IWFP Quetta

IWFP Quetta Islamic Writer Forum Pakistan, District Quetta Cabinet

ایس ایچ او پشتون آباد پولیس اسٹیشن روزی خان شیرانی اور عملے کا پاکستانی شہریوں کے ساتھ شناختی کارڈ چیکنگ کے نام پر غیر م...
12/09/2025

ایس ایچ او پشتون آباد پولیس اسٹیشن روزی خان شیرانی اور عملے کا پاکستانی شہریوں کے ساتھ شناختی کارڈ چیکنگ کے نام پر غیر مناسب رویہ، اسلامک رائیٹرز فورم پاکستان، کوئٹہ کا فوری محکمانہ کارروائی اور تبادلے کا مطالبہ

کوئٹہ (پریس ریلیز): اسلامک رائیٹرز فورم ضلع کوئٹہ کے کابینہ نے اپنے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس ہمارے معاشرے کے ایک معزز ادارہ ہے جس نے ہمیشہ امن و امان قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، لیکن بعض اہلکاروں کا رویہ پولیس کے اس عظیم ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا وجہ بن رہا ہے جو اپنی کرسی اور اختیارات کا غیر قانونی استعمال کرتے ہوئے پائے گئے ہیں۔ سیکرٹری اطلاعات عطاء اللہ پکتوی

پولیس تھانہ پشتون آباد کے SHO روزی خان شیرانی اور عملہ اس غیر قانونی اور غیر اخلاقی رویہ میں سرگرم ہے، آج بروز جمعہ کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں شناختی کارڈ چیکنگ کے نام پر پولیس کا ناکہ چیکنگ میں مصروف تھا اس دوران افغان مہاجرین کی آڑ میں معزز پاکستانی شہریوں پر دباؤ ڈالنے کا افسوس ناک واقعہ کچھ یوں پیش آیا جب اسلامک رائیٹرز فورم پاکستان، ضلع کوئٹہ کے صدر و سینئر صحافی محمد انور کاکڑ کو قومی شناختی کارڈ رکھنے کے باوجود گرفتاری کا نشانہ بنایا گیا اور پولیس تھانہ لے جاکر وہاں پریشرائز کرتے ہوئے دھمکیاں دی گئی، جو سراسر افسوسناک اور قانون سے انحراف ہے۔

ضلعی کابینہ نے کہا کہ ایسے اقدامات شہریوں اور پولیس کے درمیان اعتماد کو کمزور کرتے ہیں اور معاشرے میں غلط فہمیاں پیدا کرتے ہیں۔

اسلامک رائیٹرز فورم پاکستان، ضلع کوئٹہ نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ ایس ایچ او پشتون آباد روزی خان شیرانی، ڈپٹی آفیسر مشتاق احمد، ہیڈ محرر اور عملے کے خلاف فوری محکمانہ کارروائی کی جائے۔ سیکریٹری اطلاعات

ان کا تبادلہ عمل میں لایا جائے اور اس رویے پر معذرت کی جائے تاکہ عوام اور پولیس جیسے دو اہم اداروں کے درمیان غلط فہمی ختم ہو اور قانون کی بالادستی کا تاثر مضبوط ہو۔ سیکریٹری اطلاعات عطاء اللہ خان

جمعیتہ علمااسلام ضلع موسی خیل کےزیراہتمام پروقار ڈیجیٹل میڈیا سیمینار کا امعقاد ہوا جس میں ضلع موسی خیل بھر سے میڈیا سے ...
28/07/2025

