Ghulam Nabi Marri

Ghulam Nabi Marri Baluchistan National Party's Central Committee member and District president

29/08/2026کوئٹہ۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری،ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر میر کاول...
29/08/2026

29/08/2026
کوئٹہ۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری،ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر میر کاول خان مری،پارٹی کے ضلعی کونسلر نذر خان مری ،شاشان اسٹریٹ گولی مار چوک میں معروف دانشور رائٹر پروفیسر تاریخ دان ڈاکٹر شاہ محمد مری کے بھابی کے انتقال پر لواحقین سے اظہار تعزیت وفاتحہ خوانی کررھے ھیں

20/08/2026کوئٹہ۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری، کلی سردہ مری ہاؤس سریاب میں امد ، ق...
20/08/2026

20/08/2026
کوئٹہ۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری، کلی سردہ مری ہاؤس سریاب میں امد ، قبائلی شخصیت حاجی میر محمد یوسف مری کے انتقال پر انکے فرذند ایکسئین سول واپڈا اعجاز حسین مری سے تعزیت، فاتحہ خوانی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ وہ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت، جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔ اس موقع پر ایکسئین سریاب میر بنگل خان مری اور بی این پی کے یونٹ سکرٹری نظیر بلوچ، شبیر احمد بلوچ اور حاجی سعید احمد سمیت دیگر علاقے کے قبائلی معتبرین بھی موجود تھے۔

*"نئی نسل کی معیاری تعلیم و تربیت ہی قوم کی ترقی کی ضامن ہے، پرائمری سکول کے طلبا ہمارے مستقبل کی بنیاد ہیں" غلام نبی مر...
19/08/2026

*"نئی نسل کی معیاری تعلیم و تربیت ہی قوم کی ترقی کی ضامن ہے، پرائمری سکول کے طلبا ہمارے مستقبل کی بنیاد ہیں" غلام نبی مری*
19/08/2026
گورنمنٹ پرائمری سکول کلی غریب آباد (بڑو، جدید میاں خان) میں ششماھی تقریبِ تقسیمِ انعامات کا انعقاد، معززینِ علاقہ، اساتذہ اور والدین کی کثیر تعداد میں شرکت

کوئٹہ .
بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے کہا ہے کہ پرائمری سکول کے طالب علم ہماری قوم کا حقیقی سرمایہ اور بنیاد ہیں اور یہی وہ عمر ہے جو بچوں کے سیکھنے اور ان کی ذہنی نشوونما کے لیے سب سے بہترین اور موزوں ترین ہوتی ہے۔ آج کمپیوٹر اور ٹیکنالوجی کی برق رفتار ترقی کے اس جدید دور میں اگر ہمیں دنیا کا مقابلہ کرنا ہے تو ہمیں اپنی نئی نسل کی تعلیم و تربیت پر سب سے زیادہ اور بھرپور توجہ دینی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ پرائمری سکول کلی غریب آباد، بڑو، جدید میاں خان میں منعقدہ سالانہ رزلٹ اور تقریبِ تقسیمِ انعامات کے موقع پر بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس باوقار اور پروقار تقریب میں تعلیمی شعبے سے وابستہ نامور اساتذہ، جن میں ماسٹر اللہ بخش بلوچ اور ماسٹر امان اللہ شاہوانی، محمد رمضان شانی بلوچ، ٹکری آغا رودینی، طلبا کے والدین اور علاقے کے معتبرین و عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی غلام نبی مری نے تعلیم کی اہمیت پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کم عمر اور معصوم بچے آج ہمارے سامنے ان بینچوں پر بیٹھے ہیں، کل یہی بچے ملک و قوم کی باگ ڈور سنبھالیں گے اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں بلوچستان کا نام روشن کریں گے۔ انہوں نے والدین اور اساتذہ پر زور دیا کہ وہ بچوں کو صرف کتابی علم تک محدود نہ رکھیں بلکہ ان کی اخلاقی اور نظریاتی تربیت پر بھی یکساں توجہ دیں تاکہ وہ ایک ذمہ دار شہری بن کر ابھریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بی این پی ہمیشہ سے صوبے کے پسماندہ علاقوں میں تعلیمی ڈھانچے کی بہتری اور غریب بچوں کو یکساں تعلیمی مواقع فراہم کرنے کی حامی رہی ہے۔
اس موقع پر ماسٹر اللہ بخش بلوچ اور ماسٹر امان اللہ شاہوانی نے بھی خطاب کیا اور سکول کی ششماھی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے محدود وسائل کے باوجود بچوں کو بہترین تعلیم دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی غلام نبی مری اور دیگر معززین نے شش ماھی امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے ہونہار طالب علموں میں رزلٹ کارڈز، چمکتی ہوئی ٹرافیاں، تعلیمی بیگز اور دیگر خصوصی انعامات تقسیم کیے۔ انعامات حاصل کرنے پر بچوں کے چہروں پر خوشی دیدنی تھی، جبکہ والدین اور معتبرینِ علاقہ نے سکول انتظامیہ کی اس شاندار کاوش کو خوب سراہا اور مہمانِ خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔

