District Information Office Quetta

District Information Office Quetta "Success means doing the best with what we have. Success is the doing, not the getting; in the trying, not the triumph.

Success is a personal standard, reaching for the highest that is in us, becoming all that we can be."

03/09/2026
03/09/2026

کوئٹہ 3 ستمبر۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ہدایات پر ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن کی ٹیم نے کوئٹہ، کچلاک اور نواں کلی میں کارروائی کرتے ہوئے45 فارمیسیز اور میڈیکل اسٹورز کا معائنہ کیا۔کارروائی کے دوران 8 مقامات سے210 کلو گرام غیر معیاری، غیر رجسٹرڈ، غیر لیبل شدہ اور غیر منظور شدہ برآمد کرکے سرکاری تحویل میں لے لیا گیا، جبکہ متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔دکانداروں کو خبردار کیا گیا کہ غیر رجسٹرڈ اور غیر معیاری بچوں کی غذائی مصنوعات کی خرید و فروخت یا ذخیرہ کرنے کی صورت میں ڈرگ سیل لائسنس کی منسوخی سمیت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔عوام بالخصوص والدین سے اپیل ہے کہ بچوں کے لیے صرف رجسٹرڈ، معیاری اور مستند دودھ استعمال کریں۔ اس کے علاؤہ سینئر ڈرگ انسپکٹر خرم شہزاد نے سیٹلائٹ ٹاؤن، کوئٹہ میں مختلف میڈیکل اسٹورز کا معائنہ کیا۔دورانِ معائنہ کوئی بھی غیر قانونی، غیر رجسٹرڈ، غیر معیاری، جعلی یا مشکوک ادویات/مصنوعات (بشمول دودھ) برآمد نہیں ہوئیں۔میڈیکل اسٹورز کے مالکان/پروپرائٹرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ اس امر کو یقینی بنائیں کہ صرف رجسٹرڈ اور قانونی طور پر مجاز ادویات اور علاجی اشیاء (Therapeutic Goods) ہی خریدی، ذخیرہ اور فروخت کی جائیں، اور اس سلسلے میں ڈرگ ایکٹ 1976، ڈریپ ایکٹ 2012 اور متعلقہ قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی کی جائے۔انہیں مزید متنبہ کیا گیا کہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ قوانین کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

03/09/2026

پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس، مدارس میں 100 فیصد کوریج یقینی بنانے پر زور

کوئٹہ، 3 ستمبر 2026: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت پولیو مہم کے حوالے سے وفاق المدارس کے نمائندوں اور دیگر علماء کرام کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں صوبائی کوآرڈینیٹر انعام الحق، وفاق المدارس کے نمائندوں، پولیو پروگرام کے افسران اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں جاری پولیو مہم کے دوران مدارس میں 100 فیصد پولیو کوریج یقینی بنانے، بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے، جبکہ مہم کے دوران پیش آنے والی رکاوٹوں اور انکاری کیسز (Refusals) کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے علماء کرام اور وفاق المدارس کے نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ پولیو مہم کی کامیابی کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور مدارس میں موجود تمام بچوں کی 100 فیصد کوریج یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

02/09/2026

پولیو مہم کے تیسرے روز جائزہ اجلاس، اسکولوں اور مدارس میں 100 فیصد کوریج یقینی بنانے کی ہدایت

کوئٹہ، 2 ستمبر 2026: پولیو مہم کے تیسرے روز کا جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں ڈی ایچ او، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، تمام متعلقہ ڈی ڈی اوز، علماء کرام، مدارس اور پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں جاری پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، جبکہ اسکولوں اور مدارس میں بچوں کی پولیو ویکسینیشن کوریج کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ہدایت کی کہ جن اسکولوں اور مدارس میں پولیو ٹیمیں تاحال کوریج نہیں کر سکیں، وہاں فوری طور پر خصوصی ٹیمیں اور کمیٹیاں تشکیل دی جائیں، جن کی نگرانی متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کریں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہر اسکول اور مدرسے میں 100 فیصد کوریج لازمی ہے۔ کسی بھی اسکول یا مدرسے کی جانب سے پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون نہ کرنے یا بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کی صورت میں متعلقہ ذمہ داران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پولیو مہم کے مقررہ اہداف کے حصول کے لیے فیلڈ میں مؤثر نگرانی اور باہمی رابطے کو یقینی بنایا جائے۔

02/09/2026

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ منیر احمد درانی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پنجپائی عبد القیوم منی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کررہے ہیں

Address

Commissioner Office Quetta
Quetta

Telephone

+92819201659

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Information Office Quetta posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share