Iranian Consulate General Quetta

Iranian Consulate General Quetta Official page of the Consulate General of the Islamic Republic of Iran in Quetta

ایک ضروری اطلاع !!!
06/12/2025

ایک ضروری اطلاع !!!

23/11/2025

🕊️ Sayyida Fatima (s.a) — Mazloomiyat ki wo kahani jo qiyamat tak zinda rahegi

قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ ایران - کوئٹہ، برادر و ہمسایہ ملک پاکستان کے عوام کو یومِ اقبال کے موقع پر دلی مبارکباد پیش ...
09/11/2025

قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ ایران - کوئٹہ، برادر و ہمسایہ ملک پاکستان کے عوام کو یومِ اقبال کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہے۔

✈️ ایران ایئر کی خصوصی پیشکش! 🇮🇷📍 کوئٹہ – زاہدان – مشہدایران ایئر کی براہِ راست پروازوں میں محدود نشستوں کی خصوصی سیل شر...
09/11/2025

✈️ ایران ایئر کی خصوصی پیشکش! 🇮🇷
📍 کوئٹہ – زاہدان – مشہد

ایران ایئر کی براہِ راست پروازوں میں محدود نشستوں کی خصوصی سیل شروع!
اب تاجر، زائرین اور سیاح بہترین کرایوں کے ساتھ آرام دہ سفر کر سکتے ہیں۔

📞 بکنگ کے لیے فوراً اپنے قریبی ٹریول ایجنسی سے رابطہ کریں!

💥کاروبار کے لیے ایک شاندار اور سنہری موقع!Eden صرف پینٹ نہیں، جدید حفاظت کا مستقبل!آج کی دنیا میں جہاں صاف ستھری فضا، ای...
06/11/2025

💥کاروبار کے لیے ایک شاندار اور سنہری موقع!

Eden صرف پینٹ نہیں، جدید حفاظت کا مستقبل!

آج کی دنیا میں جہاں صاف ستھری فضا، اینٹی بیکٹیریل ماحول اور ایکو فرینڈلی تعمیرات کی اہمیت بڑھ چکی ہے

Eden آپ کے لیے لاتا ہے نئی نسل کی Intelligent Coating Technology!

🎨 Eden کیا ہے؟
Eden ایک عام پینٹ نہیں — بلکہ ایک Smart Multi-Functional Coating ہے جو بیک وقت فراہم کرتی ہے:

✅ Antibacterial Protection – جراثیم سے مؤثر بچاؤ
✅ Air-Purifying Technology – فضا کو صاف رکھنے میں معاون
✅ Eco-Friendly Formula – ماحول دوست اور انسانی صحت کے لیے محفوظ
✅ High Performance Shield – دیرپا، مضبوط، اور دفاعی کوٹنگ
✅ Aesthetic Beauty – پریمیم اور دلکش فِنش

کن جگہوں کے لیے بہترین؟
✔ گھریلو و کمرشل عمارات
✔ اسپتال، اسکول، کلینکس و لیبارٹریز
✔ انڈسٹریل و جدید کنسٹرکشن پروجیکٹس

Eden — More Than a Coating!
یہ خوبصورتی + صحت + ماحول کی حفاظت — سب ایک ہی سمارٹ حل میں!

دلچسپی رکھنے والے آرکیٹیکٹس، ڈویلپرز اور کنٹریکٹرز ان باکس کریں
یا کمنٹ میں "Eden" لکھیں، تفصیلات حاصل کرنے کے لیے۔

اگر آپ اس کاروبار میں ترقی کرنا چاہتے ہیں، تو ہم سے رابطہ کریں ہم آپ کی رہنمائی کے لیے حاضر ہیں!

رابطہ نمبر: 2843527 081 92+

اہم ملاقات - تجارت، سیاحت اور زائرین کے سفر میں آسانیاںقونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران جناب محمد کریمی تودشکی نے سیاحت ک...
04/11/2025

اہم ملاقات - تجارت، سیاحت اور زائرین کے سفر میں آسانیاں

قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران جناب محمد کریمی تودشکی نے سیاحت کے فروغ، زائرین کی سہولیات میں بہتری اور ایران ایئر کی براہِ راست پروازوں کے مؤثر تسلسل کے حوالے سے ٹریول ایجنسیز کے سربراہان کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں باہمی تعاون کے فروغ، سفری خدمات کے معیار میں بہتری اور متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ کاری کو مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ٹریول ایجنسیوں کے سربراہان نے ٹکٹوں کے اجراء اور ٹکٹنگ آئی ڈی کی فراہمی میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ شرکاء نے مطالبہ کیا کہ ٹکٹنگ اور ٹکٹنگ آئی ڈی کے نظام کو مزید مؤثر، جدید اور تیز بنایا جائے، تاکہ ایجنسیوں اور مسافروں دونوں کے لیے سہولت میں اضافہ ہو سکے۔

