PMAP Election Cell

PMAP Election Cell Pashtoonkhwa Mili Awami Party 2024 Election Digital Cell

19/12/2025

لوگوں نے ہماری بات نہیں مانی الیکشن کرائے اور آپ چھوڑ دیتے تو شاید ایک اجتماعی دانش سے مل بیٹھ کر اسمبلیوں میں مسائل کا حل نکال لیتے لیکن وہ نہیں ہوا اور بڑے بھونڈے انداز میں جس میں نہ احترام ہوا نہ احترام رہا۔ وردی کا نہ احترام رہا نہ سیاستدان کا بلکہ سب کچھ بگڑ گیا۔ سرعام رشوت کے ذریعے انتخابات کے نتائج بدلے گئے یہاں جو اپنی ضمیر بیچتا ہے جو بکتا اور خریدتا ہے وہ اچھا پاکستانی ہے اور جو اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کرتا ہے اُنہیں نہیں چھوڑا جارہا یہ نہیں چلے گا۔ اگر ہم یہ کہے کہ پاکستان دنیا سے ہٹ کر ایک چیز ہے تو پھر ٹھیک ہے جس طرح مرضی چلائیں۔ پاکستان دنیا سے تجدید نہیں رہ سکتا تمام دنیا کی افواج جوڈیشری اور ادارے ہیں جس طرح ہماری ہیں یہاں جب ہم بات کرتے ہیں تو لوگ کہتے ہیں کہ آپ فوج کے ساتھ دشمنی کررہے ہی کوئی پاگل ہوگا جو فوج کے ساتھ لڑے گا فوج اپنے حد میں رہے،
امریکن، روسی اور دنیا کی دیگر افواج ہمارے فوج سے بڑے فوج ہیں وہ بھی پردے کے پیچھے سے اپنے اکابرین کو کچھ کہتے ہوں گے لیکن بات سیاسی لوگ کرتے ہیں فیصلے سیاسی لوگ کرے ہیں ۔
محترم مشر محمود خان اچکزئی

11/12/2025

یہاں سالانہ چودہ ہزار لوگ مررہے ہیں۔ وزیرستان سے آپ لڑرہے ہیں، پشتون وطن کو یہ نہیں سمجھ رہے ایک ایک انچ زمین وہاں کی قبیلوں کے درمیان تقسیم ہے ۔ وہاں کے قبائل کو بٹھائیں ان کے ساتھ بات کریں ڈنڈے سے کام نہیں چلے گا ۔ڈنڈا تو یہاں پاکستان بننے تک صرف وزیرستان میں یونائیٹڈ انڈیا کی چالیس ہزار فوج فقیراپی کے لوگوں کو
کنٹرول نہ کرسکی آپ وہی دہرانا چاہتے ہیں کیا؟

محترم مشر محمود خان اچکزئی

08/12/2025

"کل کوئی چمگادڑ سٹیٹ سٹیٹ کہہ رہا تھا.

سٹیٹ مجلس شوریٰ، صوبائی اسمبلیاں، ان کی حکومتیں ہوتی ہے۔ ریاست کی سب سے بڑی طاقت تو عمران خان کے پاس ہے، ایک پورے صوبے میں حکومت ہے، قومی اسمبلی میں اس کی سب سے زیادہ نمائندگی تھی جو آپ نے چوری کی۔ اس کو سب سے زیادہ ووٹ ملے ہیں"
محترم محمود خان اچکزئی

22/11/2025

‏یہ قاتلوں کی حکومت ہے یہ دہشتگردوں کی حکومت ہے یہ حکومت عمران خان کا مینڈیٹ چوری کر کے بنی ہے عمران خان کی مخصوص نشستوں کو بانٹا گیا کسی پارٹی نے لینے سے انکار نہیں کیا۔
محترم مشر محمود خان اچکزئی

21/11/2025

آج ملک بھر میں یومِ سیاہ منایا جائے گا، اور جمعہ کی نماز کے بعد عوام ہر مسجد سے نکل کر ایک ساتھ جمع ہوگی اور کالے جھنڈوں کے ساتھ یہ نعرے بلند کرے گی۔

"ایسے دستور کو صبح بے نور کو
ہم نہیں مانتے، ہم نہیں جانتے

آمریت مردہ باد
جمہوریت زندہ باد

سیاسی قیدیوں کو رہا کرو"


