Numberdar Association Mandi Bahauddin

Directions Website Contact the organization

Numberdar Association Mandi Bahauddin Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Numberdar Association Mandi Bahauddin, Phalia.

نمبردار ایسوسی ایشن نمبرداران کی نمائندہ تنظیم ہے جو دیہی علاقوں کی بہتری، مسائل کے حل، اور معاشرتی ترقی کے لیے ایک مضبوط اور منظم آواز فراہم کرتی ہے۔ ہماری تنظیم کا مقصد نمبرداران کے حقوق کا تحفظ، مقامی سطح پر امن و امان کو فروغ دینا ہے۔۔۔

15/09/2026

Numberdars @ Difah e Pakistan Kabaddi Match Phalia

15/09/2026
15/09/2026

Welcoming Deputy Commissioner MBDin and AC Phalia...
Numberdars@Kabaddi_match

15/09/2026

بلال اعظم تحصیلدار صاحب پھالیہ!
نمبرداران @ دفاع پاکستان کبڈی میچ پھالیہ

15/09/2026

نمبرداران @ دفاع پاکستان کبڈی میچ پھالیہ

15/09/2026

دفاع پاکستان کبڈی میچ پھالیہ

14/09/2026

🇵🇰 دفاعِ پاکستان کبڈی میچ — یعقوب شاہ سٹیڈیم پھالیہ میں شاندار اور تاریخی انعقاد

14 ستمبر 2026ء، پھالیہ: یعقوب شاہ سٹیڈیم پھالیہ میں آج "دفاعِ پاکستان کبڈی میچ" کے عنوان سے ایک شاندار اور پُرجوش کبڈی مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں کھیل، قومی جذبے اور عوامی جوش و خروش کا حسین امتزاج دیکھنے کو ملا۔

میچ میں تحصیل پھالیہ انتظامیہ نے بھرپور کردار ادا کیا، جبکہ سرپرستِ اعلیٰ نمبردار ایسوسی ایشن، حاجی محمد شریف میکن نمبردار کی قیادت میں پھالیہ کے نمبرداران نے انتظامی امور اور مختلف ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں۔ نمبرداران کی منظم شرکت نے اس قومی و ثقافتی کھیل کی تقریب کو مزید شاندار بنا دیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین تھے، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ، اسسٹنٹ کمشنر ملکوال، اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین، خالد محمود رانجھا ایم پی اے سمیت دیگر معزز سیاسی، سماجی اور انتظامی شخصیات نے بھی خصوصی شرکت کی۔

کبڈی میچ کو دیکھنے کے لیے شہریوں کی ایک بڑی تعداد یعقوب شاہ سٹیڈیم میں موجود تھی اور عوام کا جمِ غفیر قومی جوش و جذبے کے ساتھ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتا رہا۔ میدان میں کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی اور تماشائیوں کا جوش قابلِ دید تھا۔

دفاعِ پاکستان کبڈی میچ نہ صرف کھیلوں کے فروغ بلکہ قومی یکجہتی، حب الوطنی، پنجاب کی روایتی ثقافت اور عوام و انتظامیہ کے باہمی تعاون کی خوبصورت مثال بن کر سامنے آیا۔

ایسے صحت مند اور قومی جذبے سے بھرپور کھیلوں کے مقابلے نوجوان نسل میں مثبت سرگرمیوں، نظم و ضبط اور وطن سے محبت کے جذبات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

🇵🇰 پاکستان زندہ باد — کھیل، ثقافت اور قومی یکجہتی پائندہ باد!

13/09/2026
31/08/2026

سموگ تدارک  آگاہی مہم کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت  (توسیع) منڈی بہاءالدین نے ٹریننگ ہال دفتر اسسٹنٹ ڈائری...
30/08/2026

سموگ تدارک آگاہی مہم کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت (توسیع) منڈی بہاءالدین نے ٹریننگ ہال دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) منڈی بہاءالدین میں نمبرداران کنونشن کا انعقاد کیا۔

محمد افضل ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) منڈی بہاءالدین نے کنونشن سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فصلوں کی باقیات کو جلانے سے زمین میں نامیاتی مادہ اور مفید جراثیم ختم ہو جاتے ہیں جس سے زمین کی پیداواری صلاحیت بری طرح متاثر ہوتی ہے اور زرخیزی کم ہو نے سے فصلوں کی پیداوار کم ہو جاتی ہے ۔

