Drifter Travelogue

Drifter Travelogue Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Drifter Travelogue, Ayoub Stadium, Quetta.

Exploring various places as a Traveler and capturing those moments through the camera are the things which define Travelography, So Welcome to the Drifter Travelogue Page where I will post my experiences while travelling and share them with you guys.

21/02/2026

‏🔴 پرتگال کے شہر نزارے میں دنیا کی سب سے بڑی سمندری لہریں اٹھتی ہیں۔ یہاں کی لہریں اکثر 80 فٹ تک پہنچ جاتی ہیں۔ یہ لہریں زیرِ سمندر موجود نزارے کینین کی وجہ سے بنتی ہیں، جو سمندری توانائی کو جمع کر کے انہیں دیو ہیکل بنا دیتا ہے۔

23/08/2025

کوہ سلیمان

دیوسائی…✨وہ جادوئی سرزمین جہاں آسمان زمین کو چھو لیتا ہے۔ 🌍💚دنیا کا دوسرا سب سے بلند اور خوبصورت میدان، جو "زمینِ دیو" ک...
21/08/2025

دیوسائی…✨
وہ جادوئی سرزمین جہاں آسمان زمین کو چھو لیتا ہے۔ 🌍💚

دنیا کا دوسرا سب سے بلند اور خوبصورت میدان، جو "زمینِ دیو" کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہاں کی وسعتیں، سنہری گھاس کے قالین، رنگ برنگے جنگلی پھول، برف پوش پہاڑ اور شفاف جھیلیں دل کو سکون بخشتی ہیں۔ 🏔️🌸💦

دیوسائی میں فطرت اپنی اصل صورت میں جلوہ گر ہے۔ کبھی نیلا آسمان اور سفید بادلوں کے میلے، کبھی سنہری شامیں اور کبھی ستاروں بھری راتیں… یوں لگتا ہے جیسے انسان کسی اور جہان میں آ گیا ہو۔ 🌌✨

یہ صرف ایک سیاحتی مقام نہیں بلکہ ایک احساس ہے — آزادی، سکون اور قدرت کے قریب ہونے کا احساس۔ دیوسائی کا ہر لمحہ دل میں نقش ہو جاتا ہے اور ہر مسافر کی دعا یہی ہوتی ہے کہ یہ جنت ہمیشہ اپنی اصل میں قائم رہے۔ 🤍

🌿 براہِ کرم قدرتی حسن کو آلودگی سے پاک رکھیں۔ کچرا جلائیں یا اپنے ساتھ واپس لے جائیں۔ یہ خوبصورتی ہم سب کی امانت ہے، احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ آنے والی نسلیں بھی اسی جنت کا نظارہ کر سکیں۔ 🌍💚

#دیوسائی

سیاح اور مسافر کا فرق سیاح کے لیے سفر صرف ایک تفریح ہے،جہاں کیمرہ ساتھ ہو، اور یادیں تصویروں میں قید ہو جائیں۔لیکن مسافر...
20/08/2025

سیاح اور مسافر کا فرق

سیاح کے لیے سفر صرف ایک تفریح ہے،
جہاں کیمرہ ساتھ ہو، اور یادیں تصویروں میں قید ہو جائیں۔
لیکن مسافر کے لیے سفر ایک عبادت ہے،
جہاں ہر منظر دل میں اترتا ہے، اور ہر لمحہ روح کو روشنی دیتا ہے۔
سیاح منزل پر پہنچ کر مطمئن ہوتا ہے،
جبکہ مسافر راستوں میں سکون تلاش کرتا ہے۔
سیاح تصویریں جمع کرتا ہے،
اور مسافر کہانیاں اور تجربات۔
اصل خوشی تصویر میں نہیں،
بلکہ اُن لمحات میں ہے جو دل کے اندر ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔

