Humdam Alerts

Humdam Alerts humara mission insaneyat ki khedmat

جتنا دیا سرکار نے مجھ کو اتنی میری اوقات نہیں ۔ یہ تو کرم ہے ان کا ورنہ ۔مجھ میں تو ایسی بات نہیں ۔۔۔۔
25/11/2021

جتنا دیا سرکار نے مجھ کو اتنی میری اوقات نہیں ۔ یہ تو کرم ہے ان کا ورنہ ۔مجھ میں تو ایسی بات نہیں ۔۔۔۔

الحمداللہ اللہ تعالیٰ کے کرم سے ہمدم ویلفیئر سوسائٹی کسلیاں نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا... ہمدم ویلفیئر سوسائٹی کسلیا...
24/11/2021

الحمداللہ اللہ تعالیٰ کے کرم سے ہمدم ویلفیئر سوسائٹی کسلیاں نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا...
ہمدم ویلفیئر سوسائٹی کسلیاں کی طرف سے اہل علاقہ کے لئے بہت جلد ایمبولینس سروس کا آغاز کر دیا جائے گا... اس اہم سنگ میل عبور کرنے میں جناب ملک طارق صاحب اور ان کی ٹیم نے اہم کردار ادا کیا ہم اپنی پوری ٹیم کی طرف سے کراچی والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور تہہ دل سے مشکور ہیں جناب ملک طارق صاحب اور ان کی ٹیم کے جنہوں نے ہمارے برسوں کے خواب کو عملی جامہ پہنایا... یاد رہے کہ اس مشن کی کامیابی میں ہمارے 9 سالہ ریکارڈ نے کلیدی کردار ادا کیا ...ہم مشکور ہیں ان تمام دوستوں کے جو اس سسٹم پر بھر پور اعتماد کرتے ہیں ہم عہد کرتے ہیں کہ انشاءاللہ آپ کے اس اعتماد کو ہمیشہ برقرار رکھا جائے گا.......آپ بھی ہمارے سسٹم کا حصہ بنیں اور اہل علاقہ کے لئے خدمت خلق کے اس مشن میں ہمارا ساتھ دیں.... شکریہ پاکستان.... شکریہ کراچی.....
افتتاحی تقریب انشاءاللہ 26 نومبر بروز جمعہ کو ہو گی...
سلام پاکستان....
سلام کراچی....
سلام ہمدم ویلفیئر سوسائٹی کسلیاں
What's app and easy paisa account number
03465780816

ایکسیڈنٹ کیس میں ایک مریض کو ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی میں +O بلڈ کی اشد ضرورت ہے...
21/11/2021

ایکسیڈنٹ کیس میں ایک مریض کو ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی میں +O بلڈ کی اشد ضرورت ہے...

پنڈدادن خان مسلح ڈاکوؤں کے نرغے میں پنڈدادن خان کسلیاں روڈ پر مسلح ڈکیتی کی واردات مزاحمت پر فائرنگ کر کے نوجوان کو شدید...
15/11/2021

پنڈدادن خان مسلح ڈاکوؤں کے نرغے میں

پنڈدادن خان کسلیاں روڈ پر مسلح ڈکیتی کی واردات مزاحمت پر فائرنگ کر کے نوجوان کو شدید زخمی کر دیا

پنڈدادن خان ڈاکوؤں کے نرغے میں ایک ہفتہ میں مسلح ڈکیتی کا دوسرا بڑا واقعہ کسلیاں روڈ پر ڈاکو ناکہ لگا کر ڈکیتی کر رھے تھے ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سوار آفتاب سے 60 ہزار روپے نقدی اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ھوگے مزاحمت پر آفتاب کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا زخمی ھونے آفتاب کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ڈاکوؤں باآسانی فرار ھونے میں کامیاب ھوگے واقعہ تھانہ پنڈدادنخان سے چند فرلانگ دور پیش آیا چند دن قبل مین بازار پنڈدادن خان سے چار مسلح ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے کے زیورات لوٹ کر باآسانی فرار ھوگئے تھے سماجی حلقوں نے ڈکیتی کے بڑھتے ھوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے ...
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آفتاب کو جلد سے جلد صحت کاملہ عطا فرمائے آمین ثم آمین یارب العالمین

اے اشرف المخلوقات یہ محل یہ شان و شوکت یہ دولت یہ انا تمہارے ساتھ سب کچھ خاک میں مل جائے گا مگر اِنسانیت ہمیشہ لوگوں کے ...
13/11/2021

