MQM Quetta ZONE

MQM Quetta ZONE Political organization

07/04/2026

فضل الرحمن صاحب مارشل لاء کے حق میں نہیں تھا لیکن اتحادی بن گیا ۔ فضل الرحمن افغانستان کے خلاف امریکی آڈے دینے کے حق میں نہیں تھا لیکن بول نہ سکا۔ فضل الرحمان ڈرون حملوں کے حق میں نہیں تھا لیکن دستخط کر دیا۔ فضل الرحمان وزیرستان آپریشن کے حق میں نہیں تھا لیکن حمایت کر دی۔ فضل الرحمن ، عمران خان کی حکومت ختم کرنے کے حق میں نہیں تھا لیکن پی ڈی ایم کا سربراہ بن گیا۔ فضل الرحمن عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں نہیں تھا لیکن ووٹ اس کے خلاف دے دیا۔فضل الرحمان 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں نہیں تھا لیکن سپورٹ کر دیا۔
فضل الرحمن کا دوغلا فالیسی یا دال میں کچھ کالا

03/04/2026
07/03/2026

عوام کی جیبوں پر بہت بڑا ڈاکہ پہلے سے1مہینے کا اسٹاک ( بقول حکومت) پڑا ہے پہر حکومت نے پرانے سستا خریدا ھوا تیل کیوں مہنگا کردیا؟

05/11/2025

کوئٹہ کے علاقہ کاکڑ ہاؤس کے سامنے مین روڈ زہری ٹاؤن ھزارگنجی میں گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھیننے کی واردات عام ھوچکی ہیں ڈکیت اور چور دن اور نہی رات دیکھ تے ہیں رات کو تو اکثر گلیاں نو گو ایریاز میں تبدیل ھوجاتے ہیں علاقہ پولیس اور ایگل سکواڈ بھی مجبور ہیں ڈیزل والوں کو تنگ کرو مہاجروں کو تنگ کرنا موٹر سائیکل والوں کو تنگ کرو کاغذات طلب کرنے سے فارغ نہیں ویڈیو واقعہ 23.10.2025 دوپہر 3.12 کاہے جو صرف ایک ثبوت ہے ایک لڑکے کے پیچھے تین ڈاکو آتے ہیں پسٹل بولٹ کرکے موٹر سائیکل گن پوائنٹ پر چین لیتاہے عوام کا مطالبہ ہے کہ آئی جی پولیس بلوچستان اور نئی ڈی آئی جی کوئٹہ پولیس کاروائی کریں اور علاقے سے چور ڈکیت جو کہ مختلف گینگ سرگرم ہیں انکے خاتمہ کرکے کاروباری اور رہائشی لوگوں کو آمن میں زندگی گزارنے کا موقع دیں



29/10/2025

ایف سی ہیڈکوارٹر کی تحفظ کیلئےکوئٹہ شہر کے مین روڈز بند کرنےسےبہتر ہے کہ شہر سے باہر کوئی نزدیک علاقے میں ایف سے ھیڈ کوارٹر کو شفٹ کیاجائے تاکہ عوام روز روز ٹریفک جام کی مشکلات سے نجات حاصل کرسکے

26/09/2025

کوئٹہ ایم کیو ایم کے سینئر رہنماء ملک جنت گل کاکڑ کی جانب سے گرین بس سروس کے نئے روٹ کے آغاز کا مطالبہ
کوئٹہ:
ٹریفک کنٹرول اور عوامی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ اور متعلقہ حکام سے ھزارگنجی کو شہر اور ھزارگنجی کو کچلاک تک ملانے کیلئے گرین بس کی نئے روٹ کے فوری آغاز کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

کوئٹہ صوبے کا بڑا شہر اور تیزی سے ترقی کرتا ہوا معاشی و تعلیمی مرکز ہے۔ حکومتِ بلوچستان کی جانب سے سریاب روڈ،سبزل روڈ،مغربی بائی پاس سمیت دیگر ترقیاتی منصوبے شہری انفراسٹرکچر کو بہتر بنا رہے ہیں۔ ان قابل ستائش اقدامات کے ساتھ ساتھ شہریوں کو معیاری اور باوقار پبلک ٹرانسپورٹ کی اشد ضرورت ہے۔

