Kakar Jamhoory Party

Kakar Jamhoory Party KakarJamhooryPartyOfficial

آج کاکڑ جمہوری پارٹی کا مشترکہ اجلاس مرکزی صدر ملک شمس الدین خان کاکڑ کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلام پ...
28/07/2026

آج کاکڑ جمہوری پارٹی کا مشترکہ اجلاس مرکزی صدر ملک شمس الدین خان کاکڑ کی صدارت میں منعقد ہوا
اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا
تلاوت صدام خان کاکڑ نے کی
اور تمام شرکائے اجلاس نے مختلف موضوعات پر اپنے اپنے رائے کا اظہار کیا
خاص ایجنڈا پارٹی میں نظم و ضبط اور ڈسپلن تھا
جس میں یہ فیصلہ ہوا کہ پارٹی کے آئین اور دستور سے کوئی بھی بالاتر نہیں ہے خواہ وہ مرکزی عہدیدار ہو صوبائی عہدیدار یا ضلعی عہدیدار ہو یا کوئی عام کارکن
اور اگر ہم پارٹی کے آئین اور دستور کی پاسداری کرینگے تو پارٹی میں نظم و ڈسپلن مزید مضبوط ہوگا
اجلاس کے آخر میں شرکائے اجلاس کی دی گئی تجاویز کی روشنی میں صوبائی کابینہ میں مزید عہدیداروں کا اضافہ کیا گیا جن میں پشین سے ڈاکٹر محمد سعید کاکڑ،کوئٹہ سے حاجی یاسر کاکڑ اور ٹھیکیدار عبدالغنی کاکڑ،لورالائی سے عبدالمالک کاکڑ کو صوبائی کابینہ میں شامل کیا گیا
آئندہ کے حوالے سے یہ فیصلے کیے گئے جس کے مطابق تمام اضلاع میں ماہانہ اسٹڈی سرکلز کا انعقاد کیا جائیگا جس میں پارٹی آئین،دستور اور منشور کو عام کارکنان تک پہنچایا جائیگا
اس کے ساتھ ساتھ علاقائی حالات اور ملکی حالات پر سیر حاصل بحث ہوئی
آئندہ کا اجلاس اگست کے مہینہ میں منعقد کیا جائیگا
اور اس کے ساتھ ساتھ پشین،لورالائی،ژوب،دُکی اور دیگر اضلاع کے دورے کیے جائینگے.

کاکڑ جمہوری پارٹی کے مرکزی کابینہ,سینٹرل کمیٹی،صوبائی کابینہ اور تمام اضلاع کا مشترکہ اجلاس 27 جولائی بروز سوموار دوپہر ...
25/07/2026

کاکڑ جمہوری پارٹی کے مرکزی کابینہ,سینٹرل کمیٹی،صوبائی کابینہ اور تمام اضلاع کا مشترکہ اجلاس 27 جولائی بروز سوموار دوپہر 2 بجے مرکزی سیکرٹریٹ کندھاری بازار کوئٹہ میں منعقد ہوگا
تمام عہدیداران مقررہ وقت پر اپنی شرکت یقینی بنائیں

مرکزی صدر کاکڑ جمہوری پارٹی ملک شمس الدین کاکڑ گزشتہ دن مستونگ واقعہ میں شہید جج عبدالحکیم کاکڑ کی فاتحہ خوانی کر رہے ہے...
24/07/2026

مرکزی صدر کاکڑ جمہوری پارٹی ملک شمس الدین کاکڑ گزشتہ دن مستونگ واقعہ میں شہید جج عبدالحکیم کاکڑ کی فاتحہ خوانی کر رہے ہے
جب کہ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور گورنر شیخ جعفر مندوخیل بھی موجود ہے

کاکڑ جمہوری پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری پریس ریلیز میں مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت، ایڈیشنل سیشن جج ط...
23/07/2026

کاکڑ جمہوری پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری پریس ریلیز میں مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت، ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری کے زخمی ہونے اور ان کے گن مین کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ انتہائی تشویشناک اور قابلِ مذمت ہے۔

جب علاقے میں کرفیو نافذ ہو، اس کے باوجود ایک سیشن جج کو سرِعام نشانہ بنایا جانا حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے کی صلاحیت پر سنگین سوالات کھڑے کرتا ہے۔ ایسے حساس عہدے پر فائز شخصیت پر حملہ عوام میں عدم تحفظ کے احساس کو مزید بڑھاتا ہے۔

