JTI Nazaryati Balochistan

JTI Nazaryati Balochistan It is a organizational page of "Jamiat Talaba Islam Nazaryati" for Balochistan.

 آج جمعیت طلباءاسلام نظریاتی کے وفد کا ژوب معروف پشتو شاعر و لیکوال محترم رحیم شاہ فولاد صاحب کے راہشگاہ آمد۔وفد میں جمع...
29/08/2026


آج جمعیت طلباءاسلام نظریاتی کے وفد کا ژوب معروف پشتو شاعر و لیکوال محترم رحیم شاہ فولاد صاحب کے راہشگاہ آمد۔
وفد میں جمعیت طلباءاسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی صدر محمدلبیب خوستی صوبائی صدر عبدالرحیم صبا ضلعی صدر ژوب امان اللہ جمالی جنرل سیکرٹری حافظ فتح محمد سنئیرنائب صدر عبدالحسیب خوستی ضلعی سیکرٹری نصیب الرحمن عادل ضلعی سیکرٹری مالیات محمداسماعیل قطب الدین روزی داد کبزئی حافظ ولی محمد کاکڑ و دیگر ساتھی شریک تھے۔
جمعیت طلباءاسلام نظریاتی کے وفد نے چند دن پہلے 14 سالہ طالب علم مغوی بریال خان مندوخیل کی بازیابی پر اہل خانہ کو مبارکباد دی بریال خان مندوخیل کی عیادت اور خیروعافیت دریافت کی اور ساتھ ہی جمعیت طلباءاسلام نظریاتی کی جانب سے متاثرہ خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا اور جمعیت طلباءاسلام نظریاتی کے رہنماوں نے بریال خان کی خاندان کو ہر قسم تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی اور اس موقع پر جمعیت طلباءاسلام نظریاتی کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی کہ بریال خان کے اغواکاروں کو عبرتناک سزا دی جائے۔.

شعبہ نشرواشاعت۔جمعیت طلباءاسلام نظریاتی ژوب۔

مذمتی بیان14 سالہ طالب علم بریال خان مندوخیل کی بازیابی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، جمعیت طلباءاسلام نظریاتی ژوبژوب: ...
26/08/2026

مذمتی بیان
14 سالہ طالب علم بریال خان مندوخیل کی بازیابی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، جمعیت طلباءاسلام نظریاتی ژوب
ژوب: جمعیت طلباءاسلام نظریاتی ژوب نے 14 سالہ طالب علم بریال خان مندوخیل کے مبینہ اغوا پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومتِ وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ طالب علم کی بحفاظت بازیابی کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
جمعیت طلباءاسلام نظریاتی ژوب کے رہنماؤں نے اپنے بیان میں کہا کہ بریال خان مندوخیل گزشتہ روز سکول جاتے ہوئے مبینہ طور پر لاپتہ ہوئے، جس کے باعث ان کے اہلخانہ اور علاقہ مکین شدید پریشانی اور اضطراب میں مبتلا ہیں۔ ایک کم عمر طالب علم کا سکول جاتے ہوئے لاپتہ ہونا انتہائی تشویشناک اور قابلِ توجہ واقعہ ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ حکومت اور متعلقہ ادارے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے بریال خان مندوخیل کی تلاش اور بحفاظت بازیابی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں اور اہلخانہ کو پیش رفت سے آگاہ رکھا جائے۔
جمعیت طلباءاسلام نظریاتی ژوب نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ واقعے کا فوری نوٹس لیں اور متعلقہ حکام کو بریال خان مندوخیل کی بازیابی کے لیے خصوصی ہدایات جاری کریں۔
جمعیت طلباءاسلام نظریاتی نے امید ظاہر کی کہ حکومت اس حساس معاملے میں فوری کارروائی کرتے ہوئے کم عمر طالب علم کو بحفاظت اہلخانہ کے حوالے کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

شعبہ نشرواشاعت۔جمعیت طلباءاسلام نظریاتی ژوب

 جمعیت علماءاسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی انٹرا پارٹی الیکشن 20 اگست کو ہوں گے۔جمعیت علماءاسلام نظریاتی پاکستان کے مرکز...
19/08/2026


جمعیت علماءاسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی انٹرا پارٹی الیکشن 20 اگست کو ہوں گے۔