سیاحت کے فروغ کے لیے ٹریول ایجنسیوں کا مشترکہ پلیٹ فارم تشکیل دینے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔ اسی دوران ایران کے مطالعاتی دورے کی تجویز سامنے آئی، جس کا مقصد ٹریول ایجنٹس کو مذہبی زیارات اور سیاحتی مقامات کا براہِ راست مشاہدہ کرانا ہے تاکہ وہ عوام کو درست، تازہ اور جامع معلومات فراہم کر سکیں۔

شرکاء نے ایران کے لیے براہِ راست پروازوں کے آغاز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سہولت لاگت، وقت اور آرام کے لحاظ سے دیگر ممالک کے پروازوں کے مقابلے میں زیادہ مناسب ہے۔ انہوں نے زائرین کے ویزا عمل میں مزید سہولتیں فراہم کرنے کی درخواست بھی کی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث عوام یورپی ممالک کے بجائے ایران کا سفر زیادہ ترجیح دے رہے ہیں، جس سے سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

قونصل جنرل نے کہا کہ ایران ایئر کی پروازوں کو عارضی نہیں بلکہ منظم، مربوط اور پائیدار سفری نظام کے تحت جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے ٹریول ایجنسیوں کے اتحاد (یونین) کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بروقت معلومات کی فراہمی، عوامی مسائل کے حل اور خدمات کے معیاری تسلسل کے لیے مضبوط رابطہ کاری ناگزیر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹریول ایجنسیاں عوام اور ایئرلائنز کے درمیان بنیادی رابطہ پل کا کردار ادا کرتی ہیں۔ ماضی میں تشہیر مشکل اور مہنگی تھی تاہم اب جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے کم لاگت اور قلیل وقت میں وسیع سطح پر آگاہی اور تشہیری سرگرمیاں مؤثر انداز میں چلائی جا سکتی ہیں۔

قونصل جنرل نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان اور ایران کی ٹریول ایجنسیوں کے درمیان براہِ راست رابطے کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ پروازوں، ویزا، رہائش اور سیاحت سے متعلق امور میں باہمی تعاون کو مزید مربوط اور مؤثر بنایا جا سکے۔

اختتام پر قونصل جنرل نے کہا کہ ایران ایئر کی براہِ راست پروازیں پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی، ثقافتی، سماجی اور عوامی روابط کے فروغ میں اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہیں، اور اس سلسلے میں ٹریول ایجنسیوں کا کردار نہایت کلیدی ہے۔ انہوں نے ٹکٹنگ آئی ڈی سے متعلق مسائل کے حل کے بارے میں بتایا کہ IATA کی رکنیت لازم قرار دے دی گئی ہے، جبکہ ٹکٹنگ آئی ڈی کے اجراء سمیت دیگر تکنیکی مسائل کے حل کی بھی یقین دہانی کرائی گئی۔

قونصل جنرل ایران کی جناح ٹاؤن کوئٹہ میں رحمت صالح بلوچ کے بھائی کی شہادت پر فاتحہ خوانی 🤲کوئٹہ، 01 نومبر 2025 - اسلامی ج...
01/11/2025

قونصل جنرل ایران کی جناح ٹاؤن کوئٹہ میں رحمت صالح بلوچ کے بھائی کی شہادت پر فاتحہ خوانی 🤲

کوئٹہ، 01 نومبر 2025 - اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل جناب محمد کریمی تودشکی آج کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاؤن کی مرکزی جامع مسجد تشریف لے گئے، جہاں انہوں نے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن بلوچستان اسمبلی رحمت صالح بلوچ کے بھائی مرحوم ولید صالح بلوچ کی شہادت پر فاتحہ خوانی اور اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔

اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سابق سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی اور سابق صوبائی وزیر میر عارف جان محمد حسنی سمیت دیگر سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں

قونصل جنرل نے مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کے صبر و حوصلے کے لیے دعا کی۔

30/10/2025

قونصل جنرل کی کاوشوں سے ایران ایئر کی کوئٹہ–زاہدان–مشہد براہِ راست پروازوں کا شاندار افتتاح 🇵🇰🤝🇮🇷

کوئٹہ 30 اکتوبر 2025 - اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی ایئرلائن ایران ایئر کی کوئٹہ، زاہدان اور مشہد کے مابین مستقل اور براہِ راست پروازوں کے آغاز کی پُر وقار افتتاحی تقریب بدھ کے روز کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منعقد ہوئی۔