17/11/2025
12/11/2025

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئر مین وتحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ،قومی اسمبلی میں نامزد اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے27ویں آئینی ترمیم کو پاکستان کی بربادی سے تعبیر کرتے ہوئے اسے مسترد کیا اوربل کی کاپی پھاڑ دی۔
قاتلوں اور چوروں سے مذاکرات نہیں ہوسکتے آپ نے لوگوں کا مینڈیٹ چوری کیا ہے، بڑی مشکل سے اس ہاؤس کو بنایا ہے ہمارے کرتوتوں کی وجہ سے یہ ہاؤس ہم پر گر نہ جائے۔ آئیں ہم اکھٹے ہوجائیں اس ملک کو ایک جمہوری پاکستان بنائیں۔
جمعہ کے روز تمام حبیب جالب کا شعرایسے دستور کو صبح بے نور کو میں نہیں مانتا میں نہیں جانتا، جمہوریت زندہ آباد، آمریت مردہ باد، عمران خان اور تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا ئے جائے کے سلوگن کے تحت ہر شہر،ہر علاقے کے مساجد کے باہر عوام فلگ شگاف نعریں بلند کرینگے،جس طریقے سے لوگ یہاں پارلیمنٹ میں آئیں ہیں فارم 47کے ذریعے انہیں آئینی ترمیم کا حق کیسے دیا جاسکتا ہے؟ اس پارلیمنٹ کو پاکستان کا نمائندہ پارلیمنٹ نہیں کہا جاسکتا۔
پارلیمنٹ کو طاقت کا سرچشمہ بنانے، آئین کی بالادستی کے لیے جو بھی ترمیم آپ لائیں ہماری غیر مشروع حمایت آپ کو حاصل ہوگی لیکن جب آپ آئین پر حملہ آور ہوں گے ہمارے 76سال کی قربانیوں کو طوفانوں کے حوالے کرینگے تو میں آپ کا ہاتھ پکڑونگاہم لوگوں کے ضمیروں کو جھنجوڑ دینگے۔ پاکستان بچانے کا واحد راستہ توبہ کریں، ہم پورے ملک کو احتجاج کا مرکز بنائینگے۔
ایران، ہندوستان، افغانستان اور پاکستان کے حکمرانوں کے عقل کا امتحان ہے۔ دنیا کے مست سانڈ اس علاقے کو اپنے مفادات کے لیے لڑانا چاہتی ہے جنگ کا میدان بنانا چاہتے ہیں۔
آئیں یہ پانچ نکات میں نے آپ کے سامنے پیش کیئے ہیں ان پر دستخط کریں عمران خان، تحریک انصاف کے دستخط میں کرادونگا۔
قومی حکومت بنائیں ایک خودمختار الیکشن کمیشن کے تحت الیکشن کرائیں، عمران خان یا جو جیتے گا انہیں حکمرانی کرنے دیں پاکستان چلنے پر آجائیگا اگر آپ ایسا نہیں کرتے تو آرٹیکل 6یہ وہ آرٹیکل ہے کہ ان لوگوں کو سزا دیتا ہے جو آئین توڑتے ہیں، چھیڑتے ہیں، مذاق اڑاتے ہیں آئین کو نہیں مانتے ان تمام لوگوں کا اس کا مجرم ٹہراتے ہیں۔
سیاست ٹھنڈے دماغ کے لوگوں کا کام ہے۔ ہم اس ملک میں آئین کی بالادستی،عوام کی حکمرانی، غریب انسانوں کے لیے جینے کا حق چاہتے ہیں۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان لوگوں نے اُس وقت بنائی جب آپ کے ارادے آپ کے ذہنوں میں تھے۔ لیکن سیاسی کارکن سمجھتے ہیں ڈیرھ سال پہلے انہوں نے آئین کی دفاع کے لیے یہ تحریک بنائی ہے آج وہی آپ کے مقابلے میں کھڑی ہوگی۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ افسوس اس امر کی ہے کہ آج پاکستان کے آئین میں جو غلط قسم کی غیر جمہوری ترمیم کی جارہی ہے ان میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جنہوں نے بہت بڑی قربانیاں دیاں ہیں۔
