Provincial & Regional Transport Authority's Balochistan

Provincial & Regional Transport Authority's Balochistan 'Citizen-Centric-Sustainable and Growth Oriented Integrated Transport System'
'Safe, Reliable, Affordable & Efficient Transport For All'

ڈپٹی کمشنر چاغی جہانزیب نور شاہوانی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تفتان عبداللہ کشانی کا ٹرانسپورٹ شکایات پر سخت نوٹس، بسوں ک...
28/07/2026

ڈپٹی کمشنر چاغی جہانزیب نور شاہوانی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تفتان عبداللہ کشانی کا ٹرانسپورٹ شکایات پر سخت نوٹس، بسوں کی مینٹیننس رپورٹ طلب، متبادل کوچ فراہم کرنے کی ہدایت

اسسٹنٹ کمشنر تفتان عبداللہ کشانی نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ٹرانسپورٹ سے متعلق عوامی شکایات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سینئر کلرک ملنگ شاہ شیرزئی کو فوری اقدامات کی ہدایت جاری کر دی۔اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ تفتان میں کام کرنے والی تمام ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے منیجرز کو باضابطہ نوٹس جاری کیے جائیں اور ان سے اپنی کمپنی کی بسوں کی مکمل مینٹیننس رپورٹ طلب کی جائے تاکہ مسافروں کو محفوظ اور معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے مزید واضح کیا کہ اگر دورانِ سفر کسی بھی کمپنی کی کوچ فنی خرابی کا شکار ہو جائے تو متعلقہ کمپنی فوری طور پر متبادل کوچ روانہ کرنے کی پابند ہوگی، تاکہ مسافروں کو غیر ضروری پریشانی اور تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ کشانی نے خبردار کیا کہ حکومتی ہدایات پر عمل درآمد میں غفلت یا مسافروں کی سہولت میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، اور خلاف ورزی کرنے والی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس اقدام کا مقصد تفتان سے سفر کرنے والے مسافروں کو محفوظ، بااعتماد اور بہتر ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کرنا اور ٹرانسپورٹ نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

صوبائی حکومت کے احکامات پر غیر قانونی مسافر  بردار ٹودی کار سروس کے خلاف کریک ڈاؤنکوئٹہ 21جولائی۔صوبائی حکومت بلوچستان ک...
22/07/2026

صوبائی حکومت کے احکامات پر غیر قانونی مسافر بردار ٹودی کار سروس کے خلاف کریک ڈاؤن

کوئٹہ 21جولائی۔صوبائی حکومت بلوچستان کے احکامات پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) کوئٹہ ڈویژن نعمت اللہ ترین اور ایس پی ٹریفک صدر سرکل عاصم شاہ کے نگرانی میں آر ٹی اے اور ٹریفک پولیس کے عملے نے طور ناصر کراس اور کوئلہ پھاٹک پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ٹوڈی کار سروسز مسافر اٹھانے والون کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا۔
۔
کارروائی کے دوران تین ٹوڈی کاریں اور ایک سوزوکی پک اپ گاڑی کو اوور لوڈنگ اور اضافی کرایہ وصول کرنے پر بند کر دی گئی۔ اس دروان گاڑیوں کے کاغذات، روٹ پرمٹ، ڈرائیونگ لائسنس اور مسافروں کے قومی شناختی کارڈز کی بھی جانچ کی گئی۔ بغیر شناختی کارڈ مسافروں کو سفر کرانے والے ڈرائیوروں کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔اس کے علاوہ مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے اور اوور لوڈنگ کرنے پر 21 گاڑیوں کے چالان کیے گئے،۔
۔سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن نعمت اللہ ترین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان کے واضح احکامات کی روشنی میں غیر ملکی افراد کو قانونی دستاویزات اور متعلقہ اجازت کے بغیر سفر کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اوور لوڈنگ، غیر قانونی مسافر برداری، بغیر روٹ پرمٹ گاڑیاں چلانے اور مسافروں سے اضافی کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ اس موقع پر کوئٹہ ٹو چمن، پشین، لورالائی اور قلعہ عبداللہ سمیت مختلف روٹس پر چلنے والی غیر قانونی ٹوڈی کار سروسز کا معائنہ بھی کیا گیا اور انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ اضافی کرایہ اور اور لوڈنگ سے گریز کریں۔

20/07/2026
17/06/2026
📍 منیلا، فلپائن — APTF 2026سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان حیات کاکڑ صاحب نے ایشیا اینڈ دی پیسیفک ٹرانسپورٹ فورم 2026 میں بلو...
22/05/2026

📍 منیلا، فلپائن — APTF 2026

سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان حیات کاکڑ صاحب نے ایشیا اینڈ دی پیسیفک ٹرانسپورٹ فورم 2026 میں بلوچستان کی نمائندگی کی، جہاں مختلف ممالک کے ماہرین نے جدید پبلک ٹرانسپورٹ اور شہری سفری نظام پر گفتگو کی۔

اس فورم میں گرین بس، جدید ٹرانسپورٹ سسٹم، عوام کو بہتر سفری سہولیات اور مستقبل کے ٹرانسپورٹ منصوبوں پر اہم خیالات پیش کیے گئے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان کی کوشش ہے کہ صوبے میں عوام کو بہتر، محفوظ اور جدید سفری سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ
ٹرانسپورٹ نظام مزید بہتر بنایا جا سکے۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان، حیات کاکڑ صاحب، اُن قابل اور متحرک افسران میں شمار کیے جا رہے ہیں جنہوں نے ایک طویل عرصے سے ...
18/05/2026

سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان، حیات کاکڑ صاحب، اُن قابل اور متحرک افسران میں شمار کیے جا رہے ہیں جنہوں نے ایک طویل عرصے سے نظر انداز کیے جانے والے محکمے کو دوبارہ فعال، منظم اور عوام دوست بنانے کی سنجیدہ کوشش کی۔
آج پہلی بار عوام کو محسوس ہو رہا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ صرف فائلوں تک محدود نہیں بلکہ واقعی عام آدمی کے مسائل سمجھنے اور اُنہیں ریلیف دینے کی سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔

بلوچستان میں برسوں تک غریب عوام نے سفری مشکلات برداشت کیں۔
کبھی مہنگے کرائے، کبھی خستہ حال ٹرانسپورٹ، کبھی گھنٹوں انتظار، اور کبھی بے عزتی سے بھرپور سفر…
خاص طور پر طلبہ، مزدور، بزرگ شہری اور خواتین کے لیے روزانہ سفر کرنا کسی امتحان سے کم نہیں تھا۔

مہنگائی کے اس سخت دور میں ایک عام آدمی کے لیے روزانہ ہزاروں روپے صرف آنے جانے پر خرچ کرنا آسان نہیں۔
ایک مزدور اپنی آدھی دیہاڑی کرائے میں دے دیتا ہے…
ایک طالب علم صرف اس فکر میں رہتا ہے کہ آج واپسی کا کرایہ کیسے بچے گا…
ایک بزرگ انسان صرف اس امید میں کھڑا رہتا ہے کہ شاید کوئی آرام دہ سواری مل جائے۔

ایسے وقت میں اگر عوام کو بہتر، صاف ستھری اور نسبتاً آرام دہ پبلک ٹرانسپورٹ میسر آ رہی ہے تو یہ یقیناً ایک بڑی سہولت ہے۔
اور اس نظام کو بہتر انداز میں چلانا، فعال رکھنا اور عوامی اعتماد بحال کرنا بھی آسان کام نہیں۔

حیات کاکڑ صاحب کی شخصیت کی سب سے اچھی بات یہی محسوس ہوتی ہے کہ وہ صرف ایک افسر کی طرح نہیں بلکہ ایک ذمہ دار منتظم کی طرح کام کرتے نظر آتے ہیں۔
ان کے دور میں محکمہ ٹرانسپورٹ پہلی بار واقعی عوامی سطح پر زیرِ بحث آیا۔
لوگوں کو محسوس ہوا کہ شاید اب کوئی ایسا بھی موجود ہے جو اس محکمے کو صرف فائلوں تک محدود نہیں رکھنا چاہتا۔

گرین بس سروس آج ہزاروں لوگوں کے لیے صرف ایک بس نہیں بلکہ روزمرہ زندگی میں ایک سہارا بن چکی ہے۔
طلبہ کے لیے آسانی…
بزرگوں کے لیے سکون…
خواتین کے لیے بہتر سفر…
اور غریب عوام کے لیے مہنگائی میں ایک چھوٹا سا ریلیف۔

اصل تعریف اُس افسر کی ہوتی ہے جو خاموشی سے کام کرے اور اُس کے اثرات عوام خود محسوس کریں۔

اور آج بلوچستان میں
حیات کاکڑ صاحب
کا نام انہی افسران میں لیا جا رہا ہے جنہوں نے ایک خاموش محکمے کو دوبارہ زندہ اور متحرک محسوس کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔

Committed to serve















Today 12 March,2002  a combined visit was conducted with Secretary Regional Transport Authority Naseerabad D Barrister A...
12/03/2026

Today 12 March,2002 a combined visit was conducted with Secretary Regional Transport Authority Naseerabad D Barrister Arsalan Chaudhry and SSP Highway Aziz Sarparah s, RTA Accountant Zahid Hussain and there team. The inspection was carried out on Quetta National Highway N-65 near the Toll Plaza, Dera Allah Yar, and on different routes.
Several Hiace vans were stopped and checked. Roof cages installed on the vehicles were removed, and a total of 12 cages were dismantled. Around 20 vehicles van were inspected for road permits and fitness certificates. Most of the drivers did not possess valid permits, and legal action was taken against them.
Furthermore, about 15–20 drivers did not have their original CNICs or driving licenses. They were fined on the spot. The total amount of fines collected was PKR 15,500.

All drivers were strictly instructed not to allow passengers to sit on the roof cages, to charge reasonable fares, and to take proper care of passengers. They were also directed to keep all necessary documents during travel, especially the vehicle’s road permit, driving license, original CNIC, and a complete file of vehicle documents.
Drivers were warned that if such violations are found again during future inspections, strict legal action will be taken and the vehicle may also be impounded.

Address

Quetta

Opening Hours

Monday 08:30 - 16:00
Tuesday 08:30 - 16:00
Wednesday 08:30 - 16:00
Thursday 08:30 - 16:00
Friday 08:30 - 15:30

Telephone

+92819201841

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Provincial & Regional Transport Authority's Balochistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Provincial & Regional Transport Authority's Balochistan:

Shortcuts

Share