18/8/2026کوئٹہبلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری اور دیگر کے مغربی باہی پاس لال اباد امد...
19/08/2026

18/8/2026
کوئٹہ
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری اور دیگر کے مغربی باہی پاس لال اباد امد ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر لالا غفار مینگل کی عیادت کی جنکی گزشتہ دنوں اپریشن ھوا تھا انہوں نے لالا غفار مینگل سے ملاقات کرکے انکی خیریت تندرستی صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کی دعا کی اس موقعے پارٹی کے ضلعی سیکرٹری نذیر احمد بلوچ حاجی سعید احمد اور شبیر احمد بلوچ موجود تھے علاوہ ازیں پارٹی کے مرکزی رہنما غلام نبی مری نے دلدار کاریز میں پارٹی بزرگ ممبر لالا محمد حسن بنگلزہی کے والدہ کی انتقال پر انکے گھر جاکر لواحقین سے اظہار تعزیت وفاتحہ خوانی کی۔

18/08/2026
17/8/2026کوئٹہ۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے معروف دانشور افسانہ نگار رائٹرز،شاع...
18/08/2026

17/8/2026
کوئٹہ۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے معروف دانشور افسانہ نگار رائٹرز،شاعر ادیب اور نیشنل پارٹی کے رہنما اغا گل سے انکے جواں سال بھتیجے کی نا گہانی انتقال پر انکے گھر جاکر لواحقین سے اظہار تعزیت وفاتحہ خوانی کی اللہ تعالیٰ سے دعا کی مرحوم کو اپنی جوار رحمت جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق دے آمین اس موقعے پر پارٹی کے یونٹ سیکرٹری نذیر احمد بلوچ،حاجی سعید احمد اور شبیر احمد بھی انکے ہمراہ تھے

 #کوئٹہخواتین سیاسی کارکنوں کی اغوا نما گرفتاریوں کا سلسلہ فوری بند کیا جائے، سیاسی اختلاف کو طاقت کے ذریعے دبانا جمہوری...
11/08/2026

#کوئٹہ

خواتین سیاسی کارکنوں کی اغوا نما گرفتاریوں کا سلسلہ فوری بند کیا جائے، سیاسی اختلاف کو طاقت کے ذریعے دبانا جمہوری اصولوں کے منافی ہے: غلام نبی مری

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن غلام نبی مری، پارٹی یونٹ سیکرٹری نذیر احمد رخشانی اور ضلعی کونسلر شبیر احمد رخشانی نے پارٹی کے فکری، نظریاتی اور سیاسی ساتھی کامریڈ میر جمعہ خان نیچاری کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی اہلیہ، صاحبزادی اور بھتیجی کی باحفاظت بازیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی اور اس موقع پر اہلِ خانہ سے اظہارِ یکجہتی کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مرکزی رہنما غلام نبی مری نے کہا کہ کامریڈ میر جمعہ خان نیچاری کے اہلِ خانہ، خصوصاً خواتین کی گرفتاری اور بعد ازاں باحفاظت بازیابی ایک ایسا واقعہ ہے جس نے بلوچستان میں سیاسی کارکنوں اور ان کے خاندانوں میں پائی جانے والی تشویش کو مزید بڑھا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو سیاسی دباؤ، انتقام یا خوف و ہراس کے لیے استعمال کرنا کسی بھی مہذب، جمہوری اور آئینی معاشرے میں قابلِ قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ دن بدن خواتین سیاسی کارکنوں، سیاسی رہنماؤں اور ان کے اہلِ خانہ کی اغوا نما گرفتاریوں، چھاپوں، ہراساں کرنے اور خوف و دباؤ کا نشانہ بنانے کا سلسلہ انتہائی قابلِ مذمت ہے۔ سیاسی کارکنوں کے گھروں میں داخل ہو کر خواتین اور بچوں کو خوف زدہ کرنا نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ معاشرے میں عدم تحفظ اور بے چینی کو بھی جنم دیتا ہے۔

