Manzil ka Mussafar

Manzil ka Mussafar Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Manzil ka Mussafar, Library, Pindi Bhattian.

Life Hacks
01/12/2020

Life Hacks

نئی صدی کی پہلی پیڑی جوان ہو چکی ہے اور پچھلی صدی کے آخری لوگ جانے کی تیاری کر رہے ہیں. تقریباً اپنی نسل کے یہ آخری لوگ ...
30/11/2020

نئی صدی کی پہلی پیڑی جوان ہو چکی ہے اور پچھلی صدی کے آخری لوگ جانے کی تیاری کر رہے ہیں. تقریباً اپنی نسل کے یہ آخری لوگ ہے. ان کی سوچ، ان کے خدشات، ان کا مخصوص لباس جلد ناپید ہو جائے گا. ان سے گزشتہ صدی کے سارے راز جان لو. خوشیاں کیسے منائی جاتی ہیں، غموں میں شریک کیسے ہوا جاتا ہے ان سے سیکھو. اُن لوگوں کے دکھ درد، جن کو آپ جانتے بھی نہ ہوں کیونکر شریک ہوا جائے یہ نسل بہت اچھے سے جانتی ہے. نئی نسل صرف اس چیز کو ترک کرنے کا نقصان ہی گِن لے تو بہت ہے. ہم لاکھ دعوے کریں مگر صحیح معنوں میں یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے دو جنریشنز کا فاصلہ ماپا ہے. صرف یہ وہ لوگ ہیں جو آپ کو خالص اور ملاوٹ شدہ کسی بھی شئے کا فرق بتا سکتے ہیں چاہے وہ رشتے ہوں، پرانا دور ہو یا نئے دور کی پھیلی ٹیکنالوجی کا ذائقہ . یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے بلیک اینڈ وائٹ آنکھوں سے رنگین دنیا دیکھی. ہم آس پاس دیکھیں تو یہ کسی کم ہوتی نسل کے پرندوں کی طرح ہم میں سے رخصت ہوئے جاتے ہیں. یہ جا رہے ہیں. یہ آخری لوگ ہیں.

Knowledgeburner: True fact of nature
29/11/2020

Knowledgeburner: True fact of nature

💔😠😰
29/11/2020

💔😠😰

Knowledge is power🙂
29/11/2020

Knowledge is power🙂

28/11/2020

عظیم مسلمان سائنسدان

عمر خیام

عمر خیام 1048 میں نیشاپور میں پیدا ہوۓ تھے اپ ایک عظیم فلسفی ،ریاضی دان اور صوفی شاعر تھے۔علمِ فلکیات پر بہت عبور حاصل تھا اور اپ ذیادہ وقت آپنی تجربہ گاہ میں گزارتے تھے۔ بغداد کے مدرسہ نظامیہ میں آپکے ساتھ دو اہم شخصیات علم سے فیض یاب ہو رہیں تھیں جنکے نام حسن بن صباح اور نظام الملک طوسی تھے۔
سلجوقی سلطان "ملک شاہ" نے عمر خیام کو نظام الملک طوسی کی سفارش پر ایک تجربہ گاہ بنوا کر دی تھی جہاں وہ آپنے تجربات کیا کرتے تھے۔
عمر خیام وہ پہلے مسلمان سائنسدان تھے جنہوں نے کیلنڈر جیسی اہم چیز ایجاد کی تھی۔

