Political Organization's

Political Organization's Student Organizations of Balochistan

04/04/2025


بی ایس او کے مرکزی کمیٹی کے رکن عاطف رودینی بلوچ لکپاس کے مقام پر ننگ و ناموس مارچ کے شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں

05/09/2024

3 ستمبر کو راہشون سردار عطاءاللہ خان مینگل کے تیسری برسی کے مناسبت سے شال میں منعقد ہونے والے بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے (جلسہ عام) سے چیئرمین بی ایس او بالاچ قادر کا مکمل خطاب۔

بی ایس او کا سردار عطااللہ مینگل کی برسی پر شال میں جلسہ منعقد کرنے کا اعلان۔
21/08/2024

بی ایس او کا سردار عطااللہ مینگل کی برسی پر شال میں جلسہ منعقد کرنے کا اعلان۔

بی ایس او جلسہ عام باشعور بلوچ عوام!راہشون سردار عطاءاللہ خان مینگل کا شمار بلوچستان کے قد آور شخصیات میں ہوا کرتا ہے۔ و...
21/08/2024

بی ایس او جلسہ عام

باشعور بلوچ عوام!
راہشون سردار عطاءاللہ خان مینگل کا شمار بلوچستان کے قد آور شخصیات میں ہوا کرتا ہے۔ وہ حمیت اور خودداری کی ایک منفرد مثال تھے۔ انہوں نے عملی سیاست کا آغاز نہایت کٹھن حالات میں کیا۔ اصول و آدرش کی سربلندی کے لئے آبلہ پائی کرنا، صرصر کے طوفان سے ٹکرانا یقیناً بڑے دل و گُردے کا کام ہے۔ انہوں نے بغاوت و غداری کے مقدمات کے تحت قید و بند کے مصائب کا مردانہ وار سامنا کیا لیکن اصولوں پر کوئی سودے بازی نہ کی۔ وہ تاریخ کے صفحات کو جدوجہد آزادی کی ایسے سنگ میل عطا کرتے رہے جن سے آئندہ آنے والی نسلیں صدیوں تک آشنا ہوتی رہے گی۔

بلوچ عوام!
بلوچ قومی تحریک میں نمایاں کردار ادا کرنے والے راہشون سردار عطاءاللہ مینگل اس جہان فانی سے طبعی طور پر ہمیشہ کے لیے رخصت ضرور ہوئے لیکن فکری حوالے سے تا ابد زندہ و جاوداں رہے گے۔ انہوں نے بلوچ قومی تحریک و قومی سوال کی پرچار کرنے والے بلوچ نوجوانوں کو اپنی آتشی و تلخ لہجے میں پیغام دے گئے کہ انہیں کس سمت سفر کرنا ہے۔ کیسے مظالم کے خلاف دیوار بن کر کھڑا ہونا ہے اور یہ بلوچ نوجوانوں پر منحصر ہے کہ وہ اپنے عظیم تلسماتی رہبر کی پیروکاری میں کس قدر ثابت قدم رہتے ہیں۔

باشعور بلوچ عوام!
راہشونِ بلوچ سردار عطاءاللہ مینگل کی تیسری برسی کے موقع پر بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام پولی ٹیکنیک کالج گراؤنڈ سریاب شال میں تین ستمبر صبح گیارہ بجے ایک عظیم الشان جلسہ ہونے جارہا ہے۔ اس جلسے کا مقصد محض وقتی طور پر ایک ہجوم جمع کرنا نہیں ہے بلکہ بلوچ عوام اور بالخصوص نوجوانوں کو سردار عطاءاللہ مینگل کے نظریات و افکار سے آگاہ کرنا ہے جو کہ بلوچ قومی نجات کا ذریعہ ہیں۔ آپ تمام افراد سے اپیل کیا جاتا ہے کہ اس جلسے میں شرکت کرکے اپنے راجی رہبر سردار عطاءاللہ مینگل کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کریں۔

ہیلمند آن عرب نا دیر اسکان
نا بُلندے شان عطاءاللہ

ڈیرہ جات آن بصرہ اسکا ہم
قافلہ نا روان عطاءاللہ

مرکزی نشر واشاعت: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن

|

شعوری سیاست سے بیگانگی نہ صرف بلوچ قومی بقاء کیلئے نقصاندہ ہے بلکہ بلوچ وسائل کی لوٹ مار اور بربریت کو دوام بخشنے کیلئے ...
26/05/2024

