فخرے پشین سردار زادہ سید ظفر علی آغا

فخرے پشین سردار زادہ سید ظفر علی آغا جمیعت علمائے اسلام حلقہ پی بی 49 پشین 3 کے ہمدرد پشین و نوجوان دبنگ ایم پی اے سردار زادہ سید ظفر علی آغا

25/07/2026

تجدیدِ صلح / صفائیِ قلب !!!
خانقاہِ پیر لالک آغا (گدی نشین) کی برکت سے تمام غلط فہمیاں ختم — دونوں معزز خاندانوں کا بلاشراط دوبارہ شیر و شکر ہونے کا پرخلوص اعلان
سردار سید حاجی علاودین آغا ایم پی اے سردارزادہ سید ظفر علی آغا اور ان کے خاندان اور شہید حاجی عبدالرب آغا کے صاحبزادگان و خاندان کے مابین پہلے سے طے شدہ صلح و تصفیے کو تمام تر احترام کے ساتھ برقرار رکھتے ہوئے، آج خانقاہِ پیر لالک آغا کے دربارِ عالی پر ایک نہایت مبارک، خوش آئند اور تاریخ ساز مجلس منعقد ہوئی۔
اس روحانی و پروقار تقریب میں دونوں معزز خاندانوں کے درمیان گزشتہ دنوں میں پیدا ہونے والی تمام تر غلط فہمیوں اور رنجشوں کو بلاشراط، بغیر کسی لین دین یا تیسری شرط کے، مکمل طور پر ختم کر دیا گیا۔ تمام فریقین نے پرانے راضی نامے اور صلح کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے ایک بار پھر دلوں کی صفائی کی اور باہم شیر و شکر ہونے کا اعلان کیا۔
دونوں خاندانوں نے سابقہ صلح اور معاہدے کو بحال و برقرار رکھتے ہوئے آئندہ بھی اسی پر قائم رہنے کا عزم ظاہر کیا۔ کسی بھی قسم کی شرط یا تحریری قید کے بغیر، محض باہمی احترام، خلوصِ نیت اور بزرگانِ دین کی محبت میں تمام سوءِ فہمیاں دور کی گئیں۔
دونوں گروہوں کے معززین نے خانقاہِ لالک آغا پر باقاعدہ حاضری دی، اور مصافحہ کیا اور ایک دوسرے سے بغل گیر ہو کر پرانی تلخیوں کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا۔
اس موقع پر سردار سید حاجی علاودین آغا ایم پی اے سردارزادہ سید ظفر علی آغا صاحب کے خاندان اور شہید حاجی عبدالرب آغا کے صاحبزادگان نے خانقاہِ پیر لالک آغا کے معزز صاحبزادگان اور پوتے کا خصوصی اور تہہِ دل سے شکریہ ادا کیا، جن کی بے لوث کاوشوں، مخلصانہ مصالحت اور روحانی سرپرستی کی بدولت یہ عظیم خیر و برکت کا کام ممکن ہوا اور دونوں گھرانے دوبارہ ایک تفرقے سے بچ کر یکجا ہوئے۔
اللہ تعالی اس صلح کو دائمی، پائیدار اور دونوں خاندانوں کے لیے باعثِ برکت و خیر بنائے۔ (آمین)

Address

Quetta Cantonment

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when فخرے پشین سردار زادہ سید ظفر علی آغا posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share