غلام نبی مری نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی ہمیشہ سے آئین، جمہوریت، سیاسی آزادی، اظہارِ رائے اور انسانی حقوق کی پاسداری کی جدوجہد کرتی رہی ہے۔ پارٹی کا واضح مؤقف ہے کہ سیاسی اختلاف کو طاقت، گرفتاریوں اور دباؤ کے ذریعے ختم نہیں کیا جا سکتا۔ اگر کسی شہری یا سیاسی کارکن کے خلاف کوئی قانونی معاملہ موجود ہے تو اسے عدالتوں اور قانون کے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق حل کیا جائے، نہ کہ رات کی تاریکی میں چھاپوں اور اہلِ خانہ کو ہراساں کرنے کے ذریعے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کی عزت و حرمت، چادر و چار دیواری اور بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ہر شہری اور ریاست کی ذمہ داری ہے۔ کسی بھی سیاسی کارکن کی اہلیہ، بیٹی، بہن یا دیگر خواتین اہلِ خانہ کو سیاسی اختلاف کی بنیاد پر نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک طرزِ عمل ہے۔ بلوچستان کے عوام ایسے واقعات کو خاموشی سے قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں سیاسی کارکنوں کو طویل عرصے سے مختلف نوعیت کے دباؤ، مقدمات، گرفتاریوں اور سیاسی سرگرمیوں میں رکاوٹوں کا سامنا رہا ہے، لیکن اس کے باوجود سیاسی قوتیں اپنے جمہوری اور آئینی حقوق کی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوئیں۔ طاقت کے ذریعے سیاسی آوازوں کو دبانے کے بجائے حکمرانوں اور ریاستی اداروں کو سیاسی قوتوں کے ساتھ بامعنی مکالمے کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔

غلام نبی مری نے کہا کہ بلوچستان کے موجودہ حالات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ حکومت اور ریاستی ادارے مزید محاذ آرائی کے بجائے اعتماد سازی کے اقدامات کریں۔ سیاسی کارکنوں کے خلاف کارروائیوں، غیر ضروری گرفتاریوں اور خواتین و بچوں کو ہراساں کرنے کے واقعات سے عوام اور ریاست کے درمیان اعتماد کا بحران مزید گہرا ہوتا ہے۔

انہوں نے کامریڈ میر جمعہ خان نیچاری کے اہلِ خانہ کی باحفاظت واپسی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بازیابی پر اہلِ خانہ کو مبارکباد ضرور پیش کرتے ہیں، لیکن بنیادی سوالات اپنی جگہ موجود ہیں کہ خواتین کو کس بنیاد پر گرفتار کیا گیا، انہیں کن حالات میں رکھا گیا اور ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں اس کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ خواتین سیاسی کارکنوں اور سیاسی رہنماؤں کے اہلِ خانہ کے خلاف کسی بھی قسم کی غیر قانونی یا غیر آئینی کارروائی کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے، تمام شہریوں کو آئین کے تحت حاصل بنیادی حقوق فراہم کیے جائیں اور سیاسی کارکنوں کو اپنی سیاسی سرگرمیاں پرامن اور جمہوری انداز میں جاری رکھنے کی مکمل آزادی دی جائے۔

آخر میں غلام نبی مری نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی اپنے سیاسی، جمہوری اور آئینی حقوق کی جدوجہد سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگی۔ پارٹی بلوچستان کے عوام، سیاسی کارکنوں، خواتین اور نوجوانوں کے حقوق کے لیے ہر جمہوری و آئینی فورم پر اپنی آواز بلند کرتی رہے گی اور کسی بھی شہری کے ساتھ ناانصافی کے خلاف پرامن جدوجہد جاری رکھے گی۔