علمِ فلکیات میں عمر خیام نے آپنی خدمات پیش کیں اور یہ تصور پیش کیا کہ زمین سے کئی گناہ بڑے سیارے آپنی آپنی آب و ہوا کے ساتھ موجود ہیں جہاں انکا اپنا الگ ایک نظام ہے بلکل ایسے ہی جیسے زمین پر ہے اسی سلسلے میں انہوں نے بیشمار کتب لکھی تھیں جنھیں بعد میں جلا دیا گیا تھا آج جہاں سائنس نے اتنی ترقی کی ہے فلکیات میں اس سے کافی عرصہ پہلے عمر خیام نے ستاروں کے محل وقوع کے بارے میں انتہائی مفید باتیں آپنی کتب میں لکھیں آپ ایک شاعر بھی تھے آور کی شاعری بھی مقبول تھی عمر خیام اور سلجوقی وزیراعظم "نظام الملک"
کی دوستی بہت گہری تھی آور "نظام الملک" "عمر خیام" سے مشورے لیا کرتے تھے۔
ایک دفعہ عمر خیام کو "سلطان ملک شاہ" نے حکم دیا کہ آپنے "علم النجوم" کی بنا پر ایسی تاریخ مقرر کرے کہ جب شکار پر جائیں تو سفر برف و بارش سے محفوظ رہے عمر خیام نے دو دن غور و فکر کے بعد ایک دن مقرر کیا۔ "سلطان" آپنے لشکر کے ساتھ شکار پر روانہ ہوۓ اتفاق دیکھیں "سلطان" کچھ میل ہے آگے گئے تھے کہ بادل چھا گئے آور ایسی برف باری ہوئی کہ زمین نے سفید چادر اوڑھ لی
لشکر سے ایک بدذات نے "سلطان" کو کہا کہ یہ ایک ناقص العلم شخص ہے جسکو علم النجوم کا کچھ پتا نہیں "سلطان" نے بڑی بے کس نگاہوں سے عمر خیام کو دیکھا آور کہا یہ کیا ہے عمر ؟؟
عمر خیام نے جواب دیا"سلطان" ابھی بادل لپٹے جاتے ہیں پھر پانچ دن تک زمین نم بھی نہ ہوگی اللّه کا کرنا ایسا ہوا کا کرنا ایسا ہوا کہ عمر خیام کی پیشنگوئی سچ ثابت ہوگئی۔

عمر خیام سائنس آور خاص طور پر علم الفلکیات کا ایک بہت بڑا نام ہیں انہی کی لکھی ہوئی کتب کو جب کفار سائنسدانوں نے پڑھا تھا تو وہ دیوانے ہوگئے تھے۔
آفسوس آج کل علم فلکیات تو ہے لیکن عمر خیام جیسا کوئی نہیں علم النجوم تو ہے لیکن کسی کو عمر خیام جیسا عبور نہیں آج انگریزوں کی لکھی ہوئی فلکیاتی کتب تو ہیں لیکن وہ عمر خیام کی کتب نہیں آج کفار ماہر فلکیات کو تو پڑھتے ہیں مسلمان پر آفسوس عمر خیام کو پڑھنے والا کوئی نہیں

علامہ اقبال رح فرماتے ہیں :

ﮈﮬﻮﻧﮉﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﺳﺘﺎﺭﻭﮞ ﮐﯽ ﮔﺰﺭﮔﺎﮨﻮﮞ ﮐﺎ
ﺍﭘﻨﮯ ﺍﻓﮑﺎﺭ ﮐﯽ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺳﻔﺮ ﮐﺮ ﻧﮧ ﺳﮑﺎ
ﺍﭘﻨﯽ ﺣﮑﻤﺖ ﮐﮯ ﺧﻢ ﻭ ﭘﯿﭻ ﻣﯿﮟ ﺍﻟﺠﮭﺎ ﺍﯾﺴﺎ
ﺁﺝ ﺗﮏ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﻧﻔﻊ ﻭ ﺿﺮﺭ ﮐﺮ ﻧﮧ ﺳﮑﺎ
ﺟﺲ ﻧﮯ ﺳﻮﺭﺝ ﮐﯽ ﺷﻌﺎﻋﻮﮞ ﮐﻮ ﮔﺮﻓﺘﺎﺭ ﮐﯿﺎ
ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﯽ ﺷﺐ ﺗﺎﺭﯾﮏ ﺳﺤﺮ ﮐﺮ ﻧﮧ ﺳﮑﺎ

