Union Council 49 Saida Sharif

Union Council 49 Saida Sharif This Page is about Union Council 49, Saida Sharif, Tehsil Phalia District Mandi Bahauddin

26/11/2015

بریکنگ نیوز
بلدیاتی الیکشن سے پہلے کی آڈیو ٹیپ منظر عام پر
ایک امید وار اپنے سرپرست سے فون پر بات کرتے ہوئے
دیکھیں جی ہمیں ان کمیوں سے ووٹ مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ہمیں پتہ ہے کہ ہم ووٹ نہ بھی مانگیں تب بھی ہماری لیڈ 400 سے 500 کے لگ بھگ ہو گی. آپ اس بارے پریشان نہ ہوں. آپ ضلعی چیئرمین کے الیکشن کی تیاری کریں.

21/11/2015

کسی بھی تعصب و پارٹی وابستگی سے بالاتر ہو کر سوچیں تو ممتاز تارڑ وہ شخصیت ہیں جنہوں نے چیلیانوالا، چھموں، جوکالیاں اور راہیکہ کے امیدواروں کو شکست دی ہوئی ہے جس میں ہر پارٹی کے امیدوار شامل تھے اور یہ کہ ممتاز تارڑ جیسا ایماندار اور شریف سیاست دان شاید ہی گجرات یا منڈی بہاوالدین میں ہو. حقیقت, حقیقت ہی ہوتی ہے.

18/11/2015
09/11/2015

اخلاقیات کو مد نظر رکھتے ہوئے یونین کونسل سیدا کے ووٹر اور امیدواران درج زیل القابات سے پرہیز کریں.
لاوارث گروپ
ٹوپی گروپ
مالشیہ گروپ
شرار لیگ
زونگ ٹاور
لانچنگ پیڈ

06/11/2015

دیکھیں جی! نظریہ اور پارٹی وفاداری کو میں نہیں جانتا۔ نہ ہی مجھے نظریے یا پارٹی سے کوئی سروکار ہے مجھے تو بس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پارٹی کا انتخابی نشان چاہیے صرف اپنی جیت کے لیے، پارٹی جائے بھاڑ میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہمارے ووٹ کا معیار - ہمارے ووٹ سے بدلے گی یونین کونسل کی قسمت

06/11/2015

دیکھیں جی! میرے بیٹے کو فلاں صاحب نے سرکاری ملازم بھرتی کروایا تھا بیٹا تھا بھی میٹرک تھرڈ ڈویژن، لہذا میرا ووٹ تو ــــــــــــ صاحب کو ہی جائے گا۔
ہمارے ووٹ کا معیار - ہمارے ووٹ سے بدلے گی یونین کونسل کی قسمت

06/11/2015

دیکھیں جی! میرے بیٹے نےاچھو مصلی کو ڈنڈوں سے مارا تھا اور اچھو تھا بھی بے قصور - پر چوہدری صاحب نے بڑے دھڑلے سے پرچہ بھی الٹا اچھو کے خلاف ہی کرا دیا اور اس کو تھانے سے لتر بھی پڑوائے۔ لہذا میرا ووٹ تو ــــــــــــ صاحب کو ہی جائے گا۔
ہمارے ووٹ کا معیار - ہمارے ووٹ سے بدلے گی یونین کونسل کی قسمت

06/11/2015

دیکھیں جی! میرے بیٹے نے باہر کے ملک جانا تھا اس کی عمر تھوڑی تھی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔صاحب نے یونین کونسل دفتر سے اس کی عمر جعل سازی کر کے پوری کروا کے دی۔ اب ماشا اللہ میرا بیٹا باہر کے ملک سیٹل ہے۔ لہذا میرا ووٹ تو ــــــــــــ صاحب کو ہی جائے گا۔
ہمارے ووٹ کا معیار - ہمارے ووٹ سے بدلے گی یونین کونسل کی قسمت

05/11/2015

ڈھولا ، سیدا اور ڈنڈکہ میں دودھ اور شہد کی جو نہریں پہلے سے چل رہی ہیں ان کو مذید چوڑا کیا جائے گا اور ڈھولا کی طرف سٹرک کناریے ایک نئی شہد کی نہر نکالی جائے گی۔ اور یہ سب شیر کو ووٹ دینے سے ہو گا۔ ڈھولا میں ایک گیس کا کنواں کھودا جائے گا۔ سیدا میں میٹرو بس شروع کی جائے گی۔ ڈنڈکہ میں ورلڈ کلاس یونیورسٹی بنائی جائے گی۔
تحریک انصاف کے رہنماوں کا شیر کی دھواں دھار انتخانی مہم کے بارے دلچسپ تبصرہ

03/11/2015

سیدا شریف میں امتیاز تارڑ سابقہ ناظم کی محمد خان بھٹی کے ہمراہ ڈور ٹو ڈور الیکشن مہم

Address

Saida Sharif
Phalia

Telephone

03001234567

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Union Council 49 Saida Sharif posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share