پاکستان مرکزی مسلم لیگ بلوچستان

پاکستان مرکزی مسلم لیگ بلوچستان

🔥 عزمِ خدمت، اتحاد اور جدوجہد کا سفر جاری رہے گا!آج محترم ملک فہیم شاہوانی صاحب مرکز تشریف لائے۔ اس موقع پر صدر بلوچستان...
01/09/2026

🔥 عزمِ خدمت، اتحاد اور جدوجہد کا سفر جاری رہے گا!

آج محترم ملک فہیم شاہوانی صاحب مرکز تشریف لائے۔ اس موقع پر صدر بلوچستان محترم عقیل احمد لغاری صاحب، جنرل سیکرٹری ضلع کوئٹہ عباس خان جوئیہ اور محترم اسد اللہ خلجی صاحب کی موجودگی میں سیاسی و علاقائی صورتحال، عوامی مسائل اور آئندہ کے لائحۂ عمل پر بھرپور اور پُرجوش گفتگو ہوئی۔

یہ محض ایک ملاقات نہیں، بلکہ عوام کے حقوق، علاقائی مسائل کے حل اور خدمت کے جذبے کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار ہے۔

💪 ہم رکنے والے نہیں، ہم جھکنے والے نہیں!
ان شاء اللہ اخلاص، اتحاد اور مسلسل جدوجہد کے ساتھ عوام کی خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا۔

اللہ تعالیٰ ہماری کوششوں کو قبول فرمائے اور ہمیں حق و خدمت کے راستے پر ثابت قدم رکھے۔ آمین 🤲

_مرکزی مسلم لیگ بلوچستان کے صدر کی وفد سمیت مرحوم حاجی لیاقت کے گھر تعزیت__کوئٹہ_ - مرکزی مسلم لیگ بلوچستان کے صدر _محتر...
31/08/2026

_مرکزی مسلم لیگ بلوچستان کے صدر کی وفد سمیت مرحوم حاجی لیاقت کے گھر تعزیت_

_کوئٹہ_ - مرکزی مسلم لیگ بلوچستان کے صدر _محترم عقیل احمد لغاری_ نے ذمہ داران کے ہمراہ مرحوم _حاجی لیاقت_ کے گھر جا کر تعزیت کی اور لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کیا

اس موقع پر ان کے ہمراہ:
- _عباس خان_ - جنرل سیکرٹری، ضلع کوئٹہ
- _ریاض احمد چانڈیو_ - جنرل سیکرٹری، چلتن ٹاؤن
- _آصف ہمدانی_ - جنرل سیکرٹری، زرغون ٹاؤن
اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے

ثناء اللہ جنرل سیکرٹری سریاب ٹاؤن کوئٹہ مقررپاکستان مرکزی مسلم لیگ بلوچستان
31/08/2026

ثناء اللہ جنرل سیکرٹری سریاب ٹاؤن کوئٹہ مقرر

پاکستان مرکزی مسلم لیگ بلوچستان

کوئٹہ: صوبائی سیکریٹریٹ کوئٹہ میں آج مرکزی مسلم لیگ بلوچستان کے صوبائی ذمہ داران کا اہم اجلاس منعقد ہوااجلاس کی صدارت صد...
31/08/2026

کوئٹہ: صوبائی سیکریٹریٹ کوئٹہ میں آج مرکزی مسلم لیگ بلوچستان کے صوبائی ذمہ داران کا اہم اجلاس منعقد ہوا

اجلاس کی صدارت صدر مرکزی مسلم لیگ بلوچستان عقیل احمد لغاری نے کی

مجلس میں دعوتی، فلاحی اور دیگر تنظیمی سرگرمیوں پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور آئندہ کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دی گئی

کھڈکوچہ کے عوام کو بے دخل کرنے اور زرعی باغات کاٹنے کی باتیں ظلم و ناانصافی ہیںکوئٹہ: پاکستان مرکزی مسلم لیگ بلوچستان کے...
31/08/2026

کھڈکوچہ کے عوام کو بے دخل کرنے اور زرعی باغات کاٹنے کی باتیں ظلم و ناانصافی ہیں

کوئٹہ: پاکستان مرکزی مسلم لیگ بلوچستان کے صوبائی صدر محترم عقیل احمد لغاری صاحب نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ کھڈکوچہ کے عوام کو ان کے آباؤاجداد کے علاقے سے بے دخل کرنے اور ان کے قیمتی زرعی باغات کاٹنے سے متعلق بیان انتہائی تشویشناک اور عوامی حقوق کے منافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھڈکوچہ کے عوام پرامن، محنت کش اور زراعت سے وابستہ لوگ ہیں۔ ان کے باغات اور زمینیں سینکڑوں خاندانوں کے روزگار اور مستقبل کا واحد سہارا ہیں۔ عین زرعی سیزن میں لوگوں کو ان کی زمینوں سے بے دخل کرنا یا ان کے باغات کو نقصان پہنچانا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