آج بلوچستان کا 80 فیصد حصہ نو گو ایریا بنا دیا گیا ہے سرکار کی رٹ ختم ہو چکی ہے
آج نہ تاجر محفوظ ہے، نہ استاد، نہ ڈاکٹر، نہ بیوروکریٹ، نہ سیاست دان، نہ جج، نہ وکیل،نا ہی قبائلی عمائدین بلکہ معاشرے کا ہر طبقہ عدم تحفظ کا شکار ہے۔
نا کسی کا کاروبار محفوظ ہے نا کسی کی زمین محفوظ ہے نا بین الصوبائ شاہراہیں محفوظ رہی نا معدنیات لے جانے والی گاڑیاں نا ٹرانسپورٹ محفوظ رہا اب

کاکڑ جمہوری پارٹی چیف جسٹس سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ پشتون بیوروکریٹ ،ججز اور افسران کا تبادلہ بلوچ علاقوں سے پشتون بیلٹ میں کردے تاکہ ان کی جانیں تو محفوظ ہو
اور بلوچ بیلٹ میں تمام پشتون بیوروکریسی ،ججز اور افسران سے مطالبہ ہے کہ وہ بھی احتجاج کرے اور اپنا تبادلہ جلد از جلد پشتون بیلٹ میں کروادے
اب ہم کاکڑوں کی پشتونوں کی اور لاشیں اٹھانے کے متحمل نہیں ہو سکتے

کاکڑ جمہوری پارٹی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس افسوسناک واقعے کی فوری، غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں، تمام حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں اور اس حملے میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔
امن و امان کی بگڑھتی صورتِ حال نے عوام کا جینا دوبر کر دیا ہے آخر کب حکومت ہوش کے ناخن لے گی اگر صوبائی حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے میں ناکام ہے تو اسے اخلاقی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوراً مستعفی ہو جانا چاہیے، کیونکہ عوام مزید لاشیں اٹھانے کے متحمل نہیں ہو سکتے
کاکڑ جمہوری پارٹی حکومتِ وقت سے بھرپور اور پُرزور مطالبہ کرتی ہے کے عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے اقدامات اٹھائے جائے اور قاتلوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے
اللّٰہ پاک شہید عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کو جنت نصیب فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

10/07/2026

کاکڑ جمہوری پارٹی کے مرکزی صدر شمس الدین کاکڑ شہداء ہنہ وڑک دھرنا میں میڈیا سے بات چیت کر رہے ہے
جبکہ اس موقع پر مرکزی رہنما صدام خان کاکڑ ،ندا محمد کاکڑ اور دیگر بھی موجود ہیں

کاکڑ جمہوری پارٹی کے مرکزی صدر ملک شمس الدین خان کاکڑ،مرلزی رہنما صدام خان کاکڑ،مرکزی آفس سیکرٹری ندا محمد کاکڑ اور دیگر...
08/07/2026

کاکڑ جمہوری پارٹی کے مرکزی صدر ملک شمس الدین خان کاکڑ،مرلزی رہنما صدام خان کاکڑ،مرکزی آفس سیکرٹری ندا محمد کاکڑ اور دیگر کارکنان نے شہدائے ہنہ وڑک کے واقعہ کے خلاف جاری تعزیتی دھرنا میں شرکت کی

07/07/2026

کاکڑ جمہوری پارٹی کے مرکزی صدر ملک شمس الدین خان کاکڑ کا آج شہدائے ہنہ وڑک کے واقعہ کے خلاف جاری تعزیتی دھرنا سے پرجوش اور حقیقت پر مبنی خطاب

کاکڑ جمہوری پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری پریس ریلیز میں گزشتہ شب ہنہ وڑک ببری کلی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے مسلح دہشتگرد...
29/06/2026

