ہیں۔

سیکرٹری،محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم، حکومت خیبر پختونخوا

05/08/2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت صوبے میں ڈیجیٹل تعلیمی اصلاحات پر اہم اجلاس

▪️ "پڑھو خیبرپختونخوا" منصوبے کے تحت صوبے کا مکمل نصاب ڈیجیٹلائز کرکے تمام درسی کتب طلبہ کو موبائل فون پر دستیاب کی جائیں گی۔

▪️ طلبہ انٹرنیٹ کے بغیر بھی کسی بھی وقت اور اپنی سہولت کے مطابق تعلیم حاصل کر سکیں گے۔

▪️ ڈیجیٹل تعلیمی اصلاحات پر 5 ارب روپے کی ایک مرتبہ سرمایہ کاری سے سالانہ 100 ارب روپے سے زائد کی بچت ممکن ہوگی۔

▪️ صوبے کے 90 فیصد گھرانوں میں موجود اسمارٹ فونز کو تعلیم کے فروغ کے لیے مؤثر انداز میں استعمال کیا جائے گا۔

▪️ صوبے کے 50 سے زائد سکولوں میں آن لائن تدریس کا آغاز ہو چکا ہے، جبکہ اگست کے آخر تک 500 سکول ورچوئل لرننگ سے منسلک ہوں گے۔

▪️ ورچوئل لرننگ نظام میں سائنس کی جدید ورچوئل لیبارٹریز اور عالمی زبانوں کی تدریس شامل کی جائے گی۔

▪️ چینی، کوریائی، فرانسیسی، عربی، ہسپانوی اور انگریزی زبانوں کی ورچوئل لیبز جلد فعال ہوں گی۔

▪️ ورچوئل سکول دو شفٹوں میں فعال ہوں گے، جبکہ ایشیائی اور یورپی ٹائم زونز کے مطابق کلاسز کا انعقاد کیا جائے گا۔

▪️ اردو، انگریزی اور پشتو زبان میں بھی ڈیجیٹل تدریس متعارف کرائی جائے گی۔

▪️ ڈیجیٹل نظام میں تدریس، امتحانات، اسائنمنٹس، حاضری اور تعلیمی نگرانی ایک ہی پلیٹ فارم پر دستیاب ہوگی۔

▪️ مصنوعی ذہانت (AI) اور اساتذہ کی مشترکہ معاونت سے ہر طالب علم کی استعداد اور تعلیمی پیش رفت کے مطابق ذاتی نوعیت کی تعلیم فراہم کی جائے گی۔

▪️ طلبہ کو لائیو کلاسز، ریکارڈ شدہ لیکچرز، ہوم ورک، امتحانات اور فوری تعلیمی معاونت ایک ہی پلیٹ فارم پر دستیاب ہوگی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا اجلاس سے خطاب
▪️ خیبرپختونخوا حکومت کا ہر بچے تک عالمی معیار کی تعلیم پہنچانے کے لیے نظامِ تعلیم میں ڈیجیٹل انقلاب برپا کرنے کا فیصلہ۔

▪️ ڈیجیٹل تعلیمی اصلاحات کے ذریعے سکول سے باہر لاکھوں بچوں کو تعلیمی دھارے میں لایا جائے گا۔

▪️ ٹیکنالوجی کے ذریعے دور دراز اور سکولوں سے محروم علاقوں سمیت ہر بچے کو معیاری تعلیم کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔

▪️ آئندہ دو برس کے دوران صوبے میں شرح خواندگی میں 30 سے 35 فیصد اضافے کا ہمارا ہدف ہے۔

▪️ 5 ارب روپے کی سرمایہ کاری محکمہ تعلیم کے بجٹ کے مقابلے میں نہایت معمولی مگر نتائج کے اعتبار سے انقلابی ثابت ہوگی۔

▪️ ڈیجیٹل اصلاحات گزشتہ 78 برس کے روایتی نظام سے زیادہ مؤثر ثابت ہونے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