11/08/2026*بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری کے چمن پاٹک امد اور پارٹی کے دیرینہ وبانی ...
11/08/2026

11/08/2026
*بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری کے چمن پاٹک امد اور پارٹی کے دیرینہ وبانی ساتھی ڈاکٹر سرجن طاھر اسلم سے انکے چچا مشتاق احمد کے انتقال پر اظہار تعزیت وفاتحہ خوانی*
کوئٹہ
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے گزشتہ روز چمن پاٹک میں پارٹی کے دیرینہ وبانی ساتھی سرجن ڈاکٹر طاھر اسلم اور شاھد اسلم کے چچا مشتاق احمد کے انتقال پر اظہار تعزیت وفاتحہ خوانی کی اور اللّٰہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحوم کو جوار رحمت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق دے اس مشکل کے گھڑی میں پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اس موقعے پر پارٹی کے ضلعی یونٹ سیکرٹری نذیر احمد بلوچ ،اور ڈپٹی یونٹ سیکرٹری میاں غنڈی شبیر احمد بلوچ اور چمن پاٹک سے پارٹی کے ساتھی میر کامران کشانی اور دیگر بھی موجود تھے

 کوئٹہ #بی این پی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری کی کامریڈ بیگ محمد بلوچ سے ملاقات، طویل قومی جدوجہد پر ز...
03/08/2026


کوئٹہ #
بی این پی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری کی کامریڈ بیگ محمد بلوچ سے ملاقات، طویل قومی جدوجہد پر زبردست خراجِ تحسین
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے پارٹی کے سینئر اور نظریاتی کارکن کامریڈ بیگ محمد بلوچ سے ملاقات کی اور بلوچ قومی تحریک کے لیے ان کی طویل، بے لوث اور تاریخی جدوجہد کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے غلام نبی مری نے کہا کہ کامریڈ بیگ محمد بلوچ ان نایاب، مخلص اور باکردار کارکنوں میں شامل ہیں جنہوں نے اپنی جسمانی معذوری کو کبھی بھی قومی جدوجہد کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا۔ انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھنے کے باوجود انہوں نے ذاتی مفادات، مراعات اور آسائشوں کو ہمیشہ پسِ پشت ڈال کر اپنی پوری زندگی بلوچ قومی تحریک، عوامی حقوق اور بلوچستان نیشنل پارٹی کی مضبوطی کے لیے وقف کر رکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کامریڈ بیگ محمد بلوچ نے ہر مشکل، آزمائش اور نامساعد حالات میں ثابت قدمی، نظریاتی وابستگی اور غیر متزلزل وفاداری کا عملی ثبوت دیا۔ پارٹی کے ہر فیصلے پر لبیک کہا اور ہر محاذ پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ڈٹے رہے۔ ان کی قربانیاں، استقامت اور خلوص اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ وہ پارٹی قائد، ہر دلعزیز قومی رہنما سردار اختر جان مینگل کے سچے، مخلص اور وفادار سپاہی ہیں۔
غلام نبی مری نے مزید کہا کہ قومی تحریکیں اقتدار، دولت یا وسائل سے نہیں بلکہ ایسے بے لوث، نظریاتی اور قربانی دینے والے کارکنوں کی استقامت اور جدوجہد سے زندہ رہتی ہیں۔ کامریڈ بیگ محمد بلوچ کی زندگی نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے، اور بلوچستان نیشنل پارٹی ہمیشہ اپنے ایسے مخلص، وفادار اور قربانی دینے والے کارکنوں کی خدمات کو قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتی رہے گی۔
اس موقع پر پارٹی رہنما دولت خان مگسی، کامریڈ منظور احمد سمالانی اور میر عادل سمالانی بھی موجود تھے۔ انہوں نے بھی کامریڈ بیگ محمد بلوچ کی قومی خدمات، نظریاتی استقامت اور طویل جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کارکن کسی بھی قومی تحریک کا حقیقی سرمایہ اور مضبوط ستون ہوتے ہیں، جن کی قربانیوں اور خدمات کو ہمیشہ عزت و احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔

Address

BNP Head Office Model Town
Quetta
78300

Telephone

+923337945425

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ghulam Nabi Marri posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Ghulam Nabi Marri:

Shortcuts

Share