شعوری سیاست سے بیگانگی نہ صرف بلوچ قومی بقاء کیلئے نقصاندہ ہے بلکہ بلوچ وسائل کی لوٹ مار اور بربریت کو دوام بخشنے کیلئے راہ ہموار کرنے کا موجب ہے۔

چئیرمین بالاچ قادر کا خضدار زون کی اجلاس سے خطاب۔

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن خضدار زون کا سینئر باڈی اجلاس جھالاوان میڈیکل کالج میں زیر صدارت زونل آرگنائزر ماجد بلوچ منعقد ہوا۔ اجلاس کے مہمان خاص چئیرمین بی ایس او بالاچ قادر جبکہ اعزازی مہمان سینٹرل کمیٹی کے رکن سنگت عدنان بلوچ تھے۔ اجلاس میں خضدار زون کے تمام یونٹ سیکریٹریز ،ڈپٹی یونٹ سیکریٹریز اور سینئیر اراکین نے شرکت کی۔

زونل سینئر باڈی اجلاس میں موجودہ ملکی و علاقائی سیاسی صورتحال، تعلیمی مسائل، تنقیدی نشست، تنظیمی امور اور آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے زیر بحث رہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین بی ایس او نے کہا کہ خضدار بلوچ قوم پرستانہ سیاست کا مرکز رہا ہے۔ خضدار بلوچ وطن کا وہ زرخیز خطہ ہے جس میں سردار عطااللہ خان مینگل جیسے عظیم قومی راہشون نے جنم لیکر بلوچ قومی تحریک کا بیج بویا۔ جدید بلوچ نشنلزم میں بلوچ طلباء سیاست سے لیکر قومی پارٹی کی تشکیل تک خضدار کے عظیم سپوتوں کا نام فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

چئیرمین بی ایس او نے کہا کہ بلوچستان میں جہاں کہیں بھی قومی تحریک نے مضبوط شکل اختیار کی تو وہاں ان تحریکوں کو کچلنے کیلئے ریاستی کریک ڈاؤن اور مسلحہ جھتوں کا سہارا لیا گیا۔ بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح خضدار کو بھی اس جابرانہ پالیسی کا نشانہ بنایا گیا۔طلباء قیادت، سیاسی رہنماؤں، تعلیم یافتہ طبقے کو ٹارگٹ کلنگ اور جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا۔ بلوچ نسل کشی کی پالیسیوں کو دوام بخشنے کیلئے خضدار جیسے پرامن خطے کو ملٹری چھاؤنیوں میں تبدیل کیا گیا جبکہ مختلف جتھوں کی سربراہی کرکے انھیں بدامنی، ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان اور دہشت پھیلانے کی ذمہ داری دی گئی جسکی وجہ سے سیاسی روایتوں کی امین اس خطے میں سیاسی جمود اور خوف کا راج ہے۔

انھوں نے کہا کہ خضدار میں تنظیمی اسٹرکچر کی فعالیت بی ایس او کے نظریاتی کارکان کی شبانہ روز جدوجہد اور سیاسی کمٹمنٹ کا نتیجہ ہے۔ بلوچستان کے نوجوانوں کو غیرسیاسی بناکر حالات سے بیگانہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ وہ قومی جدوجہد سے کنارہ کش ہوجائیں۔ اس نازک حالات میں نوجوانوں کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بحثیت مظلوم قوم کے فرزند اجتماعی سوچ کا حصہ بن کر اپنا قومی فرض ادا کریں۔شعوری سیاست سے بیگانگی نہ صرف بلوچ قومی بقاء کیلئے نقصاندہ ہے بلکہ بلوچ وسائل کی لوٹ مار اور بربریت کو دوام بخشنے کیلئے راہ ہموار کرنے کا موجب ہے۔ بی ایس او بلوچ نوجوانوں کو سیاسی عمل کا حصہ بناکر انکی تربیت کررہی ہے۔ تنظیمی ذمہ داران بی ایس او کی نظریاتی پیغام کو بلوچ وطن کے ہر کونے تک پہنچائیں۔