▪️ ڈیجیٹل تعلیمی اصلاحات صوبے میں تعلیم کی فراہمی کو زیادہ مؤثر، آسان اور کم لاگت بنائیں گی۔

▪️ ڈیجیٹل نظامِ تعلیم سے بچیوں کی تعلیم میں حائل جغرافیائی اور سماجی رکاوٹوں کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

پشاور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کے اعلان کی تقریب میں سیکرٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم ...
05/08/2026

پشاور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کے اعلان کی تقریب میں سیکرٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا محمد خالد خان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کی اور ان کی محنت، لگن اور اساتذہ و والدین کی رہنمائی کو سراہا۔

اپنے خطاب میں سیکرٹری محمد خالد خان نے طلبہ کو پیغام دیا کہ کامیابی حاصل کرنے والے مزید محنت اور عزم کے ساتھ آگے بڑھیں، جبکہ کم نمبر لینے والے مایوس نہ ہوں بلکہ اپنی خامیوں سے سیکھ کر دوبارہ محنت کریں۔ انہوں نے کہا کہ مستقل جدوجہد، خود اعتمادی اور محنت ہی کامیابی کی اصل کنجی ہیں۔ اس موقع پر میٹرک امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات اور اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

Peshawar: A review meeting of the Good Governance Roadmap (GGR) was held under the chairmanship of Secretary Elementary ...
04/08/2026

Peshawar: A review meeting of the Good Governance Roadmap (GGR) was held under the chairmanship of Secretary Elementary & Secondary Education Department, Muhammad Khalid Khan, to assess progress on key education reform initiatives across Khyber Pakhtunkhwa.

The meeting reviewed progress on major interventions including school outsourcing, teacher availability, provision of classrooms, basic facilities, furniture, reduction of out-of-school children, curriculum simplification, and the Ehsaas Education Internship Program. The Secretary directed all concerned wings and attached formations to expedite implementation and ensure timely achievement of targets.

Special Secretary (Development), Additional Secretary (R&I), Managing Director ESEF, Director General EMA, all Directors, District Education Officers (Male & Female), and other officials of the Education Department participated in the meeting.

Muhammad Khalid Khan reiterated the government's commitment to strengthening public education through effective planning, improved service delivery, and enhanced accountability mechanisms under the Good Governance Roadmap.

30/07/2026

With the generous support of UNHCR Pakistan, the Elementary & Secondary Education Department (E&SED) has installed seven Refugee Housing Units (RHUs) in Tirah Valley District Khyber for Dosti Community schools where students are safe now with covered classrooms with proper flooring, after previously studying outdoors with no shelter.

E&SED remains committed to improving learning conditions and will continue expanding RHUs to reach more students in safe, conducive learning environments.

Our sincere thanks to UNHCR Pakistan for its continued partnership in strengthening access to education.

30/07/2026

🎥 جھلکیاں | سمر لرننگ اینڈ گرومنگ فیسٹیول 2026 کی اختتامی تقریب

تعلیم، تربیت، ثقافت، تخلیق اور قائدانہ صلاحیتوں کے اس یادگار سفر کا شاندار اختتام مانسہرہ میں منعقد ہونے والی اختتامی تقریب کے ساتھ ہوا۔

صوبے کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے طلبہ و طالبات نے ملی نغمے، اردو و انگریزی تقاریر، پشتو شاعری، روایتی اتنڑ اور دیگر رنگا رنگ پروگرام پیش کرکے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے وژن، صوبائی وزیر تعلیم ارشد ایوب خان کی قیادت اور سیکرٹری تعلیم محمد خالد کی نگرانی میں منعقد ہونے والا سمر لرننگ اینڈ گرومنگ فیسٹیول 2026 ہزاروں طلبہ و طالبات کے لیے سیکھنے، دوستی، خوداعتمادی اور شخصیت سازی کا ایک یادگار تجربہ ثابت ہوا۔

ایک کامیاب اختتام، مزید روشن آغاز کی نوید۔ 🌟

پریس ریلیزسمر لرننگ اینڈ گرومنگ فیسٹیول 2026 کی شاندار اختتامی تقریب منعقد، نوجوان نسل کی تعلیم، تربیت اور شخصیت سازی کے...
29/07/2026