جمعیت علماءاسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی مجلس شوریٰ(سپریم کونسل) 20 اگست کو آئندہ پانچ سال کیلئے پارٹی کے مرکزی امیر و مرکزی جنرل سیکرٹری کا انتخاب کریں گے۔

ملک کے چاروں صوبوں بشمول وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے مرکزی مجلس شوریٰ کے معزز اراکین انتخابی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اجلاس 20 اگست کو بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں منعقد ہوگا۔

اجلاس میں اراکین مرکزی مجلس شوریٰ انتخابی عمل سے پارٹی کے مرکزی امیر اور مرکزی جنرل سیکرٹری کا انتخاب کریں گے۔

شعبہ نشرواشاعت۔جمعیت علماءاسلام نظریاتی پاکستان۔

 جمعیت طلباءاسلام نظریاتی ضلع قلعہ عبداللہ کے ضلعی صدر حافظ محمدشفیع ابدالی نے ضلعی مجلس عاملہ کا اجلاس 21 اگست بروز جمع...
17/08/2026


جمعیت طلباءاسلام نظریاتی ضلع قلعہ عبداللہ کے ضلعی صدر حافظ محمدشفیع ابدالی نے ضلعی مجلس عاملہ کا اجلاس 21 اگست بروز جمعہ بوقت 4:00 بجے بقام اپنی راہشگاہ پر طلب کیا ہے۔
مجلس عاملہ تمام اراکین سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔

جاری کردہ۔مولوی فضل مولا ضلعی جنرل سیکرٹری جمعیت طلباءاسلام نظریاتی قلعہ عبداللہ۔

 #لورلائیجمعیت طلباءاسلام نظریاتی ضلع لورلائی کے ضلعی مجلس عاملہ کا اجلاس زیرصدارت ضلعی صدر حافظ دلبرخان منعقد ہوا۔اجلاس...
15/08/2026

#لورلائی
جمعیت طلباءاسلام نظریاتی ضلع لورلائی کے ضلعی مجلس عاملہ کا اجلاس زیرصدارت ضلعی صدر حافظ دلبرخان منعقد ہوا۔
اجلاس میں سابق ضلعی صدر حافظ رفیع اللہ ذولفقار صاحب نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں تنظیم کی فعالیت سمیت معتدد فیصلے کیئے گئے۔

شعبہ نشر واشاعت۔جمعیت طلباءاسلام نظریاتی لورلائی۔

 #استقلالجمعیت طلباءاسلام نظریاتی ضلع لورلائی کے سیکرٹری اطلاعات انس الرحمن حمزہ زئی کا یوم استقلال منانے کا انوکھا اندا...
15/08/2026

#استقلال
جمعیت طلباءاسلام نظریاتی ضلع لورلائی کے سیکرٹری اطلاعات انس الرحمن حمزہ زئی کا یوم استقلال منانے کا انوکھا انداز۔

15/08/2026

#استقلال
افغان یوم استقلال کے مناسبت سے جمعیت طلباءاسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی صدر عبدالرحیم صبا کا امیرالمومینین کو خراج عقیدت کیلئے چند اشعار۔

 #زیارتجمعیت طلباءاسلام نظریاتی ضلع زیارت کے ضلعی مجلس عاملہ کا اجلاس زیرصدارت ضلعی صدر عطاءاللہ زیارتوال منعقد ہوا۔اجلا...
12/08/2026

#زیارت
جمعیت طلباءاسلام نظریاتی ضلع زیارت کے ضلعی مجلس عاملہ کا اجلاس زیرصدارت ضلعی صدر عطاءاللہ زیارتوال منعقد ہوا۔
اجلاس میں جمعیت علماءاسلام نظریاتی ضلع زیارت کے رہنما مولوی احسان اللہ احسان صاحب نے جمعیت طلباءاسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات حافظ عزیزالحق درویش نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں تنظیمی فعالیت سمیت متعدد فیصلے کیے گئے۔

شعبہ نشرواشاعت۔جمعیت طلباءاسلام نظریاتی زیارت۔

پنجاب میں مدارسِ دینیہ کی تعلیمی کامیابی — سرکاری تعلیمی نظام کے لیے ایک سوالپنجاب میں حالیہ بورڈ امتحانات کے نتائج نے ا...
12/08/2026

