27/08/2026
حکومتِ بلوچستان
صنعتی شعبے کو سستی، پائیدار اور قابلِ اعتماد شمسی توانائی کی فراہمی کا تاریخی اقدام
سرمایہ کاری کی دعوت — روشن بلوچستان، خوشحال صنعت
حکومتِ بلوچستان صنعتی شعبے کو درپیش توانائی کے مسائل کے پائیدار حل اور صنعتوں کو سستی و ماحول دوست شمسی توانائی کی جانب منتقل کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔ اسی پالیسی کے تحت صوبے کے چار بڑے صنعتی مراکز کو شمسی توانائی سے منسلک کیا جا رہا ہے تاکہ بلوچستان میں صنعت کاری کے عمل کو تیز تر بنایا جا سکے، اور جہاں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کے شاندار مواقع موجود ہیں:
لیڈا — حب لسبیلہ انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اتھارٹی (LIEDA): حب انڈسٹریل اینڈ ٹریڈنگ اسٹیٹ میں 50 میگاواٹ سولر پارک — صنعتوں کو موجودہ نرخوں کے مقابلے میں سستی بجلی فراہم کی جائے گی۔
جیڈا — گوادر گوادر انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اتھارٹی (GIEDA): گوادر کے صنعتی زون کے لیے 20 میگاواٹ سولر پاور پروجیکٹ منظور — حتمی انتظامی و تکنیکی مراحل میں۔
بوستان ایس ای زیڈ بوستان اسپیشل اکنامک زون (Bostan-SEZ)، ضلع پشین: صوبے کے ابھرتے ہوئے صنعتی مرکز کے لیے 5 میگاواٹ سولر پاور منصوبہ — صنعتوں کو سستی اور قابلِ اعتماد شمسی توانائی فراہم کی جائے گی۔
کائیٹ — کوئٹہ کوئٹہ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ (QITE): کوئٹہ کے صنعتی زون کے لیے 20 میگاواٹ سولر پاور جنریشن کی منصوبہ بندی کی گئی ہے — یہاں پر قائم اور نئی صنعتوں کو کم نرخ پر بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
اس اقدام کے نمایاں ثمرات
• صنعتوں کے لیے — دن کے اوقات میں سستی اور قابلِ اعتماد بجلی کی فراہمی؛ لوڈ شیڈنگ اور مہنگے ڈیزل جنریٹرز سے نجات؛ کم پیداواری لاگت؛ بند اور گنجائش سے کم چلنے والے یونٹس کی بحالی؛ ملکی و بین الاقوامی منڈیوں میں مسابقت اور برآمدات میں اضافہ۔
• مقامی عوام کے لیے — حب، گوادر، بوستان اور کوئٹہ کے علاقوں میں ہزاروں بلاواسطہ و بالواسطہ روزگار کے نئے مواقع؛ نئی صنعتوں کے قیام سے پائیدار ذرائع معاش؛ ہنر مندی کا فروغ اور معیارِ زندگی میں بہتری۔
• صوبہ بلوچستان کے لیے — نئی سرمایہ کاری اور صنعت کاری کا فروغ؛ صوبائی و قومی خزانے کی آمدن میں اضافہ؛ قومی گرڈ پر انحصار اور کاربن اخراج میں کمی؛ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ اور ماحول دوست پائیدار ترقی۔
سرمایہ کاروں کے لیے سنہری موقع!
آئیے، بلوچستان کے روشن مستقبل میں شراکت دار بنیں — آج ہی حب، گوادر، بوستان اور کوئٹہ میں سرمایہ کاری کیجیے، جہاں سستی شمسی توانائی صنعت کے نئے دور کی بنیاد رکھ رہی ہے۔
روشن بلوچستان — خوشحال پاکستان