میاں نواز شریف صاحب، شہید محترمہ بینظیر بھٹو صاحبہ سالوں اس ملک سے اس بناء پر نکالے گئے تھے اور وہ خارجی ملکوں میں گزارہ کررہے تھے۔ ان کا گناہ یہ تھا کہ وہ پاکستان میں عوام کی حکمرانی چاہتے تھے۔ پاکستان کی تاریخ اگر اٹھائی جائے تو بننے سے لیکر آج تک اور پھر عوام کے ایک حصے کو اپنے ساتھ ملا کر اس گناہ بے لذت میں ان کو عوام کا نمائندہ کرانے کی کوششیں کی گئی۔چالیس سال میں انہوں نے ہمیں کیا دیا؟ عمران خان اچھا آدمی ہے یا بُرا آدمی ہے آپ نے اس کو کیوں وزیر بننے دیا۔ آپ نے کیوں اس ملک کے سارے سکے اُس کے سامنے رکھے اور پھر اس راستہ روکنے کے لیے آپ نے عدالتوں سے لیکر گلیوں تک۔
دنیا میں کہیں یہ آپ نے دیکھا ہے کہ ایک ملک کی اعلیٰ عدالت ایک پارٹی کی انتخابی نشان چھینتی ہے۔ چونکہ انہیں خطرہ ہے کہ یہ الیکشن جیت جائینگے۔ آپ نے وہ بھی کردکھایا آپ نے غیر جمہوری قوتوں کے ساتھ مل کر جو بھی تماشے شروع کیئے تھے وہ تو خدا بھلا کرے پاکستان کے ان نوجوانوں کا جنہوں نے 200سے زائد انتخابی نشانات پر الیکشن جیت کر آپ کی ساری کایا پلٹ دی آپ کا سارا نظام اُلٹ دیا۔
خدا کو مانیں ابھی جو آپ کررہے ہیں آدم علیہ اسلام اللہ تعالیٰ کی وہ تخلیق تھی جس پر فرشتوں نے ان سے کہا تھا کہ یہ آپ کیا تخلیق کررہے ہیں یہ خون بہائے گا۔بغاوتیں کریگا۔
اللہ پاک نے کہا جو میں جانتا ہوں وہ آپ نہیں جانتے۔ پھر آدم علیہ اسلام کا امتحان ہوا، طاغوتی قوتوں کے خلاف اور وہ امتحان آدم علیہ اسلام جیت گئے۔ شیطان کو فارغ کردیا گیا اور ہماری داد ی حوا بی بی علیہ اسلام کو جنت میں رہنے دیا گیا اور اسے ایک جگہ بتائی کہ اُس جگہ مت جانا اور یہ بدبخت شیطان تمہیں گمراہ کریگا اس سے محتاط رہے۔ جب انہوں نے لغزش کی تو صاف اُن سے کہا گیا کہ نکلو جنت سے۔
دوسرا پیغمبر جو موسیٰ کلیم اللہ کے نام سے مشہور ہے اُسے اللہ تعالیٰ نے کہا کہ فلاں وقت پہ آؤ بات کرنی ہے۔ موسیٰ علیہ اسلام نے بہت بڑی غلطی نہیں کی صرف اُس بتائے گئے وقت سے تھوڑی دیر سے پہلے پہنچے تو پوچھا گیا کیوں وقت سے پہلے آئے؟ انہوں نے جواب دیا میرے فالوورز آرہے ہیں۔
کہا گیا جاؤ تمہارے پیچھے بغاوت ہوگئی ہے۔ سامری نے تمہارے لوگوں کو گمراہ کردیا ہے۔ اس معمولی لغزش پہ سزا دی گئی۔
یونس علیہ اسلام اپنے لوگوں سے تنگ ہوا اللہ تعالیٰ نے کہا کہ 40دن کے اندر میں ان لوگوں کو برباد کردونگا وہ انتظار کیئے بغیر چل پڑا۔ اللہ تعالیٰ نے اُسے مچھلی کے پیٹ میں ڈال دیا۔ آدم علیہ اسلام کی معافی تب ہوئی جب انہوں نے معافی کی دعا مانگی۔
سب انبیاء کرام نے معافیاں مانگیں۔ ہم کسی کو بھی آدم علیہ اسلام، موسیٰ علیہ اسلام، یونس علیہ اسلام سے بڑا آدمی کسی کو نہیں بنائینگے کوئی استثنیٰ کسی کے لیے بھی نہیں ہوگی۔
ہر آدمی قانون کے سامنے برابر ہوگا۔ یہاں ایک آدمی بیٹھا ہے وہ چھ ہزار ووٹوں سے ہاررہا تھا شہباز کا نزدیک ترین آدمی ہے اس نے انکار کیا نہ بابا میرے عوام نے مجھے ووٹ نہیں دیا۔
محمود خان اچکزئی نے ہم قرآن کے فالوورز ہیں اللہ پاک کہتا ہے کہ خیر کے کاموں میں ایک دوسرے کا ساتھ دو اور بدی اور شر کے کاموں میں مدد نہ کیا کرو۔