رائٹر :

28/11/2020

موت کیا ہے۔
سب سے پہلے میری موت پر مجھ سے جو چھین لیا جائے گا وہ میرا نام ہوگا! !!
اس لئے جب میں مرجاوں گا تو لوگ کہیں گے کہ" لاش کہاں" ہے؟
اور مجھے میرے نام سے نہیں پکاریں گے ۔۔!
اور جب نماز جنازہ پڑھانا ہو تو کہیں گے "جنازہ لےآؤ "!!!
میرانام نہیں لینگے ۔۔!
اور جب میرے دفنانے کا وقت آجائےگا تو کہیں گے "میت کو قریب کرو" !!! میرانام بھی یاد نہیں کریں گے ۔۔۔!
اس وقت نہ میرا نسب اور نہ ہی قبیلہ میرے کام آئے گا اور نہ ہی میرا منصب اور شہرت۔۔۔
کتنی فانی اور دھوکہ کی ہے یہ دنیا جسکی طرف ہم لپکتے ہیں۔۔
پس اے زندہ انسان ۔۔۔ خوب جان لے کہ تجھ پر غم و افسوس تین طرح کا ہوتا ہے :

1۔ جو لوگ تجھے سرسری طور پر جانتے ہیں وہ مسکین کہکر غم کا اظہار کریں گے ۔
2۔ تیرے دوست چند گھنٹے یا چند روز تیرا غم کریں گے اور پھر اپنی اپنی باتوں اور ہنسی مذاق میں مشغول ہو جائیں گے ۔
3۔ زیادہ سے زیادہ گہرا غم گھر میں ہوگا وہ تیرے اہل وعیال کو ہوگا جو کہ ہفتہ، دو ہفتے یا دو مہینے اور زیادہ سے زیادہ ایک سال تک ہوگا ۔
اور اس کے بعد وہ تجھے یادوں کے پنوں میں رکھ دیں گے! !!

لوگوں کے درمیان تیرا قصہ ختم ہو جاۓ گا
اور تیرا حقیقی قصہ شروع ہو جاۓ گا۔ وہ ہے آخرت کا ۔

تجھ سے چھین گیا تیرا ۔۔۔
1۔ جمال ۔۔۔
2۔ مال۔۔
3۔ صحت۔۔
4۔ اولاد ۔۔
5۔ جدا ہوگئےتجھ سے مکان و محلات۔
6۔ بیوی ۔۔۔
7۔ غرض ساری دنیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اور کچھ باقی نہ رہا تیرے ساتھ سوائے تیرے اعمال کے۔
اور حقیقی زندگی کا آغاز ہوا ۔

اب سوال یہاں یہ ہیکہ :

تو نے اپنی قبر اور آخرت کے لئے اب سے کیا تیاری کی ہے ؟
یہی حقیقت ہے جسکی طرف توجہ چاہئے ۔۔
اس کے لیے تجھے چاہئے کہ تو اہتمام کرے :
1۔ فرائض کا
2۔ نوافل کا
3۔پوشیدہ صدقہ اور صدقہ جاریہ کا۔۔۔۔۔
4۔ نیک کاموں کا
5۔ رات کی نمازوں کا
شاید کہ تو نجات پاسکے۔

اگر تو نے اس مقالہ سے لوگوں کی یاددہانی میں مدد کی جبکہ تو ابھی زندہ ہے
تاکہ اس امتحان گاہ میں امتحان کا وقت ختم ہونے سے تجھے شرمندگی نہ ہو اور امتحان کا پرچہ بغیر تیری اجازت کے تیرے ہاتھوں سے چھین لیا جائے
اور تو تیری اس یاددہانی کا اثر قیامت کے دن تیرے اعمال کے ترازو میں دیکھےگا
(اور یاددہانی کرتے رہئے بیشک یاددہانی مومنوں کو نفع دیگا)