عقیل احمد لغاری صاحب نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کو طاقت کے بجائے مذاکرات، افہام و تفہیم اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے حل کرے۔ مقامی آبادی کو اعتماد میں لیے بغیر کیے جانے والے فیصلے عوام میں بے چینی اور احساسِ محرومی کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ کھڈکوچہ کے عوام کے تحفظات فوری طور پر دور کیے جائیں، ان کے جان و مال، زمینوں اور روزگار کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور تمام فریقین کو اعتماد میں لے کر ایسا حل نکالا جائے جس سے امن، بھائی چارہ اور عوام کا معاشی استحکام برقرار رہے۔

پاکستان مرکزی مسلم لیگ بلوچستان کھڈکوچہ کے پرامن عوام کے جائز حقوق اور مسائل کے حل کے لیے ہر آئینی و قانونی فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔

صوبائی صدر
پاکستان مرکزی مسلم لیگ بلوچستان
محترم عقیل احمد لغاری صاحب

کوئٹہ: مرکزی مسلم لیگ کے زیرِ اہتمام عظیم الشان درسِ قرآن بسلسلہ سیرتِ النبی ﷺمرکزی مسلم لیگ کوئٹہ کے زیرِ اہتمام  بعد ن...
31/08/2026

کوئٹہ: مرکزی مسلم لیگ کے زیرِ اہتمام عظیم الشان درسِ قرآن بسلسلہ سیرتِ النبی ﷺ

مرکزی مسلم لیگ کوئٹہ کے زیرِ اہتمام بعد نماز مغرب جامع مسجد دارلسلام، مشرقی بائی پاس میں درسِ قرآن الکریم سلسلہ سیرتِ النبی ﷺ کا پر وقار انعقاد ہوا۔

بلوچستان کے صدر عقیل احمد لغاری نے درس قرآن ارشاد فرمایا

پاکستان مرکزی مسلم لیگ تکتو ٹاؤن کے زیر اہتمام ڈی ایچ اے کوئٹہ میں سیرت النبی کانفرنس منعقد ہوئی
30/08/2026

پاکستان مرکزی مسلم لیگ تکتو ٹاؤن کے زیر اہتمام ڈی ایچ اے کوئٹہ میں سیرت النبی کانفرنس منعقد ہوئی

❤️ محبت، خلوص اور اپنائیت بھری ملاقات 🤝محترم و مکرم پیارے بھائی حاجی خان گورگیج صاحب سے محبت بھری ملاقات ہوئی۔ ملاقات می...
30/08/2026

❤️ محبت، خلوص اور اپنائیت بھری ملاقات 🤝

محترم و مکرم پیارے بھائی حاجی خان گورگیج صاحب سے محبت بھری ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ بلوچستان محترم عقیل احمد لغاری صاحب اور جنرل سیکرٹری ضلع کوئٹہ عباس خان جوئیہ بھی موجود تھے۔

اس موقع پر باہمی محبت، اخوت اور تنظیمی و علاقائی امور پر خوشگوار گفتگو ہوئی۔ کچھ ملاقاتیں صرف ملاقات نہیں ہوتیں، بلکہ دلوں کو جوڑ دیتی ہیں اور رشتوں میں مزید مضبوطی پیدا کرتی ہیں۔ ❤️

اللہ پاک اس محبت، خلوص اور بھائی چارے کو ہمیشہ قائم رکھے اور ہمیں مل کر خیر و بھلائی کے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲

درس قرآن الکریم
29/08/2026

درس قرآن الکریم

مرکزی مسلم لیگ ضلع پشین کے زیر اہتمام پشین میں بعد نماز مغرب درس قرآن بسلسلہ سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم
29/08/2026

مرکزی مسلم لیگ ضلع پشین کے زیر اہتمام پشین میں بعد نماز مغرب درس قرآن بسلسلہ سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم

Address

Eid Gah Colony Sirki Qilla Near Nadra Office Zarghoon Road Quetta
Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when پاکستان مرکزی مسلم لیگ بلوچستان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share