13/12/2022
12 -12- 22
سبی
خواتین یونٹ دھپال کلاں
مورخہ 12 دسمبر 2022 بروز سوموار بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع سبی خواتین یونٹ دہپال کلاں کا از سر نو یونٹ سازی کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس کی صدارت خواتین یونٹ سیکرٹری کی سربراہی میں کی گئی۔اجلاس میں مہمان خاص ضلعی خواتین سیکرٹری محترمہ بانو ارباب تھی اور انکے ہمراہ ضلعی جنرل سیکریٹری ملک سلطان دھپال ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری در جان بلوچ اجلاس میں مختلف ایجنڈے رکھے گئے جن پر سیر حاصل بحث کی گئی اور پہلے قائم کردہ یونٹ کو تحلیل کر کے تین رکنی الیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی الیکشن کمیٹی نے الیکشن کا اعلان کیا گیا اور از سر نو یونٹ سازی کا عمل مکمل کیا گیا۔ جبکہ یونٹ کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اتفاق رائے سے
یونٹ سیکرٹری ،ڈپٹی یونٹ سیکرٹری ضلع کونسل ممبر منتخب قرار پائے اجلاس سے ضلع خواتین سیکرٹری محترمہ بانو ارباب نے خطاب اور اراکین کو مبارکباد پیش کی