پنجاب میں مدارسِ دینیہ کی تعلیمی کامیابی — سرکاری تعلیمی نظام کے لیے ایک سوال
پنجاب میں حالیہ بورڈ امتحانات کے نتائج نے ایک اہم سوال کو دوبارہ جنم دیا ہے: آخر وہ تعلیمی ادارے جنہیں اکثر جدید تعلیم سے دور، غیر مؤثر یا فرسودہ قرار دیا جاتا ہے، ان کے طلبہ اعلیٰ تعلیمی کارکردگی کیسے دکھا رہے ہیں؟
یہ بات بھی واضح رہنی چاہیے کہ پنجاب میں الگ الگ تعلیمی بورڈز اپنے اپنے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کرتے ہیں؛ اس لیے "تمام پوزیشن ہولڈرز دینی مدارس کے طلبہ تھے" جیسے دعوے کو کسی مخصوص بورڈ، جماعت اور سال کے سرکاری نتائج سے ثابت کرنا ضروری ہے۔ �
GoTest +1
تاہم اگر کسی بورڈ کے نمایاں پوزیشن ہولڈرز واقعی دینی مدارس سے وابستہ طلبہ نکلے ہیں تو یہ محض مدارس کی کامیابی نہیں بلکہ پورے سرکاری تعلیمی نظام کے لیے ایک سنجیدہ سوال بھی ہے۔
سرکاری شعبۂ تعلیم پر ہر سال خطیر رقم خرچ ہوتی ہے۔ عمارتیں بنتی ہیں، اساتذہ بھرتی کیے جاتے ہیں، کتابیں چھپتی ہیں، بجٹ مختص ہوتا ہے اور تعلیمی منصوبے بنائے جاتے ہیں۔ اس کے باوجود اگر محدود وسائل میں کام کرنے والے دینی مدارس کے طلبہ امتحانات میں نمایاں کارکردگی دکھاتے ہیں تو ہمیں مدارس کو طعنہ دینے کے بجائے یہ پوچھنا چاہیے کہ ان کی کامیابی کے پیچھے کون سا تعلیمی نظم، محنت، اساتذہ کی تربیت اور طلبہ کی پابندی کارفرما ہے؟
دوسری طرف مدارس کے بارے میں برسوں سے مختلف حلقوں کی جانب سے یہ تاثر پیش کیا جاتا رہا ہے کہ یہاں صرف مذہبی تعلیم ہوتی ہے اور جدید تعلیمی میدان میں ان کے طلبہ پیچھے ہیں۔ اگر مدارس کے طلبہ بورڈ امتحانات میں نمایاں مقام حاصل کر رہے ہیں تو یہ تاثر کم از کم اعداد و شمار اور نتائج کی بنیاد پر دوبارہ جانچنے کا تقاضا کرتا ہے۔
اصل مقابلہ مدرسہ بمقابلہ اسکول نہیں ہونا چاہیے۔ اصل مقابلہ کمزور تعلیمی کارکردگی اور معیاری تعلیم کے درمیان ہے۔
اگر ایک مدرسہ محدود وسائل میں بہترین نتائج دے سکتا ہے تو حکومت کو اس کامیابی کا مطالعہ کرنا چاہیے۔ اور اگر سرکاری ادارے مطلوبہ نتائج نہیں دے رہے تو صرف بجٹ بڑھانا کافی نہیں؛ نظامِ تعلیم، اساتذہ کی کارکردگی، نگرانی، نصاب اور تعلیمی ماحول سب کا احتساب ضروری ہے۔

 #کوئٹہجمعیت علماءاسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی امیر حضرت مولانا عبدالقادرلونی صاحب ضلع کوئٹہ کے امیر حضرت مولانا قار...
03/08/2026

#کوئٹہ
جمعیت علماءاسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی امیر حضرت مولانا عبدالقادرلونی صاحب ضلع کوئٹہ کے امیر حضرت مولانا قاری مہراللہ صاحب صوبائی ترجمان حضرت مولانا رحمت اللہ حقانی صاحب ضلع قلعہ عبداللہ کے امیر حضرت مولانا حافظ عبدالواحدہاشمی صاحب ضلع کوئٹہ کے کنوینر مولوی محمدابراھیم صاحب ضلع چمن کے کنوینر حاجی امین اللہ خان کاکوزئی صاحب و دیگر جمعیت طلباءاسلام نظریاتی ضلع چمن کے صدر عبدالبصیرحیدری کے چچازاد بھائی کی عیادت کررہےہیں۔

شعبہ نشرواشاعت۔جمعیت طلباءاسلام نظریاتی کوئٹہ۔

Address

Hassan Street
Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JTI Nazaryati Balochistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share