جمعیتہ علمااسلام ضلع موسی خیل کےزیراہتمام پروقار ڈیجیٹل میڈیا سیمینار کا امعقاد ہوا جس میں ضلع موسی خیل بھر سے میڈیا سے وابستہ نوجوانوں نے شرکت کی
اس سیمینار میں صوبائی ڈیجیٹل میڈیا کی جامب سے مرکزی و صوبائی ڈیجیٹل میڈیا سنئیر ممبر اور اسلامک رائٹرزفورم کےمرکزی صدر عزیزاللہ پکتوی ، صوبائی ممبرڈیجیٹل میڈیا عبدالواسع سحر اور جمعیتہ علمااسلام ضلع موسی خیل کے ڈیجیٹل میڈیا سنئیر ممبران اور ضلعی امیر مولانا غلام محمد سرور موسی خیل نے سیرحاصل خطاب کیا
عزیزاللہ پکتوی نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کومیڈیا کی خدمات اور ضرورت پر روشنی ڈالی
انہوں نےکہاکہ ہمارے نوجوان اس امر کےپائبند ہےکہ وہ میڈیا کاہتیار جماعت کی دفاع کےلئے اور امت مسلمہ کی وحدت کےلئےبروئےکار لائے
انہوں نےکہاکہ میڈیا کو غلط طریقے سے استعمال کرنےکےنقصان خطرناک واقع ہوئےہیں اس دور میں دجالی قوتیں میڈیا کی توسط سے جھوٹ پھیلا رہاہےاسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنےپر تلی ہوئی ہے
لہزا ہمیں چاہئےکہ ہم میڈیا کےزریعئے اسلام اور ۔لک دشمنوں کامقابلہ کریں
انہوں نے نوجوانوں سے کہاکہ وہ خدمت کی اس میدان میں باہمی اختلافات کو اچھالنےسے گریز کریں اپنی صلاحیتیں اور خدمات خاص کر جماعتی صفوں میں کسی شخصیت کی حمایت اور کسی کی مخالفت میں ضائع نہ کریں بلکہ وحدت کو فروغ دے
انہوں نےکہاکہ ہمارے نوجوانوں کی خدمات اور سرگرمیاں صفوں میں ائک دوسرے کےخلاف استعمال ہورہےہیں ہمیں اس عظیم خدمت کاجائزہ لیناہوگا آج جماعت کو سب سے زیادہ اتفاق اور میڈیا کی ضرورت ہے
انہوں نےکہاکہ آے ائی میڈیا کی خدمات کا رخ ک۔زور جنکہ اس کےفتنےاور شرارت کا رخ بڑا ہے ہمیں اس کے شر سے بچنےکے ساتھ ساتھ اس کی افادیت سے فائدہ اٹھاناچاہئے
انہوں نےکہاکہ حکمران اس ملک کو بحرانوں پہ چلارہاہے ہر جزباتی نعرے کےپھیچے ایک فسادکھڑاکیاگیاہے لہذا نوجوان صرف جماعتی دائرے تک محدود رہے کسی قسم کی تعصب پر مبنی سرگرمیوں سے دور رہیں
انہوں نےکہاکہ اگر ہمارے نوجوان میڈیا کےمیدان میں منظم رہیں اور اس خدمت کو نظم کے ساتھ چلانےرہے تو کسی قوت کو جماعت اور اکابرین کی کردارکشی کرنے کی جرائت نہیں ہوسگےگی
انہوں نےکہاکہ نوجوان ہر جماعتی نظم کے ساتھ وابستہ رہےشخصیت پرستی اور ٹولیوں سے دور رہاکریں اپنا سیاسی اور خدمات کا کرئیر کسی کی حمایت یا مخالفت کے غیر ضروری سرگرمیوں میں ضائع نہ کریں

انا للّٰہ وانا الیہ رجعون عوامی نیشنل پارٹی کے دیرینہ کارکن راھنما بلور خانہ دان کا بابا اور سنجیدہ سیاست کا دلدادہ غلام...
27/06/2025

انا للّٰہ وانا الیہ رجعون
عوامی نیشنل پارٹی کے دیرینہ کارکن راھنما بلور خانہ دان کا بابا اور سنجیدہ سیاست کا دلدادہ غلام احمد بلور خالق حقیقی سے جاملے اللہ تعالی سے انکے قصور معاف کرنے اور انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ فراھم کرنے کی دعا کرتے ہیں ۔ مرحوم ایک غیرتی اور اسلام کے نام پر ہر نعرہ میں صف اول کے پختون راھنما واقع ھوئے ہیں سلمان رشدی کے خلاف چوک یاد گار کے جلسہ میں ایک کروڑ روپے پاکستانی انعام کا اعلان 1990 میں کر چکا تھا گستاخ رسول پر انعام اور دیگر ایسی مواقع پر بڑا غیرتی واقع ھوا تھا ۔
اللھم اغفر لہ وارحم علیہ
انک انت الغفور الرحیم

27/06/2025

🌍✊ الحمدللہ ثم الحمدللہ ✊🌍

#پشین کی سرزمین، خصوصاً توبہ کاکڑی برشور
جیسے نسبتاً پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والے درد دل رکھنے والے افراد نے جو جذبہ دکھایا، وہ ناقابلِ بیان ہے۔

اہلِ توبہ کاکڑی نے غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے لیے پانی جیسے بنیادی اور قیمتی ترین تحفے کو پہنچانے کا بیڑا اٹھایااور چندہ جمع کر کے پہلا پانی کا ٹینکر غزہ میں تقسیم کر دیا گیا ہے!

یہ نہ صرف ایک انسان دوستی کا قدم ہے بلکہ امتِ مسلمہ کے رشتے کی زندہ علامت ہے۔
جب وسائل کم ہوں لیکن نیت بڑی ہو، تو مدد فلسطین تک بھی پہنچتی ہے!

کسی بڑی این جی او کے بغیر

کسی حکومتی امداد کے بغیر

محض ایمان، اخلاص اور بھائی چارے کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

یہ پشین کے عوام کی طرف سے غزہ کے پیاسے لبوں کے لیے محبت کا پیغام ہے۔

🤲 اللہ تعالیٰ تمام اہل خیر کا جذبہ قبول فرمائے
اور اہلِ غزہ کو جلد آزادی، امن اور سکون عطا فرمائے۔

فلسطین زندہ باد
امتِ مسلمہ یک جان
پشین کے نوجوانو! تم پر فخر ہے!

Address

Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when IWFP Quetta posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share