کاکڑ جمہوری پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری پریس ریلیز میں گزشتہ شب ہنہ وڑک ببری کلی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے مسلح دہشتگردوں کی جانب سے حملہ اور عوام کو نقل مکانی کے لئے مجبور کرنے کی سخت مذمت کی گئی ہے
کاکڑستان وطن میں آباد کاکڑ قوم نے اپنے خون کی قربانی دے کر اپنے وطن کی حفاظت کی ہے
تاریخ گواہ ہے کہ فرنگی سامراج جب اس خطہ میں آئے تو انھوں نے پنجاب،سندھ،بنگال اور کشمیر سارے علاقے فتح کئے مگر کاکڑستان وطن میں کاکڑ قوم فرنگی کے سامنے نہیں جھکے نا ان کا راج تسلیم کیا
اور بلوچستان کے شاہی جرگہ میں بھی غالب اکثریت کاکڑ قوم کے مشران کی تھی اور تقسیم کے وقت کاکڑ قوم کے مشران نے پاکستان کے ساتھ الحاق کا فیصلہ کیا اور کانگریس کے مراعات کو جوتے کی نوک پر رکھ کے ٹھکرا دئیے مگر آج حالات کس رخ پر جا رہے ہے
آج کے حالات کے تناظر میں جب ہر طرف لشکر تیار ہو رہے ہیں ٹی ٹی پی کے نام پر لشکر کشی ہو رہی ہے کبھی بی ایل اے کے نام پر ہو رہی ہے تو کبھی سابق افغان اہلکاروں کے نام پر.ان لشکروں کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہے جب ہم نے فرنگی سامراج کے آگے سر تسلیم خم نہیں کیا تو بی ایل اے ٹی ٹی پی اور افغان اہلکاروں کے مسلح تنظیموں کی تو ہمیں پرواہ ہی نہیں
اللّٰہ رب العزت کا احسان ہے کہ ہم مقدس دین اسلام کے پیروکار ہے تو ٹی ٹی پی والے ان علاقوں میں آپریشن کرے جہاں پر غیر مسلم رہ رہے ہو اور اِسی طرح بی ایل اے کی غنڈا گردی کی بھی مذمت کرتے ہے اور ساتھ ہی اپنے اداروں کی مجرمانہ خاموشی کی بھی پرزور مذمت کرتے ہے جب کہ ہمارے ہاں اتنے فورسز ہے انتظامیہ کے افسران ہے تو کیا انہیں یہ حالات نظر نہیں آ رہے
آئے دن جو یہ لاشیں اٹھائی جا رہی ہیں کیا یہ اداروں کو نظر نہیں آ رہی
کبھی بلیلی چیک پوسٹ پر لاشیں اٹھ رہی کبھی تکتّو کے دامن میں لاشیں اور جنازے اٹھائے جا رہے ہیں اِسی طرح پشین کے علاقے ہے زرغون غر زور کان کے علاقے اور کل شب کا تازہ واقعہ جو ہنہ وڑک میں ہمارے کاکڑ قوم کو جو مجبور کیا گیا اور انھوں نے خود ان مسلح لشکروں کا مقابلہ کیا جب کے ہمارے انتظامیہ ہمارے ادارے اور افسران اپنے شاہی محلوں میں خواب خرگوش کی نیند میں پڑے رہے
ایسے حالات میں کاکڑ قوم اور کاکڑستان وطن میں آباد دیگر اقوام ترین کاسی وغیرہ بھی مجبور ہے اپنا بندوبست خود کرے کیونکہ حکومتِ وقت صوبائی حکومت سیکورٹی ادارے اپنی عوام کی حفاظت نہیں کر سکتے جو کہ شہریوں کا آئینی حق ہے تو ان حالات میں ہم خاموش تماشائی نہیں بن سکتے
ٹی ٹی پی کے مسلح تنظیم کو ہم بتانا چاہتے ہے کہ جب کاکڑ قوم کے جوان جب جہاد کے لئے تیار ہوتے ہیں تو ملا داد اللّٰہ کی طرح اسلامی دنیا کے ہیرو بن جاتے ہے نا کہ کرائے کے قاتل جو کہ عام مسلمانوں پر جہاد کا جھوٹا پروپیگینڈا کرتے ہے
حکمران عوام کے جان و مال کے تحفظ کے بجائے محض نمائشی بیانات، دعوؤں، فوٹو سیشنز اور بے نتیجہ اجلاسوں میں مصروف ہیں جبکہ صوبہ عملاً جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا دھاندلی زدہ انتخابات کے نتیجے میں وجود میں آنے والا یہ حکومتی سیٹ اپ اپنی مکمل ناکامی کا اعتراف کرنے کے لیے مزید کتنی لاشوں کا منتظر ہے؟ جب حکومت شہریوں کی جان و مال کا تحفظ، قانون کی بالادستی اور ریاستی عملداری برقرار رکھنے میں ناکام ہو جائے تو اسے اقتدار پر براجمان رہنے کا کوئی اخلاقی، آئینی، سیاسی اور عوامی جواز حاصل نہیں رہتا۔
اس لئے یہ فارم سینتالیس کی حکومت اب اقتدار چھوڑ دے اور سیکورٹی ادارے بھی بتا دے اگر عوام کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتی تو کاکڑ قوم اپنا بندوبست خود کرنے پر مجبور ہو جائیگی

