Assistant Commissioner Phalia

Directions

Assistant Commissioner Phalia Unity Faith Discipline

اسسٹنٹ کمشنر آفس  پھالیہ میں 'ستھرا پنجاب' کے حوالے سے اہم اجلاس، منیجنگ ڈائریکٹر ذوالفقار احمد نے صدارت کیآج اسسٹنٹ کمش...
22/09/2026

اسسٹنٹ کمشنر آفس پھالیہ میں 'ستھرا پنجاب' کے حوالے سے اہم اجلاس، منیجنگ ڈائریکٹر ذوالفقار احمد نے صدارت کی

آج اسسٹنٹ کمشنر (AC) آفس پھالیہ میں صفائی کے انتظامات اور عوامی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس کی صدارت 'ستھرا پنجاب' کے منیجنگ ڈائریکٹر (MD) ذوالفقار احمد صاحب نے کی۔
اجلاس میں منڈی بہاؤالدین کے 'ستھرا پنجاب' پروگرام سے وابستہ تمام افسران، سینیٹری انسپکٹرز اور متعلقہ عملے نے شرکت کی۔

CM Punjab Youth Games 2026
21/09/2026

CM Punjab Youth Games 2026

پھالیہ: "CM Punjab Youth Games 2026" کے انعقاد کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر آفتاب اشرف کی زیر صدارت اہم اجلاسڈپٹی کمشنر منڈ...
21/09/2026

پھالیہ: "CM Punjab Youth Games 2026" کے انعقاد کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر آفتاب اشرف کی زیر صدارت اہم اجلاس

ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین عدیل حیدر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ آفتاب اشرف کی زیر صدارت "CM Punjab Youth Games 2026" کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس ان کے دفتر میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں تحصیل پھالیہ کے تمام متعلقہ شعبہ جات کے افسران، بشمول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور کھیل و امور سے وابستہ نمائندگان نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے اسپورٹس ویژن کے مطابق گیمز کے کامیاب انعقاد، طالب علموں کی رجسٹریشن، کھیلوں کے میدانوں اور دیگر تمام انتظامات پر تفصیل سے گفتگو کی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ تعلیمی اداروں (اسکولز، کالجز) اور مقامی سطح پر طالب علموں کو کھیلوں میں شامل کرنے کے لیے آگاہی مہم تیز کی جائے۔
گیمز کے لیے بہترین کھلاڑیوں کے انتخاب اور ٹرائلز کے عمل کو مکمل طور پر شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے تمام متعلقہ اداروں اور اسپورٹس افسران کو ہدایت کی کہ وہ باہمی رابطہ مضبوط رکھیں تاکہ ایونٹ کو منظم طریقے سے پایا تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔
اجلاس کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ "CM Punjab Youth Games 2026" کا مقصد طالب علموں کے لیے مثبت اور صحتمند سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے تاکہ تحصیل پھالیہ سے نیا سپورٹس ٹیلنٹ سامنے آسکے۔

20/09/2026

‏ ‏وزیراعظم ریلیف پیکج سے سستا پٹرول حاصل کرنے کیلئے رجسٹریشن کا طریقہ۔

19/09/2026

تحصیل انتظامیہ نے پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف امووایبل پراپرٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے موضع ہیلاں میں دیرینہ اراضی تنازع کا تصفیہ کر کے رقبہ سائل کے حوالے کر دیا۔

​جس پر سکروٹنی کمیٹی کی جامع رپورٹ اور ٹربیونل کی ہدایت پر تحصیل انتظامیہ اور ریونیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ناجائز قبضہ واگزار کروایا اور اراضی کا قانونی حقدار سائل کو منتقل کر دیا۔

​اراضی کا قبضہ بحال ہونے پر سائل نے بروقت داد رسی اور شفاف کارروائی پر حکومتِ پنجاب، ٹربیونل اور تحصیل انتظامیہ پھالیہ کا شکریہ ادا کیا۔

17/09/2026

صوبائی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب زید بن مقصود نے تحصیل پھالیہ کا دورہ کیا اور مختلف جاری سیوریج سکیموں کا تفصیلی معائنہ کیا اور ان سکیموں کی ترقیاتی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین، عدیل حیدر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ، آفتاب اشرف کا ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی (DRC) / سکروٹن...
17/09/2026

ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین، عدیل حیدر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ، آفتاب اشرف کا ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی (DRC) / سکروٹنی کمیٹی کا اہم اجلاس: "پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف اموویبل پراپرٹی ایکٹ 2026" کے تحت درخواستوں کا جائزہ

​اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ آفتاب اشرف کی زیر صدارت ڈسپیوٹ ریزولوشن / سکروٹنی کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں "پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف اموویبل پراپرٹی ایکٹ 2026" کے تحت شہریوں کی طرف سے ناجائز قبضاجات اور غیر منقولہ جائیدادوں کے تنازعات سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کی تفصیلی سکروٹنی کی گئی۔

17/09/2026
17/09/2026

تحصیل انتظامیہ نے پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف امووایبل پراپرٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے موضع رائیکہ میں دیرینہ اراضی تنازع کا تصفیہ کر کے رقبہ سائل کے حوالے کر دیا۔

​جس پر سکروٹنی کمیٹی کی جامع رپورٹ اور ٹربیونل کی ہدایت پر تحصیل انتظامیہ اور ریونیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ناجائز قبضہ واگزار کروایا اور اراضی کا قانونی حقدار سائل کو منتقل کر دیا۔

​اراضی کا قبضہ بحال ہونے پر سائل نے بروقت داد رسی اور شفاف کارروائی پر حکومتِ پنجاب، ٹربیونل اور تحصیل انتظامیہ پھالیہ کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم پاکستان خصوصی ریلیف سکیم ⛽ عوام کی سہولت اور مالی معاونت کے لیے خصوصی ریلیف سکیم کا آغاز۔ ✅📋 رجسٹریشن کے طریقہ ...
16/09/2026

وزیراعظم پاکستان خصوصی ریلیف سکیم ⛽
عوام کی سہولت اور مالی معاونت کے لیے خصوصی ریلیف سکیم کا آغاز۔ ✅
📋 رجسٹریشن کے طریقہ کار اور ضروری معلومات ملاحظہ کریں اور درست و مکمل کوائف کے ساتھ اپنی رجسٹریشن کروائیں تاکہ اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔
نوٹ ❗: محکمہ ایکسائز میں رجسٹر گاڑی، موٹرسائیکل، رکشہ وغیرہ کی نمبر پلیٹ کے مطابق اپنی رجسٹریشن کریں

Address

Main Bazar Phalia
Phalia
0647

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assistant Commissioner Phalia posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share