ملک جنت گل کاکڑ نے واضح کیا گیا ہے کہ اب تک بلیلی سے گاہی خان چوک تک گرین بس کامیابی سے چل رہی ہے جو کہ صرف ٹیسٹ ہے اس میں بھی فوراً اضافہ ضروری ہے۔ ھزارگنجی بین الاقوامی فروٹ منڈی کی ساتھ ساتھ صوبہ کا بھی بڑا مارکیٹ ہے ۔ ھزارگنجی سےایک طرف کچلاک بڑی فاصلے پر ہے جو روزانہ ھزاروں لوگ کاروبار اور صوبہ کی دوسری شہروں سفر کرنے کی غرض ٹرانسپورٹ اور اڈے کیلئے آتے ہیں اور دوسری طرف شہر جیسی گنجان آبادی موجود ہے۔ ایسے میں نیا گرین بس روٹ ناگزیر ہوچکا ہے۔

ملک جنت گل کاکڑ نے کہا کہ درج مجوزہ روٹ اس طرح ہے:
ھزارگنجی سے مغربی بائی پاس حاجی کیمپ ،خیزئی چوک،ائرپورٹ چوک ،بلیلی،کچلاک
اور دوسرا روٹ ھزارگنجی سے گاہی خان چوک،سریاب روڈ،سائنس کالج چوک،کچہری چوک،سریناھوٹل،کوئلہ پاٹک ،عالمو چوک،کلی گل محمد بلیلی تک

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سریاب روڈ،سبزل روڈ،اور مغربی بائی پاس کی تعمیر و بحالی کے بعد اس نئے روٹ کی افادیت اور اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ اس روٹ کے آغاز سے نہ صرف کاروباری حضرات اور عوام کو سستا، باوقار اور محفوظ سفری ذریعہ دستیاب ہوگا بلکہ ایئرپورٹ،سرکاری سرگرمیاں،کاروبار اور سول ایوی ایشن انسٹیٹیوٹ کی سرگرمیوں کو بھی تقویت ملےگے ٹریفک اور روڈ سیفٹی میں کافی حدتک مددگار ثابت ھوگا ملک جنت گل کاکڑ نےآپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ حکومت بلوچستان، ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن عوامی مفاد کیلئے مفاد عامہ کو بھی کچھ ترجیحات میں شامل کریں تاکہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ جو روز مختلف بہانوں میں ضائع ھورہاہے ، اور عوام کو کچھ معلوم نہیں کہ اربوں روپے کہاں خرچ ھورہاہے اس مرتبہ یہ عوامی منصوبہ ترجیحی بنیادوں پر شروع کیا جائے تاکہ ہزاروں شہری روزانہ اس سے فائدہ اٹھا سکیں
ملک جنت گل کاکڑ قبائلی و سیاسی رہنماء۔

14/08/2025

جناب الطاف حسین کا 30 سال پرانا ویڈیو ہےچک کرکے کمینٹ کریں

11/08/2025

کوئٹہ پولیس اسٹیشن شالکوٹ کے ھزارگنجی اور اس سے متصل علاقوں میں چور اور ڈکیت مختلف گینگ کی شکل میں سرگرم ہیں بلکہ اکثر علاقے روڈ اور گلیاں رات 8-9 بجے کے بعد نوگو ایریا میں تبدیل ھوجاتے ہیں لیکن شالکوٹ پولیس غریب ڈیزل اور دیگر کاروباری حضرات سے بھتہ وصولی پر وقت ضائع کررہاہے کوئی پرسان حال نہیں آئی جی پولیس بلوچستان سے درخواست ہے کہ شالکوٹ تھانہ کوئٹہ میں فرض شناس اور ایماندار آفسر کی ضرورت ہے تاکہ عوام اور کاروباری حضرات بلاخوف اپنے کاروبار اور زندگی بسر کرسکے

Address

Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MQM Quetta ZONE posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share