پریس ریلیز

سمر لرننگ اینڈ گرومنگ فیسٹیول 2026 کی شاندار اختتامی تقریب منعقد، نوجوان نسل کی تعلیم، تربیت اور شخصیت سازی کے عزم کا اعادہ

مانسہرہ: محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام سمر لرننگ اینڈ گرومنگ فیسٹیول 2026 کی شاندار اختتامی تقریب مانسہرہ میں منعقد ہوئی، جس میں مہمانِ خصوصی چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد، جناب عنایت وسیم تھے۔ سینئر وائس پریزیڈنٹ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا، جناب کمال سلیم خان سواتی اور ایڈیشنل سیکرٹری (جنرل) محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم، جناب محمد حیات شاہ نے بطور مہمانانِ اعزاز شرکت کی، جبکہ ڈائریکٹر ایجوکیشن جناب جعفر منصور عباسی نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں صوبے کے مختلف میزبان اور مہمان اضلاع سے آئے ہوئے طلبہ و طالبات نے ملی نغمے، اردو اور انگریزی تقاریر، روایتی اتنڑ، پشتو شاعری اور دیگر رنگا رنگ تعلیمی و ثقافتی پروگرام پیش کیے، جنہیں شرکاء نے بے حد سراہا۔ طلبہ کی خوداعتمادی، قائدانہ صلاحیتوں، تخلیقی سوچ اور شاندار کارکردگی نے تقریب کو یادگار بنا دیا۔

مہمانِ خصوصی اور مہمانانِ اعزاز نے اپنے خطابات میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے وژن، صوبائی وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم ارشد ایوب خان کی قیادت اور سیکرٹری محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم محمد خالد کی نگرانی میں منعقد ہونے والے اس منفرد فیسٹیول کو نوجوان نسل کی علمی، جسمانی، تخلیقی اور قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ کی جانب ایک مثالی اور تاریخی اقدام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی سرگرمیاں طلبہ کو نصابی تعلیم کے ساتھ عملی زندگی کی مہارتیں، خوداعتمادی، قومی یکجہتی اور مثبت سوچ فراہم کرتی ہیں۔

مقررین نے اختتامی تقریب کے کامیاب انعقاد پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (میل) مانسہرہ، جناب زاہد حسین، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فیمیل) مانسہرہ، محترمہ فائزہ نورین اور ان کی پوری ٹیم کی شبانہ روز محنت، بہترین منصوبہ بندی، مثالی میزبانی اور مؤثر انتظامات کو خراجِ تحسین پیش کیا، جن کی کاوشوں سے طلبہ و طالبات کو محفوظ، منظم اور معیاری تعلیمی ماحول میسر آیا۔

تقریب کی نظامت ڈاکٹر شیخ فخرِ عالم، کمیونیکیشن اسپیشلسٹ، محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا نے انجام دی، جنہوں نے پروگرام کو مؤثر اور منظم انداز میں آگے بڑھایا۔

اختتامی تقریب میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ سمر لرننگ اینڈ گرومنگ فیسٹیول آئندہ بھی نوجوان نسل کی تعلیم، کردار سازی، قائدانہ صلاحیتوں اور قومی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے جاری رکھا جائے گا تاکہ صوبے کے مزید طلبہ و طالبات ایسے منفرد اور بامقصد مواقع سے مستفید ہو سکیں۔

تقریب پرجوش ماحول، طلبہ کے غیرمعمولی جوش و خروش اور شرکاء کی بھرپور پذیرائی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، جبکہ شرکاء نے اس کامیاب فیسٹیول کو محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا کا ایک قابلِ تقلید اور تاریخی اقدام قرار دیا۔

Address

Civil Secretariat, Saddar Road
Peshawar
26000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+929210480

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KP Elementary & Secondary Education Department posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to KP Elementary & Secondary Education Department:

Shortcuts

Share