28/07/2026
ڈپٹی کمشنر چاغی جہانزیب نور شاہوانی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تفتان عبداللہ کشانی کا ٹرانسپورٹ شکایات پر سخت نوٹس، بسوں کی مینٹیننس رپورٹ طلب، متبادل کوچ فراہم کرنے کی ہدایت
اسسٹنٹ کمشنر تفتان عبداللہ کشانی نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ٹرانسپورٹ سے متعلق عوامی شکایات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سینئر کلرک ملنگ شاہ شیرزئی کو فوری اقدامات کی ہدایت جاری کر دی۔اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ تفتان میں کام کرنے والی تمام ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے منیجرز کو باضابطہ نوٹس جاری کیے جائیں اور ان سے اپنی کمپنی کی بسوں کی مکمل مینٹیننس رپورٹ طلب کی جائے تاکہ مسافروں کو محفوظ اور معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے مزید واضح کیا کہ اگر دورانِ سفر کسی بھی کمپنی کی کوچ فنی خرابی کا شکار ہو جائے تو متعلقہ کمپنی فوری طور پر متبادل کوچ روانہ کرنے کی پابند ہوگی، تاکہ مسافروں کو غیر ضروری پریشانی اور تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ کشانی نے خبردار کیا کہ حکومتی ہدایات پر عمل درآمد میں غفلت یا مسافروں کی سہولت میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، اور خلاف ورزی کرنے والی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس اقدام کا مقصد تفتان سے سفر کرنے والے مسافروں کو محفوظ، بااعتماد اور بہتر ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کرنا اور ٹرانسپورٹ نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