Tibba Shah Behlol

Tibba Shah Behlol Tibba Shah Behlol is a very beautiful and attractive town of Pindi Bhattian.
(1)

03/06/2026

**رات 11 بجے آندھی اور ہلکی بارش ہوئی تھی، لیکن اب صبح کے 7 بج چکے ہیں اور ابھی تک بجلی بحال نہیں ہوئی۔**

آخر یہ کیسا بوسیدہ نظام ہے؟ چند منٹ کی بارش اور ہلکی ہوا پورے علاقے کو گھنٹوں اندھیرے میں ڈبو دیتی ہے۔ عوام گرمی، حبس اور پانی کی قلت کا سامنا کر رہی ہے، لیکن متعلقہ اداروں کو کوئی فکر نہیں۔

**واپڈا اور حکومت سے سوال ہے:**
کیا عوام صرف بل ادا کرنے کے لیے ہیں؟
جب بل وقت پر نہ دیا جائے تو جرمانے اور نوٹس آ جاتے ہیں، لیکن جب بجلی گھنٹوں غائب رہے تو کوئی جواب دہ نہیں ہوتا۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر بجلی بحال کی جائے اور بار بار ہونے والی خرابیوں کا مستقل حل نکالا جائے۔

**عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے، احسان نہیں۔**







*پنجاب حکومت کا چھتوں پر کبوتروں کے پنجروں کے خلاف  کریک ڈاؤن*اس سے پہلے کہ آپ پر مقدمہ درج ہو پنجرے اور کبوتر انتظامیہ ...
02/06/2026

*پنجاب حکومت کا چھتوں پر کبوتروں کے پنجروں کے خلاف کریک ڈاؤن*

اس سے پہلے کہ آپ پر مقدمہ درج ہو پنجرے اور کبوتر انتظامیہ اپنی تحویل میں لے اپنا بندوبست کر لیں

02/06/2026

پنڈی بھٹیاں کے نواحی گاؤں گھبریکہ میں ظلم زیادتی کی ایک اور داستان تفصیلات کے مطابق ملا خان درزی اور محمد علی رحمانی نے محنت مزدوری کر کے امجد تھابل سے 20مرلے زرعی رقبہ 4سال قبل خریدا جس کا قبضہ انتقال گرداوری موجود ہے جبکہ امجد تھا بل اب ناجائز غیر قانونی طریقے سے ان کی زمین پر ناحق ناجائز اور غیر قانونی قبضہ کرنا چاہ رہا ہے یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ امجد تھا بل نے متعدد مرتبہ ملا درزی کو بلیک میل کر کے مختلف طریقوں سے درخواستیں دے کر نوٹسز بھجوا کر کئی مرتبہ ناجائز رقم بٹوری ہے اب اس کی زمین پر ہی قبضہ کرنے کے در پے ہے غنڈوں اورقبضہ کے سے ساز باز ہو کر ڈرا دھمکارہا ہے اور سنگین نتائج کی دھمکیا ں دے رہا ہے ملا درزی کا کہنا ہے کہ مجھے اور میرے بیوی بچوں کو امجد اور اس قبضہ مافیہ سے شدید جانی خطرہ ہے اور میری حکام بالا ڈی سی او ڈی پی او حافظ اباد وزیراعلی پنجاب سے گزارش ہے کہ میری مدد کی جائے اور مجھے ان غنڈوں سے بچایا جائے
Maryam Nawaz Sharif

حافظ آباد میں شاندار خدمات سر انجام دینے والے سابق اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد رب نواز چدھڑ کو صدر پاکستان آصف علی زرداری کی ...
01/06/2026

حافظ آباد میں شاندار خدمات سر انجام دینے والے سابق اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد رب نواز چدھڑ کو صدر پاکستان آصف علی زرداری کی جانب سے انکی اعلی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور انسانی ہمدری کے اعتراف میں نشان امتیاز سے نوازا گیا۔
رب نواز چدھڑ کو حافظ آباد کے عوام کی جانب سے عوامی اسسٹنٹ کمشنر کا خطاب دیا گیا تھا۔
صدر پاکستان سے نشان امتیاز ملنے پر ضلع بھر کے عوامی سماجی، دینی مذہبی، سیاسی و کاروباری حلقوں نے رب نواز چدھڑ کو مبارکباد دیتے ہوئے انکی عزت وقار میں مزید بلندی کی دعا کی ہے۔





01/06/2026

*سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ ویڈیوکلپ میں پانچ ہزار روپے کے اصلی نوٹ کی پہچان ۔*
*آج کل مارکیٹ میں 5000 روپے کے جعلی نوٹ گردش میں ہیں ۔ اس ویڈیوکلپ میں اصلی نوٹ کو جانچنے کا طریقہ سمجھایا گیا ہے ۔*

نئی یونین کونسل کا اعلان
26/05/2026

نئی یونین کونسل کا اعلان

عید الاضحیٰ کے اس مبارک موقع پر شہر/علاقے کو صاف ستھرا رکھنے اور آلائشوں کو فوری ٹھکانے کے لیے ضلعی انتظامیہ و تحصیل انت...
24/05/2026

عید الاضحیٰ کے اس مبارک موقع پر شہر/علاقے کو صاف ستھرا رکھنے اور آلائشوں کو فوری ٹھکانے کے لیے ضلعی انتظامیہ و تحصیل انتظامیہ پنڈی بھٹیاں پوری طرح متحرک ہے۔ صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے اور کسی بھی شکایت یا رہنمائی کے لیے شہری درج ذیل نمبرز پر براہِ راست رابطہ کر سکتے ہیں

چوکی انچارج ٹبہ شاہ بہلول کی بروقت کارروائی، چوری ہونے والی بھینس دریائے چناب کے کنارے مکئی 🌽 کے کھیتوں سے برآمداگر افسر...
24/05/2026

چوکی انچارج ٹبہ شاہ بہلول کی بروقت کارروائی، چوری ہونے والی بھینس دریائے چناب کے کنارے مکئی 🌽 کے کھیتوں سے برآمد
اگر افسر ایماندار ہو اپنے عہدے کی ذمہ داری کو عبادت سمجھے اور عوام کے درد کو محسوس کرنے والا ہو تو مسائل کے حل میں دیر نہیں لگتی
چوکی انچارج ٹبہ شاہ بہلول نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے چوری ہونے والی بھینس کو دریائے چناب کے کنارے مکئی کے کھیتوں سے برآمد کر لیا، جس پر متاثرہ شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا
عوام ایسے فرض شناس اور ذمہ دار افسران کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے جو محض دفتر تک محدود نہیں رہتے بلکہ عوام کے دکھ درد کو اپنا سمجھ کر عملی اقدامات کرتے ہیں

23/05/2026

AB+ Blood
گروپ کی اشد ضرورت ہے
اللہ آپ کو اجر عظیم دے
03157973898اس نمبر پر رابطہ کریں

Address

Chiniot Road Pindi Bhattian
Pindi Bhattian
52180

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tibba Shah Behlol posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Tibba Shah Behlol:

Share