میں آپ کو لکھ کے دیتا ہوں، عمران خان جیل میں ہے، میں نے اس سے نہیں پوچھا اس ہاؤس کی مضبوطی کے لیے، پارلیمنٹ کو طاقت کا سرچشمہ بنانے، آئین کی بالادستی کے لیے جو بھی ترمیم آپ لائیں ہماری غیر مشروط حمایت آپ کو حاصل ہوگی۔ اگر آپ کو خوف ہے عمران خان سے تحریک انصاف سے، آئین کی بالادستی، قوموں کے حقوق، ان کے وسائل پر اختیار، مادری زبانوں کی ترویج، پارلیمنٹ کی خودمختاری کے لیے عمران خان کے دستخط میں لاؤنگا۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اردگرد بڑے خطرناک حالات ہیں کیا ہورہا ہے اس ملک کے اندر، لعل قلعہ ہندوستان میں دھماکہ ہوا، یہاں اسلام آباد میں دھماکہ ہوا لوگ مرے۔ آپ کابل کی طرف انگشت اٹھاتے ہیں لڑائی جھگڑا کررہے ہیں۔
میں پٹھان آدمی ہوں میں سیاست کو نہیں سمجھتا۔ ایک درخواست کرتا ہوں کہ ایران، ہندوستان، افغانستان اور پاکستان کے حکمرانوں کے عقل کا امتحان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک رائٹر اینگلر کہتا ہے کہ جنگ کو کھیل مت سمجھ جنگ ایک ہنر ہے اس سے دور رہو اور اگر آپ نے اسے شروع کرنا ہے تو دشمن کو فارغ کردو۔ ہمار ایہ خطہ دنیا کے نعمتوں سے بھرا پڑا ہے۔
اس میں لوگ آئینگے ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ لڑائینگے اور ہمارا ملک خدانخواستہ ان مست سانڈوں کا میدان جنگ بنانا ہے۔ ہم نے اس ترمیم کو نہیں ماننا اس کو پھاڑ کے چلے جاناہے ہم اس ملک میں آئین کی بالادستی،عوام کی حکمرانی، غریب انسانوں کے لیے جینے کا حق چاہتے ہیں۔
محمود خان اچکزئی کے تقریر کے اختتام پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جناب محمود خان اچکزئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جناب اچکزئی صاحب، وزیر اعظم پاکستان نے یہاں پہ کھڑے ہوکر بارہا آپ کو دعوت دی ہے کہ آئیں بیٹھیں بات چیت کرتے ہیں، وزیر قانون نے یہی کہا ہے میں بحیثیت سپیکر قومی اسمبلی میں کہتا ہوں کہ آئیں ہمارے ساتھ مذاکرات کریں ہم تیار ہیں مذاکرات کے لیے آپ بیٹھینگے تو راستے نکلیں گے۔
آپ بیٹھ کر بات کریں کچھ نہ نکلے دو دن، تین مہینے کے بعد نکلے لیکن بات کرنی چاہیے۔ حکومت کو لانا میرا کام ہے بلکہ آ پ کو بھی اس پلیٹ فارم پہ لانا میرا کام ہے۔
جس پر محمود خان اچکزئی نے دوبارہ اپنی نشست سے اُٹھ کر کہا کہ جناب سپیکر آپ سے اس لیئے بات نہیں ہوسکتی کہ آپ عوام کے حقیقی نمائندے نہیں ہیں۔
آپ سے اس بات پر بات ہوگی کہ جو مینڈیٹ آپ لے گئے ہیں اُس کی واپسی کا ذکر کرو۔ جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے جذبات میں آکر کہاں کہ محمود خان صاحب میں نے آپ کے لیڈر (عمران خان)کو دو دفعہ ہرایا ہے۔
اس الیکشن میں میرے خلاف کوئی پٹیشن نہیں ہے۔ محمود خان اچکزئی کے تقریر کے دوران تمام میڈیا کو بند کیا گیا تھا۔

12/11/2025

دہشتگردی جہاں بھی ہو قابل مذمت ہے

کل لال قلعہ کے قریب دہلی میں دھماکہ ہوا، آج اسلام آباد میں دھماکہ ہوا۔ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کو دھمکیاں دے رہے ہیں ۔۔۔۔

This Must Stop

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محترم مشر محمود خان اچکزئی




24/10/2025

Address

Quetta Cantonment

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PMAP Election Cell posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share