تقریب میں گورنر بلوچستان جناب شیخ جعفر مندوخیل نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی، جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے صوبائی وزیرِ صحت جناب بخت محمد کاکڑ نے نمائندگی کی۔ اس کے علاوہ برکت علی رند، پارلیمانی سیکریٹری برائے فشریز، سیکورٹی حکام، ایئرپورٹ انتظامیہ اور دیگر اعلیٰ سرکاری و عسکری شخصیات بھی موجود تھیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرلِ اسلامی جمہوریہ ایران، جناب محمد کریمی تودشکی نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اس فضائی رابطے کے آغاز کو ایران اور پاکستان بالخصوص صوبہ سیستان و بلوچستان (ایران) اور بلوچستان (پاکستان) کے مابین اقتصادی، ثقافتی اور عوامی روابط کے فروغ کی سمت ایک تاریخی قدم قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس فضائی سروس کے آغاز سے تجارتی سرگرمیوں میں آسانی، سرمایہ کاری کے نئے مواقع، اقتصادی تعاون میں وسعت، سیاحت کے فروغ اور زائرین کے سفر میں سہولت جیسے اہداف حاصل ہوں گے۔ قونصل جنرل نے مزید کہا کہ “بلا شبہ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے حجم میں طے شدہ اہداف کے حصول میں انتہائی مؤثر کردار ادا کرے گا۔”

گورنر بلوچستان نے اپنے خطاب میں ایران کی جانب سے اس مثبت اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخی پروازیں خطے میں روابط بڑھانے میں اہم سنگِ میل ثابت ہوں گی۔ انہوں نے کہا:

“کوئٹہ سے مشہد اور زاہدان کے لیے پروازوں کا آغاز عوامی و تجارتی روابط کے فروغ میں ایک بڑا سنگِ میل ہے۔”

انہوں نے عالمی اور علاقائی سطح پر ایران کے مؤثر کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران نے حالیہ ص ی ہ و ن ی جارحیت کے خلاف جس جرأت کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ تحسین ہے۔

اس موقع پر صوبائی وزیرِ صحت جناب بخت محمد کاکڑ نے ایرانی حکومت اور ایران ایئر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس اقدام کو تجارت کے فروغ اور زائرین کے سفر میں سہولت کی فراہمی کی جانب ایک مؤثر اور خوش آئند قدم قرار دیا۔ انہوں نے ایران اور پاکستان کی ایئر لائنز کے مابین فضائی تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

تقریب کا اختتام یادگاری کیک کی کٹنگ، عشائیے اور ایرانی و پاکستانی حکام کے درمیان خوشگوار، دوستانہ تبادلۂ خیال کے ساتھ ہوا۔

ایران کے قونصل جنرل کی گورنر بلوچستان سے ملاقاتتجارت، سرحدی تعاون، بارڈر کے مسائل اور علمی روابط کے فروغ پر تبادلۂ خیال...
27/10/2025

ایران کے قونصل جنرل کی گورنر بلوچستان سے ملاقات
تجارت، سرحدی تعاون، بارڈر کے مسائل اور علمی روابط کے فروغ پر تبادلۂ خیال

کوئٹہ ۲۷ اکتوبر ۲۰۲۵ - اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل جناب محمد کریمی تودشکی نے بلوچستان کے گورنر جناب جعفر خان مندوخیل سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارتی تعاون، سرحدی روابط اور مشترکہ مسائل کے حل سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

قونصل جنرل نے ایران اور پاکستان کے درمیان مثبت تجارتی روابط پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ تجارتی حجم دونوں ممالک کی صلاحیتوں کے مطابق نہیں ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ باہمی کوششوں کے ذریعے تجارت کا حجم تین ارب ڈالر سے بڑھا کر دس ارب ڈالر تک پہنچانے کی ضرورت ہے اور اس مقصد کے لیے تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنا ناگزیر ہے۔

گورنر بلوچستان نے اس موقع پر کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات محض تجارتی نہیں بلکہ ثقافتی اور اسلامی بنیادوں پر بھی انتہائی گہرے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت تجارت کے دس ارب ڈالر کے ہدف کے حصول کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

گورنر نے مزید بتایا کہ سینیٹ کمیٹی کی جانب سے ایرانی حکومت سے یہ تجویز دی گئی ہے کہ پاکستان کی مصنوعات کی درآمد میں اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ مہینوں میں جب پاکستان میں ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو ایران سے درآمد کے نتیجے میں قیمتوں میں استحکام پیدا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جیسے یورپی ممالک ضرورت کے وقت اپنے ہمسایوں سے اشیائے ضرورت درآمد کرتے ہیں، اسی طرح پاکستان اور ایران کو بھی باہمی تجارتی تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہیے۔

