21/08/2026
پرائس کنٹرول کے حوالے سے اہم اجلاس 📊
اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں محترم جناب رب دینو میتلو صاحب نے PERA افسران کے ساتھ اہم اجلاس کیا، جس میں پرائس کنٹرول کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی، ناجائز منافع خوری اور گراں فروشی کے تدارک سمیت پرائس کنٹرول سے متعلقہ امور پر گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ مارکیٹوں میں پرائس کنٹرول کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنایا جائے