بی ایس او بلیدہ زامران زون کے زیر اہتمام تنظیم کے کتابی کاروان”علم ئنا چراغ“ کے بینر تلے دو روزہ کتاب میلہ کا انعقاد بلی...
05/01/2024

بی ایس او بلیدہ زامران زون کے زیر اہتمام تنظیم کے کتابی کاروان”علم ئنا چراغ“ کے بینر تلے دو روزہ کتاب میلہ کا انعقاد بلیدہ کے طلباء وطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔


بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور علم ئنا چراغباشعور بلوچ قوم!کتب بینی شعوری روشناسی کا بنیادی اقای ہے۔ کتاب دوستی کے ذریعے ہ...
04/01/2024

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور علم ئنا چراغ

باشعور بلوچ قوم!

کتب بینی شعوری روشناسی کا بنیادی اقای ہے۔ کتاب دوستی کے ذریعے ہی ایک عوام میں حقیقی معنوں میں شعور پیدا ہو سکتا ہے اور بی ایس او کا روزِ اول سے یہی کوشش رہا ہے کہ بلوچ عوام میں علم دوستی کو عام کیا جائے۔ بی ایس او کے جانب سے بلوچستان بھر میں بک اسٹال ”علم ئنا چراغ“ منصوبہ کے تحت لگائے جا رہے ہیں۔ ہماری اس موجد کاوش کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ ہر بلوچ تک کتاب پہنچائی جائے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اس جدوجہد سے بلوچ قوم کو فائدہ ہوگا۔

عزیز طالب علموں!

ہمیں یہ سمجھنا ہے کہ اس وقت ہم جن معروضی حالات سے گزر رہے ہیں اس میں ہماری قومی شناخت خطرے میں ہے۔ نصاب میں بلوچ قوم کی تاریخ، ہمارے ثقافت اور قومی ہیروز کو یکسر نظرانداز کیا گیا ہے۔ اگر ہمیں بحیثیت قوم اپنی شناخت بچانی ہے تو ہمیں اپنے قومی حقیقت کو خود سے پڑھنا ہوگا اور اُسکے لیے ہمیں نصاب سے ہٹ کر بھی کتابیں پڑھنے ہیں۔ لہٰذا "علم ئنا چراغ" آپکو ایک بہترین موقع فراہم کرتا ہے جسکے ذریعے آپ اپنے قومی شناخت کو سلامت رکھ سکتے ہیں۔

غیور بلوچ نوجوانوں!

تاریخ نے آپ پر ایک بھاری بھرکم زمہ داری عائد کی ہے۔ آج آپکو نہ صرف خود علم حاصل کرنا ہے بلکہ دیگر نوجوانوں تک بھی علم و شعور کی مشعل پہنچانی ہے۔ آپکے اور ہمارے مل کر کوشش کرنے سے ہی ہم بلوچستان کے پسماندہ و منتشر عوام تک علم کی دولت کو پہنچا سکتے ہیں۔ ہم بس آپ سے یہی التماس کرتے ہیں کہ آپ جہاں کہیں بھی ہیں، خواہ آپ ایک تعلیمی ادارے میں زیرِ تعلیم ہیں، کسی پشورانا جگہ ملازمت کرتے ہیں، آپکا اپنا کوئی کاروبار ہے، غرض آپ جہاں کہیں بھی ہیں، آپ کتاب دوستی کی عادت ڈالیں اور کوشش کریں کہ اپنے علاوہ کم سے کم ایک اور شخص کو بھی کتاب دوستی کی جانب راغب کریں۔

مرکزی نشر و اشاعت: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن

04/01/2024

بی ایس او نوشکی زون کی جانب سے نوشکی میں تین روزہ کتاب میلے کا انعقاد کیا گیا۔

بی ایس او کے کتاب کاروان "علم ئنا چراغ" کے بینر تلے منگچر میں تین روزہ کتاب میلے کا آغاز، کتاب میلہ مین بازار جوہان کراس...
04/01/2024

بی ایس او کے کتاب کاروان "علم ئنا چراغ" کے بینر تلے منگچر میں تین روزہ کتاب میلے کا آغاز، کتاب میلہ مین بازار جوہان کراس پہ جاری ہے۔


علم ئنا چراغ،زانت نا کاروان
04/01/2024

علم ئنا چراغ،
زانت نا کاروان

28/11/2023

Address

Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Political Organization's posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share