#مسافر #سفر

19/08/2025

🚨 اہم اطلاع 🚨

بولان اپڈیٹ:
بی بی نانی بولان کے مقام پر پل کا ایک حصہ ٹوٹ گیا ہے، جس کے باعث کوئٹہ–جیکب آباد قومی شاہراہ بند ہے۔

مسافروں سے گزارش ہے کہ فی الحال اس روٹ پر سفر کرنے سے گریز کریں۔

ناران جانے سے پہلے بندہ ناران کے نظارے نہیں، بس مون ریسٹورنٹ اور بٹ کڑاہی کی دیواریں ہی دیکھتا رہتا ہے… دیواریں بھی کہہ ...
12/08/2025

ناران جانے سے پہلے بندہ ناران کے نظارے نہیں، بس مون ریسٹورنٹ اور بٹ کڑاہی کی دیواریں ہی دیکھتا رہتا ہے… دیواریں بھی کہہ رہی ہوتی ہیں: کھا لو، کھا لو!🍗😂

11/08/2025

اڑنگ کیل کشمیر

🚩 دودی پت سر جھیل کا سفر — احتیاط لازمی ہے 🚩ہر سال کافی  سیاح دودی پت سر جھیل اور اس کے اطراف کے حسین مقامات جیسے بیسل، ...
09/08/2025

🚩 دودی پت سر جھیل کا سفر — احتیاط لازمی ہے 🚩

ہر سال کافی سیاح دودی پت سر جھیل اور اس کے اطراف کے حسین مقامات جیسے بیسل، ملا کی بستی اور سرال کا رخ کرتے ہیں۔
لیکن یاد رکھیں — بیسر سے آگے کسی قسم کی موبائل یا سیلولر سروس موجود نہیں اور نہ ہی کوئی ایمرجنسی ریسکیو کا باقاعدہ انتظام ہے۔

لہٰذا، اگر آپ اس علاقے کا سفر کر رہے ہیں تو اپنی اور ساتھیوں کی حفاظت کے لیے یہ احتیاطی تدابیر لازمی اپنائیں:

✅ ضروری دوائیاں ساتھ رکھیں

سانس کی تکلیف یا ہائی ایلٹیٹیوڈ سے نمٹنے کے لیے دوا

درد کش اور بخار کم کرنے کی گولیاں

اینٹی الرجی اور اینٹی بایوٹک (ڈاکٹر کے مشورے سے)

پیاز یا لہسن (سانس کی تکلیف میں مقامی طور پر آزمودہ نسخہ)

✅ ایمرجنسی آئٹمز

فرسٹ ایڈ کٹ

اضافی پانی اور انرجی بارز

پاور بینک

ٹارچ/ہیڈ لیمپ

بارش سے بچاؤ کا سامان

✅ لباس اور جوتے

واٹر پروف جیکٹ

ہلکے مگر مضبوط ہائیکنگ شوز

اضافی جرابیں

⚠️ اہم ہدایت:

کسی بھی سفر سے پہلے موسم کی اپڈیٹ لازمی دیکھیں۔

اکیلے سفر سے گریز کریں، گروپ میں سفر کریں۔

گائیڈ یا مقامی شخص کی مدد لیں۔

دودی پت سر جھیل کا سفر بلاشبہ ایک زندگی کا یادگار تجربہ ہے، مگر حفاظت سب سے پہلے!
Safe Travels ❤️🌿

بالآخر وہ وقت آ ہی گیا!بلوچستان حکومت کا شاندار اعلان! کچلاک سے سریاب کوئٹہ تک ٹرین سروس کا منصوبہ منظور ہو۔پراجیکٹ پر ک...
08/08/2025

بالآخر وہ وقت آ ہی گیا!
بلوچستان حکومت کا شاندار اعلان! کچلاک سے سریاب کوئٹہ تک ٹرین سروس کا منصوبہ منظور ہو۔
پراجیکٹ پر کام 6 ماہ میں شروع ہو جائے گا۔

Address

Ayoub Stadium
Quetta
87300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Drifter Travelogue posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Drifter Travelogue:

Share