میت صدقہ کو کیوں ترجیح دیتی ہے اگر وہ دنیا میں واپس لوٹا دی جائے۔۔
جیسا کہ قرآن میں ہے۔

*"اے رب اگر مجھے تھوڑی دیر* *کے* *لئے واپس لوٹا دے تو* *میں صدقہ کروں اور نیکوں ** *میں شامل ہو جاؤں** *(سورة المنافقون )*

یہ نہیں کہیگا کہ۔۔
عمرہ کروں گا
نماز پڑھوں گا
روزہ رکھوں گا

علماء نے کہا کہ :
میت صدقہ کی تمنا اس لئے کریگا کیوں کہ وہ مرنے کے بعد اس کا عظیم ثواب اپنی آنکھوں سے دیکھے گا۔

اس لئے صدقہ کثرت سے کیا کرو
بیشک مومن قیامت کے دن اپنے صدقہ کے سایہ میں ہوگا ... 🌺🌺

28/11/2020

ریاست مدینہ میں خواتین کے سیاسی شعور اور بے باکی کا یہ عالم تھا کہ ایک معمولی عورت سربراہ ریاست کو ٹوک کر اپنی بات منوانے کی فیصلہ کن طاقت رکھتی تھی۔ کیا قرن اول کی عورتوں میں یہ اعتماد بغیر کسی تعلیم و تربیت کے پیدا ہو گیا تھا؟ ۔یہاں یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ قرن اول کی عورت کا وہ خاکہ جو رجعت پسندوں کے ذہن میں ہے سراسر غلط ہے۔یہ لوگ اپنی جاگیر دارانہ سوچ کو مذہب کا غلاف چڑھا کر عورتوں کو غلامی کی بے رحم زنجیروں میں کسے ہوے ہیں۔عورتوں کی غلامی کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ ہماری نسلیں غلام در غلام پیدا ہو رہی ہیں۔یہ حریت فکر سے عاری جی حضوری کی نسل ہے۔

Runs 5️⃣8️⃣Balls 2️⃣3️⃣Fours 3️⃣Sixes 6️⃣SR 2️⃣5️⃣2️⃣⚬1️⃣7️⃣Lions do not forget how to hunt and Shahid Afridi roared lou...
28/11/2020

Runs 5️⃣8️⃣
Balls 2️⃣3️⃣
Fours 3️⃣
Sixes 6️⃣
SR 2️⃣5️⃣2️⃣⚬1️⃣7️⃣

Lions do not forget how to hunt and Shahid Afridi roared loud 🦁

Not the result Galle Gladiators wanted, but Afridi fired on all cylinders tonight 💥

🏰⚒️

28/11/2020

تعلیمی ادارے بند کرنے کی حقیقت*
طلبہ اور معاشرے پر اس کے تباہ کن اثرات
تحریر: زاھد اختر بلوچ