اے اشرف المخلوقات یہ محل یہ شان و شوکت یہ دولت یہ انا تمہارے ساتھ سب کچھ خاک میں مل جائے گا مگر اِنسانیت ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہے گی...
محل یا جھونپڑی کی کوئی قیمت نہیں مگر ہاں قیمتی ہیں وہ لوگ جو ان میں رہ رہے ہیں کیونکہ انسان کو اشرف المخلوقات کا درجہ دیا گیا ہے... تحصیل پنڈدادن کے قریب جھونپڑی میں رہنے والے یہ بزرگ بہن بھائی آپ کی محبتوں کے منتظر ہیں پچھلے دو سال سے ہمدم ویلفیئر سوسائٹی کسلیاں ان کی خدمت میں پیش پیش ہے الحمداللہ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی ہمدم ویلفیئر سوسائٹی کسلیاں کی طرف سے ان بزرگوں کو نئے گرم بستر فراہم کیے گئے ہیں یہ پوسٹ ریاکاری یا دیکھاوا کے لئے نہیں بلکہ ہم سب کے لئے ایک میسج ہے کہ اپنے اردگرد ایسے غریب اور بے بس لوگوں پر نظر رکھیں اور ان کی ضروریات زندگی کو مل جل کر پورا کریں.اگر آپ اس خدمت خلق کے مشن میں ہمارا ساتھ دینا چاہتے ہیں تو براہ رابطہ 03465780816
اس کاوش میں جن دوستوں نے ہمارے ساتھ تعاون کیا ہے ہم ان کے اس جذبہ انسانیت کو سلام پیش کرتے ہیں...
What's app and easy paisa Account number
03465780816

13/11/2021
بھر جائیں گے جب زخم تو آؤں گا دوبارہمَیں ہار گیا جنگ مگر دل نہیں ہارا ❤️🇵🇰
12/11/2021

بھر جائیں گے جب زخم تو آؤں گا دوبارہ
مَیں ہار گیا جنگ مگر دل نہیں ہارا ❤️🇵🇰

ہمدم ویلفیئر سوسائٹی کی خصوصی کاوش سے اہل محلہ تاجک برادری کا  اپنے مسائل خود حل کرنے کیلئے احسن اقدام... حالات کو بدلنے...
09/11/2021

ہمدم ویلفیئر سوسائٹی کی خصوصی کاوش سے اہل محلہ تاجک برادری کا اپنے مسائل خود حل کرنے کیلئے احسن اقدام...
حالات کو بدلنے کیلئے متحد ہو کر کوشش کی جائے تو کچھ بھی ناممکن نہیں...
پچھلے کئی سالوں سے پانی کا تالاب فل ہو جانے سے اہل محلہ کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا تالاب فل ہونے پر گندہ پانی گلیوں میں جمع ہو جاتا ہے جس سے مسجد کی طرف جانے والے کئی راستے بھی بند ہو جاتے ہیں... گلی میں پانی کے جمع ہونے سے نا صرف راستے بند ہو رہے تھے بلکہ بہت سے مکانات گرنے کا بھی خدشہ لاحق تھا... ہمدم ویلفیئر سوسائٹی کسلیاں نے اہل محلہ کے تعاون سے ایک ایسا سسٹم تیار کیا جس سے نہ صرف تالاب سے پانی کو نکالا جا رہا ہے بلکہ اسی پانی سے کسان اپنی فصلوں کو سیراب کر رہے ہیں...اس سسٹم پر 60 ہزار سے زائد رقم خرچ کی گئی ہے... مختصر یہ کہ ہمارے اردگرد ایسے بہت سے مسائل درپیش ہیں جن کی وجہ سے ہم سالوں سے ازیت برداشت کر رہے ہیں مگر ہم نے کبھی ان مسائل سے نکلنے کی کوشش ہی نہیں کی.. بس ہماری نظریں منتظر ہوتی ہیں کسی سرکاری پیکیج کی.... سالوں سے ایسے سنجیدہ مسائل میں گھرے رہنے سے بہتر ہے کہ ہم سب مل کر حالات بدلیں اور حالات کو بدلنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم متحد ہو کر کام کریں.. اپنی سوچ بدلیں گے تو حالات بھی بدلیں گے.....اس کام کو سرانجام دینے کے لئے جن دوستوں نے ہمارے ساتھ تعاون کیا ہے ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کے لئے آسانیاں پیدا فرمائے آمین ثم آمین یارب العالمین.....

Congratulations Team Pakistan
26/10/2021

Congratulations Team Pakistan

Pakistan win the toss and decide to bowl first
26/10/2021

Pakistan win the toss and decide to bowl first

25/10/2021

#اس ویڈیو نے مزید جوش اور جزبہ دلایا 💖💖💖
#پاک فوج زندہ باد پاکستان پائندہ باد 💛

Address

Pind Dadan Khan
JHELUM PUNJAB

Telephone

+923465780816

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Humdam Alerts posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Humdam Alerts:

Share

Category