Awam Ka Ehsaas

Directions Website

Awam Ka Ehsaas Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Awam Ka Ehsaas, Government Organization, Chief Minister Secretariate, Peshawar.

05/06/2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کرپشن کے خلاف اہم اقدام اٹھاتے ہوئے اینٹی کرپشن ڈیسک کا افتتاح کر دیا۔

اب شہری کرپشن، مالی بے ضابطگیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق اپنی شکایات براہِ راست وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا تک پہنچا سکیں گے۔

خصوصی شکایتی نمبر: 0919222451

اس کے علاوہ زمونگ کور اور پناہ گاہوں میں مقیم افراد کے لیے بھی خصوصی شکایتی ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے تاکہ معاشرے کے ہر طبقے کو انصاف اور رسائی فراہم کی جا سکے۔

افتتاح کے موقع پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں قائم کمپلینٹ سیل کا دورہ کیا، شہریوں سے براہِ راست رابطہ کیا اور ان کی شکایات سنیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا:

🔹 میں نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ ان کی ہر جائز شکایت کا ازالہ کیا جائے گا۔ انتظامی یا مالی بے ضابطگی کی نشاندہی کرنے والا ہر شہری وزیراعلیٰ کو اپنے ساتھ کھڑا پائے گا۔

🔹 عوام اپنی شکایات بلا جھجھک درج کرائیں، حکومت ان پر فوری کارروائی کو یقینی بنائے گی۔ آج ہم اپنے وعدے کا عملی ثبوت عوام کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔

🔹 چیئرمین عمران خان کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ کمپلینٹ سیل کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ شہری واٹس ایپ، ای میل، فیس بک اور ایکس (X) کے ذریعے بھی اپنی شکایات درج کرا سکیں گے۔

🔹 موبائل فون رکھنے والا ہر شہری اپنی شکایت براہِ راست درج کرا سکے گا۔ عوامی شکایات کی نگرانی میں خود کروں گا اور ان کے بروقت ازالے کو یقینی بناؤں گا۔

🔹 عوام کے احساسِ محرومی کو نہ کمزور ہونے دیں گے اور نہ کسی کو زیادتی کی اجازت دیں گے۔ ہر شکایت کو اپنا ذاتی مسئلہ سمجھ کر حل کریں گے۔ عوام مایوس نہ ہوں، حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

🔹 ہماری واحد ترجیح عوام کی فلاح و بہبود ہے۔ خیبرپختونخوا میں صرف وہی پالیسیاں نافذ ہوں گی جو عوام کے مفاد میں ہوں گی۔ صوبے کے مفاد اور عوامی اعتماد کو ہر فیصلے میں مقدم رکھا جائے گا۔

🔹 وزیراعلیٰ نے کمپلینٹ سیل کے عملے کو ہدایت کی کہ شکایت گزاروں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کے مسائل کے فوری حل کو یقینی بنائیں۔

08/01/2026

خیبر پختونخوا میں "عوام کا احساس" وژن کے تحت عوامی مسائل کے فوری اور بروقت حل کے لیے مؤثر اور جامع نظام لانچ کر دیا گیا ہے۔

عمران خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے پاکستان سٹیزن پورٹل کی اصلاحات اور فعالیت میں اضافے کا باضابطہ آغاز کر دیا، اور اس کی براہِ راست ذاتی نگرانی کا اعلان۔

ہم اپنے قائد عمران خان کے وژن کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ پاکستان سٹیزن پورٹل ای گورننس کی عملی مثال ہے. مقصد یہ ہے کہ عوام کے دکھ درد کا احساس ہر دل میں اترے اور ہر سطح پر نظر آئے۔ عوام کے درد کا احساس ہو تو ہی موثر ڈیلیوری ممکن ہے۔ وزیر اعلیٰ سُہیل آفریدی

🔹خیبر پختونخوا کے شہری اور سمندر پار پاکستانی پورٹل پر آئیں، شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جائے گا۔
🔹دور دراز علاقوں اور انٹرنیٹ سے محروم شہریوں کے لیے دستی (Manual) شکایات درج کرانے کی سہولت۔
🔹صوبے کے تمام اضلاع میں 2,354 ڈیش بورڈز پر دستی شکایات کی سہولت دستیاب ہوگی۔
🔹تمام متعلقہ حکام بروقت ازالے کے ذمہ دار ہوں گے؛ غفلت ناقابلِ برداشت ہوگی۔
🔹جو شکایت ایک دن میں حل ہو سکتی ہو، اگر ہفتہ لگے تو ذمہ داران جوابدہ ہوں گے۔

🔹ای گورننس کے تحت بنائی گئی تمام ایپس کو پاکستان سٹیزن پورٹل کے تحت یکجا کیا جائے گا۔
🔹وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے آن لائن کھلی کچہریوں کا آغاز۔
🔹کھلی کچہریوں میں موصول شکایات موثر نگرانی کے لیے پورٹل پر اپ لوڈ ہوں گی۔
🔹تیسری سطح پر شکایات کے از خود ازالے کا مؤثر نظام وضع کیا جائے گا۔

🔹پاکستان سٹیزن پورٹل پر صوبے کے 7.5 لاکھ سے زائد افراد رجسٹرڈ۔
🔹گزشتہ 3 سال میں 2,15,000 نئی رجسٹریشنز (مرکز میں پی ٹی آئی حکومت نہ ہونے کے باوجود)۔
🔹شہری اطمینان کی شرح 54٪ - ملک بھر میں سب سے زیادہ۔
🔹بحال شدہ نظام سے کارکردگی اور اطمینان میں نمایاں بہتری متوقع۔

07/01/2026

وزیراعظم عمران خان نے جب سیٹیزن پورٹل کا آغاز کیا تو یہ صرف ایک ایپ نہیں تھی بلکہ عوام اور اقتدار کے درمیان کھڑی دیواریں گرانے کا اعلان تھا۔ یہ اس یقین کا اظہار تھا کہ ریاست کا اصل مالک عام شہری ہے، اور اس کی آواز کو ہر حال میں ایوانوں تک پہنچنا ہوگا۔

اسی جذبے، اسی سوچ اور اسی وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی ”عوام کا احساس“ کے نام سے سیٹیزن پورٹل کا اجراء کر رہے ہیں۔ یہ اقدام اس عزم کی علامت ہے کہ اب کوئی شہری اپنے حق کے لیے دفاتر کے چکر نہیں کاٹے گا، کوئی فریادی دروازوں پر ذلیل نہیں ہوگا اور ہر مستحق کو اس کا حق عزت اور وقار کے ساتھ ملے گا۔

"عوام کا احساس" دراصل ایک نام نہیں، ایک پیغام ہے کہ ریاست اپنے شہریوں کو محسوس کرتی ہے، سنتی ہے اور جواب دیتی ہے۔

یہ وہ راستہ ہے جو انصاف، شفافیت اور خدمت خلق کی طرف جاتا ہے۔
یہی وہ سفر ہے جو ہمیں ریاست مدینہ کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کی طرف لے جا رہا ہے۔

Address

Chief Minister Secretariate
Peshawar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awam Ka Ehsaas posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share