23/08/2026
ٹور آپریٹرز (Tour Operators)کی خدمات پر بلوچستان سیلز ٹیکس کی شرح 5 فیصد مقرر
کوئٹہ: بلوچستان ریونیو اتھارٹی (BRA) کے تحت ٹور آپریٹرز کی جانب سے فراہم کردہ خدمات پر بلوچستان سیلز ٹیکس آن سروسز (BSTS) کی شرح 5 فیصد مقرر ہے۔
بلوچستان ریونیو اتھارٹی نے تمام متعلقہ ٹور آپریٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ قابلِ اطلاق ٹیکس قوانین کے تحت بی آر اے کے ساتھ رجسٹریشن، درست ٹیکس رپورٹنگ، بروقت ریٹرن فائلنگ اور واجب الادا ٹیکس کی بروقت ادائیگی یقینی بنائیں۔
اتھارٹی نے واضح کیا کہ ٹیکس قوانین کی پاسداری سروس فراہم کنندگان کی قانونی ذمہ داری ہے۔ بروقت ٹیکس تعمیل کے ذریعے شفاف ٹیکس نظام کو فروغ دینے، ٹیکس بیس کو وسعت دینے اور صوبے کے محصولات میں اضافے میں مدد ملتی ہے۔
Sarfraz Bugti CM Balochistan Mir Shoaib Noshirwani Finance Minister and Minerals Balochistan Balochistan Revenue Authority