1 ۔ ڈبلیو ایچ او(WHO) کی رپورٹ کے مطابق 12سال سے کم عمر بچوں میں کروانا وائرس کے چانسز تقریبا ٪0 ہیں۔
2 ۔بچوں کے عالمی ادارہ یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق پانچ سال تک کے بچوں کو ماسک کی بھی ضرورت نہیں ہے۔
3 ۔ اقوام متحدہ کی ہدایات کے مطابق اگر لاک ڈاؤن کرنا ضروری ھو تو بھی تعلیمی ادارے کھلے رہنے چائیے ۔
4 ۔ امریکہ میں اس وقت کرونا کیسسز کی تعداد پاکستان سے 600 گناہ زیادہ ہے لیکن تعلیمی ادارے کھلے ھوئے ہیں۔ فن لینڈ میں کرونا کے دوران ایک دن کیلئے بھی تعلیمی ادارے بند نہیں ھوئے۔
5 ۔ جس دن دوبارہ اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا اس دن پاکستان میں کروانا کے کل کیسسز کی تعداد 2547 تھی جبکہ اسی دن یو کے(UK) میں 15450 کیسسز رپورٹ ہوئے لیکن وھاں لاک ڈاؤن کے باوجود تعلیمی ادارے کھلے ہیں۔
6 ۔ وزراء تعلیم کانفرنس میں وزراء نے تسلیم کیا کہ سب سے ذیادہ SOPs پر تعلیمی ادارے عمل کر رہے ہیں تو پھر صرف اسکول ہی کیوں بند کیے گئے؟
7۔ جب پارکس ، بازار، مارکیٹس، دفاتر سب کھلے ہیں کیا کرونا صرف تعلیمی اداروں میں آتا ھے، کیا یہ سارے افراد ان جگہوں پر جانے کے بعد (خدا نا خواستہ) کرونا سے متاثر ہو کر بچوں کو متاثر نہیں کریں گے؟
8 ۔ وزراء تعلیم کانفرس میں چاروں صوبوں نے ڈیٹا کی بنیاد پر تعلیمی ادارے بند کرنے کے فیصلے کی مخالفت کی پھر کس کے اشارے پر اسکول بند ھوئے؟
9۔ اس وقت حکومت اور اپوزیشن کے جلسہ پورے ملک میں جاری ہیں لیکن بند صرف اسکول کیے گئے ہیں۔
10 ۔ اس وقت تک بلوچستان میں کرونا کیسز کی تعداد 16882 ھے کیا ان میں کوئی ایک بھی اسکول گوئنگ طالب علم ھے؟ بلوچستان کی 165 کرونا کی وجہ سے اموات میں کوئی ایک بھی اسکول کا طالب علم ھے؟
جب اعداد شمار اس کے بر عکس ہیں تو صرف تعلیمی اداروں کو کیوں ہدف بنایا گیا ھے؟
11۔ مارچ میں اسکول بند کرنے کی وجہ سے بلوچستان کے 300 اسکول بند ھوئے ،کرایہ کے مد میں صرف کوئٹہ شہر میں اس وقت اسکولز 24 کروڑ 50 لاکھ کے مقروض ہیں، اساتذہ نان شبینہ کے محتاج ھوئے، حکومت نے ایک روپیہ کا بھی کسی ادارے یا استاد سے تعاون نہیں کیا تو اب حکمرانوں کی غلطیوں کا خمیازہ تعلیمی ادارے کیوں برداشت کریں؟
12۔ اس وقت 15 دن کے اندر سرد علاقوں کے اسکول معمول کے مطابق بند ھونے تھے۔ آخر ان اداروں کو امتحانات لینے سے روک کر طلبہ کا سال کیوں ضائع کیا گیا؟
13۔ پوری دنیا میں لاک ڈاؤن کے دوران تعلیمی ادارے آخری آپشن کے طور پہ بند کیے گئے ہیں۔۔ یہاں پہلا آپشن تعلیمی ادارے ہیں اور پوری دنیا میں کوئی ایک ملک کی مثال ھے جس نے تمام شعبہ جات کو کھلا رکھ کر صرف تعلیم کے شعبہ کو بند کر کے کرونا پہ قابو پایا ھو؟
14۔ حکومت نے ایس او پیز میں300 افراد کی اجتماعات کی خود اجازت دی ھے پھر صرف 30 طلبہ کے کلاس سے کرونا کیسے پھیلے گا؟

یہ وہ حقائق ہیں جن کی وجہ سے تعلیمی اداروں کو بند کرنا اداروں کے علاوہ معاشرہ، والدین اور بچوں کیلئے تباہ کن ھے۔ اس بے وقت اور بلا وجہ تعلیم دشمن اقدام کی ہر سطح پہ مذمت اور مزاحمت ہر باشعور اور تعلیم دوست پاکستانی کرے

19/05/2019

Subscribe our channel self motivated

13/05/2019

Address

Pindi Bhattian

Telephone

+923209043794

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Manzil ka Mussafar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Manzil ka Mussafar:

Share

Category