قونصل جنرل نے کہا کہ تجارت کسی بھی ملک کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے، اس لیے ضروری ہے کہ روایتی طریقوں سے ہٹ کر تجارت کو ایک منظم اور نظام پر مبنی فریم ورک میں استوار کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ دس ارب ڈالر کے تجارتی ہدف کے حصول میں ٹرانسپورٹ کا شعبہ کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ فی الحال روزانہ تقریباً 300 کنٹینرز کی نقل و حرکت ہوتی ہے جو ناکافی ہے، لہٰذا یہ تعداد بڑھا کر کم از کم 2000 کنٹینرز یومیہ کی جانی چاہیے۔

انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ پاکستانی کنٹینرز کو ایران میں داخل ہونے میں کوئی دشواری نہیں، تاہم ایرانی کنٹینرز کو پاکستان آنے میں مشکلات درپیش ہیں۔ قونصل جنرل نے گورنر سے درخواست کی کہ اس مسئلے کے حل کے لیے تعاون کیا جائے۔ گورنر نے یقین دلایا کہ یہ مسئلہ حکومتی تجارتی کمیٹی کے ذریعے زیرِ غور لایا جائے گا۔

قونصل جنرل نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ، مذہبی اور ثقافتی تعلقات کی موجودگی کے باوجود سرحدوں کی بندش سے عوام، بالخصوص زائرین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے سرحدی مسائل کے جلد از جلد حل پر زور دیا۔ گورنر نے یقین دلایا کہ سرحدوں کی بندش کے خاتمے اور زائرین سمیت عام شہریوں کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں گے۔

قونصل جنرل نے بلوچستان کی جامعات میں فارسی زبان کی تدریس کی بحالی کی ضرورت پر بھی زور دیا جو کچھ عرصے سے تعطل کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ زبان، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں ایک مؤثر پل کا کردار ادا کرتی ہے۔

مزید برآں، قونصل جنرل نے زاہدان یونیورسٹی میں پاکستانی طلبہ کے لیے اسکالرشپ پروگرام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہر مضمون میں پاکستانی طلبہ کو اسکالرشپ کی بنیاد پر داخلہ دینے کے لیے تیار ہے۔ گورنر بلوچستان نے اس تجویز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس سلسلے میں وفاقی حکومت سے رابطہ کریں گے۔

قونصل جنرل نے پاکستانی اداروں کے ساتھ سرکاری مراسلت میں تاخیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے روابط کے نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے تاکہ تعاون کو مزید مؤثر بنایا جاسکے۔

ملاقات کے اختتام پر قونصل جنرلِ اسلامی جمہوریہ ایران نے گورنر بلوچستان کو ایران ایئر کی پروازوں کے افتتاحی پروگرام میں شرکت اور اسی روز عشائیے میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی، جسے گورنر نے بخوشی قبول کیا۔

بلوچستان کے صنعتکاروں کا کوئٹہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں ایران کے قونصل جنرل جناب کریمی کا پرتپاک استقبال۔کوئٹہ: 23 اکتوبر، 202...
24/10/2025

بلوچستان کے صنعتکاروں کا کوئٹہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں ایران کے قونصل جنرل جناب کریمی کا پرتپاک استقبال۔

کوئٹہ: 23 اکتوبر، 2025

بلوچستان اور کوئٹہ انڈسٹریز ایسوسیشن کے رہنماؤں نے کوئٹہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل جناب محمد کریمی تودیشکی کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ ایران کے کسی قونصل جنرل نے انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے ایران میں منعقد ہونے والے ایکسپو اور نمائشوں میں شرکت کیلئے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اسکا خیرمقدم کیا اور کہا کہ پاکستانی اور ایرانی صنعتوں کے درمیان مشترکہ سرمایہ کاری، تعلقات کے فروغ اور دو طرفہ وفود کے تبادلوں پر زور دیا۔

دورے کے دوران قونصل جنرل کو انڈسٹریل اسٹیٹ میں مختلف صنعتوں کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

قونصل جنرل نے انڈسٹریل اسٹیٹ میں مختلف صنعتوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور بلوچستان انڈسٹریز ایسوسیشن کے رہنماؤں سے ملاقات کے دوران انکے پرتپاک استقبال پر انکا شکریہ ادا کیا اور جدید ترقی یافتہ طریقوں کو اپناتے ہوئے عملی اقدامات کرنے اور صنعت کے میدان میں ایران کی ترقی اور تجربات سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

آخر میں ایسوسیشن کے عہدیداران کی جانب سے قونصل جنرل کو یادگاری تحائف پیش کیے گئے۔

Address

Plot No 2، 33 Hali Road
Quetta Cantonment
87300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Iranian Consulate General Quetta posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share