آج کاکڑ جمہوری پارٹی ضلع لورالائی کا ضلعی کنوینشن صوبائی صدر نیک الدین کاکڑ کی صدارت میں منعقد ہواکنوینشن میں کارکنان کے...
28/06/2026

آج کاکڑ جمہوری پارٹی ضلع لورالائی کا ضلعی کنوینشن صوبائی صدر نیک الدین کاکڑ کی صدارت میں منعقد ہوا
کنوینشن میں کارکنان کے رائے سے ضلعی کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس میں صحبت خان کاکڑ ضلعی صدر منتخب ہوئے محمد یعقوب کاکڑ سینئر نائب صدر اور عبدالمالک کاکڑ نائب صدر منتخب ہوئے
ضلعی کابینہ کے نام درج ذیل ہیں
ضلعی صدر صحبت خان کاکڑ
سینئر نائب صدر محمد یعقوب کاکڑ
نائب صدر عبدالمالک کاکڑ
جنرل سیکرٹری حنظلہ کاکڑ
ڈپٹی جنرل سیکرٹری حمید اللّٰہ کاکڑ
پریس سیکریٹری محمد عارف کاکڑ
فنانس سیکریٹری اسلم کاکڑ
ضلعی سالار اشرف خان کاکڑ
آفس سیکرٹری محمد اسلم کاکڑ
دریع اثنا کاکڑ جمہوری پارٹی کے مرکزی عہدیداران بشمول مرکزی صدر ملک شمس الدین خان کاکڑ نے بھی نومنتخب ضلعی کابینہ کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا

کاکڑ جمہوری پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری پریس ریلیز میں آج بلیلی کسٹم کے مقام پر کوئٹہ کے ممتاز تاجر کابل جان ہوٹل کے...
27/06/2026

کاکڑ جمہوری پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری پریس ریلیز میں آج بلیلی کسٹم کے مقام پر کوئٹہ کے ممتاز تاجر کابل جان ہوٹل کے مالک ہاشم خان نورزئی کی مُبینہ ٹارگٹ کلنگ میں شہادت کی سخت مزمت کی گئی ہے
بیان میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت اور سیکورٹی فورسز عوام کے جان و مال کی حفاظت میں پوری طرح ناکام ہو چکی ہے
عوام کی جان و مال کی حفاظت حکومت اور سیکورٹی فورسز کی بنیادی ذمہ داری ہے مگر یہ فارم سینتالیس کی حکومت خواب خرگوش میں مست پڑی ہے
دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے چیک پوسٹ سے چند قدم کے فاصلے پر واردات کر کے چلے جاتے ہے اور سیکورٹی فورسز دیکھتے رہ جاتے ہے
عوام جائے تو جائے کہاں بلوچستان کو نامعلوم مسلح عناصر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، جہاں آئے روز بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ آج نہ تاجر محفوظ ہے، نہ استاد، نہ ڈاکٹر، نہ بیوروکریٹ، نہ سیاست دان، نہ جج، نہ وکیل، بلکہ معاشرے کا ہر طبقہ عدم تحفظ کا شکار ہے۔
نا کسی کا کاروبار محفوظ ہے نا کسی کی زمین محفوظ ہے نا بین الصوبائ شاہراہیں محفوظ رہی نا معدنیات لے جانے والی گاڑیاں
امن و امان کی بگڑھتی صورتِ حال نے عوام کا جینا دوبر کر دیا ہے آخر کب حکومت ہوش کے ناخن لے گی اگر صوبائی حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے میں ناکام ہے تو اسے اخلاقی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوراً مستعفی ہو جانا چاہیے، کیونکہ عوام مزید لاشیں اٹھانے کے متحمل نہیں ہو سکتے
کاکڑ جمہوری پارٹی حکومتِ وقت سے بھرپور اور پُرزور مطالبہ کرتی ہے کے عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے اقدامات اٹھائے جائے اور قاتلوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے
اللّٰہ پاک شہید ہاشم نورزئی کو جنت نصیب فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

Address

Quetta
87300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kakar Jamhoory Party posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share