اس کے علاوہ دھوئیں سے پیدا ہونے والی فضائی آلودگی سے ماحول آلودہ ہونے سے مختلف قسم کی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ اسی وجہ سے حکومت پنجاب نے فصلوں کی باقیات جلانے پر مکمل پابندی لگا رکھی ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں 15000 روپے فی ایکڑ جرمانہ اور ایف آئی آر کا اندراج بھی ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کاشتکارہمارےلئے انتہائی قابل احترام ہیں اور ہم نہیں چاہتے کہ جرمانے یا ایف آئی آر کی نوبت آئے۔انہوں نے مزید کہا کہ زرخیز زمین اور صاف ماحول ہماری اگلی نسل کی امانت ہے جو ہم نے انکے سپرد کرنی ہے۔

انہوں نے نمبرداران سے گزارش کی کہ اس آگاہی مہم میں آپ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت (توسیع) منڈی بہاءالدین کا ساتھ دیں اور اپنے اپنے دیہات میں کاشتکاروں تک یہ اہم پیغام پہنچا کر قومی مہم میں اپنا حصہ ڈالیں۔

لیفٹننٹ (ریٹائر) اسفند یار اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاءالدین نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی آئے روز ناگہانی حادثات کو جنم دے رہی ہے اور اس سلسلہ میں مزید غفلت کی گنجائش نہیں ہے، فصلو ں کی باقیات کو آگ لگانا اور فضائی آلودگی پیدا کرنے والے دیگر عوامل ماحولیاتی تبدیلی کی بنیادی وجہ ہیں، چنانچہ ماحولیاتی تبدیل کا باعث بننے والے عوامل کا تدارک انسانی بقاءکیلئے اب ناگزیرہو چکا ہے ۔

انکا کہنا تھاکہ نمبردار ہمارے ریوینیو ڈیپارٹمنٹ کا انتہائی بنیادی اور اہم ستون ہے جس نے ہمیشہ سرکاری احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے اور ہر قسم کی ناگہانی صورت حال میں ہمیشہ بڑ ھ چڑھ کر حصہ لیا ہےاور ضلع انتظامیہ کو کبھی مایوس نہیں کیا۔ امید ہے کہ اس مہم کے دوران بھی نمبر داران حسب سابق اہم کردار ادا کریں گے اور انسداد سموگ مہم کو کامیاب بنائیں گے تاکہ ہم اپنی زمین کو بنجر ہونے سے بچائیں اور صاف فضا ء کو یقینی بنا کر بیماریوں سے بچ سکیں۔

ڈاکٹر رب نواز اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) منڈی بہاءالدین نے کہا نمبردار ہمارے معاشرے کا انتہائی اہم اور عزت دار عہدہ ہے جو کہ گاؤں کی سطح پر حکومتی نمائندہ تصور کیا جاتا ہے اور نمبردار کی بات کو ہمیشہ اہمیت اور قدر دی جاتی ہے اور آپ سے گذارش ہے کہ آپ اپنی اس پوزیشن کا استعمال قومی مفاد کی اس مہم میں ضرور کریں۔

نمبرداران کی نمائندگی کرتے ہوئے عرفان احمد نمبردارموضع واسو،جنرل سیکرٹری نمبر داران ایسوسیشن تحصیل منڈی بہاءالدین نے کہا کہہ نمبردران حسب سابق انسداد سموگ مہم اور فصلو ں کی باقیات جلانے کیخلاف ہر قسم کے اقدامات میں ضلعی انتظامیہ اوراور محکمہ زراعت (توسیع) منڈی بہاءالدین کے شانہ بشانہ کام کریں گے اور قومی مفاد میں اس مہم کو مکمل کامیاب بنائیں گے۔

انہوں نے کنونشن کے انعقاد پر حکومت پنجاب ، ضلع انتظامیہ اور محکمہ زراعت (توسیع) منڈی بہاءالدین کا شکریہ ادا کیا۔

Address

Phalia

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Numberdar Association Mandi Bahauddin posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Numberdar Association Mandi Bahauddin:

Shortcuts

Share